🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام ابراہیم ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 2439 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
المعجم الاوسط: 2439، 2774
مسند احمد: 18404، 18439
مسند عبداللہ بن مبارک: 263
الفتح الربانی: 12818
المستدرک علی الصحیحین: 6393
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 12365
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 7458
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2439
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَالَ: نَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ قَالَ: نَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنٌ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، يَبِيعُ فِيهَا أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا قَلِيلٍ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ النُّعْمَانِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ مُبَارَكٌ .
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت سے پہلے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح (گھٹا ٹوپ) فتنے ہوں گے، آدمی صبح کو مومن ہوگا تو شام کو کافر ہو جائے گا، اور کچھ لوگ ان فتنوں میں دنیا کے حقیر سے سامان کے بدلے اپنا دینی حصہ بیچ ڈالیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”یہ حدیث سیدنا نعمان رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند سے مروی ہے، اس میں مبارک منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2439]
تخریج الحدیث: «قال ابن أبي حاتم الرازي: فأيهما الصحيح عندك قال الحسن عن أبي موسى عن النبي صلى الله عليه وسلم أشبه منه من النعمان بن بشير «علل الحديث، ج 6، ص 596» »
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 6320، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18695، 18730، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 840»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18404
حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا الْمُبَارَكُ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ ، قَالَ: صَحِبْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ" إِنَّ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ فِتَنًا كَأَنَّهَا قِطَعُ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، ثُمَّ يُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا، ثُمَّ يُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا يَسِيرٍ، أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا" . قَالَ الْحَسَنُ: وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامًا وَلَا أَحْلَامَ، فَرَاشَ نَارٍ وَذِبَّانَ طَمَعٍ، يَغْدُونَ بِدِرْهَمَيْنِ، وَيَرُوحُونَ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دَيْنَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ.
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ہم نشینی کا شرف حاصل کیا ہے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے پہلے فتنے اس طرح رونماہوں گے جیسے تاریک رات کے حصے ہوتے ہیں اس زمانے میں ایک آدمی صبح کو مسلمان اور شام کو کافر ہوگا یا شام کو مسلمان اور صبح کو کافر ہوگا اور لوگ اپنے دین و اخلاق کو دنیا کے ذرا سے مال ومتاع کے عوض بیچ دیں گے۔ حسن کہتے ہیں کہ بخدا! ہم ان لوگوں کو دیکھ رہے ہیں ان کی شکلیں تو ہیں لیکن عقل نام کو نہیں، جسم تو ہیں لیکن دانائی کا نام نہیں یہ آگ کے پروانے اور حرص وہوا کی مکھیاں ہیں جو صبح وشام دو دو درہم لے کر خوش ہوجاتے ہیں اور ایک بکری کی قیمت کے عوض اپنا دین فروخت کرنے کے لئے تیار ہوجاتے ہیں۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18404]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، الحسن البصري لم يسمع من النعمان بن بشير، ومبارك بن فضالة حجة فيما يرويه عن الحسن، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18439
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ يُونُسَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، أَنَّ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ كَتَبَ إِلَى قَيْسِ بْنِ الْهَيْثَمِ: إِنَّكُمْ إِخْوَانُنَا وَأَشِقَّاؤُنَا، وَإِنَّا شَهِدْنَا، وَلَمْ تَشْهَدُوا، وَسَمِعْنَا، وَلَمْ تَسْمَعُوا، وَإِنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيْ السَّاعَةِ فِتَنًا كَأَنَّهَا قِطَعُ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا، وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيَبِيعُ فِيهَا أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا" .
حضرت نعمان رضی اللہ عنہ نے قیس بن ہیثم کو خط میں لکھا کہ تم لوگ ہمارے بھائی ہو لیکن ہم ایسے مواقع پر موجود رہے ہیں جہاں تم نہیں رہے اور ہم نے وہ باتیں سنی ہیں جو تم نے نہیں سنیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے کہ قیامت سے پہلے فتنے اس طرح رونما ہوں گے جیسے تاریک رات کے حصے ہوتے ہیں اس زمانے میں ایک آدمی صبح کو مسلمان اور شام کو کافر ہوگا یا شام کو مسلمان اور صبح کو کافر ہوگا اور لوگ اپنے دین و اخلاق کو دنیا کے ذرا سے مال و متاع کے عوض بیچ دیں گے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18439]

الحكم على الحديث:
صحيح الغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، الحسن لم يسمع من النعمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 263
أنا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنٌ كَأَنَّهَا قِطَعُ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ خَلاقَهُمْ فِيهَا بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا يَسِيرًا، أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا".
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک قیامت سے پہلے ایسے فتنے ہوں گے، گویا وہ اندھیری رات کے ٹکڑے ہوں، آدمی ان میں صبح مومن ہوگا اور شام کافر اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کافر، لوگ اپنا حصہ (دین) دنیا کے معمولی سامان کے بدلے بیچ دیں گے یا (فرمایا) دنیا کے سامان کے بدلے۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 263]
تخریج الحدیث: «صحیح مسلم: 118، مستدرك حاکم: 3/531، مسند أحمد (الفتح الرباني)24/17، مجمع الزوائد،هیثمي: 7/309۔»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12818
وَعَنِ الْحَسَنِ عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَحِبْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ: ”إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا يُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا ثُمَّ يُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضِ مِنَ الدُّنْيَا يَسِيرٍ أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا“، قَالَ الْحَسَنُ: وَاللَّهِ لَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامًا وَلَا أَحْلَامَ، فِرَاشَ نَارٍ، وَذَبَّانَ طَمَعٍ، يَغْدُونَ بِدِرْهَمَيْنِ وَيَرُوحُونَ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دِينَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،وہ کہتے ہیں: ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں، ہم نے آپ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: قیامت سے پہلے اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے چھا جائیں گے، (حالات اس قدر شدید ہوں گے کہ) آدمی صبح کے وقت مومن اور شام کو کافر یا شام کے وقت مومن اور صبح کو کافر ہوچکا ہوگا، لوگ دنیا کے معمولی سامان کے عوض اپنا حصہ (دین) بیچ دیں گے۔ حسن کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم نے ایسے لوگ دیکھے ہیں، ان کی صورتیں تو انسانوں جیسی ہیں، مگر عقل سے کورے ہیں اور ان کے جسم تو ہیں‘ لیکن سمجھ بوجھ سے عاری ہیں، وہ آگ کے پروانو ں کی طرح بے عقل اور مکھیوں کی طرح حریص ہیں، وہ دو درہم صبح کو لیتے ہیں اوور دو درہم شام کو اور ایک بکری کی قیمت کے عوض میں اپنے دین کو بیچ دیتے ہیں۔ [الفتح الربانی/بيان القيامة وأحوال الآخرة والفتن والعلامات التى تسبقها/حدیث: 12818]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، أخرجه الطبراني في الاوسط: 2460، والحاكم: 3/ 531، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18404 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18594»
وضاحت: فوائد: … جامع ترمذی کی روایت میں ان فتنوں سے پہلے پہلے عمل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بوقت ِ صبح مومن اور شام کو کافر … اس کا مفہوم یہ ہے کہ صبح کو ایمان سے متصف ہو گا اور اعمال صالحہ سے مزین گا، لیکن شام کو کفر کی دلدل میںپھنسا ہوااور کفریہ اعمال کرتا ہوا نظر آئے گا اور یہ معنی بھی کیا گیا ہے صبح کو اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ چیزوں کو حرام سمجھے گا، لیکن شام کو ان کو حلال تصور کرے گا۔ مطلب یہ ہے کہ حالات ایسا رخ اختیار کرلیں گے کہ انسان کو اپنے بدل جانے کی کوئی سمجھ نہیں آئے گی، اس معاملے میں وہ لا شعوری کا اظہار کرے گا۔ اب ایسے ہو رہا ہے کہ ایک انسان اچھا بھلا نیک پرہیزگار نظر آتا ہے، لیکن کچھ دنوں کے بعد جب اس سے ملاقات ہوتی ہے تو اس کی روحانی کیفیت بگڑ چکی ہوتی ہے اور نماز جیسے فریضے کو ترک کر چکا ہوتا ہے، کوئی سود کھانے کی وجہ سے گر چکا ہو تا ہے تو کسی سے اچانک قتل ہو جاتا ہے، کوئی دوسرے خاندان کی بچی کی حرمتوں کو پامال کرنے کی کوشش کرتا ہے تو کوئی دوسرے کے مال کو ہڑپ کر جانے کی سوچ رہا ہوتا ہے۔ تاجروں کو کوئی شعور نہیں کہ ان کی تجارت شرعی اصولوں پر مبنی ہے یا نہیں، اپریل ۲۰۰۹ ء کی بات ہے کہ ایک تاجر نے ایک شرعی قاعدے کو نظر انداز کر کے سودا کیا، اسے اس وجہ سے دو دنوں کے اندر اڑتالیس لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔ خلاصۂ کلام یہ ہے کہ لوگ دنیا میں بہت زیادہ دلچسپی لینے والے اور اس کے حریص ہوں گے اور ان کے دینی معاملات بگڑ جائیں گے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6393
حدثنا عمرو بن محمد بن منصور العَدْل، حدثنا عمر بن حفص، حدثنا عاصم بن علي، حدثنا المبارك بن فَضَالة، عن الحسن، عن النُّعمان بن بَشير قال: صَحِبْنا رسولَ الله ﷺ فسمعناه يقول:"إنَّ بين يَدَي الساعةِ فِتَنًا كقِطَع الليل المُظلِم، يصبحُ الرجلُ فيها مؤمنًا ويُمسي كافرًا، ويُمسي مؤمنًا ويصبحُ كافرًا، يبيعُ أقوامٌ خَلَاقَهم فيها بعَرَضٍ من الدنيا يسيرٍ" (2) . قال الحسن: والله لقد رأيناهم صُوَرًا بلا عُقول، أجسامًا بلا أحلام، فَرَاشَ نارٍ وذِبّانَ طَمَعٍ، يَعْدُون بدرهمينِ ويَرُوحون بدِرهمَينِ، يبيع أحدُهم دينَهُ بِثَمَن العَنْز. ذكرُ أبي واقد الليثي ﵁-
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6263 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے قریب اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح فتنے ہوں گے، جن میں آدمی صبح کو مومن ہوگا اور شام کو کافر، اور شام کو مومن ہوگا اور صبح کو کافر، لوگ ان فتنوں میں اپنا حصہ دنیا کے معمولی فائدے کے بدلے بیچ ڈالیں گے۔“ حسن بصری نے کہا: اللہ کی قسم! ہم نے ایسے لوگ دیکھ لیے ہیں جو عقل سے عاری صورتیں اور فہم سے خالی جسم ہیں، وہ آگ کے پتنگوں اور لالچ کی مکھیوں کی طرح ہیں، وہ دو درہم کی خاطر صبح و شام تگ و دو کرتے ہیں اور ان میں سے کوئی ایک اپنا دین ایک بکری کی قیمت کے بدلے بیچ دیتا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6393]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، فإنَّ الحسن - وهو ابن أبي الحسن البصري. لم يسمع من النعمان بن بشير. وأخرجه أحمد (30 (18404) عن أبي النضر هاشم بن القاسم عن المبارك بن فضالة، بهذا الإسناد.» [ترقيم الرساله 6393] [ترقيم الشركة 6322] [ترقيم العلميه 6263]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12365
وَعَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ قَالَ: صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ:" إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا ثُمَّ يُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا [ يَسِيرٍ ] " [أَوْ بِعَرَضِ الدُّنْيَا ]
قَالَ الْحَسَنُ: وَ [ اللَّهِ ] لَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامًا وَلَا أَحْلَامَ، فِرَاشَ نَارٍ وَذِئَابَ طَمَعٍ يَغْدُو بِدِرْهَمَيْنِ وَيَرُوحُ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دِينَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ وَفِيهِ لِينٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا نعمان بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہے ہیں اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”قیامت سے پہلے تاریک رات کے ٹکڑوں کی مانند فتنے ہوں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مومن ہو گا، تو شام کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، یا شام کے وقت مومن ہو گا، تو پھر صبح کے وقت کافر ہو چکا ہو گا، لوگ دنیاوی معمولی ساز و سامان کے عوض میں اپنا آخرت کا حصہ بیچ دیں گے“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ حسن بصری کہتے ہیں: اللہ کی قسم! ہم نے ان لوگوں کو دیکھا ہے کہ ان کی شکلیں تھیں، لیکن عقلیں نہیں تھیں، جسم تھے، لیکن سمجھ بوجھ نہیں تھی، وہ جہنم کے پتنگے تھے اور لالچ کے بھیڑیے تھے، صبح دو درہم لے کے جاتے تھے اور شام کو دو درہم لے کے آتے تھے، ان میں سے کوئی ایک شخص اپنا دین، بکری کی قیمت کے عوض میں فروخت کر دیتا تھا۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی مبارک بن فضالہ ہے، جسے ایک جماعت نے ثقہ قرار دیا ہے اور اس میں کمزور ہونا پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الفتن - أعاذنا الله منها/حدیث: 12365]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (372/4)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 7458»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2774
وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ، يُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَيُمْسِي كَافِرًا، وَيُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ دِينَهُ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے فتنوں کے ظہور سے پہلے اعمالِ صالحہ کی طرف سبقت کرو جو اندھیری رات کے ٹکڑوں کی طرح (پے در پے) ہوں گے۔ (ان فتنوں کے دور میں) آدمی صبح کے وقت مومن ہوگا اور شام کو کافر ہو جائے گا، اور شام کو مومن ہوگا تو صبح کو کافر ہو جائے گا؛ وہ دنیا کے معمولی سے ساز و سامان کے بدلے اپنا دین بیچ ڈالے گا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2774]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 118، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6704، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2195، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8145، 8970، 10923، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6515، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8789»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7458
عَنِ الْحَسَنِ، عَنِ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: "صَحِبْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَسَمِعْنَاهُ يَقُولُ: إِنَّ بَيْنَ يَدَيِ السَّاعَةِ فِتَنًا كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ يُصْبِحُ الرَّجُلُ فِيهَا مُؤْمِنًا ثُمَّ يُمْسِي كَافِرًا، ثُمَّ يُمْسِي مُؤْمِنًا وَيُصْبِحُ كَافِرًا، يَبِيعُ أَقْوَامٌ خَلَاقَهُمْ بِعَرَضٍ مِنَ الدُّنْيَا يَسِيرٍ.
قَالَ الْحَسَنُ: وَلَقَدْ رَأَيْنَاهُمْ صُوَرًا وَلَا عُقُولَ، أَجْسَامٌ وَلَا أَحْلَامَ، فَرَاشَ نَارٍ وَذُبَابَ طَمَعٍ، يَغْدُونَ بِدِرْهَمَيْنِ وَيَرُوحُونَ بِدِرْهَمَيْنِ، يَبِيعُ أَحَدُهُمْ دِينَهُ بِثَمَنِ الْعَنْزِ ".
رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَرُوَاتُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت کا شرف حاصل ہوا اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے قریب اندھیری رات کے ٹکڑوں کی مانند (سخت) فتنے ظاہر ہوں گے، جن میں آدمی صبح کے وقت مؤمن ہوگا تو شام کو کافر ہو جائے گا، پھر شام کو مؤمن ہوگا اور صبح کافر ہو جائے گا؛ بہت سے لوگ اپنا اخروی حصہ اور نصیبہ دنیا کے معمولی سے مال و متاع کے بدلے بیچ دیں گے۔“ امام حسن بصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”خدا کی قسم! ہم نے ایسے لوگوں کو دیکھ لیا ہے جو محض صورتیں ہیں جن میں عقلیں نہیں، اور ایسے جسم ہیں جن میں کوئی دانائی نہیں، وہ (بے صبری میں) آگ کے پتنگوں کی مانند اور (ذلت و حرص میں) لالچ کی مکھیوں جیسے ہیں، دو درہم کی خاطر صبح گھر سے نکلتے ہیں اور دو درہم لے کر شام کو لوٹتے ہیں، ان میں سے ہر ایک اپنا دین ایک بکری کی معمولی قیمت کے عوض فروخت کر دیتا ہے۔“ اسے ابو داؤد طیالسی، محمد بن یحییٰ بن ابی عمر اور احمد بن حنبل نے روایت کیا ہے، یہ الفاظ امام احمد کے ہیں اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الفتن/حدیث: 7458]
تخریج الحدیث: «رواه أبو داود الطيالسي ومحمد بن يحيى بن أبي عمر وأحمد بن حنبل واللفظ له، ورواته ثقات»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 12364، 12365»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں