🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ
ان راویوں کا بیان جن کا نام احمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 760 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
المعجم الاوسط: 760، 752
صحیح بخاری: 1543، 1544، 1686، 1687
مشکوۃ المصابیح: 2606
سنن دارقطنی: 3081
السنن الكبرى للبيهقي: 11611
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6811
المعجم الکبیر للطبرانی: 15794
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1459
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2889
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ بُشَيْرٍ قَالَ: نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ قَالَ: نَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ ، عَنْ أَبِي الْجَارُودِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ .
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ I " إِذَا دَفَعَ مَالًا مُضَارَبَةً اشْتَرَطَ عَلَى صَاحِبِهِ: لَا يَسْلُكُ بِهِ بَحْرًا، وَلَا يَنْزِلُ بِهِ وَادِيًا، وَلَا يَشْتَرِي بِهِ ذَاتَ كَبِدٍ رَطْبَةٍ، فَإِنْ فَعَلَ فَهُوَ ضَامِنٌ، فَرَفَعَ شَرْطَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَأَجَازَهُ.
لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. تَفَرَّدَ بِهِ: مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ .
كذا في طبعة دار الحرمين، وأكثر المواضع في كتب المصنف، المعاجم وغيرها، وكذا هو في لسان الميزان، وقال محقق تهذيب الكمال 24 / 581: I "جاء في حواشي النسخ تعقيب للمؤلف على صاحب الكمال نصه: I "كان فيه: أحمد بن بشر وهو خطأ I ". والذي في تاريخ بغداد وتاريخ الإسلام: (بشر) فالله أعلم.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب مضاربت (کاروباری شراکت) کے طور پر مال دیتے تو اپنے شریک پر یہ شرط عائد کرتے کہ: وہ اسے لے کر سمندری سفر نہ کرے، نہ اسے کسی وادی میں لے کر اترے، اور نہ ہی اس سے کوئی جاندار (حیوان) خریدے؛ پس اگر اس نے ایسا کیا تو وہ (نقصان کا) ضامن ہوگا۔ چنانچہ انہوں نے اپنی یہ شرط رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے جائز قرار دیا۔“
یہ حدیث سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے اور محمد بن عقبہ رحمہ اللہ اسے نقل کرنے میں منفرد ہیں۔
دار الحرمین کے مطبوعہ نسخے میں اسی طرح ہے، اور مصنف کی اکثر کتب، معاجم وغیرہ، نیز لسان المیزان میں بھی اسی طرح مذکور ہے؛ اور تہذیب الکمال کے محقق (24 / 581) نے کہا ہے کہ نسخوں کے حاشیے میں صاحبِ کمال پر مؤلف کا تعقب موجود ہے جس کی عبارت یہ ہے: «اس میں احمد بن بشر تھا اور وہ غلط ہے» ؛ جبکہ تاریخِ بغداد اور تاریخِ اسلام میں «بشر» ہے، واللہ اعلم۔ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: غير محفوظ وعامة ما يروي زياد بن المنذر هذا في فضائل أهل البيت وهو من المعدودين من أهل الكوفة المغالين «الكامل في الضعفاء، ج 4، ص 136» »
«أخرجه البيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 11725، 11726، والدارقطني فى «سننه» برقم: 3081، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1459»

الحكم على الحديث:
غير محفوظ، فيه زياد بن المنذر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1543
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّ أُسَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، قَالَ: فَكِلَاهُمَا قَالَ: لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، ان سے وہب بن جریر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے والد جریر بن حازم نے بیان کیا۔ ان سے یونس بن زید نے، ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ عرفات سے مزدلفہ تک اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن عباس رضی اللہ عنہما پیچھے بیٹھ گئے تھے، دونوں حضرات نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی تک برابر تلبیہ کہتے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1543]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک حضرت اسامہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سوار تھے، پھر مزدلفہ سے منیٰ تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھایا۔ راوی کہتے ہیں: دونوں حضرات کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم برابر «لَبَّيْكَ» ”لبیک“ کہتے رہے حتیٰ کہ آپ نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1543]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1544
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا،" أَنَّ أُسَامَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، قَالَ: فَكِلَاهُمَا قَالَ: لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ".
ہم سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا، ان سے وہب بن جریر نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے میرے والد جریر بن حازم نے بیان کیا۔ ان سے یونس بن زید نے، ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ عرفات سے مزدلفہ تک اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر پیچھے بیٹھے ہوئے تھے۔ پھر مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن عباس رضی اللہ عنہما پیچھے بیٹھ گئے تھے، دونوں حضرات نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی تک برابر تلبیہ کہتے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1544]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سوار تھے۔ پھر مزدلفہ سے منیٰ تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھایا۔ راوی کہتے ہیں: دونوں حضرات کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم برابر «لَبَّيْكَ» ”میں حاضر ہوں“ کہتے رہے حتیٰ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1544]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1686
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، قَالَ: فَكِلَاهُمَا قَالَا:" لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ".
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ان سے وہب بن جریر نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے بیان کیا، ان سے یونس ایلی نے، ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما عرفات سے مزدلفہ تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے منی جاتے وقت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھا لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں حضرات نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی تک مسلسل لبیک کہتے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1686]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ عرفہ سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے منیٰ تک حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھایا، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دونوں حضرات کا مشترکہ بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی کرنے تک تلبیہ کہتے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1686]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1687
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ يُونُسَ الْأَيْلِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍرَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنْ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، قَالَ: فَكِلَاهُمَا قَالَا:" لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ".
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ان سے وہب بن جریر نے بیان کیا، ان سے ان کے باپ نے بیان کیا، ان سے یونس ایلی نے، ان سے زہری نے، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما عرفات سے مزدلفہ تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ سے منی جاتے وقت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھا لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں حضرات نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کی رمی تک مسلسل لبیک کہتے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1687]
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ہی سے روایت ہے کہ حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ عرفہ سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سواری پر بیٹھے تھے، پھر آپ نے مزدلفہ سے منیٰ تک حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھایا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ دونوں حضرات کا مشترکہ بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمرہ عقبہ کو رمی کرنے تک ”تلبیہ“ کہتے رہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1687]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2606
2606 - وَعَنْهُ، أَنَّ أُسَامَةَ بْنَ زِيدٍ كَانَ رِدْفَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، ثُمَّ أَرْدَفَ الْفَضْلَ مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، فَكِلَاهُمَا قَالَ: لَمْ يَزَلِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ  . مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عرفات سے مزدلفہ تک اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما، نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے پیچھے بیٹھے تھے، پھر آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مزدلفہ سے منیٰ تک فضل بن عباس رضی اللہ عنہما کو اپنے پیچھے بٹھا لیا، ان دونوں نے بیان کیا ہے کہ ”نبی صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم جمرہ عقبی کو کنکریاں مارنے تک تلبیہ پکارتے رہے۔“ متفق علیہ۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2606]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «متفق عليه، رواه البخاري (1686) و مسلم (266 /1280. 128)»
قال الشيخ الألباني: مُتَّفق عَلَيْهِ
قال الشيخ زبير على زئي:متفق عليه

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 3048 ترقیم الرسالہ : -- 3081
ثنا أَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ ، نَا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ أَبُو أَرْقَمَ الْكِنْدِيُّ ، نَا أَبُو الْجَارُودِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ" إِذَا دَفَعَ مَالا مُضَارَبَةً اشْتَرَطَ عَلَى صَاحِبِهِ، أَنْ لا يَسْلُكَ بِهِ بَحْرًا، وَلا يَنْزِلَ بِهِ وَادِيًا، وَلا يَشْتَرِيَ بِهِ ذَا كَبِدٍ رَطْبَةٍ، فَإِنْ فَعَلَهُ فَهُوَ ضَامِنٌ، فَرَفَعَ شَرْطَهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَجَازَهُ" ، أَبُو الْجَارُودِ، ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب ایک شخص کو اپنا مال مضاربت کے طور پر دیتا، تو ساتھ یہ شرط عائد کی کہ وہ اس مال کو لے کر سمندر میں سفر نہیں کرے گا، اس کے ساتھ کسی (وادی (یعنی بے آب و گیاہ) جگہ پر پڑاؤ نہیں کرے گا، اس کے ذریعے کسی جاندار کو نہیں خریدے گا، اور اگر وہ ایسا کرے گا، تو وہ اس کا ضمان (تاوان) ادا کرے گا، پھر انہوں نے یہ شرط نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ذکر کی، تو آپ نے اسے درست قرار دیا۔ (اس روایت کا ایک راوی) ابوجارود ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب البيوع/حدیث: 3081]
ترقیم العلمیہ: 3048
تخریج الحدیث: «المنذر هذا في فضائل أهل البيت وهو من المعدودين من أهل الكوفة المغالين، الكامل في الضعفاء: (4 / 132)»

الحكم على الحديث:
لمنذر هذا في فضائل أهل البيت وهو من المعدودين من أهل الكوفة المغالين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11611
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ الصَّفَّارُ، ثنا تَمْتَامٌ مُحَمَّدُ بْنُ غَالِبٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُقْبَةَ السَّدُوسِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ أَرْقَمَ الْكِنْدِيُّ أَبُو أَرْقَمَ، ثنا أَبُو الْجَارُودِ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:" كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ إِذَا دَفَعَ مَالًا مُضَارَبَةً اشْتَرَطَ عَلَى صَاحِبِهِ أَنْ لَا يَسْلُكَ بِهِ بَحْرًا، وَلَا يَنْزِلَ بِهِ وَادِيًا، وَلَا يَشْتَرِيَ بِهِ ذَاتَ كَبِدٍ رَطْبَةٍ، فَإِنْ فَعَلَ فَهُوَ ضَامِنٌ، فَرَفَعَ شَرْطَهُ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَجَازَهُ".
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ جب کسی کو مضاربت پر مال دیتے تو شرط لگاتے کہ وہ مال لے کر سمندر میں نہیں جائے گا اور نہ کسی وادی میں اترے گا اور نہ کوئی جاندار خریدے گا۔ اگر اس نے ایسا کیا تو وہ ضامن ہو گا۔ یہ شرط رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی اجازت دے دی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشفعة/حدیث: 11611]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6811
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدُ الْمُطَّلِبِ إِذَا دَفَعَ مَالًا مُضَارَبَةً اشْتَرَطَ عَلَى صَاحِبِهِ أَنْ لَا يَسْلُكَ بِهِ بَحْرًا، وَلَا يَنْزِلَ بِهِ وَادِيًا، وَلَا يَشْتَرِيَ بِهِ ذَاتَ كَبِدٍ رَطْبَةٍ، فَإِنْ فَعَلَ فَهُوَ ضَامِنٌ، فَرُفِعَ شَرْطُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَجَازَهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو الْجَارُودِ الْأَعْمَى، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ اپنا مال مضاربت کے طور پر دیتے تھے تو دوسرے فریق پر یہ شرط عائد کرتے تھے کہ وہ اسے لے کر سمندری سفر پر نہیں جائے گا، اسے لے کر کسی وادی پر پڑاؤ نہیں کرے گا، اس کے ذریعے کسی جاندار چیز کو نہیں خریدے گا، اگر وہ ایسا کرے گا، تو پھر وہ (نقصان کی صورت میں) ضامن ہو گا، یہ شرط نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی گئی، تو آپ نے اسے درست قرار دیا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی ابوجارود نابینا ہے اور متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6811]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (764)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 764»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15794
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ الْمُعَافَى بْنِ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا خَطَّابُ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ خُصَيْفٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَمُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ أُسَامَةُ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنْ عَرَفَةَ إِلَى الْمُزْدَلِفَةِ، وَكُنْتُ رَدِيفَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَ الْمُزْدَلِفَةِ إِلَى مِنًى، فَلَمْ أَزَلْ أَسْمَعُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسامہ رضی اللہ عنہ عرفہ سے مزدلفہ تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار رہے، اور میں مزدلفہ سے منیٰ تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سوار رہا، اور میں برابر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تلبیہ کہتے سنتا رہا یہاں تک کہ آپ نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15794]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 277، حدیث 703»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں