🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الأوسط سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الأوسط میں نمبر سے تلاش کل احادیث (9489)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الأوسط میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الأوسط میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
105. مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ
ان راویوں کا بیان جن کا نام محمد ہے۔
اطراف الحدیث — المعجم الأوسط حدیث نمبر 7612 (کل: 10 مقامات، 9 کتب)
المعجم الاوسط: 7612، 2199
سنن ابوداود: 864
سنن نسائی: 468
مسند احمد: 9494
مصنف ابن ابی شیبہ: 38715
الفتح الربانی: 1072
المستدرک علی الصحیحین: 979
السنن الكبرى للبيهقي: 4000
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2571
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7612
وَبِهِ: عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: أَوَّلُ مَا يُسْأَلُ عَنْهُ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ، فَيَقُولُ: انْظُرُوا إِلَى صَلَاةِ عَبْدِي، فَإِنْ كَانَ أَتَمَّهَا قِيلَ: يَا رَبِّ أَتَمَّهَا، وَإِنْ كَانَ نَقَصَهَا قِيلَ: يَا رَبِّ، نَقَصَهَا، فَيَقُولُ اللهُ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَيُقَالُ نَعَمْ، كَثِيرٌ، فَيَقُولُ: فَأَتِمُّوا لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى قَدْرِ ذَلِكَ.
لَمْ يَرْوِ هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ عَنْ عَبَّادِ بْنِ رَاشِدٍ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ نُصَيْرٍ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے اس کی نماز کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ”میرے بندے کی نماز کو دیکھو۔“ اگر اس نے اسے مکمل ادا کیا ہوگا تو کہا جائے گا: ”اے رب! اس نے اسے پورا کیا ہے۔“ اور اگر اس میں کمی کی ہوگی تو کہا جائے گا: ”اے رب! اس نے اس میں کمی کی ہے۔“ تب اللہ فرمائے گا: ”دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کچھ نفلی عبادت ہے؟“ کہا جائے گا: ”جی ہاں، بہت ہے۔“ تو اللہ فرمائے گا: ”میرے بندے کی نفلی عبادت سے اس کی (فرض نماز) پوری کر دو۔“ پھر باقی اعمال بھی اسی حساب سے لیے جائیں گے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”ان دونوں حدیثوں کو عباد بن راشد سے حجاج بن نصیر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 7612]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 971، 973، 974، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 464 / 1، 465 / 2، 466 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 322، 321، وأبو داود فى «سننه» برقم: 864، (1/323) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1425، 1426، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4068، 4069، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8017، 9625، 16882، 17223، 17224، 17228، 21023، 23674، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2590، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6225، والبزار فى «مسنده» برقم: 9463، 9462، 9565، 9566، 9567، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7854، 37118، 37160، 37200، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2552، 2553، 2554، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2199»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 864
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ، قَالَ: خَافَ مِنْ زِيَادٍ، أَوْ ابْنِ زِيَادٍ، فَأَتَى الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ: فَنَسَبَنِي، فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَقَالَ: يَا فَتَى، أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى رَحِمَكَ اللَّهُ، قَالَ يُونُسُ: وَأَحْسَبُهُ ذَكَرَهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ النَّاسُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَعْمَالِهِمُ الصَّلَاةُ، قَالَ: يَقُولُ رَبُّنَا جَلَّ وَعَزَّ لِمَلَائِكَتِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي أَتَمَّهَا أَمْ نَقَصَهَا، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً وَإِنْ كَانَ انْتَقَصَ مِنْهَا شَيْئًا، قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ، فَإِنْ كَانَ لَهُ تَطَوُّعٌ، قَالَ: أَتِمُّوا لِعَبْدِي فَرِيضَتَهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَاكُمْ".
انس بن حکیم ضبی کہتے ہیں کہ وہ زیاد یا ابن زیاد سے ڈر کر مدینہ آئے تو ان کی ملاقات ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہوئی، انس کہتے ہیں: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے میرا نسب پوچھا تو میں نے انہیں اپنا نسب بتایا، پھر وہ کہنے لگے: اے نوجوان! کیا میں تم سے ایک حدیث نہ بیان کروں؟ انس کہتے ہیں: میں نے کہا: کیوں نہیں! ضرور بیان کیجئے، اللہ آپ پر رحم فرمائے، یونس کہتے ہیں: میں یہی سمجھتا ہوں کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں سے ان کے اعمال میں سے جس چیز کے بارے میں سب سے پہلے پوچھ تاچھ کی جائے گی وہ نماز ہو گی، ہمارا رب اپنے فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ خوب جانتا ہے میرے بندے کی نماز کو دیکھو وہ پوری ہے یا اس میں کوئی کمی ہے؟ اگر پوری ہو گی تو پورا ثواب لکھا جائے گا اور اگر کمی ہو گی تو اللہ تعالیٰ فرشتوں سے فرمائے گا: دیکھو، میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہے؟ اگر نفل ہو گی تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرض کو اس کی نفلوں سے پورا کرو، پھر تمام اعمال کا یہی حال ہو گا“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 864]
جناب انس بن حکیم ضبی سے مروی ہے کہ وہ زیاد یا ابن زیاد سے ڈر کر مدینہ آئے اور سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے مجھ سے میرا نسب پوچھا تو میں نے انہیں اپنا نسب بتایا۔ انہوں نے کہا: اے نوجوان! کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں؟ میں نے کہا: کیوں نہیں، اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ یونس کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں سے ان کے اعمال میں سے سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا۔ ہمارا رب عزوجل اپنے فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ (پہلے ہی) خوب جاننے والا ہے: میرے بندے کی نماز دیکھو! کیا اس نے اس کو پورا کیا ہے یا اس میں کوئی کمی ہے؟ چنانچہ وہ اگر کامل ہوئی تو پوری کی پوری لکھ دی جائے گی اور اگر اس میں کوئی کمی ہوئی تو فرمائے گا کہ دیکھو! کیا میرے بندے کے کچھ نوافل بھی ہیں؟ اگر نفل ہوئے تو وہ فرمائے گا کہ میرے بندے کے فرضوں کو اس کے نفلوں سے پورا کر دو۔ پھر اسی انداز سے دیگر اعمال لیے جائیں گے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 864]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏سنن ابن ماجہ/إقامة الصلاة 202 (1426)، (تحفة الأشراف: 12200،15503)، وقد أخرجہ: سنن الترمذی/الصلاة 189 (413)، سنن النسائی/الصلاة 9 (464)، مسند احمد (2/425، 2/90، 4/103) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ابن ماجه (1425)
الحسن البصري مدلس و عنعن وتابعه علي بن زيد بن جدعان وھو ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 44

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 468
أَخْبَرَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، قال: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ الْأَزْرَقِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ يَعْمَرَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَوَّلُ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ صَلَاتُهُ، فَإِنْ كَانَ أَكْمَلَهَا، وَإِلَّا قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: انْظُرُوا لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ، فَإِنْ وُجِدَ لَهُ تَطَوُّعٌ، قَالَ: أَكْمِلُوا بِهِ الْفَرِيضَةَ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے بندہ سے نماز کی بازپرس ہو گی، اگر اس نے اسے پورا کیا ہے (تو ٹھیک ہے) ورنہ اللہ عزوجل فرمائے گا: دیکھو میرے بندے کے پاس کوئی نفل ہے؟ اگر اس کے پاس کوئی نفل ملا تو فرمائے گا: اس کے ذریعہ فرض پورا کر دو“۔ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 468]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے پہلے بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا۔ اگر اس نے نمازوں کو مکمل کیا ہوگا (تو درست) ورنہ اللہ تعالیٰ (فرشتوں سے) فرمائے گا: ”دیکھو! کیا میرے بندے کے نامہ اعمال میں کوئی نفل ہیں؟ اگر نفل پائے گئے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: ان سے فرضوں کی کمی کو پورا کردو۔““ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 468]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 14818)، مسند احمد 4/103 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9494
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا يُونُسُ يَعْنِي ابْنَ عُبَيْدٍ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ ، أَنَّهُ خَافَ زَمَنَ زِيَادٍ أَوْ ابْنِ زِيَادٍ فَأَتَى الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، فقال: فَانْتَسَبَنِي , فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَقَالَ: يَا فَتَى , أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ؟، قُلْتُ: بَلَى، رَحِمَكَ اللَّهُ. قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، مِنَ الصَّلَاةِ، قَالَ: يَقُولُ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي أَتَمَّهَا أَمْ نَقَصَهَا؟، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَ انْتَقَصَ مِنْهَا شَيْئًا، قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ؟، فَإِنْ كَانَ لَهُ تَطَوُّعٌ، قَالَ: أَتِمُّوا لِعَبْدِي فَرِيضَتَهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ. ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَلِكُمْ" . قَالَ يُونُسُ: وَأَحْسَبُهُ قَدْ ذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
انس بن حکیم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ زیاد یا ابن زیاد کے زمانے میں انہیں خطرہ لاحق ہوا تو مدینہ منورہ آگئے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات ہوئی انہوں نے مجھ سے نام و نسب پوچھا میں نے انہیں بتایا، وہ کہنے لگے کہ اے نوجوان کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جس سے اللہ تمہیں نفع پہنچائے؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں آپ پر اللہ کی رحمتیں نازل ہوں انہوں نے فرمایا کہ قیامت کے دن سب سے پہلے بندے سے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ فرض نماز ہوگی پروردگار اپنے فرشتوں سے فرمائے گا " حالانکہ وہ ان سے زیادہ جانتا ہے " کہ میرے بندے کی نماز دیکھو، مکمل ہے ناقص! اگر مکمل ہوئی تو مکمل لکھ دی جائے گی اور نامکمل ہوئی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا دیکھو میرے بندے کے پاس نوافل بھی ہیں؟ اگر اس کے پاس نوافل ہوئے تو اللہ فرمائے گا کہ میرے بندے کے فرائض کو اس کے نوافل سے مکمل کردو، اس کے بعد دیگر فرض اعمال میں بھی اسی طرح کیا جائے گا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 9494]

الحكم على الحديث:
حدیث صحیح ، وھذا إسناد ضعیف لجھالة أنس الضبي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37118 ترقیم الشثری: -- 38715
حدثنا يزيد اخبرنا سفيان بن حسين عن علي بن زيد عن انس بن حكيم الضبي قال: قال لي ابو هريرة : إذا اتيت اهل مصرك، فاخبرهم اني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: اول ما يحاسب به العبد يوم القيامة الصلاة المكتوبة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة أنس بن حكيم الضبي، أخرجه أحمد (٧٩٠٢)، وابن ماجه (١٤٢٥)، وأبو داود (٨٦٤)، والحاكم ١/ ٢٦٢، والبخاري في التاريخ ٢/ ٢٤، وابن نصر في تعظيم الصلاة (١٨٠)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ١/ ٢٥٤، والبيهقي ٢/ ٣٨٦، والبغوي (١٠١٩)، وبنحوه أخرجه الترمذي (٤١٣)، والنسائي ١/ ٢٣٢، والطحاوي في شرح المشكل (٢٥٥٣)، وأبو يعلى (٦٢٢٥)، وإسحاق (٥٠٦).
حضرت انس بن حکیم ضبی فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ نے مجھ سے فرمایا کہ جب تم اپنے شہر والوں کے پاس جاؤ تو ان کو بتانا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے فرض نماز کا حساب کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38715]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة أنس بن حكيم الضبي .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 971، 973، 974، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 464 / 1، 465 / 2، 466 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 322، 321، وأبو داود فى «سننه» برقم: 864، (1/323) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1425، 1426، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4068، 4069، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8017، 9625، 16882، 17223، 17224، 17228، 21023، 23674، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2590، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6225، والبزار فى «مسنده» برقم: 9463، 9462، 9565، 9566، 9567، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7984، 38756، 38798، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2552، 2553، 2554، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2199، 7612، ترقيم محمد عوامة: 37118»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1072
عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ أَنَّهُ خَافَ زَمَنَ زِيَادٍ أَوِ ابْنِ زِيَادٍ فَأَتَى الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: فَانْتَسَبَنِي فَانْتَسَبْتُ لَهُ فَقَالَ: يَا فَتَى أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللَّهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ؟ قُلْتُ: بَلَى رَحِمَكَ اللَّهُ، قَالَ: ( (إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنَ الصَّلَاةِ، قَالَ: يَقُولُ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي أَأَتَّمَهَا أَمْ نَقَصَهَا؟ فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً وَإِنْ كَانَ انْتَقَصَ مِنْهَا شَيْئًا قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ؟ فَإِنْ كَانَ لَهُ تَطَوُّعٌ قَالَ: أَتِمُّوا لِعَبْدِي فَرِيضَتَهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَلِكَ) ) قَالَ يُونُسُ (أَحَدُ الرُّوَاةِ) : وَأَحْسِبُهُ قَدْ ذَكَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ
انس بن حکیم ضبّی کہتے ہیں: میں زیاد یا ابن زیاد کے زمانے میں ڈرنے لگا، اس لیے مدینہ منورہ میں سیدنا ابو ہریرہؓ کے پاس آگیا، انھوں نے مجھ سے نسب دریافت کیا، میں نے وہ بیان کر دیا، پھر انھوں نے کہا: اے نوجوان! کیا میں تم کو ایک حدیث بیان نہ کر دوں، ممکن ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے تجھے کوئی فائدہ دے دے؟ میں نے کہا: جی کیوں نہیں، اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، انھوں نے کہا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک پہلی چیز کہ جس کے بارے میں روزِ قیامت بندوں کا محاسبہ کیا جائے گا، وہ نماز ہے۔ ہمارا ربّ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے کہے گا، جبکہ وہ سب سے زیادہ جاننے والا ہے: تم میرے بندے کی نماز کو دیکھو، کیا اس نے اس کو پوری طرح ادا کیا ہے یا ناقص؟ پس اگر وہ پوری ہوئی تو اس کے لیے پوری لکھی جائے گی اور اگر اس میں کوئی نقص ہوا تو اللہ تعالیٰ کہے گا: تم دیکھو کہ کیا میرے بندے کی کوئی نفلی نماز ہے؟ پس اگر اس کی نفلی نماز ہوئی تو وہ کہے گا: میرے بندے کی فرض نماز کو اس کی نفل نماز کے ذریعے پورا کر دو، پھر باقی اعمال کا محاسبہ بھی اسی طرح کیا جائے گا۔ یونس راوی کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ذکر کیا تھا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1072]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 864، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 9494 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 9490»

الحكم على الحديث:
حديث صحيح۔ أخرجه ابوداود: 864
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 979
أخبرني محمد بن يزيد العَدْل، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، حدثنا يعقوب ابن إبراهيم الدَّورَقي، حدثنا إسماعيل ابن عُليَّة، حدثنا يونس، عن الحسن، عن أنس بن حَكِيم الضَّبِّي: أنه خاف من زيادٍ فأتى المدينةَ، فلَقِيَ أبا هريرة، فاستَنسَبَني فانتسبتُ له، فقال: يا فتى ألا أحدِّثُك حديثًا؟ قال: قلت: بلى رَحِمَك الله؛ قال يونس: أحسَبُهُ ذَكَرَ عن النبي ﷺ، قال:"أوَّلُ ما يُحاسَبُ الناسُ به يومَ القيامة من أعمالهم الصلاةُ" قال:"يقول ربُّنا ﷿ لملائكتِه وهو أعلمُ: انظُروا في صلاةِ عبدي أتمَّها أم نَقَصَها، فإن كانت تامَّةً كُتِبَت له تامَّةً، وإن كان انتَقَصَ منها شيئًا قال: انظُروا هل لعبدي من تطوُّع، فإن كان له تطوُّعٌ قال: أتِمُّوا لعبدي فَريضتَه من تطوُّعِه، ثم تُؤخَذُ الأعمالُ على ذلك" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. وله شاهد بإسناد صحيح علي شرط مسلم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 965 - صحيح
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، یونس کہتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے، اللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرمائے گا حالانکہ وہ خوب جاننے والا ہے: میرے بندے کی نماز کو دیکھو کہ اس نے اسے مکمل کیا ہے یا اس میں کوئی کمی ہے، اگر وہ مکمل ہوئی تو مکمل لکھی جائے گی اور اگر کوئی کمی ہوئی تو اللہ فرمائے گا: دیکھو کیا میرے بندے کے پاس کچھ نوافل ہیں، اگر نوافل ہوں گے تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرائض کو اس کے نوافل سے مکمل کر دو، پھر باقی تمام اعمال کا حساب بھی اسی طرح ہوگا۔"
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإمامة وصلاة الجماعة/حدیث: 979]
تخریج الحدیث: «المرفوع منه صحيح على ما وقع فيه من خلاف على الحسن البصري على ما هو مبيَّن في تعليقنا على "مسند أحمد" 13/ (7902)، وقد ذكر الدارقطني في "العلل" 8/ 248 (1551) أنَّ أشبه الأقوال بالصواب قول من قال: عن الحسن عن أنس بن حكيم عن أبي هريرة- وأنس بن حكيم ...» [ترقيم الرساله 979] [ترقيم الشركة 971] [ترقيم العلميه 965]

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4000
أنبأ أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ (ح) وَأنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْعَدْلُ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ يَعْقُوبَ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، ثنا يُونُسُ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ حَكِيمٍ الضَّبِّيِّ، أَنَّهُ خَافَ مِنْ زِيَادٍ، قَالَ أَبُو دَاوُدَ فِي رِوَايَتِهِ: مِنْ زِيَادٍ أَوِ ابْنِ زِيَادٍ، فَأَتَى الْمَدِينَةَ فَلَقِيَ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: فَنَسَبَنِي فَانْتَسَبْتُ لَهُ، فَقَالَ: يَا فَتَى أَلَّا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا قَالَ: فَقُلْتُ: بَلَى يَرْحَمُكَ اللهُ قَالَ يُونُسُ وَأَحْسَبُهُ ذَكَرَهُ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ النَّاسُ بِهِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ أَعْمَالِهِمُ الصَّلَاةُ قَالَ: يَقُولُ رَبُّنَا عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ وَهُوَ أَعْلَمُ: انْظُرُوا فِي صَلَاةِ عَبْدِي أَتَمَّهَا أَمْ نَقَصَهَا؟، فَإِنْ كَانَتْ تَامَّةً كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَتِ انْتَقَصَ مِنْهَا شَيْئًا قَالَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ تَطَوُّعٍ فَإِنْ كَانَ لَهُ تَطَوُّعٌ قَالَ: أَتِمُّوا لِعَبْدِي فَرِيضَتَهُ مِنْ تَطَوُّعِهِ، ثُمَّ تُأْخَذُ الْأَعْمَالُ عَلَى ذَلِكُمْ".
انس بن حکیم ضبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں زیاد یا ابن زیاد سے خوفزدہ ہو کر مدینہ آیا تو سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے میری ملاقات ہوئی۔ انہوں نے کہا: مجھے اپنا نسب بیان کرو۔ میں نے نسب بیان کر دیا تو انہوں نے فرمایا: اے نوجوان! کیا میں تجھ سے ایک حدیث نہ بیان کروں؟ میں نے کہا: اللہ آپ پر رحم فرمائے۔ (یونس رحمہ اللہ فرماتے ہیں: میرا خیال ہے کہ انہوں نے اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے روز لوگوں سے ان کے اعمال میں سے سب سے پہلے نماز کے متعلق پوچھا جائے گا۔ ہمارا پروردگار عزوجل فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ سب کچھ جانتا ہے: میرے اس بندے کی نماز کا جائزہ لو، کیا اس نے اسے درست اور مکمل پڑھا تھا یا اس میں کوئی کمی کی تھی؟ اگر وہ مکمل ہو گی تو مکمل ہی لکھی جائے گی۔ اگر اس میں کچھ کمی ہو گی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو کیا میرے بندے کے پاس نفل بھی ہیں؟ اگر اس کے پاس نفل ہوں گے تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: میرے اس بندے کے فرائض کو اس کے نوافل سے پورا کر دو۔ پھر تمام اعمال کا حساب اسی اصول کے مطابق لیا جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4000]
تخریج الحدیث: «حسن لغيرهٖ۔ أخرجه ابن الجاشيبة 34242»

الحكم على الحديث:
حسن لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2571
«أول ما يحاسب الناس به يوم القيامة من أعمالهم الصلاة يقول ربنا عز وجل لملائكته وهو أعلم: انظروا في صلاة عبدي أتمها أم نقصها؟ فإن كانت تامة كتبت له تامة وإن كان انتقص منها شيئا قال: انظروا هل لعبدي من تطوع؟ فإن كان له تطوع قال: أتموا لعبدي فريضته ثم تؤخذ الأعمال على ذاكم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”قیامت کے دن لوگوں کے اعمال میں سب سے پہلے نماز کا حساب لیا جائے گا، ہمارا پروردگار عزوجل اپنے فرشتوں سے فرمائے گا، حالانکہ وہ خوب جانتا ہے: میرے بندے کی نماز کو دیکھو، کیا اس نے اسے پورا ادا کیا ہے یا اس میں کوئی کمی چھوڑی ہے؟ پس اگر وہ پوری ہوگی تو اس کے لیے پوری لکھی جائے گی، اور اگر اس نے اس میں کچھ کمی کی ہوگی تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کوئی نفلی نماز ہے؟ پس اگر اس کی کوئی نفلی نماز ہوگی تو فرمائے گا: میرے بندے کے فرض کو (اس کے نوافل سے) پورا کر دو، پھر باقی اعمال کا حساب بھی اسی انداز سے لیا جائے گا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- اه/حدیث: 2571]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن ك] عن أبي هريرة. صحيح أبي داود 810: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2199
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ مُدْرِكٍ الْقَصْرِيُّ ، قَالَ: نَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: نَا أَبُو خُلَيْدٍ عُتْبَةُ بْنُ حَمَّادٍ قَالَ: نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ ثَابِتِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدِ بْنِ جُدْعَانَ ، أَنَّهُ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو حَكِيمٍ الضَّبِّيُّ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- يَقُولُ: إِنَّ أَوَّلَ مَا يُحَاسَبُ بِهِ الْعَبْدُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ صَلَاتُهُ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ لِمَلَائِكَتِهِ: انْظُرُوا إِلَى صَلَاةِ عَبْدِي، أَتَمَّهَا أَوْ نَقَصَهَا؟ فَإِنْ أَتَمَّهَا كُتِبَتْ لَهُ تَامَّةً، وَإِنْ كَانَ قَدِ انْتَقَصَهَا، قِيلَ: انْظُرُوا هَلْ لِعَبْدِي مِنْ نَافِلَةٍ تُكْمِلُونَ بِهَا فَرِيضَتَهُ؟ ثُمَّ تُؤْخَذُ الْأَعْمَالُ بَعْدَ ذَلِكَ.
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”قیامت کے دن بندے سے سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ اس کی نماز ہے۔ چنانچہ اللہ عزوجل اپنے فرشتوں سے فرمائے گا: میرے بندے کی نماز کو دیکھو، اس نے اسے پورا ادا کیا تھا یا اس میں کمی کی تھی؟ اگر اس نے اسے پورا ادا کیا ہوگا تو وہ اس کے لیے پوری لکھ دی جائے گی، اور اگر اس نے اس میں کمی کی ہوگی تو فرمایا جائے گا: دیکھو، کیا میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہیں جن سے تم اس کے فرض کو پورا کر دو؟ پھر اس کے بعد باقی اعمال کا حساب لیا جائے گا۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 2199]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 971، 973، 974، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 464 / 1، 465 / 2، 466 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 322، 321، وأبو داود فى «سننه» برقم: 864، (1/323) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والترمذي فى «جامعه» برقم: 413، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1425، 1426، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4068، 4069، وأحمد فى «مسنده» برقم: 8017، 9625، 16882، 17223، 17224، 17228، 21023، 23674، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2590، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6225، والبزار فى «مسنده» برقم: 9463، 9462، 9565، 9566، 9567، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 7854، 37118، 37160، 37200، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2552، 2553، 2554، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7612»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں