🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن نسائی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5761)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
60. بَابُ : مَقَامِ الْمُتَوَفَّى عَنْهَا زَوْجُهَا فِي بَيْتِهَا حَتَّى تَحِلَّ
باب: جس کا شوہر مر جائے وہ حلال ہونے تک اپنے گھر ہی میں عدت گزارے۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 3558 (کل: 17 مقامات، 5 کتب)
سنن نسائی: 3558، 3559، 3560، 3562
سنن سعید بن منصور: 2542
المستدرک علی الصحیحین: 2868
السنن الكبرى للبيهقي: 15497، 15502
المعجم الکبیر للطبرانی: 21443، 21445، 21446، 21448، 21449، 21454، 21455، 21456، 21457
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3558
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ، عَنْ شُعْبَةَ، وَابْنُ جُرَيْجٍ، ويحيى بن سعيد، ومحمد بن إسحاق , عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ، عَنْ الْفَارِعَةِ بِنْتِ مَالِكٍ، أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ فَقَتَلُوهُ، قَالَ شُعْبَةُ , وَابْنُ جُرَيْجٍ وكانت في دار قاصية فجاءت ومعها أخوها إلى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرُوا لَهُ، فَرَخَّصَ لَهَا حَتَّى إِذَا رَجَعَتْ دَعَاهَا، فَقَالَ:" اجْلِسِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ".
فارعہ بنت مالک رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر (بھاگے ہوئے) غلاموں کی تلاش میں نکلے (جب وہ ان کے سامنے آئے) تو انہوں نے انہیں قتل کر دیا۔ (شعبہ اور ابن جریج کہتے ہیں: اس عورت کا گھر دور (آبادی کے ایک سرے پر) تھا، وہ عورت اپنے ساتھ اپنے بھائی کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ سے گھر کے الگ تھلگ ہونے کا ذکر کیا (کہ وہاں گھر والے کے بغیر عورت کا تنہا رہنا ٹھیک نہیں ہے) آپ نے اسے (وہاں سے ہٹ کر رہنے کی) رخصت دے دی۔ پھر جب وہ (گھر جانے کے لیے) لوٹی تو آپ نے اسے بلایا اور فرمایا: ”تم اپنے گھر ہی میں رہو یہاں تک کہ کتاب اللہ (قرآن) کی مقرر کردہ عدت کی مدت پوری ہو جائے۔“ (اس کے بعد تم آزاد ہو جہاں چاہو رہو)۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3558]
حضرت فارعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرا خاوند اپنے عجمی غلاموں کی تلاش میں نکلا، انہوں نے اسے پکڑ کر قتل کر دیا، اس وقت میری رہائش ایک دور دراز گھر میں تھی، میں اور میرا بھائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے صورت حال ذکر کی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس گھر سے منتقل ہونے کی اجازت دے دی لیکن جب میں واپس جانے کو مڑی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلا کر فرمایا: ”اپنے گھر ہی میں رہو حتیٰ کہ عدت پوری ہو جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3558]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الطلاق 44 (2300) مطولا، سنن الترمذی/الطلاق 23 (1204)، سنن ابن ماجہ/الطلاق 8 (2031)، (تحفة الأشراف: 18045)، موطا امام مالک/الطلاق31، مسند احمد (6/370، 420)، سنن الدارمی/الطلاق 14 (2333)، ویأتي فیما یلي و برقم: 3562 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3559
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ، عَنْ الْفُرَيْعَةِ بِنْتِ مَالِكٍ ," أَنَّ زَوْجَهَا تَكَارَى عُلُوجًا لِيَعْمَلُوا لَهُ، فَقَتَلُوهُ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَتْ: إِنِّي لَسْتُ فِي مَسْكَنٍ لَهُ، وَلَا يَجْرِي عَلَيَّ مِنْهُ رِزْقٌ، أَفَأَنْتَقِلُ إِلَى أَهْلِي، وَيَتَامَايَ، وَأَقُومُ عَلَيْهِمْ؟ قَالَ:" افْعَلِي، ثُمَّ قَالَ: كَيْفَ قُلْتِ؟ فَأَعَادَتْ عَلَيْهِ قَوْلَهَا، قَالَ: اعْتَدِّي حَيْثُ بَلَغَكِ الْخَبَرُ".
فریعہ بنت مالک رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر نے کچھ غلام اپنے یہاں کام کرانے کے لیے اجرت پر لیے تو انہوں نے انہیں مار ڈالا چنانچہ میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا اور میں نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے شوہر کے کسی مکان میں بھی نہیں ہوں اور میرے شوہر کی طرف سے میرے گزران کا کوئی ذریعہ بھی نہیں ہے تو میں اپنے گھر والوں (یعنی ماں باپ) اور یتیموں کے پاس چلی جاؤں اور ان کی خبرگیری کروں؟ آپ نے فرمایا: ”ایسا کر لو“، پھر (تھوڑی دیر بعد) آپ نے فرمایا: ”کیسے بیان کیا تم نے (ذرا ادھر آؤ تو)“؟ تو میں نے اپنی بات آپ کے سامنے دہرا دی۔ (اس پر) آپ نے فرمایا: ”جہاں رہتے ہوئے تمہیں اپنے شوہر کے انتقال کی خبر ملی ہے وہیں رہ کر اپنی عدت کے دن بھی پوری کرو“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3559]
حضرت فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرے خاوند نے کچھ عجمی غلام کسی کام کے لیے کرائے پر لیے، انہوں نے اسے قتل کر دیا، میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کی اور عرض کیا کہ میں اپنے خاوند کے ذاتی گھر میں نہیں رہ رہی اور مجھے اس کی طرف سے کوئی نفقہ وغیرہ بھی نہیں ملتا تو کیا میں اور میرے یتیم بچے میرے میکے میں منتقل ہو جائیں؟ میں وہاں ان بچوں کی دیکھ بھال بھی کروں گی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسے کرلو۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو نے کیسے کہا تھا؟“ میں نے دوبارہ پوری بات بتائی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تجھے وفات کی خبر پہنچی ہے، وہیں عدت پوری کر۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3559]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر ما قبلہ (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3560
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق، عَنْ زَيْنَبَ، عَنْ فُرَيْعَةَ، أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ، فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُّومِ، قَالَتْ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ لَهُ النُّقْلَةَ إِلَى أَهْلِي، وَذَكَرَتْ لَهُ حَالًا مِنْ حَالِهَا، قَالَتْ: فَرَخَّصَ لِي، فَلَمَّا أَقْبَلْتُ نَادَانِي، فَقَالَ:" امْكُثِي فِي أَهْلِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ".
فریعہ بنت مالک رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ ہمارے شوہر اپنے (بھاگے ہوئے کچھ) غلاموں کی تلاش میں نکلے تو وہ قدوم کے علاقے میں قتل کر دیئے گئے، چنانچہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ سے اپنے گھر والوں کے پاس منتقل ہو جانے کی خواہش ظاہر کی اور آپ سے (وہاں رہنے کی صورت میں) اپنے کچھ حالات (اور پریشانیوں) کا ذکر کر دیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (منتقل ہو جانے کی) اجازت دے دی۔ پھر میں جانے لگی تو آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا: ”عدت کی مدت پوری ہونے تک اپنے شوہر کے گھر ہی میں رہو“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3560]
حضرت فریعہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میرا خاوند اپنے عجمی غلاموں کی تلاش میں نکلا، اسے طرفِ قدوم مقام پر قتل کر دیا گیا۔ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اپنے میکے منتقل ہونے کا ذکر کیا اور اپنی مجبوری بیان کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے مجھے رخصت عنایت فرما دی، لیکن جب میں واپس چلی تو مجھے بلایا اور فرمایا: ”اپنے اسی گھر میں ٹھہری رہ حتیٰ کہ مقررہ عدت پوری ہو جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3560]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3558 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3562
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاق، قَالَ: حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبٍ، قَالَتْ: حَدَّثَتْنِي فُرَيْعَةُ بِنْتُ مَالِكٍ أُخْتُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَتْ: تُوُفِّيَ زَوْجِي بِالْقَدُومِ، فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرْتُ لَهُ، إِنَّ دَارَنَا شَاسِعَةٌ فَأَذِنَ لَهَا، ثُمَّ دَعَاهَا، فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ".
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کی بہن فریعہ بنت مالک رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میرے شوہر کا قدوم (بستی) میں انتقال ہو گیا تو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور آپ کو بتایا کہ میرا گھر (بستی سے) دور (الگ تھلگ) ہے (تو میں اپنے ماں باپ کے گھر عدت گزار لوں؟) تو آپ نے انہیں اجازت دے دی۔ پھر انہیں بلایا اور فرمایا: ”اپنے گھر ہی میں چار مہینے دس دن رہو یہاں تک کہ عدت پوری ہو جائے“۔ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3562]
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ حضرت فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میرا خاوند قدوم جگہ میں قتل ہو گیا۔ چنانچہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوئی اور کہا کہ ہمارا گھر دور دراز جگہ میں ہے (مجھے میکے منتقل ہونے کی اجازت دی جائے)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، پھر بلایا اور فرمایا: ”اپنے گھر ہی میں چار ماہ دس دن ٹھہر حتیٰ کہ مقررہ عدت پوری ہو جائے۔“ [سنن نسائي/كتاب الطلاق/حدیث: 3562]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 3558 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 1365 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2542
نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ , أُخْتِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ , أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلاجٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُومِ، فَأَتَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ , قَالَتْ: وَسَأَلْتُهُ النُّقْلَةَ إِلَى إِخْوَتِي. فَذَكَرَتْ حَالا مِنْ حَالِهَا , قَالَتْ: فَرَخَّصَ لِي، فَلَمَّا وَلَّيْتُ نَادَانِي:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا" .
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ ان کے شوہر قتل ہو گئے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: اپنے گھر میں چار ماہ دس دن عدت پوری کرو۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الطلاق/حدیث: 2542]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2193، وابن الجارود فى "المنتقى"، 820، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4292، 4293، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2849، 2850، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3528، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2300، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1204، 1204 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2333، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2031، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 1365، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19188»
قال الدارقطني: والصحيح قول من قال عن سعد بن إسحاق عن عمته زينب عن الفريعة عن النبي صلى الله عليه وسلم، العلل الواردة في الأحاديث النبوية: (15 / 412)

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2868
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حدثنا أبو حاتم محمد بن إدريس، حدثنا أبو النعمان محمد بن الفضل وسليمان بن حَرْب، قالا: حدثنا حماد بن زيد، حدثنا إسحاق بن سعد بن كعب بن عُجْرة، حدثَتْني زينبُ بنت كعب، عن فُرَيعة بنت مالك: أنَّ زوجها خَرَجَ في طلب أعلاج له، فقُتل بطَرَف القَدُّوم - قال حماد: وهو موضعُ ماء - قالت: فأتيتُ النبي ﷺ فذكرتُ ذلك له من حالي، وذكرت النُّقلةَ إلى إخوتي، قالت: فرخَّص لي، فلما تجاوزتُ ناداني، فقال:"امكُثي في بيتِك حتى يبلُغَ الكتابُ أجلَه" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2832 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کا شوہر اپنے کچھ بھاگے ہوئے غلاموں کی تلاش میں نکلا اور مقامِ قدوم پر قتل کر دیا گیا، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اپنی صورتحال بتائی اور اپنے بھائیوں کے گھر منتقل ہونے کی اجازت چاہی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پہلے اجازت دے دی لیکن جب میں پلٹنے لگی تو مجھے پکارا اور فرمایا: ”اپنے (شوہر کے) گھر میں ہی قیام کرو یہاں تک کہ مقررہ عدت پوری ہو جائے۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطلاق/حدیث: 2868]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، زينب بنت كعب - وهو ابن عُجْرة - روى عنها ابنا أخويها سعد بن إسحاق - وليس إسحاق بن سعد كما سُمِّي في رواية حماد بن زيد عند المصنف هنا، على أنَّ الذُّهلي جعلهما اثنين، كما سينقله المصنف - وسليمان بن محمد، وهما ثقتان، وذكرها ابن حبان في ...» [ترقيم الرساله 2868] [ترقيم الشركة 2849] [ترقيم العلميه 2832]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15497
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، نا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبٍ أَنَّ فُرَيْعَةَ بِنْتَ مَالِكِ بْنِ سِنَانٍ أَخْبَرَتْهَا أَنَّهَا جَاءَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَسْأَلُهُ أَنْ ⦗٧١٣⦘ تَرْجِعَ إِلَى أَهْلِهَا فِي بَنِي خُدْرَةَ وَأَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْبُدٍ لَهُ أَبَقُوا حَتَّى إِذَا كَانُوا بِطَرَفِ الْقَدُومِ لَحِقَهُمْ فَقَتَلُوهُ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي فَإِنَّ زَوْجِي لَمْ يَتْرُكْنِي فِي مَسْكَنٍ يَمْلِكُهُ قَالَتْ: فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" نَعَمْ" فَانْصَرَفْتُ حَتَّى إِذَا كُنْتُ فِي الْحُجْرَةِ أَوْ فِي الْمَسْجِدِ دَعَانِي أَوْ أَمَرَنِي فَدُعِيتُ لَهُ قَالَ: فَكَيْفَ قلت: فَرَدَّدْتُ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ الَّتِي ذَكَرْتُ لَهُ مِنْ شَأْنِ زَوْجِي فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ" قَالَتْ: فَاعْتَدَدْتُ فِيهِ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، فَلَمَّا كَانَ عُثْمَانُ أَرْسَلَ إِلِيَّ فَسَأَلَنِي عَنْ ذَلِكَ فَأَخْبَرْتُهُ فَاتَّبَعَهُ وَقَضَى بِهِ.
سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ اپنی پھوپھی زینب بنت کعب رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ فریعہ بنت مالک بن سنان رضی اللہ عنہما نے انہیں خبر دی کہ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے اہل (بنی خدرہ) کی طرف پلٹنے کے بارے میں سوال کیا اور یہ کہ ان کا خاوند اپنے غلاموں کی تلاش میں نکلا جو بھاگ گئے تھے، یہاں تک کہ جب وہ قدوم کی جانب تھے وہ ان کو ملا، ان لوگوں نے اس کو قتل کر دیا۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا: ”کیا میں اپنے اہل کی طرف لوٹ سکتی ہوں؟ میرے خاوند نے مجھے کسی ایسے مکان میں نہیں چھوڑا جس کا وہ مالک ہو۔“ وہ کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، تو لوٹ سکتی ہے۔“ میں مڑی، یہاں تک کہ جب میں حجرہ میں یا مسجد میں پہنچی تو مجھے بلایا گیا یا میرے لیے حکم دیا گیا، مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف بلایا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو کیا کہتی ہے؟“ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے وہ قصہ دوبارہ دہرا دیا جو میں نے اپنے خاوند کے بارے میں ذکر کیا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو اپنے گھر میں ٹھہری رہ، حتی کہ تیری عدت پوری ہو جائے۔“ فرماتی ہیں: میں نے چار ماہ اور دس دن اس میں (عدت) شمار کیے۔ جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے میری طرف قاصد بھیجا اور مجھ سے اس بارے میں سوال کیا تو میں نے انہیں خبر دی، انہوں نے اس کی پیروی کی اور اسی کے مطابق فیصلہ کیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15497]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15502
أَخْبَرَنَا بِحَدِيثِ حَمَّادٍ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ أَيُّوبَ، نا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ إِدْرِيسَ، أنا أَبُو النُّعْمَانِ مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، نا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، نا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبٍ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُومِ - قَالَ حَمَّادٌ: وَهُوَ مَوْضِعُ مَاءٍ - قَالَتْ: فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرْتُ لَهُ ذَلِكَ مِنْ حَالِي وَذَكَرْتُ النُّقْلَةَ إِلَى إِخْوَتِي، قَالَتْ: فَرَخَّصَ لِي، فَلَمَّا جَاوَزْتُ نَادَانِي فَقَالَ:" امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ".
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر اپنے چند غلاموں کی تلاش میں نکلے تو انہیں «طَرَفِ الْقَدُومِ» ”طرف القدوم“ کے مقام پر قتل کر دیا گیا، حماد نے کہا کہ وہ پانی کی ایک جگہ ہے، وہ بیان کرتی ہیں کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور میں نے آپ سے اپنی اس حالت کا ذکر کیا اور اپنے بھائیوں کی طرف منتقل ہونے کا تذکرہ کیا، وہ کہتی ہیں: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اجازت دے دی، پھر جب میں (وہاں سے) آگے بڑھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے پکارا اور فرمایا: «امْکُثِی فِی بَیْتِکِ حَتَّی یَبْلُغَ الْکِتَابُ أَجَلَہُ» ”تم اپنے گھر ہی میں ٹھہری رہو یہاں تک کہ لکھی ہوئی مدت (عدت) اپنے وقت کو پہنچ جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15502]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21443
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْعُمَرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ السَّالِمِيُّ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ الْأَعْشَى ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بِلَالٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي عَتِيقٍ ، وَمُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، أَنَّ سَعْدَ بْنَ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ، أُخْتِ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَخْبَرَتْهَا، أَنَّهَا كَانَتْ تَحْتَ رَجُلٍ مِنْ بَنِي الْحَارِثِ بْنِ الْخَزْرَجِ، فَخَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ أُبَّاقٍ، فَأَدْرَكَهُمْ بِطَرَفِ الْقَدُومِ، فَعَدَوْا عَلَيْهِ فَقَتَلُوهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، وهو تصحيف، والصواب (زينب بنت كعب بن عجرة) كما في التهذيب والثقات.
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا، جو ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن ہیں، کہتی ہیں کہ وہ بنو حارث بن خزرج کے ایک آدمی کے نکاح میں تھیں، وہ اپنے بھاگے ہوئے غلاموں کی تلاش میں نکلے اور طرف القدوم پر انہیں جا لیا، تو ان غلاموں نے ان پر حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا، چنانچہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اسی گھر میں رہو) یہاں تک کہ عدت کی مدت پوری ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21443]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 440، حدیث 1075»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2193 / 526، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 820، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4292، 4293، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2849، 2850، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3528 / 1، 3532 / 1، 3529 / 2، 3530 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5692، 5693، 5694، 5696، 10977، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2300، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1204، 1204 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2333، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2031، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15593، 15594، 15598، 15595، 15596، 15597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27729، 27730، 28006، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1769، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12073، 12076، 12074، 12075، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19188، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4570، 4571، 4572، 4576، 4575، 4573، 4574، 4577، 4578، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3638، 3639، 3640، 3643، 3641، 3642، 3645، 3644، 3648، 3646، 3647، 3650، 3649، 3653، 3654، 3651، 3652، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1074، 1076، 1080، 1077، 1079، 1081، 1085، 1082، 1083، 1084، 1086، 1090، 1087، 1088، 1089، 1091، 1092، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4611»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21445
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ - قَالَ حَمَّادٌ : وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ - أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ غُلَامٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقَدُومِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَتْهُ أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى أَهْلِهَا، فَأَذِنَ لَهَا، فَلَمَّا أَدْبَرَتْ نَادَاهَا، فَقَالَ: امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ ".
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر اپنے ایک غلام کی تلاش میں نکلے تو طرف القدوم میں قتل کر دیے گئے، چنانچہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور اپنے میکے منتقل ہونے کی اجازت مانگی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، لیکن جب وہ پیٹھ موڑ کر جانے لگیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں آواز دی اور فرمایا: ”اپنے گھر میں ٹھہری رہو یہاں تک کہ عدت کی مدت پوری ہو جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21445]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 440، حدیث 1077»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 2193 / 526، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 820، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4292، 4293، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2849، 2850، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 3528 / 1، 3532 / 1، 3529 / 2، 3530 / 3، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 5692، 5693، 5694، 5696، 10977، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2300، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1204، 1204 (م)، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2333، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2031، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 1365، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 15593، 15594، 15598، 15595، 15596، 15597، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27729، 27730، 28006، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1769، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12073، 12076، 12074، 12075، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 19188، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4570، 4571، 4572، 4576، 4575، 4573، 4574، 4577، 4578، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3638، 3639، 3640، 3643، 3641، 3642، 3645، 3644، 3648، 3646، 3647، 3650، 3649، 3653، 3654، 3651، 3652، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1075، 1074، 1076، 1080، 1079، 1081، 1085، 1082، 1083، 1084، 1086، 1090، 1087، 1088، 1089، 1091، 1092، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4611»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں