الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن نسائي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
64. بَابُ : الأَمْرِ بِالْخِضَابِ
باب: بالوں میں خضاب لگانے کے حکم کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن نسائي حدیث نمبر 5244 (کل: 17 مقامات، 11 کتب)
سنن ابوداود: 4204
مشکوۃ المصابیح: 4424
مسند احمد: 14641
صحیح ابن حبان: 5471
المستدرک علی الصحیحین: 5146
الجامع الكامل: 15428
السنن الكبرى للبيهقي: 14822
المعجم الاوسط: 5658
1 تا 10
حدیث نمبر: 5244
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا خَالِدٌ وَهُوَ ابْنُ الْحَارِثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَزْرَةُ وَهُوَ ابْنُ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي قُحَافَةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَأَنَّهُ ثَغَامَةٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيِّرُوا , أَوِ اخْضِبُوا".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس (ابوبکر کے والد) ابوقحافہ رضی اللہ عنہما لائے گئے، ان کا سر اور داڑھی ثغامہ نامی گھاس کی طرح تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بالوں کا رنگ بدلو“، یا (فرمایا) ”خضاب لگاؤ“۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5244]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حضرت ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا۔ ان کا سر اور داڑھی ثغامہ کی طرح تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کا (رنگ بدلو)“ یا فرمایا: ”ان کو خضاب کرو۔“ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5244]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائي (تحفة الأشراف: 2885) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: ثغامہ ایک گھاس ہے جس کے پھل اور پھول سب سفید ہوتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
ترقیم عبدالباقی: 2102 ترقیم شاملہ: -- 5508
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ يَحْيَي ، أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قال: " أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ أَوْ جَاءَ عَامَ الْفَتْحِ أَوْ يَوْمَ الْفَتْحِ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلُ الثَّغَامِ أَوِ الثَّغَامَةِ، فَأَمَرَ أَوْ فَأُمِرَ بِهِ إِلَى نِسَائِهِ، قَالَ: غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ ".
ابوخیثمہ نے ابوزبیر سے، انہوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: فتح مکہ کے سال یا فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، وہ آئے اور ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغام یا ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے گھر کی عورتوں کو حکم دیا، یا ان کے بارے میں (ان کے گھر کی عورتوں کو) حکم دیا گیا، فرمایا: ”اس (سفیدی) کو کسی چیز (اور رنگ) سے بدل دیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5508]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا یا وہ فتح مکہ کے سال یا فتح کے دن آئے اور ان کا سر اور ان کی داڑھی «الثَّغَامَةِ» ”ثغامہ بوٹی“ کے سفید پھولوں کی طرح تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، یا ان کی عورتوں کو یہ حکم دیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی سفیدی کو کسی چیز سے بدل دو۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5508]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2102
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 2102 ترقیم شاملہ: -- 5509
وحَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قال: " أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ ".
ابن جریج نے ابوزبیر سے، انہوں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت کی، کہا: فتح مکہ کے دن حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا، ان کے سر اور داڑھی کے بال سفیدی میں ثغامہ (کے سفید پھولوں) کی طرح تھے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس (سفیدی) کو کسی چیز سے تبدیل کر دو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرو۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5509]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو قحافہ رضی اللہ عنہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، ان کا سر اور ان کی داڑھی «الثَّغَامَةِ» کی طرح سفید تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس سفیدی کو کسی رنگ سے بدل دو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرنا۔“ [صحيح مسلم/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 5509]
ترقیم فوادعبدالباقی: 2102
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 4204
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، قَالَا: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن (ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد) ابوقحافہ کو لایا گیا، ان کا سر اور ان کی داڑھی ثغامہ (نامی سفید رنگ کے پودے) کے مانند سفید تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کسی چیز سے بدل دو اور سیاہی سے بچو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4204]
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے روز (سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے والد) ابوقحافہ کو لایا گیا تو ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ بوٹی کی مانند سفید تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہیں کسی رنگ سے بدل دو اور سیاہی سے بچو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الترجل /حدیث: 4204]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 24 (2102)، سنن النسائی/الزینة 15، (5244)، سنن ابن ماجہ/اللباس 33 (3624)، (تحفة الأشراف: 2807، 5079)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/316، 322، 338) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (2102)
حدیث نمبر: 5079
أَخْبَرَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ , وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثَّغَامَةِ بَيَاضًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ , وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ".
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا، سفیدی میں ان کا سر اور ڈاڑھی دونوں «ثغامہ» کی طرح سفید تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کو کسی اور رنگ سے بدل لو، لیکن کالے رنگ سے دور رہنا“۔ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5079]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ حضرت ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو فتح مکہ کے دن لایا گیا تو ان کے سر اور داڑھی کے بال ثغامہ پودے (کے پھل اور پھول) کی طرح بالکل سفید تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کو کسی رنگ سے بدل دو مگر سیاہ رنگ سے پرہیز کرنا۔“ [سنن نسائي/كتاب الزينة من السنن/حدیث: 5079]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/اللباس 24 (2102)، سنن ابی داود/الترجل 18 (4204)، (تحفة الأشراف: 2807)، وقد أخرجہ: سنن ابن ماجہ/اللباس 33 (3624)، مسند احمد (3/306، 322، 338) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: «ثغامہ» ایک گھاس ہے جس کے پھل اور پھول سب سفید ہوتے ہیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 4424
4424 - وَعَنْ جَابِرٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَالثُّغَامَةِ بَيَاضًا. فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"غَيِّرُوا هَذَا بِشَيْءٍ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے روز ابو قحافہ (ابوبکر رضی اللہ عنہما کے والد عثمان بن عامر) کو لایا گیا تو ان کا سر اور ان کی داڑھی «ثغامہ» (سفید گھاس) کی طرح سفید تھی۔ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اس کی سفیدی کو کسی دوسرے رنگ میں تبدیل کرو اور سیاہ رنگ سے اجتناب کرو۔“ [رواہ مسلم] [مشكوة المصابيح/كتاب اللباس/حدیث: 4424]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (2102/79)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14641
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا حَسَنٌ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ أَحْمَدُ فِي حَدِيثِهِ: حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي قُحَافَةَ، أَوْ جَاءَ عَامَ الْفَتْحِ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ مِثْلُ الثَّغَامِ، أَوْ مِثْلُ الثَّغَامَةِ، قَالَ حَسَنٌ فَأَمَرَ بِهِ إِلَى نِسَائِهِ، قَالَ:" غَيِّرُوا هَذَا الشَّيْبَ"، قَالَ حَسَنٌ: قَالَ زُهَيْرٌ: قُلْتُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ: أَقَالَ جَنِّبُوهُ السَّوَادَ؟، قَالَ: لَا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے دن ابوقحافہ کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا اس وقت ان کے سر کے بال ثغامہ بوٹی کی طرح سفید تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ انہیں ان کی خاندان کی کسی عورت کے پاس لے جاؤ اور ان کے بالوں کا رنگ بدل دو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14641]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 2102، قلنا: قد ثبت قوله صلى الله عليه وسلم: «جنبوه السواد» ، انظر: 14402
حدیث نمبر: 5471
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو الطَّاهِرِ بْنُ السَّرْحِ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: أُتِيَ بِأَبِي قُحَافَةَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَرَأْسُهُ وَلِحْيَتُهُ كَثُغَامَةٍ بَيْضَاءَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غَيِّرُوا رَأْسَهُ، وَاجْتَنِبُوا السَّوَادَ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ فتح مکہ کے دن سیدنا ابوقحافہ رضی اللہ عنہ کو (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں) لایا گیا، ان کے سر اور داڑھی (کے بال) ثغامہ پھول کی طرح سفید تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ان کے سر (کے بالوں کی رنگت) تبدیل کرو البتہ سیاہ رنگ استعمال کرنے سے بچنا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الزينة والتطييب/حدیث: 5471]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2102، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5471، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5101، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5091، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4204، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3624، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 14939، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14626» «رقم طبعة با وزير 5447»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح لغيره - «غاية المرام» (105): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده على شرط مسلم
حدیث نمبر: 5146
حدَّثَناهُ أبو العباس إسماعيل بن عبد الله، حدثنا عَبْدان الأهوازِي، حدثنا عُبيد الله بن معاذ، حدثنا خالد بن الحارث، حدثنا عَزْرة بن ثابت، عن أبي الزُّبير، عن جابر، قال: أُتي النبي ﷺ يومَ الفَتْح بأبي قُحَافة ورأسُه ولحيتُه كالثَّغامةِ، فقال رسول الله ﷺ:"اخْضِبُوا لِحيتَه" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5069 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5069 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ فتح مکہ کے دن ابوقحافہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لایا گیا، ان کے سر اور داڑھی کے بال ”ثغامہ“ (سفید پھولوں والی بوٹی) کی طرح بالکل سفید تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کی داڑھی کو (خضاب لگا کر) بدل دو۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5146]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،عَبْدان الأهوازي: هو عبد الله بن أحمد بن موسى، وأبو الزبير: هو محمد بن مسلم بن تدرس المكي.» [ترقيم الرساله 5146] [ترقيم الشركة 5102] [ترقيم العلميه 5069]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 15428
15428- عن جابر قال: أتي بأبي قحافة - أو جاء- عام الفتح، أو يوم الفتح، ورأسه ولحيته مثل الثغام - أو الثغامة، فأمر - أو فأمر به - إلى نسائه، قال: غيروا هذا بشيء.
تخریج الحدیث: «وفي رواية: ((غيروا هذا بشيء، واجتنبوا السواد)).»