🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

إتحاف الخيرة المهرة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (7968)
حدیث نمبر لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
إتحاف الخيرة المهرة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
401. باب الصلاة على الجنازة وما جاء فيمن كبر أربعا أو خمسا على الجنازة
نمازِ جنازہ کا بیان، اور جنازے پر چار یا پانچ تکبیریں کہنے والے کے بارے میں جو کچھ آیا ہے۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 1887 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1887
مسند احمد: 23448
سنن دارقطنی: 1825
الفتح الربانی: 3179
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4173
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1887
وَعَنْ عِيسَى مَوْلَى حُذَيْفَةَ قَالَ: "صَلَّيْتُ خَلْفَ حُذَيْفَةَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ: وَاللَّهِ مَا وَهِمْتُ وَلَا نَسِيتُ، وَلَكِنِّي كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ بِسَنَدٍ ضَعِيفٍ؛ لِضَعْفِ عِيسَى.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ مِنْ طَرِيقِ يَحْيَى الْجَابِرِ قَالَ: "صَلَّيْتُ خَلْفَ عِيسَى مَوْلَى حُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا وَهِمْتُ وَلَا نَسِيتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ مَوْلَايَ وَوَلِيُّ نِعْمَتِي حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا نَسِيتُ وَلَا وَهِمْتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا".
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ ، رَوَاهُ مُسْلِمٌ وَغَيْرُهُ.
قَالَ التِّرْمِذِيُّ: وَقَدْ ذَهَبَ بَعْضُ أَهْلِ الْعِلْمِ إِلَى هَذَا، مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَغَيْرُهُمْ، رَأَوُا التَّكْبِيرَ عَلَى الْجِنَازَةِ خَمْسًا. وَقَالَ أَحْمَدُ وَإِسْحَاقُ: إِذَا كَبَّرَ الْإِمَامُ عَلَى الْجِنَازَةِ خَمْسًا فَإِنَّهُ يَتْبَعُ الْإِمَامَ.
سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام عیسیٰ بیان کرتے ہیں کہ ”میں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کی اقتدا میں ایک نمازِ جنازہ پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر سلام پھیرنے کے بعد فرمایا: اللہ کی قسم! نہ میں کسی وہم کا شکار ہوا ہوں اور نہ ہی میں بھولا ہوں، بلکہ میں نے اسی طرح تکبیریں کہی ہیں جیسے میرے خلیل ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی تھیں“، اسے امام ابوبکر بن ابی شیبہ نے روایت کیا ہے تاہم عیسیٰ نامی راوی کے ضعف کی وجہ سے اس کی سند میں کمزوری ہے؛ جبکہ امام احمد بن حنبل نے یحییٰ الجابر کے طریق سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا: ”میں نے مدائن میں سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے مولیٰ عیسیٰ کے پیچھے نمازِ جنازہ پڑھی تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا: نہ میں کسی وہم میں مبتلا ہوا اور نہ ہی بھولا ہوں، بلکہ میں نے اسی طرح تکبیریں کہی ہیں جیسے میرے آقا اور میرے محسن سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہی تھیں؛ انہوں نے ایک جنازہ پڑھایا تو پانچ تکبیریں کہیں، پھر ہماری طرف رخ کر کے فرمایا: نہ میں بھولا ہوں اور نہ مجھ سے چوک ہوئی ہے، بلکہ میں نے اسی طرح تکبیریں کہیں جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنازہ پڑھاتے ہوئے پانچ تکبیریں کہی تھیں“، اس حدیث کا ایک شاہد سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کی روایت سے بھی موجود ہے جسے امام مسلم وغیرہ نے روایت کیا ہے؛ امام ترمذی فرماتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور دیگر اہل علم میں سے ایک گروہ اسی طرف گیا ہے کہ وہ نمازِ جنازہ میں پانچ تکبیرات کے قائل تھے، جبکہ امام احمد اور امام اسحاق رحمہما اللہ فرماتے ہیں کہ اگر امام جنازے میں پانچ تکبیریں کہے تو مقتدی کو اس کی اتباع کرنی چاہیے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الجنائز/حدیث: 1887]
تخریج الحدیث: «رواه أبو بكر بن أبي شيبة بسند ضعيف؛ لضعف عيسى»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 22938، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3565»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 23448
حَدَّثَنَا عَبدُ الصَّمَدِ ، حَدَّثَنَا عَبدُ الْعَزِيزِ بنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بنُ عَبدِ اللَّهِ الْجَابرُ ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عِيسَى مَوْلًى لِحُذَيْفَةَ بالْمَدَائِنِ عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا، فَقَالَ: مَا وَهِمْتُ وَلَا نَسِيتُ، وَلَكِنْ كَبرْتُ كَمَا كَبرَ مَوْلَايَ وَوَلِيُّ نِعْمَتِي حُذَيْفَةُ بنُ الْيَمَانِ ، صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ وَكَبرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا نَسِيتُ وَلَا وَهِمْتُ، وَلَكِنْ كَبرْتُ كَمَا" كَبرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبرَ خَمْسًا" .
یحییٰ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے شہر مدائن میں حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام عیسیٰ کے پیچھے نماز جنازہ پڑھی انہوں نے نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں کہیں پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا میں بھولا ہوں اور نہ ہی مجھے وہم ہوا ہے میں نے اسی طرح تکبیریں کہی ہیں جیسے میرے آقا اور ولی نعمت حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے کہی تھیں، انہوں نے ایک نماز جنازہ پڑھائی اور اس میں پانچ تکبیریں کہیں پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر فرمایا میں بھولا ہوں اور نہ ہی مجھے وہم ہوا ہے بلکہ میں نے اسی طرح تکبیریں کہی ہیں جیسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک نماز جنازہ پڑھائی تھی اور اس میں پانچ تکبیریں کہی تھیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23448]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، يحيي بن عبدالله مختلف فيه، ولم يتابع على حديثه هذا، وعيسي موئي حذيفة ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 1801 ترقیم الرسالہ : -- 1825
حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيُّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّفَّارُ ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ، نَا أَبُو غَسَّانَ ، حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ الأَحْمَرُ ، عَنْ يَحْيَى التَّيْمِيِّ ، عَنْ عِيسَى مَوْلَى حُذَيْفَةَ، قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ مَوْلايَ وَوَلِيِّ نِعْمَتِي الْعَبْدِ الصَّالِحِ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، فَقَالَ:" مَا وَهِمْتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ خَلِيلِي أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام عیسیٰ بیان کرتے ہیں: میں نے اپنے آقا (سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ) جو ایک نیک آدمی ہیں، ان کی اقتداء میں ایک نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے پانچ مرتبہ تکبیر کہی، پھر انہوں نے یہ بات بیان کی کہ: ”مجھے کوئی وہم لاحق نہیں ہوا، بلکہ میں نے اسی تکبیر ادا کی ہے، جیسے میرے خلیل سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم (یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ) نے تکبیر کہی تھی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الجنائز/حدیث: 1825]
ترقیم العلمیہ: 1801
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1825، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 23930، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 11570، والطحاوي فى ((شرح معاني الآثار)) برقم: 2828»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3179
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عِيسَى مَوْلَى لِحُذَيْفَةَ (بْنِ الْيَمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ) بِالْمَدَائِنِ عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا وَهَمْتُ، وَلَا نَسِيتُ وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ مَوْلَايَ وَوَلِيُّ نِعْمَتِي حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ صَلَّى عَلَى جَنَازَةٍ وَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا نَسِيتُ وَلَا وَهَمْتُ وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَلَى جَنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا
یحییٰ بن عبد اللہ کہتے ہیں:میں نے مدائن میں سیّدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے غلام عیسیٰ کی اقتدا میں نماز جنازہ ادا کی، انہوں نے پانچ تکبیرات کہیں، پھرہماری طرف متوجہ ہوئے اور کہا: مجھے وہم ہوا ہے نہ میں بھولا ہوں، میں نے تو اسی طرح تکبیرات کہی ہیں، جس طرح میرے آقا سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہی تھیں، انہوں نے ایک جنازہ پڑھا اور پانچ تکبیرات کہیں، پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر کہا: میں بھولا ہوں نہ مجھے وہم ہوا ہے، بات یہ ہے کہ میں نے اسی طرح تکبیرات کہی ہیں جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہی تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانچ تکبیرات کہیں ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3179]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وھذا اسناد ضعيف، يحيي بن عبد الله التيمي مختلف فيه، ولم يتابع علي حديثه ھذا، وعيسي مولي حذيفة البزاز ضعفه الدارقطني أخرجه الخطيب في ’’تاريخ بغداد‘‘: 11/ 142، والطحاوي في ’’شرح معاني الآثار‘‘: 1/ 494، والدارقطني: 2/ 73، و أخرجه ابن ابي شيبة: 3/ 303 مقتصرا علي فعل حذيفة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 23448 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 23841»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4173
عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْجَابِرِ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ عِيسَى - مَوْلًى لِحُذَيْفَةَ بِالْمَدَائِنِ - عَلَى جِنَازَةٍ، فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا وَهِمْتُ وَلَا نَسِيتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ مَوْلَايَ وَوَلِيُّ نِعْمَتِي حُذَيْفَةُ بْنُ الْيَمَانِ، [ قَالَ ] : صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا، ثُمَّ الْتَفَتَ إِلَيْنَا فَقَالَ: مَا نَسِيتُ وَلَا وَهِمْتُ، وَلَكِنْ كَبَّرْتُ كَمَا كَبَّرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ فَكَبَّرَ خَمْسًا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَيَحْيَى الْجَابِرُ فِيهِ كَلَامٌ.
یحیی بن عبداللہ جابر بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کے غلام عیسیٰ کے پیچھے مدائن میں نماز جنازہ ادا کی، تو انہوں نے پانچ تکبیریں کہیں پھر وہ ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: نہ تو مجھے وہم ہوا ہے، اور نہ ہی میں بھولا ہوں، لیکن میں نے اسی طرح تکبیر کہی ہے، جس طرح میرے آقا اور میرے ولی نعمت سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ نے تکبیر کہی تھی انہوں نے ایک نماز جنازہ پڑھاتے ہوئے پانچ تکبیریں کہی تھیں اور پھر ہماری طرف متوجہ ہو کر یہ بولے: تھے کہ نہ تو میں بھولا ہوں اور نہ ہی میں وہم کا شکار ہوا ہوں بلکہ میں نے اس طرح تکبیر کہی ہے، جس طرح نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر کہی تھی آپ نے ایک نماز جنازہ میں پانچ تکبیریں کہی تھیں۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ یحیی جابر نامی راوی کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4173]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22938، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1887/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں