الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1423. سورة النساء
سورۂ نساء۔
اطراف الحدیث — إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة حدیث نمبر 5658 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5658
بلوغ المرام: 1108
حدیث نمبر: 5658
وَقَالَ مُسَدَّدٌ : ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، ثَنَا عُثْمَانُ الْبَتِّيُّ ، ثَنَا صَالِحٌ أَبُو الْخَلِيلِ، أَنَّهُ حَدَّثَهُ رَجُلٌ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّهُ قَالَ: " فِينَا نَزَلَتْ: (وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ) قَالَ: سَبَيْنَا سَبْيًا فِيهِمْ نِسَاءٌ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، فَجَعَلَ أَحَدُنَا، يَكْرَهُ أَنْ يَطَأَ الْمَرْأَةَ مِنْ أَجْلِ زَوْجِهَا، فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَرْقًا بَيْنَهُنَّ وَبَيْنَ أَزْوَاجِهِنَّ: (وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ) ) .
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِجَهَالَةِ التَّابِعِيِّ.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”آیتِ کریمہ ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ (اور شوہروں والی عورتیں بھی تم پر حرام ہیں، سوائے ان کے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں) ہمارے بارے میں نازل ہوئی؛ ہوا یوں کہ ہم نے کچھ ایسے لوگوں کو جنگی قیدی بنایا جن میں ایسی عورتیں بھی شامل تھیں جن کے (مشرک) شوہر موجود تھے، تو ہم میں سے کوئی شخص ان کے شوہروں کی وجہ سے ان سے قربت کرنا ناپسند محسوس کرتا تھا، چنانچہ ان عورتوں اور ان کے سابقہ شوہروں کے درمیان تفریق اور جدائی پیدا کرنے کے لیے یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ ۔“ راویِ تابعی کے مجہول ہونے کی بنا پر یہ سند ضعیف ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب التفسير/حدیث: 5658]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لجهالة التابعي»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
ترقیم عبدالباقی: 1456 ترقیم شاملہ: -- 3608
حدثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ مَيْسَرَةَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حدثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، حدثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ صَالِحٍ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ : " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ حُنَيْنٍ بَعَثَ جَيْشًا إِلَى أَوْطَاسَ، فَلَقُوا عَدُوًّا فَقَاتَلُوهُمْ فَظَهَرُوا عَلَيْهِمْ وَأَصَابُوا لَهُمْ سَبَايَا، فَكَأَنَّ نَاسًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحَرَّجُوا مِنْ غِشْيَانِهِنَّ مِنْ أَجْلِ أَزْوَاجِهِنَّ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فِي ذَلِكَ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24، أَيْ فَهُنَّ لَكُمْ حَلَالٌ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ "،
یزید بن زریع نے ہمیں حدیث بیان کی، کہا: ہمیں سعید بن ابوعروبہ نے قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوخلیل صالح سے، انہوں نے ابوعلقمہ ہاشمی سے اور انہوں نے ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ حنین کے دن (جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بعد) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوطاس کی جانب ایک لشکر بھیجا، ان کا دشمن سے سامنا ہوا، انہوں نے ان (دشمنوں) سے لڑائی کی، پھر ان پر غالب آ گئے اور ان میں سے کنیزیں حاصل کر لیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے بعض لوگوں نے ان کے مشرک خاوندوں (کی موجودگی) کی بنا پر ان سے مجامعت کرنے میں حرج محسوس کیا، اس پر اللہ عزوجل نے اس کے بارے میں (یہ آیت) نازل فرمائی: ”اور شادی شدہ عورتیں (بھی حرام ہیں) سوائے ان (لونڈیوں) کے جن کے مالک تمہارے دائیں ہاتھ ہوں۔“ یعنی جب ان کی عدت پوری ہو جائے تو (تمہاری لونڈیاں بن جانے کی بنا پر) وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3608]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ حنین کے موقع پر ایک لشکر وادی اوطاس کی طرف روانہ کیا، ان کا دشمن سے آمنا سامنا ہوا اور باہمی جنگ کے نتیجہ میں مسلمان ان پر غالب آ گئے اور ان کی عورتوں کو قید کر لیا، تو گویا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعض ساتھیوں نے، ان کے مشرک خاوند موجود ہونے کی وجہ سے ان سے صحبت کرنا گناہ خیال کیا، اس سلسلہ میں اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ [سورة النساء: 24] ”شادی شدہ عورتیں تمہارے لیے جائز نہیں ہیں مگر جو عورتیں تمہارے قبضہ میں آ جائیں وہ۔“ یعنی جب ان کی عدت پوری ہو جائے تو وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3608]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1456
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1456 ترقیم شاملہ: -- 3609
وحدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالُوا: حدثنا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، أَنَّ أَبَا عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيَّ ، حَدَّثَ: أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، حَدَّثَهُمْ: أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ يَوْمَ حُنَيْنٍ سَرِيَّةً، بِمَعْنَى حَدِيثِ بْنِ زُرَيْعٍ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ: إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ مِنْهُنَّ فَحَلَالٌ لَكُمْ، وَلَمْ يَذْكُرْ إِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهُنَّ.
عبدالاعلیٰ نے ہمیں سعید سے حدیث بیان کی، انہوں نے قتادہ سے، انہوں نے ابوخلیل سے روایت کی کہ ابوعلقمہ ہاشمی نے حدیث بیان کی، انہیں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے دن ایک سریہ بھیجا۔۔۔ (آگے) یزید بن زریع کی حدیث کے ہم معنی ہے لیکن انہوں نے کہا: سوائے ان (لونڈیوں) کے جن کے مالک تمہارے دائیں ہاتھ ہوں، وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ اور انہوں نے ”جب ان کی عدت پوری ہو جائے“ کے الفاظ ذکر نہیں کیے۔ (اس سریہ میں جو کنیزیں ہاتھ آئیں یہ واقعہ ان کے بارے میں ہے)۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3609]
امام صاحب اپنے تین اور اساتذہ سے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کی روایت بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حنین کے موقع پر ایک دستہ بھیجا، مذکورہ روایت بیان کی، مگر اس روایت میں یہ ہے: ”شادی شدہ عورتوں میں سے جو تمہارے ملک (قبضہ) میں آ جائیں، وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔“ لیکن عدت کے خاتمہ کا ذکر نہیں کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3609]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1456
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 1456 ترقیم شاملہ: -- 3611
وحَدَّثَنِيهِ وحَدَّثَنِيهِ يَحْيَى بْنُ حَبِيبٍ الْحَارِثِيُّ ، حدثنا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ ، حدثنا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: " أَصَابُوا سَبْيًا يَوْمَ أَوْطَاسَ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ فَتَخَوَّفُوا، فَأُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ سورة النساء آية 24 "،
شعبہ نے ہمیں قتادہ سے حدیث بیان کی، انہوں نے ابوخلیل سے اور انہوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: اوطاس کے دن صحابہ کو لونڈیاں ملیں جن کے خاوند بھی تھے، اس پر وہ (ان سے تعلقات، قائم کرتے ہوئے) ڈرے (کہ یہ گناہ نہ ہو) اس پر یہ آیت نازل کی گئی: ”اور شادی شدہ عورتیں (بھی حرام ہیں) سوائے ان (لونڈیوں) کے جن کے تمہارے دائیں ہاتھ مالک ہو جائیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3611]
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے جنگِ اوطاس کے دن ایسی عورتوں کو قیدی بنایا جن کے خاوند موجود تھے، اس لیے ان سے صحبت سے اندیشہ محسوس کیا تو یہ آیت اتاری گئی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ (اور شادی شدہ عورتیں تم پر حرام ہیں، مگر وہ عورتیں جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں) [سورة النساء: 24] ۔ [صحيح مسلم/كتاب الرضاع/حدیث: 3611]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1456
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1108
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه قال: أصبنا سبايا يوم أوطاس لهن أزواج؛ فتحرجوا فأنزل الله تعالى: «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم» أخرجه مسلم.
سیدنا ابوسعيد خدرى رضی اللہ عنہ سے روايت ہے كہ اوطاس کے دن کچھ لونڈیاں ہمارے ہاتھ لگیں جن کے شوہر زندہ تھے۔ مسلمانوں نے ان کے خاوندوں کی موجودگی کو باعث حرج سمجھا تو اس موقع پر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی «والمحصنات من النساء إلا ما ملكت أيمانكم» ” تم پر خاوند والی عورتیں حرام ہیں، مگر وہ جن کے تم مالک ہوئے ہو۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 1108]
0 [بلوغ المرام/حدیث: 1108]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الرضاع، باب جواز وطيء المسبية بعد الاِ ستبراء...، حديث:1456.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1148
حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُثْمَانَ الْبَتِّيِّ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «أَصَبْنَا سَبَايَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، فَكَرِهْنَا أَنْ نَقَعَ عَلَيْهِنَّ، فَسَأَلْنَا النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم، فَنَزَلَتْ» : {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} [النساء: 24] فَاسْتَحْلَلْنَاهُنَّ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہمیں غزوہِ اوطاس کے دن ایسی جنگی قیدی عورتیں حاصل ہوئیں جن کے (کافر) شوہر موجود تھے، چنانچہ ہم نے ان سے جسمانی تعلق قائم کرنے کو ناپسند کیا اور ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں دریافت کیا تو یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ ”اور وہ عورتیں جو شوہر والی ہیں (تم پر حرام ہیں) سوائے ان کے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“، تو پھر ہم نے (اس نص کی روشنی میں) انہیں اپنے لیے حلال سمجھ لیا۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1148]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1456، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1132، 3016، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3333، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2155، 2157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11294، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2295، وأخرجه فتح الباري برقم: 2116، 2120، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2844، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1994، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3927، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6344، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1143»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1456، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1132، 3016، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3333، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2155، 2157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11294، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2295، وأخرجه فتح الباري برقم: 2116، 2120، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2844، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1994، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3927، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6344، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1143»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1231
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا هُشَيْمُ بْنُ بَشِيرٍ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ الْبَتِّيُّ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: «أَصَبْنَا يَوْمَ أَوْطَاسٍ سَبَايَا، وَلَهُنَّ أَزْوَاجٌ فِي قَوْمِهِنَّ، فَذَكَرُوا ذَلِكَ لِلنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم» قَالَ: فَنَزَلَتْ: {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} [النساء: 24]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”ہمیں غزوۂ اوطاس کے موقع پر کچھ ایسی قیدی عورتیں حاصل ہوئیں جن کے اپنی قوم میں شوہر موجود تھے، جب صحابہ کرام نے اس صورتِ حال کا تذکرہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کیا“ تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیتِ مبارکہ نازل فرمائی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ ”اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) سوائے ان کے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1231]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1148)، وسيأتى موصولًا (برقم 1318)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1456، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1132، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3333، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2155، 2157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11388، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2295، وأخرجه فتح الباري برقم: 2116، 2120، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2844، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1994، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8576، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1226»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 1148)، وسيأتى موصولًا (برقم 1318)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1456، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1132، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3333، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2155، 2157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11388، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2295، وأخرجه فتح الباري برقم: 2116، 2120، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2844، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1994، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 8576، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1226»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1318
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ، حَدَّثَنَا هَمَّامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي الْخَلِيلِ، عَنْ أَبِي عَلْقَمَةَ الْهَاشِمِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، «أَنَّهُمْ أَصَابُوا يَوْمَ فَتَحُوا أَوْطَاسٍ نِسَاءً لَهُنَّ أَزْوَاجٌ، فَكَرِهَهُنَّ رِجَالٌ مِنْهُمْ» ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ هَذِهِ الْآيَةَ: {وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ} [النساء: 24]
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جس دن مسلمانوں نے اوطاس کو فتح کیا تو انہیں ایسی خواتین بطور قیدی حاصل ہوئیں جن کے (کافر) شوہر موجود تھے، تو بعض صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان کے ساتھ (ازدواجی تعلق قائم کرنے) کو ناپسند کیا، تب اللہ تبارک و تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿وَالْمُحْصَنَاتُ مِنَ النِّسَاءِ إِلَّا مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ﴾ یعنی ”اور شوہر والی عورتیں بھی (تم پر حرام ہیں) سوائے ان کے جو تمہاری ملکیت میں آ جائیں“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 1318]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه في الحديث (رقم 1148)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1456، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1132، 3016، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3333، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2155، 2157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11388، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2295، وأخرجه فتح الباري برقم: 2116، 2120، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2844، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1994، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1313»
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه في الحديث (رقم 1148)»
«أخرجه صحيح مسلم برقم: 1456، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 1132، 3016، وأخرجه سنن النسائي برقم: 3333، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2155، 2157، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11388، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2295، وأخرجه فتح الباري برقم: 2116، 2120، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 2844، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1994، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 1313»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح