🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
فضائل الصحابة سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

فضائل الصحابة میں نمبر سے تلاش کل احادیث (1962)
حدیث نمبر لکھیں:
فضائل الصحابة میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
فضائل الصحابة میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. بَقِيَّةُ قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرُوا أَبَا بَكْرٍ يُصَلِّي بِالنَّاسِ
نبی ﷺ کے فرمان ”ابوبکر کو کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں“ کی بقیہ روایات کا بیان۔
اطراف الحدیث — فضائل الصحابة حدیث نمبر 119 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
فضائل صحابہ: 119، 103
مصنف ابن ابی شیبہ: 36163، 39344
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 14310
المعجم الکبیر للطبرانی: 12509
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 119
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو مَعْمَرٍ، قَثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَوَّلُ مَنْ صَلَّى أَبُو بَكْرٍ ، ثُمَّ تَمَثَّلَ بِأَبْيَاتِ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلَهَا
إِلَّا النَّبِيُّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا وَالثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”سب سے پہلے جس نے نماز پڑھی وہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ تھے“، پھر انہوں نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے ان اشعار کی مثال دی: «‏‏‏‏إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلَهَا
إِلَّا النَّبِيُّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا وَالثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا»
‏‏‏‏ ”جب تم کسی قابلِ اعتماد بھائی کا غم یاد کرو تو اپنے بھائی ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے کارناموں کو یاد کرو۔ وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا تمام مخلوق میں سب سے بہتر، سب سے زیادہ متقی اور سب سے زیادہ عادل تھے
اور اپنی اٹھائی ہوئی ذمہ داریوں کو سب سے بڑھ کر پورا کرنے والے تھے۔ وہ (غار میں) دوسرے، (حق کے) پیروکار اور پسندیدہ مقام و مرتبے کے حامل تھے
اور لوگوں میں سب سے پہلے رسولوں کی تصدیق کرنے والے تھے“۔ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 119]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: اسناده ضعيف جداً لأجل الهيثم بن عدي كما يأتي. .» ‏‏‏‏
«زيادات الزهد لعبد الله بن احمد، ص: 112»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34586 ترقیم الشثری: -- 36163
حدثنا شيخ لنا قال: حدثنا مجالد ، عن عامر قال: سالت ابن عباس - او سئل ابن عباس -: اي الناس كان اول إسلاما؟ فقال: اما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من اخي ثقة فاذكر اخاك ابا بكر بما فعلا خير البرية اتقاها واعدلها إلا النبي واوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده واول الناس منهم صدق الرسلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (أبو).
(٢) في [أ، هـ]: (بعد).
(٣) مجهول؛ لإبهام شيخ المصنف ومجالد ضعيف.

حضرت عامر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ سب سے پہلے کون مسلمان ہوا تھا؟ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا آپ نے حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کے اشعار نہیں سنے۔: جب تم کسی بااعتماد بھائی کا ذکر کرنا چاہو تو حضرت ابوبکر اور ان کے کارناموں کا ذکر کرو۔ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام مخلوق میں بہتر، متقی، عدل کرنے والے وعدہ پورا کرنے والے ہیں۔ مقام و مرتبہ کے اعتبار سے دوسرے اور رسولوں کی تصدیق میں پہلے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب التاريخ/حدیث: 36163]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13217، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39343، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12562، ترقيم محمد عوامة: 34586»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37739 ترقیم الشثری: -- 39344
حدثنا شيخ لنا قال: اخبرنا مجالد عن عامر قال: سالت، او سئل ابن عباس : اي الناس كان اول إسلاما؟ فقال: اما سمعت قول حسان بن ثابت: إذا تذكرت شجوا من اخي ثقة فاذكر اخاك ابا بكر بما فعلا خير البرية اتقاها واعدلها إلا النبي واوفاها بما حملا والثاني التالي المحمود مشهده واول الناس منهم صدق الرسلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (إلى).
(٢) مجهول؛ لإبهام شيخ المؤلف، وأخرجه الحاكم ٣/ ٦٤، وابن جرير في التاريخ ١/ ٥٣٩، وابن عساكر ٣٠/ ٤١، والثعلبي في التفسير ٥/ ٨٥، والبيهقي ٦/ ٣٦٩، والطبراني (١٢٥٦٢)، وابن البخاري في المشيخة ٢/ ١٤٥٧، ويعقوب في المعرفة ٣/ ٢٨٣، والخطيب في تاريخ بغداد ١٤/ ٥١، وابن الأثير في أسد الغابة ٣/ ٣١٩، وعبد اللَّه بن أحمد في فضائل الصحابة (١٠٣)، والدينوري في المجالسة (٦٢٥)، والآجري في الشريعة (١٢٤٥).

حضرت عامر روایت کرتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: یا فرمایا: ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا: کہ لوگوں میں سے سب سے پہلے اسلام کون لایا تھا؟ انہوں نے جواب دیا۔ کیا تم نے حسان بن ثابت کا قول نہیں سُنا۔: ”جب تجھے اپنے معتمد بھائی سے پہنچا ہو اغم یاد آئے۔ تو تُو اپنے بھائی ابوبکر کے کئے ہوئے کو یاد کرنا۔ جو کہ مخلوق میں سے بہترین، سب سے بڑا متقی اور عادل ہے۔ سوائے نبی کے، اور اپنی ذمہ داری کو پورا کرنے والا ہے۔ اور دوسرا (صاحب ایمان) پیروکار ہے، اور اس کی گواہی پسندیدہ ہے۔ اور لوگوں میں سے سب سے پہلے رسول کی تصدیق کرنے والا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39344]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لإبهام شيخ المؤلف .» ‏‏‏‏
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13217، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 36162، والطبراني فى «الكبير» برقم: 12562، ترقيم محمد عوامة: 37739»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14310
عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ؟ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانِ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخٍ ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرُ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلُهَا
إِلَّا النَّبِيَّ وَأَوْفَاهَا لِمَا حَمَلَا وَالثَّانِيَ التَّالِيَ الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
امام شعبی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے سوال کیا، سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا تھا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا تم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ شعر نہیں سنا ہے: ”جب تم کسی قابل اعتبار کے بھائی کے غم کو یاد کرو، تو اپنے بھائی سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور ان کے طرز عمل کو بھی یاد کر لینا، جو مخلوق میں سب سے بہتر ہیں، سب سے زیادہ پرہیزگار، سب سے زیادہ عدل کرنے والے ہیں، نبی کے علاوہ (وہ سب سے زیادہ نیک ہیں) اور انہوں نے اپنی ذمہ داریاں پوری کیں، وہ دوسرے فرد بھی ہیں، پیچھے والے بھی ہیں، قابل تعریف بھی ہیں، اور وہ سب سے پہلے فرد ہیں، جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ہیثم بن عدی ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 14310]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12563)»

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12509
حَدَّثَنَا مَسْحُ بْنُ حَاتِمٍ الْعُكْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ عَدِيٍّ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ؟ قَالَ: أَبُو بَكْرٍ أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرُ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلُهَا إِلَّا النَّبِيُّ وَأَوْفَاهَا لِمَا حَمَلَا وَالثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (مسبح)
عامر شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: سب سے پہلے کون شخص مسلمان ہوا؟ انہوں نے فرمایا: ابوبکر۔ کیا تم نے حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ شعر نہیں سنا:
”جب تم کسی معتبر بھائی کا غم یاد کرو تو اپنے بھائی ابوبکر کو یاد کرو جنہوں نے جو کچھ کیا“
”مخلوق میں سب سے بہتر، سب سے زیادہ متقی اور عادل، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا، اور جو ذمہ داری انہوں نے اٹھائی اسے سب سے بڑھ کر پورا کرنے والے“
”اور وہ دوسرے، (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے) پیچھے آنے والے، جن کی حاضری قابل تعریف ہے، اور لوگوں میں سب سے پہلے جس نے رسولوں کی تصدیق کی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12509]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 89، حدیث 12562»
«أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 4439، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13217، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 34586، 37739»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 103
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، قَثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُمَيْدٍ الرَّازِيُّ قَالَ نَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ: مَنْ أَوَّلُ مَنْ أَسْلَمَ؟ فَقَالَ: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ ، ثُمَّ قَالَ: أَمَا سَمِعْتَ قَوْلَ حَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ:
إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلَهَا
بَعْدَ النَّبِيِّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا الثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا؟ ".
امام شعبی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا: ”سب سے پہلے اسلام لانے والا کون ہے؟“ انہوں نے جواب دیا: ”سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ۔“ پھر فرمایا: ”کیا تم نے سیدنا حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ کا یہ قول نہیں سنا:
«إِذَا تَذَكَّرْتَ شَجْوًا مِنْ أَخِي ثِقَةٍ
فَاذْكُرْ أَخَاكَ أَبَا بَكْرٍ بِمَا فَعَلَا»

”جب تم کسی قابلِ اعتماد بھائی کے بچھڑنے کے غم کو یاد کرو، تو اپنے بھائی ابوبکر (رضی اللہ عنہ) کے کارناموں کو یاد کرو۔“
«خَيْرَ الْبَرِيَّةِ أَتْقَاهَا وَأَعْدَلَهَا
بَعْدَ النَّبِيِّ وَأَوْفَاهَا بِمَا حَمَلَا»

”وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد تمام مخلوق میں سب سے بہتر، سب سے زیادہ پرہیزگار اور سب سے زیادہ عادل ہیں، اور اپنی اٹھائی ہوئی ذمہ داریوں کو سب سے بڑھ کر پورا کرنے والے ہیں۔“
«الثَّانِي التَّالِي الْمَحْمُودُ مَشْهَدُهُ
وَأَوَّلُ النَّاسِ مِنْهُمْ صَدَّقَ الرُّسُلَا»

”وہ (غار میں) دوسرے، (نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے) نقشِ قدم پر چلنے والے اور ستودہ صفات مقامات والے ہیں، اور لوگوں میں سب سے پہلے ہیں جنہوں نے رسولوں کی تصدیق کی۔““ [فضائل الصحابة/فضائل أبي بكر الصديق رحمة الله عليه ورضوانه/حدیث: 103]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث فضائل الصحابہ محققاً تنسیق وصي الله بن محمد عباس - مکتبہ شاملہ:قال وصي الله عباس: إسناده ضعيف جداً لأجل محمد بن حميد الرازي فإنه متروك ومجالد بن سعيد ضعيف وتقدمت ترجمتهما . .» ‏‏‏‏
«كتاب المعرفة والتاريخ للفسوي: 254/3»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں