الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
143. باب مَا جَاءَ فِي ابْتِدَاءِ الْقِبْلَةِ
باب: قبلے کی ابتداء کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 340 (کل: 26 مقامات، 13 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 39370
سنن دارقطنی: 1072
الفتح الربانی: 8494
الجامع الكامل: 1921
السنن الكبرى للبيهقي: 2190
11 تا 20
حدیث نمبر: 490
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قال: قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ" فَصَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ إِنَّهُ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ". فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ كَانَ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَانْحَرَفُوا إِلَى الْكَعْبَةِ.
براء بن عازب رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ آئے تو آپ نے سولہ مہینہ تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کی طرف پھیر دئیے گئے، تو ایک آدمی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ چکا تھا، انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ کی طرف پھیر دئیے گئے ہیں، (لوگوں نے یہ سنا) تو وہ بھی قبلہ کی طرف پھر گئے ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 490]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ نے سولہ (۱۶) مہینوں تک بیت المقدس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھی، پھر آپ کا رخ کعبہ کی طرف کر دیا گیا۔ ایک آدمی جس نے (قبلے کی تبدیلی کے بعد) آپ کے ساتھ نماز پڑھی تھی، انصار کے ایک قبیلے کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: ”میں قسم کھاتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا قبلہ کعبے کی طرف کر دیا گیا ہے۔“ تو وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔“ [سنن نسائي/كتاب الصلاة/حدیث: 490]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ النسائی، (تحفة الأشراف: 1835)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الإیمان 30 (40)، الصلاة 31 (399)، تفسیر البقرة 12 (4486)، أخبار الآحاد 1 (7252)، صحیح مسلم/المساجد 2 (525)، سنن الترمذی/الصلاة 255 (340)، تفسیر البقرة (2962)، سنن ابن ماجہ/إقامة 56 (1010)، مسند احمد 4/283، ویأتي عند المؤلف في القبلة 1 (برقم: 743) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے خبر واحد جو ظنی ہے سے قرآن سے ثابت حکم قطعی کا منسوخ ہونا ثابت ہو رہا ہے، نیز اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نسخ کے علم سے پہلے منسوخ کے مطابق جو عمل کیا گیا ہو وہ صحیح ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 743
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، قال: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ الْأَزْرَقُ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ، قال:" قَدِمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ فَصَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَمَرَّ رَجُلٌ قَدْ كَانَ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى قَوْمٍ مِنْ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَانْحَرَفُوا إِلَى الْكَعْبَةِ".
براء بن عازب رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو آپ نے سولہ ماہ تک بیت المقدس کی جانب نماز پڑھی، پھر آپ خانہ کعبہ کی طرف پھیر دیئے گئے، ایک شخص جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھ چکا تھا، انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا تو اس نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخ کعبہ کی طرف کر دیا گیا ہے، وہ لوگ (یہ سنتے ہی نماز کی حالت میں) کعبہ کی طرف پھر گئے۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 743]
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ تشریف لائے تو تقریباً سولہ (16) مہینے بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھتے رہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رخِ انور کعبے کی طرف کر دیا گیا۔ ایک آدمی جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ (کعبے کی طرف منہ کرکے) نماز پڑھی تھی، انصار کی ایک قوم (بنو حارثہ) کے پاس سے گزرا (وہ بیت المقدس کی طرف منہ کرکے نماز پڑھ رہے تھے) اس نے کہا: ”میں گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کعبہ رخ نماز پڑھنے کا حکم دے دیا گیا ہے“، چنانچہ وہ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف مڑ گئے۔ [سنن نسائي/كتاب القبلة/حدیث: 743]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 490 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 18539
حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ: سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا شَكَّ سُفْيَانُ، ثُمَّ صُرِفْنَا قِبَلَ الْكَعْبَةِ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ہم نے سولہ (یا سترہ) مہینے بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی بعد میں ہمارا رخ خانہ کعبہ کی طرف کردیا گیا۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18539]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 4492، م: 525
حدیث نمبر: 18707
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَن أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، قَالَ: " صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا، أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَكَانَ يُحِبُّ ذَلِكَ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ، فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا، فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144 الْآيَةَ، قَالَ: فَمَرَّ رَجُلٌ صَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَصْرَ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الْأَنْصَارِ وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّهُ قَدْ وُجِّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، قَالَ: فَانْحَرَفُوا وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلَاةِ الْعَصْرِ" .
حضرت براء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب مدینہ منورہ تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سولہ (یاسترہ) مہینے بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھی جبکہ آپ کی خواہش یہ تھی کہ قبلہ بیت اللہ کی جانب ہو چناچہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمادی ہم آپ کا آسمان کی طرف بار بار چہرہ کرنا دیکھ رہے ہیں ہم آپ کو اس قبلے کی جانب پھیر کر رہیں گے جو آپ کی خواہش ہے اب آپ اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کرلیجئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کی طرف رخ کرکے سب سے پہلی جو نماز پڑھی وہ نماز عصر تھی جس میں کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے ان ہی میں سے ایک آدمی باہر نکلا تو کسی مسجد کے قریب سے گذرا جہاں نمازی بیت المقدس کی طرف رخ کرکے رکوع کی حالت میں تھے اس نے کہا کہ میں اللہ کے نام پر گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیت اللہ کی جانب رخ کرکے نماز پڑھی ہے چناچہ وہ لوگ اسی حال میں بیت اللہ کی جانب گھوم گئے۔ [مسند احمد/أول مسند الكوفيين/حدیث: 18707]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 40، م: 525
حدیث نمبر: 428
نا أَبُو مُوسَى مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، نا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي أَبُو إِسْحَاقَ ، قَالَ سَمِعْتُ الْبَرَاءَ ، يَقُولُ: " صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ صُرِفْنَا نَحْوَ الْكَعْبَةِ"
حضرت ابواسحاق کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا براء رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا، وہ فرماتے ہیں کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں سولہ ماہ یا سترہ ماہ بیت المقدس کی طرف مُنہ کر کے نماز پڑھی، پھر ہمیں کعبہ کی طرف موڑ دیا گیا۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 428]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 40، 399، 4486، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 525، وابن الجارود فى "المنتقى"، 184، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 428، 433، 437، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1716، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 487، والترمذي فى (جامعه) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1010، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 223، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2225، 2226، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1072، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18790»
حدیث نمبر: 437
نا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، نا أَحْمَدُ بْنُ خَالِدٍ الْوَهْبِيُّ ، نا شَرِيكٌ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ: " صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا" ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: قَالَ الْبَرَاءُ: وَالشَّطْرُ فِينَا قِبَلَهُ
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں بیت المقدس کی طرف مُنہ کرکے سولہ ماہ تک نماز پڑھی، پھر مکمّل حدیث بیان کی۔ ابواسحاق کہتے ہیں کہ سیدنا براء رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ ہمارے نزدیک «شطر» سے مراد طرف و جانب ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب الأذان والإقامة/حدیث: 437]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 40، 399، 4486، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 525، وابن الجارود فى "المنتقى"، 184، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 428، 433، 437، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1716، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 487، والترمذي فى (جامعه) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1010، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 223، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 2225، 2226، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1072، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18790»
حدیث نمبر: 302
302 صحيح حديث الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ رضي الله عنه، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، وَكَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُحِبُّ أَنَّ يُوَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَأنْزَلَ اللهُ (قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ) فتَوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ وَقَالَ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ، وَهُمُ الْيَهُودُ مَا وَلاَّهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا قُلْ للهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ فَصَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ مَا صَلَّى، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ منَ الأَنْصَارِ فِي صَلاَةِ الْعَصْرِ يُصَلُّونَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَّهُ تَوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ؛ فَتَحَرَّفَ الْقَوْمُ حَتَّى تَوجَّهُوا نَحْوَ الْكَعْبَةِ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سولہ یا سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نمازیں پڑھیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (دل سے) چاہتے تھے کہ کعبہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھیں، آخر اللہ تعالیٰ نے یہ آیت نازل فرمائی: ﴿قَدْ نَرَىٰ تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ﴾ [سورة البقرة: 144] (ہم آپ کا آسمان کی طرف بار بار چہرہ اٹھانا دیکھتے ہیں)، پھر آپ نے کعبہ کی طرف منہ کر لیا اور احمقوں نے، جو یہودی تھے، کہنا شروع کیا: ﴿مَا وَلَّاهُمْ عَن قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا﴾ [سورة البقرة: 142] (انہیں اگلے قبلہ سے کس چیز نے پھیر دیا)؟ آپ فرما دیجیے کہ ﴿قُل لِّلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ﴾ [سورة البقرة: 142] (اللہ ہی کی ملکیت ہے مشرق بھی اور مغرب بھی) ﴿يَهْدِي مَن يَشَاءُ﴾ [سورة البقرة: 142] (اللہ جس کو چاہتا ہے) (جب قبلہ بدلا تو) ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، پھر نماز کے بعد وہ چلے اور انصار کی ایک جماعت پر ان کا گزر ہوا جو عصر کی نماز بیت المقدس کی طرف منہ کر کے پڑھ رہے تھے، انہوں نے کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ وہ نماز پڑھی ہے جس میں آپ نے موجود قبلہ (کعبہ) کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی ہے، پھر وہ جماعت (نماز کے دوران ہی) مڑ گئی اور کعبہ کی طرف منہ کر لیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 302]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 31 باب التوجه نحو القبلة حيث كان»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
حدیث نمبر: 303
303 صحيح حديث الْبَرَاءِ رضي الله عنه، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، ثُمَّ صُرِفُوا نَحْوَ الْقِبْلَةِ
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سولہ یا سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف منہ کر کے نماز پڑھی، پھر اللہ تعالیٰ نے ہمیں کعبہ کی طرف منہ کرنے کا حکم دیا۔ [اللؤلؤ والمرجان/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 303]
تخریج الحدیث: «صحیح، أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 2 سورة البقرة: 18 باب ولكل وجهة هو موليها»
الحكم على الحديث:
«صحیح»
ترقیم عوامۃ: 37765 ترقیم الشثری: -- 39370
حدثنا عبيد الله بن موسى قال اخبرنا إسرائيل عن ابي إسحاق عن البراء بن عازب قال: اشترى ابو بكر من عازب رحلا بثلاثة عشر درهما فقال ابو بكر لعازب: مر البراء فليحمله إلى رحلي، فقال له عازب: لا حتى تحدثنا كيف صنعت انت ورسول الله صلى الله عليه وسلم حيث خرجتما والمشركون يطلبونكما.
[2] - قال: رحلنا من مكة فاحيينا ليلتنا ويومنا حتى اظهرنا، وقام قائم الظهيرة فرميت ببصري هل ارى من ظل ناوي إليه، فإذا انا بصخرة فانتهينا إليها، فإذا بقية ظل لها، فنظرت بقية ظل لها فسويته، ثم فرشت لرسول الله صلى الله عليه وسلم فيه فروة، ثم قلت: اضطجع يا رسول الله، فاضطجع ثم ذهبت انفض ما حولي هل ارى من الطلب احدا، فإذا انا براعي غنم يسوق غنمه إلى الصخرة، يريد منها الذي اريد، فسالته فقلت: لمن انت يا غلام؟ فقال: لرجل من قريش، قال: فسماه فعرفته.
[3] - فقلت: هل في غنمك من لبن؟ قال: نعم، قلت: هل انت حالب لي؟ قال: نعم، قال: فامرته فاعتقل شاة من غنمه فامرته ان ينفض ضرعها من الغبار، ثم امرته ان ينفض كفيه، فقال هكذا، فضرب إحدى يديه بالاخرى، فحلب كثبة من لبن، ومعي لرسول الله صلى الله عليه وسلم إداوة على فمها خرقة، فصببت على اللبن حتى برد اسفله، فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فوافقته قد استيقظ فقلت: اشرب يا رسول الله فشرب رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى رضيت.
[4] - ثم قلت: انى الرحيل يا رسول الله؟ فارتحلنا والقوم يطلبوننا، فلم يدركنا احد منهم غير سراقة بن مالك بن جعشم على فرس له، فقلت: هذا الطلب قد لحقنا يا رسول الله وبكيت فقال: ما يبكيك؟ فقلت: اما والله ما على نفسي ابكي ولكني ابكي عليك، قال: فدعا عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: اللهم اكفناه بما شئت، قال: فساخت به فرسه في الارض إلى بطنها، فوثب عنها ثم قال: يا محمد قد علمت ان هذا عملك ؛ فادع الله ان ينجيني مما انا فيه، فوالله لاعمين على من ورائي من الطلب، وهذه كنانتي فخذ سهما منها فإنك ستمر على إبلي وغنمي بمكان كذا وكذا فخذ منها حاجتك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا حاجة لنا في إبلك، وانصرف عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، ودعا له رسول الله صلى الله عليه وسلم، وانطلق راجعا إلى اصحابه.
[5] - ومضى رسول الله صلى الله عليه وسلم وانا معه حتى قدمنا المدينة ليلا، فتنازعه القوم ايهم ينزل عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إني انزل الليلة على بني النجار اخوال عبد المطلب، اكرمهم بذلك، فخرج الناس حتى دخل المدينة، وفي الطريق وعلى البيوت الغلمان والخدم: جاء محمد جاء رسول الله فلما اصبح انطلق فنزل حيث امر.
[6] - [قال] : وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد صلى نحو بيت المقدس ستة عشر شهرا او سبعة عشر شهرا، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب ان يوجه نحو الكعبة، فانزل الله: قد نرى تقلب وجهك في السماء فلنولينك قبلة ترضاها فول وجهك شطر المسجد الحرام قال: فوجه نحو الكعبة وقال السفهاء من الناس ما ولاهم عن قبلتهم التي كانوا عليها قل لله المشرق والمغرب يهدي من يشاء إلى صراط مستقيم.
[7] - قال: وصلى مع النبي [صلى الله عليه وسلم] رجل، ثم خرج بعدما صلى، فمر على قوم من الانصار وهم ركوع في صلاة العصر نحو بيت المقدس فقال: هو يشهد انه صلى مع النبي صلى الله عليه وسلم وانه قد وجه نحو الكعبة، قال: فانحرف القوم حتى وجهوا نحو الكعبة.
[8] - قال البراء : وكان نزل علينا من المهاجرين مصعب بن عمير اخو بني عبد الدار بن قصي، فقلنا له: ما فعل رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: هو مكانه واصحابه على اثري، ثم اتانا بعد عمرو ابن ام مكتوم اخو بني فهر الاعمى، فقلنا له: ما فعل من وراءك: رسول الله واصحابه؟ فقال: هم على اثري، ثم اتانا بعده عمار بن ياسر وسعد بن ابي وقاص وعبد الله بن مسعود وبلال، ثم اتانا عمر بن الخطاب من بعدهم في عشرين راكبا، ثم اتانا بعدهم رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر معه، فلم يقدم علينا حتى قرات سورا من سور المفصل، ثم خرجنا حتى نتلقى العير فوجدناهم قد حذروا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
[2] - قال: رحلنا من مكة فاحيينا ليلتنا ويومنا حتى اظهرنا، وقام قائم الظهيرة فرميت ببصري هل ارى من ظل ناوي إليه، فإذا انا بصخرة فانتهينا إليها، فإذا بقية ظل لها، فنظرت بقية ظل لها فسويته، ثم فرشت لرسول الله صلى الله عليه وسلم فيه فروة، ثم قلت: اضطجع يا رسول الله، فاضطجع ثم ذهبت انفض ما حولي هل ارى من الطلب احدا، فإذا انا براعي غنم يسوق غنمه إلى الصخرة، يريد منها الذي اريد، فسالته فقلت: لمن انت يا غلام؟ فقال: لرجل من قريش، قال: فسماه فعرفته.
[3] - فقلت: هل في غنمك من لبن؟ قال: نعم، قلت: هل انت حالب لي؟ قال: نعم، قال: فامرته فاعتقل شاة من غنمه فامرته ان ينفض ضرعها من الغبار، ثم امرته ان ينفض كفيه، فقال هكذا، فضرب إحدى يديه بالاخرى، فحلب كثبة من لبن، ومعي لرسول الله صلى الله عليه وسلم إداوة على فمها خرقة، فصببت على اللبن حتى برد اسفله، فاتيت رسول الله صلى الله عليه وسلم فوافقته قد استيقظ فقلت: اشرب يا رسول الله فشرب رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى رضيت.
[4] - ثم قلت: انى الرحيل يا رسول الله؟ فارتحلنا والقوم يطلبوننا، فلم يدركنا احد منهم غير سراقة بن مالك بن جعشم على فرس له، فقلت: هذا الطلب قد لحقنا يا رسول الله وبكيت فقال: ما يبكيك؟ فقلت: اما والله ما على نفسي ابكي ولكني ابكي عليك، قال: فدعا عليه رسول الله صلى الله عليه وسلم فقال: اللهم اكفناه بما شئت، قال: فساخت به فرسه في الارض إلى بطنها، فوثب عنها ثم قال: يا محمد قد علمت ان هذا عملك ؛ فادع الله ان ينجيني مما انا فيه، فوالله لاعمين على من ورائي من الطلب، وهذه كنانتي فخذ سهما منها فإنك ستمر على إبلي وغنمي بمكان كذا وكذا فخذ منها حاجتك، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا حاجة لنا في إبلك، وانصرف عن رسول الله صلى الله عليه وسلم، ودعا له رسول الله صلى الله عليه وسلم، وانطلق راجعا إلى اصحابه.
[5] - ومضى رسول الله صلى الله عليه وسلم وانا معه حتى قدمنا المدينة ليلا، فتنازعه القوم ايهم ينزل عليه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إني انزل الليلة على بني النجار اخوال عبد المطلب، اكرمهم بذلك، فخرج الناس حتى دخل المدينة، وفي الطريق وعلى البيوت الغلمان والخدم: جاء محمد جاء رسول الله فلما اصبح انطلق فنزل حيث امر.
[6] - [قال] : وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم قد صلى نحو بيت المقدس ستة عشر شهرا او سبعة عشر شهرا، وكان رسول الله صلى الله عليه وسلم يحب ان يوجه نحو الكعبة، فانزل الله: قد نرى تقلب وجهك في السماء فلنولينك قبلة ترضاها فول وجهك شطر المسجد الحرام قال: فوجه نحو الكعبة وقال السفهاء من الناس ما ولاهم عن قبلتهم التي كانوا عليها قل لله المشرق والمغرب يهدي من يشاء إلى صراط مستقيم.
[7] - قال: وصلى مع النبي [صلى الله عليه وسلم] رجل، ثم خرج بعدما صلى، فمر على قوم من الانصار وهم ركوع في صلاة العصر نحو بيت المقدس فقال: هو يشهد انه صلى مع النبي صلى الله عليه وسلم وانه قد وجه نحو الكعبة، قال: فانحرف القوم حتى وجهوا نحو الكعبة.
[8] - قال البراء : وكان نزل علينا من المهاجرين مصعب بن عمير اخو بني عبد الدار بن قصي، فقلنا له: ما فعل رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ فقال: هو مكانه واصحابه على اثري، ثم اتانا بعد عمرو ابن ام مكتوم اخو بني فهر الاعمى، فقلنا له: ما فعل من وراءك: رسول الله واصحابه؟ فقال: هم على اثري، ثم اتانا بعده عمار بن ياسر وسعد بن ابي وقاص وعبد الله بن مسعود وبلال، ثم اتانا عمر بن الخطاب من بعدهم في عشرين راكبا، ثم اتانا بعدهم رسول الله صلى الله عليه وسلم وابو بكر معه، فلم يقدم علينا حتى قرات سورا من سور المفصل، ثم خرجنا حتى نتلقى العير فوجدناهم قد حذروا.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عارب).
(٢) في [جـ، س، ق]: (رجلًا).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [ق]: (تحدثني).
(٥) في [ق]: (نظرت).
(٦) في [هـ]: (بقبة).
(٧) سقط من: [ط، هـ].
(٨) سقط من: [ق].
(٩) في [أ، ب]: زيادة (مأذون).
(١٠) في [أ، ب]: (بالحلب فتحلب لي).
(١١) في [ب، ي]: (جعثم).
(١٢) في [هـ]: زيادة (فقال: لا تحزن إن اللَّه معنا، حتى إذا دنا منا فكان بيننا وبينه قدر رمح أو رمحين أو ثلاثة، قال: قلت: يا رسول اللَّه هذا الطلب قد لحقنا).
(١٣) سقط من: [ع].
(١٤) في [ق]: زيادة (يقولون).
(١٥) في [أ، ب، جـ، ق]: زيادة ﷺ.
(١٦) في [س]: (أمر).
(١٧) سقط من: [أ، ب].
(١٨) في [أ، ب]: زيادة (قال: وقد)، وفي [جـ]: (قال).
(١٩) في [أ، ب، جـ]: ﷺ.
(٢٠) هكذا في: [ق، هـ]، وفي بقية النسخ: (فقلت).
(٢١) في [ق، هـ]: (بعد).
(٢٢) في [ي]: (وراك).
(٢٣) في [أ، ب، جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٢٤) سقط من: [هـ].
(٢٥) صحيح؛ أخرجه البخاري (٣٦١٥)، ومسلم (٢٠٠٩).
حضرت براء بن عازب سے روایت ہے کہ حضرت ابوبکر نے حضرت عازب سے ایک کجاوہ تیرہ درہموں میں خریدا۔ حضرت ابوبکر نے حضرت عازب سے کہا۔ آپ براء کو حکم دیں کہ وہ اس کو میرے کجاوہ تک اٹھا کرلے آئے۔ حضرت عازب نے حضرت صدیق اکبر سے کہا۔ نہیں! یہاں تک کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ نے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیا تھا۔ جب آپ لوگ نکلے تھے اور مشرکین تمہیں تلاش کر رہے تھے۔ 2۔ حضرت ابوبکر نے فرمایا: ہم نے مکہ سے کوچ کیا تو ہم ایک رات اور دن جاگ کر چلتے رہے یہاں تک کہ ہمیں دوپہر ہوگئی اور زوال کا وقت ہوگیا۔ میں نے نظر دوڑائی کہ کیا مجھے کوئی سایہ دکھائی دیتا ہے جس کی طرف ہم ٹھکانہ پکڑیں تو اچانک مجھے ایک چٹان دکھائی دی پس ہم اس کی طرف پہنچے۔ اس کا کچھ سایہ باقی تھا۔ میں نے اس کے بقیہ سایہ کو دیکھا اور اس (کی جگہ) کو درست کیا پھر میں نے اس سایہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے چمڑا بچھایا۔ پھر میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! لیٹ جائیے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لیٹ گئے۔ پھر میں نے اپنے ارد گرد میں دیکھ بھال شروع کردی کہ کیا مجھے کوئی متلاشی دکھائی دیتا ہے تو اچانک مجھے ایک چرواہا دکھائی دیا جو اپنی بکریوں کو اسی چٹان کی طرف ہانک رہا تھا۔ اس کا چٹان سے وہی مقصد تھا جو میرا مقصود تھا۔ میں نے اس سے پوچھا: میں نے کہا: اے لڑکے! تم کس کے ہو؟ اس نے جواب دیا۔ قریش کے ایک آدمی کا۔ ابوبکر فرماتے ہیں۔ اس غلام نے آدمی کا نام لیا تو میں اس کو پہچان گیا۔ 3۔ میں نے پوچھا: کیا تمہاری بکریوں میں دودھ ہے؟ اس نے جواب دیا: ہاں! میں نے کہا: کیا تم میرے لئے دودھ نکال دو گے؟ اس نے کہا: ہاں! حضرت ابوبکر کہتے ہیں: میں نے اس کو حکم دیا تو اس نے ایک بکری اپنی بکریوں میں سے قابو کرلی۔ پھر میں نے اس کو بکری کے تھنوں سے غبار جھاڑنے کا حکم دیا۔ پھر میں نے اس کو حکم دیا کہ وہ اپنی ہتھیلیوں کو جھاڑے۔ اس نے کہا: یوں؟ پھر اس نے اپنے ایک ہاتھ سے دوسرے کو مارا پھر اس نے تھوڑا سا دودھ دوہا۔ میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے پانی کا ایک برتن تھا جس کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا تھا۔ میں نے دودھ پر بہا دیا یہاں تک کہ وہ نیچے سے ٹھنڈا ہوگیا۔ پھر میں اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حال میں پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوچکے تھے۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! نوش فرمائیے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نوش فرمایا یہاں تک کہ میں خوش ہوگیا۔ 4۔ پھر میں نے عرض کیا۔ اے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) خدا! کوچ کرنے کا وقت آگیا ہے۔ پھر ہم نے کوچ کیا حالانکہ لوگ ہماری تلاش میں تھے۔ ان لوگوں میں سے سراقہ بن مالک بن جعشم کے سوا ہمیں کسی نے نہیں پایا۔ وہ اپنے گھوڑے پر سوار تھا۔ میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ متلاشی ہم تک پہنچ گیا ہے۔ اور میں (یہ کہہ کر) رو پڑا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تمہیں کیا بات رلا رہی ہے؟ میں نے عرض کیا۔ بخدا! میں اپنی جان (کے خوف سے) نہیں رو رہا لیکن مجھے آپ (کی جان) پر رونا آ رہا ہے۔ ابوبکر فرماتے ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سراقہ کے لئے بد دعا فرمائی اور کہا۔ اے اللہ! تو اس کو ہماری طرف سے جس طرح تو چاہے۔ کافی ہوجا۔ حضرت ابوبکر فرماتے ہیں۔ پس سراقہ کا گھوڑا پیٹ تک زمین میں دھنس گیا۔ سراقہ نے گھوڑے سے چھلانگ لگائی۔ پھر اس نے کہا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! مجھے معلوم ہے کہ یہ آپ ہی کا کام ہے۔ پس آپ اللہ سے دعا کریں کہ وہ مجھے اس مصیبت سے نجات دے دے۔ بخدا! میں اپنے پچھلے متلاشیوں پر (اس بات کو) ضرور پوشیدہ رکھوں گا۔ اور یہ میرا ترکش ہے آپ اس میں سے تیر لے لیں۔ اور آپ عنقریب فلاں جگہ پر میرے اونٹ اور بکریوں پر سے گزریں گے آپ ان میں سے بھی اپنی ضرورت کا لے لیجئے گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہمیں تیرے اونٹوں کی ضرورت نہیں۔ پھر وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے واپس مڑا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے لئے دعا فرمائی۔ سراقہ واپس اپنے ساتھیوں میں چلا گیا۔ 5۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے رہے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ تھا۔ یہاں تک کہ ہم رات کے وقت مدینہ میں پہنچے۔ لوگوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں جھگڑا شروع کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کس کے گھر میں اتریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: آج کی رات میں بنی نجار میں اتروں گا جو کہ عبد المطلب کے ماموں ہیں، میں اس کے ذریعہ ان کا اکرام کرتا ہوں۔ پس لوگ نکل آئے یہاں تک کہ آپ مدینہ میں داخل ہوئے، اور راستہ میں اور گھروں پر لڑکے اور خادم (کہہ رہے تھے): محمد آگئے، اللہ کے رسول آگئے۔ جب صبح ہوئی تو آپ چل دیئے اور وہاں اترے جہاں اللہ تعالیٰ نے آپ کو حکم دیا۔ 6۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سولہ یا سترہ مہینے بیت المقدس کی طرف نماز پڑھی تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ پسند تھا کہ آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا جائے۔ پس اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایا: { قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ }۔ راوی کہتے ہیں: پس آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا گیا۔ اور لوگوں میں سے بیوقوفوں نے کہا: { مَا وَلَّاهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ }۔ راوی کہتے ہیں: ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی پھر نماز کے بعد نکلا اور انصار کے کچھ لوگوں کے پاس سے گزرا جو عصر کی نماز میں بیت المقدس کی طرف رکوع کی حالت میں تھے۔ اس نے کہا: وہ گواہی دیتا ہے کہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی ہے اور آپ کا رخ کعبہ کی طرف کردیا گیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: پس وہ لوگ پھر گئے یہاں تک کہ ان کا رخ کعبہ کی طرف ہوگیا۔ 7۔ حضرت براء فرماتے ہیں: مہاجرین میں سے ہمارے پاس حضرت مصعب بن عمیر اترے تھے جو بنی عبد الدار بن قصی کے بھائی ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: آپ اپنی جگہ پر ہیں اور آپ کے صحابہ میرے پیچھے آ رہے ہیں۔ پھر ان کے بعد ہمارے پاس حضرت عمرو بن ام مکتوم آئے جو نابینا اور بنی فہر کے بھائی ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا: تمہارے پیچھے والوں، رسول اللہ اور آپ کے صحابہ نے کیا کیا؟ انہوں نے کہا: وہ میرے پیچھے آ رہے ہیں۔ پھر ان کے بعد ہمارے پاس حضرت عمار بن یاسر، حضرت سعد بن ابی وقاص، حضرت عبد اللہ بن مسعود اور حضرت بلال آئے۔ پھر ان کے بعد حضرت عمر بن خطاب بیس سواروں کے ساتھ ہمارے پاس آئے۔ پھر ان کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور حضرت ابوبکر آپ کے ساتھ تھے۔ آپ ہمارے پاس تشریف نہیں لائے تھے یہاں تک کہ میں نے مفصل کی کئی سورتیں پڑھ لی تھیں۔ پھر ہم قافلہ کو روکنے کے لئے نکلے تو ہم نے انہیں پایا کہ وہ محتاط ہوچکے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39370]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2439، 3615، 3652، 3908، 3917، 5607، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2009، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6281، 6870، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4305، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3، 51، 18763، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 113، 116، 114، 115، 1710، والبزار فى «مسنده» برقم: 51، 52، 50، 50 (م)، 52 (م)، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4077، 4078، ترقيم محمد عوامة: 37765»
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2439، 3615، 3652، 3908، 3917، 5607، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2009، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6281، 6870، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4305، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3، 51، 18763، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 113، 116، 114، 115، 1710، والبزار فى «مسنده» برقم: 51، 52، 50، 50 (م)، 52 (م)، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4077، 4078، ترقيم محمد عوامة: 37765»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم العلمیہ : 1057 ترقیم الرسالہ : -- 1072
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى ، نا أَبُو هَاشِمٍ الرِّفَاعِيُّ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ ، نا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، ثنا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنِ الْبَرَاءِ ، قَالَ:" صَلَّيْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْدَ قُدُومِهِ الْمَدِينَةَ سِتَّةَ عَشَرَ شَهْرًا نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، ثُمَّ عَلِمَ اللَّهُ سُبْحَانَهُ هَوَى نَبِيِّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فنزلت: قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ فَلَنُوَلِّيَنَّكَ قِبْلَةً تَرْضَاهَا فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ سورة البقرة آية 144، فَأَمَرَهُ أَنْ يُوَلِّيَ إِلَى الْكَعْبَةِ، وَمَرَّ عَلَيْنَا رَجُلٌ وَنَحْنُ نُصَلِّي نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ، فَقَالَ: إِنَّ نَبِيَّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ حَوَّلَ وَجْهَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَتَوَجَّهْنَا إِلَى الْكَعْبَةِ وَقَدْ صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ" .
سیدنا براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مدینہ منورہ تشریف آوری کے بعد تقریباً سولہ ماہ تک ہم لوگ آپ کی اقتداء میں بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کرتے رہے۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی کی خواہش سے واقف تھا۔ اس نے یہ آیت نازل کی: ”ہم تمہارے چہرے کا آسمان کی طرف اٹھنا دیکھ رہے ہیں، ہم تمہیں اس قبلہ کی طرف پھیر دیں گے جس سے تم راضی ہو جاؤ گے، تو تم اپنا رخ مسجد حرام کی طرف کر لو۔“ اللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ خانہ کعبہ کی طرف رخ کریں۔ راوی کہتے ہیں: ایک شخص ہمارے پاس سے گزرا، ہم اس وقت بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز ادا کر رہے تھے۔ اس نے بتایا: تمہارے نبی نے خانہ کعبہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔ تو ہم نے اپنا رخ خانہ کعبہ کی طرف کر لیا، حالانکہ ہم دو رکعت ادا کر چکے تھے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الصلاة/حدیث: 1072]
ترقیم العلمیہ: 1057
تخریج الحدیث: «مضطرب، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 40، 399، 4486، 4492، 7252، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 525، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 428، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 487، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 340، 2962، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 1010، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1072، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18790»
«قال ابن حجر: أبو بكر سيئ الحفظ وقد اضطرب فيه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 118)»
«قال ابن حجر: أبو بكر سيئ الحفظ وقد اضطرب فيه، فتح الباري شرح صحيح البخاري: (1 / 118)»
الحكم على الحديث:
مضطرب