الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ترمذي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
218. باب مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ اللَّيْلِ
باب: قیام اللیل (تہجد) میں قرأت کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ترمذي حدیث نمبر 449 (کل: 37 مقامات، 15 کتب)
صحیح مسلم: 705
سنن ابن ماجہ: 1354
شمائل ترمذی: 316
مشکوۃ المصابیح: 1263
المعجم الاوسط: 2479
21 تا 30
حدیث نمبر: 909
عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ فِي آخِرِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا اغْتَسَلَ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ فِي آخِرِهِ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً، قُلْتُ: أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُوتِرُ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ أَوْ فِي آخِرِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا أَوْتَرَ فِي أَوَّلِ اللَّيْلِ وَرُبَّمَا أَوْتَرَ فِي آخِرِهِ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً، قُلْتُ: أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَجْهَرُ بِالْقُرْآنِ أَوْ يُخَافِتُ بِهِ؟ قَالَتْ: رُبَّمَا جَهَرَ بِهِ وَرُبَّمَا خَافَتَ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً
غُضیف بن حارث کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہؓ سے کہا: اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے شروع میں غسل کرتے تھے یا آخر میں؟ انھوں نے کہا: کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے پہلے حصے میں غسل کر لیتے تھے اور کبھی آخری حصے میں۔ میں نے کہا: اَللّٰہُ أکْبَرُ، ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی ہے، پھر میں نے کہا: اس بارے میں آپ کا کیا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے پہلے حصے میں نمازِ وتر ادا کرتے تھے یا آخری حصے میں؟ انھوں نے کہا: کبھی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کے پہلے حصے میں نمازِ وتر ادا کرتے تھے اور کبھی آخری حصے میں۔ میں نے کہا: اَللّٰہُ أکْبَرُ، ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے اس معاملے میں بھی وسعت رکھی ہے،میں نے پھر کہا: اس بارے میں آپ کا خیال ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قرآن کی تلاوت بآواز بلند کرتے تھے یا بآواز پست؟ انھوں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بسا اوقات جہری طور پر تلاوت کرتے تھے اور بسا اوقات سری طور پر، میں نے کہا: اَللّٰہُ أکْبَرُ، ساری تعریف اس اللہ کی ہے، جس نے اس معاملے میں بھی وسعت رکھی ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب الغسل من الجنابة وموجباته/حدیث: 909]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 226، وابن ماجه: 1354، والنسائي: 1/ 125، والترمذي: 449، وأخرجه مسلم: 307 بقصة الغسل من الجنابة، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24202 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24706»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح۔ أخرجه ابوداود: 226
حدیث نمبر: 2135
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَيْسٍ قَالَ: سَأَلْتُ عَائِشَةَ كَيْفَ كَانَ نَوْمُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْجَنَابَةِ، أَيَغْتَسِلُ قَبْلَ أَنْ يَنَامَ؟ فَقَالَتْ: كُلَّ ذَلِكَ قَدْ كَانَ يَفْعَلُ، رُبَّمَا اغْتَسَلَ فَنَامَ وَرُبَّمَا تَوَضَّأَ فَنَامَ، قَالَ: قُلْتُ لَهَا: كَيْفَ كَانَتْ قِرَاءَةُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنَ اللَّيْلِ أَيَجْهَرُ أَمْ يُسِرُّ؟ قَالَتْ: كُلَّ ذَلِكَ قَدْ كَانَ يَفْعَلُ، وَرُبَّمَا جَهَرَ وَرُبَّمَا أَسَرَّ
عبد اللہ بن ابی قیس کہتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جنابت کی حالت میں سونا کیسے ہوتا تھا؟ کیا آپ سونے سے پہلے غسل کرتے؟ انہوں نے کہا: آپ اس طرح کرتے تھے کہ بسا اوقات غسل کر کے سو جاتے اور بسا اوقات وضو کر کے سو جاتے۔ میں نے ان سے پھر کہا: رات کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قراءت کیسے ہوتی تھی؟ کیا آپ بلند آواز سے قراءت کرتے تھے یا آہستہ آواز سے؟ انہوں نے کہا: آپ دونوں طرح کرتے تھے، بسا اوقات بآواز بلند قراءت کرتے تھے اور کبھی کبھار پست آواز میں کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الليل والوتر/حدیث: 2135]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: بقصة الغسل من الجنابة: 307، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 25160 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 25675»
وضاحت: فوائد: … سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابوبکر! تیرے پاس سے میرا گزر ہوا، تم بالکل پست آواز میں نماز پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! میں اس ہستی کو تو سنا رہا تھا، جس سے میں سرگوشی کر رہا تھا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تیرے پاس سے میرا گزر ہوا، تم بلند آواز سے نماز پڑھ رہے تھے۔ انھوں نے کہا: میں اونگھنے والے کو جگا رہا تھا اور شیطان کو بھگا رہا تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ابو بکر! تم اپنی آواز کو معمولی بلند کرو۔ اور عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تم اپنی آواز کو معمولی پست کرو۔ (ابوداود: ۱۳۲۹، ترمذی: ۴۴۷) معلوم ہوا کہ جب نمازی اکیلا نماز پڑھ رہا ہو تو دھیمی آواز کے ساتھ تلاوت کیا کرے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: بقصة الغسل من الجنابة: 307
حدیث نمبر: 2447
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَرَأَيْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَكَانَ يُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، أَوْ مِنْ آخِرِهِ؟ قَالَتْ: " رُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَرُبَّمَا أَوْتَرَ مِنْ آخِرِهِ" ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الأَمْرِ سَعَةً. قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَرَأَيْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَغْتَسِلُ مِنَ الْجَنَابَةِ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، أَوْ مِنْ آخِرِهِ؟ قَالَتْ: " رُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَرُبَّمَا اغْتَسَلَ مِنْ آخِرِهِ" ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الأَمْرِ سَعَةً. قُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، أَرَأَيْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَكَانَ يَجْهَرُ بِصَلاتِهِ أَمْ يُخَافِتُ بِهَا؟ قَالَتْ: " رُبَّمَا جَهَرَ بِصَلاتِهِ، وَرُبَّمَا خَافَتَ بِهَا" ، قُلْتُ: اللَّهُ أَكْبَرُ، الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الأَمْرِ سَعَةً.
غضیف بن حارث بیان کرتے ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: اے ام المؤمنین! آپ کیا کہتی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی نماز رات کے ابتدائی حصے میں ادا کرتے تھے یا آخری حصے میں ادا کرتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”بعض اوقات آپ وتر رات کے ابتدائی حصے میں ادا کر لیتے تھے اور بعض اوقات آخری حصے میں ادا کرتے تھے۔“ میں نے کہا: «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر،“ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے،“ جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔ میں نے دریافت کیا: اے ام المؤمنین! آپ کیا کہتی ہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم غسل جنابت رات کے ابتدائی حصے میں کرتے تھے یا آخری حصے میں کرتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”بعض اوقات آپ رات کے ابتدائی حصے میں غسل کر لیتے تھے اور بعض اوقات رات کے آخری حصے میں غسل کرتے تھے۔“ تو میں نے کہا: «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر،“ «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے،“ جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔ میں نے دریافت کیا: اے ام المؤمنین! آپ کیا کہتی ہیں؟ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز ادا کرتے ہوئے بلند آواز سے قرأت کرتے تھے یا پست آواز میں قرأت کرتے تھے؟ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ”بعض اوقات آپ بلند آواز میں قرأت کرتے تھے اور بعض اوقات پست آواز میں کر لیتے تھے۔“ میں نے کہا: «اللّٰهُ أَكْبَرُ» ”اللہ اکبر! ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے،“ جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2447]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 307، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1081، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2447، 2582، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 545، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 222، وأبو داود فى (سننه) برقم: 226، 1437، والترمذي فى (جامعه) برقم: 449، 2924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1354، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24839» «رقم طبعة با وزير 2438»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (223): ق، الفعل الأول منه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح. غضيف بن الحارث عدّه بعضهم تابعياً، والأكثرون قالوا بصحبته وانظر ترجمته فى " أسد الغابة " 4/ 340 و "الإصابة" 3/ 183 - 184 برد أبو العلاء: هو برد بن سنان.
حدیث نمبر: 2582
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ بُرْدٍ أَبِي الْعَلاءِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نُسَيٍّ ، عَنْ غُضَيْفِ بْنِ الْحَارِثِ ، قَالَ: قُلْتُ لِعَائِشَةَ : أَرَأَيْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَجْهَرُ بِصَلاتِهِ، أَوْ يُخَافِتُ بِهَا؟ قَالَتْ: " رُبَّمَا جَهَرَ بِصَلاتِهِ، وَرُبَّمَا خَافَتَ بِهَا" ، قُلْتُ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الأَمْرِ سَعَةً.
غضیف بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں عرض کی: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں آپ کیا فرماتی ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے وقت بلند آواز میں قرأت کرتے تھے یا پست آواز میں کرتے تھے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: بعض اوقات آپ صلی اللہ علیہ وسلم بلند آواز میں قرأت کرتے تھے اور بعض اوقات پست آواز میں کرتے تھے، تو میں نے کہا: «الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِي جَعَلَ فِي الْأَمْرِ سَعَةً» ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2582]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 307، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1081، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2447، 2582، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 545، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 222، وأبو داود فى (سننه) برقم: 226، 1437، والترمذي فى (جامعه) برقم: 449، 2924، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1354، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24839» «رقم طبعة با وزير 2573»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر (2438). تنبيه!! رقم (2438) = (2447) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
حدیث نمبر: 550
أخبرنا أبو بكر محمد بن عبد الله بن عتَّاب [ببغداد، حدثنا] (2) أبو الأحوَص محمد بن الهيثم القاضي، حدثنا سعيد بن كثير بن عُفَير ويحيى بن عبد الله بن بُكَير قالا: حدثنا الليث بن سعد، عن معاوية بن صالح، عن عبد الله بن أبي قيس قال: سألتُ عائشةَ قلت: كيف كان رسول الله ﷺ يَصنَعُ في الجنابة، أكان يغتسلُ قبلَ أن ينام، أو ينامُ قبل أن يغتسلَ؟ قالت: كلَّ ذلك قد كان يفعل، ربَّما اغتسل فنام، وربَّما توضأَ فنام، قلت: الحمد لله الذي جَعَلَ في الأمر سَعَةً (3) . رواه مسلم في"الصحيح" عن قتيبة، ولم يذكر شواهدَه بألفاظها. وقد تابعه غُضَيف بن الحارث عن عائشة:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 543 - رواه مسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 543 - رواه مسلم
عبداللہ بن ابی قیس بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ جنابت میں کیا کیا کرتے تھے؟ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے غسل فرماتے تھے یا غسل سے پہلے سو جاتے تھے؟ انہوں نے فرمایا: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں کام کیا کرتے تھے، کبھی غسل فرما کر سو جاتے اور کبھی وضو فرما کر سو جاتے۔“ میں نے کہا: ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے اس معاملے میں وسعت رکھی ہے۔“
امام مسلم نے اسے اپنی صحیح میں قتیبہ سے روایت کیا ہے لیکن اس کے تمام شواہد اور الفاظ ذکر نہیں فرمائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 550]
امام مسلم نے اسے اپنی صحیح میں قتیبہ سے روایت کیا ہے لیکن اس کے تمام شواہد اور الفاظ ذکر نہیں فرمائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 550]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح.» [ترقيم الرساله 550] [ترقيم الشركة 545] [ترقيم العلميه 543]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1180
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحْر بن نَصْر، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني معاوية بن صالح، أنَّ عبد الله بن أبي قيس حدثه: أنه سأل عائشةَ كيف كانت قراءة رسول الله ﷺ من الليل، أكان يَجهَر أم يُسِرّ؟ قالت: كلَّ ذلك كان يفعل، ربما جَهَر، وربما أسرَّ، قال: قلت: الحمد الله الذي جَعَل في الأمر سَعَةً (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، شاهدًا لحديث أبي خالد عن أبي هريرة.
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، شاهدًا لحديث أبي خالد عن أبي هريرة.
عبداللہ بن ابی قیس بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو قرأت کیسے فرماتے تھے، کیا بلند آواز سے پڑھتے تھے یا خاموشی سے؟ انہوں نے فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دونوں طرح کیا کرتے تھے، کبھی بلند آواز سے تلاوت فرماتے اور کبھی خاموشی سے، تو میں نے کہا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، اور یہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ والی سابقہ حدیث کا شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1180]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، اور یہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ والی سابقہ حدیث کا شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب صلاة التطوع/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، عبد الله بن أبي قيس: هو أبو الأسود النَّصري» [ترقيم الرساله 1180] [ترقيم الشركة 1171]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 1500
1500. عن عبدالله بن أبي قيس قال: سألت عائشة عن وتر رسول الله صلى الله عليه وسلم. فذكر الحديث قلت: كيف كان يصنعُ في الجنابة؟ أكان يغتسل قبل أن ينام، أم ينامُ قبل أن يغتسلَ؟ قالت: كل ذلك قد كان يفعلُ. ربما اغتسل فنام، وربما توضأ فنام. قلت: الحمد لله الذي جعل في الأمر سعةً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحيض (307) عن قتيبة بن سعيد، حدثنا الليث، عن معاوية بن صالح، عن عبدالله بن أبي قيس فذكر مثله. وسيأتي ذكر هذا الحديث في صلاة الليل وفي صلاة الوتر مُفَرَّقاً.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1501
1501. عن غُضَيف بن الحارث قال: قلت لعائشة: أَرأيتِ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم يَغْتَسِلُ من الجنابة في أوَّل اللَّيلِ أو في آخره؟ قالت: ربما اغتسلَ في أَوَّلِ الليل، وربما اغْتَسَلَ في آخره، قلت: الله أكبر! الحمدُ لله الذي جعل في الأمرِ سعةً. قلت: أَرأيتِ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم كان يُوتِرُ أولَ الليلِ أم في آخره؟ قالت: ربما أَوْتَرَ في أولِ الليلِ، وربما أوْتَرَ في آخره. قلت: الله أكبر! الحمدُ لله الذي جعلَ في الأمر سعةً. قلت: أَرأيتِ رسولَ الله صلى الله عليه وسلم كان يجهرُ بالقرآنِ أم يُخفِتُ به؟ قالت: ربما جهرَ به، وربما خَفَتَ، قلت: الله أكبر! الحمدُ لله الذي جعل في الأمر سعةً.
تخریج الحدیث: «حسن: أبو داود (226) واللفظ له، والنسائي (222، 223) مقتصرا على الجزء الأول من الحديث، وهو ما يخص بالغسل، وابن ماجه (1354) مقتصرا على قراءة القرآن فقط، كلهم من طريق بُرد بن سِنان، عن عُبادة بن نُسيّ، عن غُضَيفِ بن الحارثِ، فذكر الحديث.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2713
2713. عن عبدالله بن أبي قيس قال: سألت عائشة: كيف كان قراءة رسول الله صلى الله عليه وسلم بالليل يجهر أم يُسِرُّ؟ قالت: كل ذلك قد كان يفعل ربما جهر، وربَّما أسَرَّ.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه النسائي (1662)، وابن خزيمة (1160)، والحاكم (1/310) كلهم من حديث معاوية بن صالح، عن عبدالله بن أبي قيس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2714
2714. عن غُضيف بن الحارث قال: قلت لعائشة: يا أم المؤمنين أرأيت النبي صلى الله عليه وسلم، أكان يجهر بصلاته أم يُخافِتُ بها؟ قالت: ربما جهر بصلاته، وربما خافَتَ بها، قلت: الله أكبر، الحمد لله الذي جعل في الأمر سعةً.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (226)، والنسائي (222)، وابن ماجه (1354)، كلهم من حديث برد بن سنان أبي العلاء، عن عُبادة بن نُسَيِّ، عن غُضيف ابن الحارث في حديث طويل سبق تخريجه في كتاب الغسل، باب غسل الجنابة قبل النوم وبعده.»
الحكم على الحديث:
حسن