Eng Ur-Latn Book Store
🏠 💻 📰 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب سجود التلاوة:
باب: سجدہ تلاوت کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1299
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: قَرَأْتُ عَلَى مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ مَوْلَى الأَسْوَدِ بْنِ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ ، " قَرَأَ لَهُمْ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ، فَسَجَدَ فِيهَا، فَلَمَّا انْصَرَفَ أَخْبَرَهُمْ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَجَدَ فِيهَا ".
اسود بن سفیان کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بن یزید نے ابوسلمہ بن عبدالرحمن سے روایت کی کہ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے ان کے سامنے سورة «إذا السماء انشقت» پڑھی اور اس میں سجدہ کیا، پھر جب سلام پھیرا تو انہیں بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورت میں سجدہ کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1299]
حضرت ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ان کے سامنے سورة ﴿اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ﴾ پڑھی اور اس میں سجدہ کیا اور سلام پھیرنے کے بعد انہیں بتایا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سورة میں سجدہ کیا تھا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1299]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1300
وحَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عِيسَى ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ . ح، قَالَ: وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عَدِيٍّ ، عَنْ هِشَامٍ كِلَاهُمَا، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ.
یحییٰ بن ابی کثیر نے ابوسلمہ سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کی مانند روایت کی۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1300]
امام صاحب دو اور اساتذہ سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1300]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1301
وحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَعَمْرٌو النَّاقِدُ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ مِينَاءَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: " سَجَدْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ ".
عطاء بن میناء نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہم نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1301]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ﴿اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ﴾ اور ﴿اِقْرَأ بِاسْمِ رَبِّكَ﴾ میں سجدہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1301]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1302
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ قَالَ: " سَجَدَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ وَاقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ ".
صفوان بن سلیم نے بنو مخزوم کے آزاد کردہ غلام عبدالرحمن اعرج سے روایت کی، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «إذا السماء انشقت» اور «اقرأ باسم ربك» میں سجدہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1302]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ﴿اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّّتْ﴾ اور ﴿اِقْرَأْبِاسْمِ رَبِّكَ﴾ میں سجدہ کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1302]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1303
وحَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي جَعْفَرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.
عبیداللہ بن ابی جعفر نے عبدالرحمن اعرج سے، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند بیان کیا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1303]
امام صاحب ایک اور استاد سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1303]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1304
وحَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْمُعْتَمِرُ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ بَكْرٍ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ أَبِي هُرَيْرَةَ صَلَاةَ الْعَتَمَةِ، " فَقَرَأَ إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ فَسَجَدَ فِيهَا "، فَقُلْتُ لَهُ: مَا هَذِهِ السَّجْدَةُ؟ فَقَالَ: سَجَدْتُ بِهَا خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ بِهَا حَتَّى أَلْقَاهُ، وَقَالَ ابْنُ عَبْدِ الأَعْلَى: فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُهَا.
عبیداللہ بن معاذ عنبری اور محمد بن عبدالاعلیٰ نے کہا: ہمیں معتمر نے اپنے والد (سلیمان تیمی) سے حدیث سنائی، انہوں نے بکر (بن عبداللہ مزنی) سے اور انہوں نے ابورافع سے روایت کی، انہوں نے کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی تو انہوں نے «إذا السماء انشقت» کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا۔ میں نے پوچھا: یہ سجدہ کیسا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: میں نے اس میں ابوالقاسم (محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) کے پیچھے سجدہ کیا، اس لیے میں اس میں ہمیشہ سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ آپ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) سے جا ملوں۔ (محمد) بن عبدالاعلیٰ نے کہا: میں بھی ہمیشہ یہ سجدہ کرتا ہوں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1304]
حضرت ابو رافع رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعا لیٰ عنہ کے ساتھ عشاء کی نماز پڑھی، انہوں نے ﴿اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ﴾ کی تلاوت کی اور اس میں سجدہ کیا، میں نے پوچھا، یہ سجدہ کیسا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا، میں نے اس میں ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ کیا ہے، اس لیے میں اس میں ہمیشہ سجدہ کرتا رہوں گا یہاں تک کہ ان سے جا ملوں (فوت ہو جاؤں) ابن عبدالاعلیٰ نے کہا: میں بھی ہمیشہ یہ سجدہ کرتا رہوں گا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1304]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1305
حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ . ح، قَالَ: وحَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي ابْنَ زُرَيْعٍ . ح، قَالَ: وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ أَخْضَرَ كُلُّهُمْ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، بِهَذَا الإِسْنَادِ، غَيْرَ أَنَّهُمْ لَمْ يَقُولُوا: خَلْفَ أَبِي الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
عیسیٰ بن یونس، یزید بن زریع اور سلیم بن اخضر سب نے (سلیمان) تیمی سے سابقہ سند کے ساتھ روایت کی لیکن انہوں نے خلف ابی القاسم صلی اللہ علیہ وسلم (ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے) کے الفاظ نہیں کہے۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1305]
امام صاحب تین اور استادوں سے مذکورہ بالا روایت بیان کرتے ہیں لیکن انہوں نے خَلْفَ اَبِی الْقَاسِمْ صلی اللہ علیہ وسلم (ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے) نہیں کہا۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1305]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 578 ترقیم شاملہ: -- 1306
وحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ ، عَنْ أَبِي رَافِعٍ ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ ، " يَسْجُدُ فِي إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ "، فَقُلْتُ: تَسْجُدُ فِيهَا؟ فَقَالَ: نَعَمْ، رَأَيْتُ خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَسْجُدُ فِيهَا، فَلَا أَزَالُ أَسْجُدُ فِيهَا، حَتَّى أَلْقَاهُ، قَالَ شُعْبَةُ: قُلْتُ: النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ.
شعبہ نے عطاء بن ابی میمونہ سے، انہوں نے ابورافع سے روایت کی، کہا: میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا، وہ «إذا السماء انشقت» میں سجدہ کرتے تھے۔ میں نے پوچھا: آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں! میں نے اپنے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا، اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ ان سے جا ملوں۔ شعبہ نے کہا: میں نے (عطاء سے) پوچھا: (خلیل سے مراد) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1306]
حضرت ابو رافع رحمتہ اللہ علیہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو ﴿اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتْ﴾ میں سجدہ کرتے دیکھا تو میں نے پوچھا: آپ اس میں سجدہ کرتے ہیں؟ انہوں نے کہا، ہاں، میں نے اپنے خلیل (دوست صلی اللہ علیہ وسلم ) کو اس میں سجدہ کرتے دیکھا ہے۔ اس لیے میں ہمیشہ اس میں سجدہ کرتا رہوں گا حتیٰ کہ ان سے جا ملوں۔ شعبہ کہتے ہیں، میں نے استاد سے پوچھا، اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مراد ہیں؟ اس نے کہا، ہاں۔ [صحيح مسلم/كتاب المساجد ومواضع الصلاة/حدیث: 1306]
ترقیم فوادعبدالباقی: 578
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں