🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
72. باب صحة حج الصبي واجر من حج به:
باب: بچے کے حج کے صحیح ہونے کا بیان، اور اس کو حج کرانے والے کے ثواب کا بیان۔
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3253
حدثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَزُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَابْنُ أَبِي عُمَرَ ، جَمِيعًا عَنِ ابْنِ عُيَيْنَةَ ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حدثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَقِيَ رَكْبًا بِالرَّوْحَاءِ، فقَالَ: " مَنِ الْقَوْمُ؟ "، قَالُوا: الْمُسْلِمُونَ، فقَالُوا: مَنْ أَنْتَ؟ قَالَ: " رَسُولُ اللَّهِ "، فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا، فقَالَت أَلِهَذَا حَجٌّ؟، قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابوبکر بن ابی شیبہ نے کہا: سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابراہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مولیٰ کریب سے انہوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اور انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ روہاء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملاقات ایک قافلے سے ہوئی آپ نے پوچھا: کون لوگ ہیں؟ انہوں نے کہا: مسلمان ہیں پھر انہوں نے پوچھا: آپ کون ہیں؟ آپ نے فرمایا: میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں۔ اسی دوران میں ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3253]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روحاء مقام پر ایک قافلہ کو ملے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کون لوگ ہو؟ انہوں نے کہا، مسلمان ہیں، انہوں نے پوچھا، آپ کون ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کا رسول ہوں۔ تو ایک عورت نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے ایک بچہ پیش کیا اور پوچھا، کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اور اجر تمہیں ملے گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3253]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3254
حدثنا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ ، حدثنا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: رَفَعَتِ امْرَأَةٌ صَبِيًّا لَهَا، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ ".
ابواسامہ نے سفیان سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی انہوں نے کہا: ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3254]
حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما بیان کرتے ہیں، ایک عورت نے اپنا بچہ اٹھایا اور پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس کا حج درست ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور اجر تجھے ملے گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3254]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3255
وَحَدَّثَنِي وَحَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حدثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حدثنا سُفْيَانُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ كُرَيْبٍ : أَنَّ امْرَأَةً رَفَعَتْ صَبِيًّا، فقَالَت: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلِهَذَا حَجٌّ؟ قَالَ: " نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ "،
عبدالرحمان نے سفیان سے انہوں نے ابراہیم بن عقبہ سے اور انہوں نے کریب سے روایت کی کہ: ایک عورت نے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس کا حج ہوگا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور تمہارے لیے اجر ہے۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3255]
حضرت کریب بیان کرتے ہیں، ایک عورت نے بچہ اٹھایا اور پوچھا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا اس کا حج ہو جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں اور تجھے ثواب ملے گا۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3255]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1336 ترقیم شاملہ: -- 3256
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے روایت کی کہا ہمیں عبدالرحمان نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اس کے مانند روایت بیان کی۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3256]
مصنف مذکورہ بالا روایت ایک اور سند سے بیان کرتے ہیں۔ [صحيح مسلم/كتاب الحج/حدیث: 3256]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1336
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث: أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں