🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
23. من (كان) يكره أكل الثوم
جو حضرات تھوم کھانے کو ناپسند کرتے ہیں
کل مکررات: 3
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8749 ترقیم الشثری: -- 8896
حدثنا ابن علية، عن ابن ابي عروبة، عن قتادة، عن سالم بن ابي الجعد الغطفاني، عن معدان بن ابي طلحة اليعمري , ان عمر بن الخطاب قام يوم جمعة خطيبا او خطبنا يوم جمعة، فقال:" يا ايها الناس إنكم تاكلون شجرتين لا اراهما إلا خبيثتين: هذا الثوم، وهذا البصل، لقد كنت ارى الرجل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم يوجد ريحه منه، فيؤخذ بيده حتى يخرج به إلى البقيع! فمن كان آكلهما لا بد، فليمتهما طبخا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (العطقاني).
(٢) سقط من: [ب].
(٣) سقط من: [أ، ص].
(٤) في [هـ]: زيادة (له).
(٥) في [ب]: (فليمتها).
(٦) صحيح، أخرجه مسلم (٥٦٧)، وأحمد (٨٩).

حضرت معدان بن ابی طلحہ یعمری کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب نے جمعہ کے دن لوگوں کو خطبہ دیا جس میں ارشاد فرمایا کہ اے لوگو! تم دو سبزیاں ایسی کھاتے ہو جو میرے خیال میں بری ہیں۔ ایک تھوم اور دوسری پیاز۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانۂ مبارک میں اگر کوئی ان سبزیوں کو کھاتا اور اس کے منہ سے ان کی بدبو محسوس ہوتی تو اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے جنت البقیع کی طرف لے جایاجاتا تھا۔ اگر کسی نے انہیں کھانا بھی ہو تو انہیں پکا کر ان کی بو کو مار دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 8896]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 567، 1617، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1878 / 491، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1666، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2091، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4537، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 707 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 789، 6648، 6649، 6650، 11070، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1014، 2726، 3363، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5144، 12399، 16675، 18808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 90، 181، 191، 268، 347، 368، 369، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 53، والحميدي فى «مسنده» برقم: 10، 11، 29، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 184، 256، والبزار فى «مسنده» برقم: 314، 315، 322، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1537، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26070، 26083، 32522، 32523، 32524، 39844، 39845، 39856، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6613، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4958، 4956، 4959، 5225، 5224، ترقيم محمد عوامة: 8749»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24976 ترقیم الشثری: -- 26082
حدثنا ابن علية ، عن سعيد ، عن قتادة ، عن سالم بن ابي الجعد ، عن معدان بن ابي طلحة ان عمر بن الخطاب قال: إنكم لتاكلون شجرتين لا اراهما إلا خبيثتين، هذا الثوم وهذا البصل، كنت ارى الرجل على عهد رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يوجد ريحه منه فيؤخذ بيده حتى يخرج به إلى البقيع، فمن كان آكلهما لا بد فليمتهما طبخا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (سعد)، وفي [ز]: (سعيد)، وفي [جـ]: (سعدان).
(٢) في [ز]: (فلا).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٦٧)، وأحمد (٨٩).

حضرت معدان بن ابی طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے ارشاد فرمایا۔ تم لوگ دو درخت ایسے کھاتے ہو جن کو میں گندا سمجھتا ہوں۔ یہ تھوم اور پیاز ہے۔ میں تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عہد مبارک میں اس آدمی کو دیکھتا کہ جس سے اس کی بُو آتی ہوتی تھی کہ اس کو ہاتھ سے پکڑا جاتا اور اس کو بقیع کی طرف باہر نکال دیا جاتا۔ پھر بھی تم میں سے جو اس کو ناگزیر طور پر کھائے تو اس کو چاہیئے کہ وہ ان (کی بو) کو پکا کر مار ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26082]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 567، 1617، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1878 / 491، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1666، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2091، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4537، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 707 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 789، 6648، 6649، 6650، 11070، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1014، 2726، 3363، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5144، 12399، 16675، 18808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 90، 181، 191، 268، 347، 368، 369، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 53، والحميدي فى «مسنده» برقم: 10، 11، 29، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 184، 256، والبزار فى «مسنده» برقم: 314، 315، 322، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1537، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8897، 26070، 32522، 32523، 32524، 39844، 39845، 39856، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6613، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4958، 4956، 4959، 5225، 5224، ترقيم محمد عوامة: 24976»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 38217 ترقیم الشثری: -- 39845
حدثنا ابن علية عن سعيد عن قتادة عن سالم بن ابي الجعد الغطفاني عن معدان بن ابي طلحة اليعمري ان عمر بن الخطاب قام خطيبا يوم جمعة - او خطب يوم جمعة - فحمد الله واثنى عليه، ثم ذكر نبي الله صلى الله عليه وسلم وابا بكر ثم قال: ايها الناس، إني قد رايت رؤيا كان ديكا احمر نقرني نقرتين، ولا ارى ذلك إلا لحضور اجلي، وإن الناس يامرونني ان استخلف، وإن الله لم يكن ليضيع دينه وخلافته، والذي بعث به نبيه [صلى الله عليه وسلم] فإن عجل بي امر فالخلافة شورى بين هؤلاء الرهط الستة الذين توفي رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو عنهم راض، فايهم بايعتم له فاسمعوا له واطيعوا، وقد عرفت ان رجالا سيطعنون في هذا الامر، وإني قاتلتهم بيدي هذه على الإسلام، فإن فعلوا ذلك فاولئك اعداء الله الكفرة الضلال.
[2] - إني والله ما ادع بعدي اهم إلي من امر الكلالة، وقد سالت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فما اغلظ لي في شيء ما اغلظ لي فيها حتى طعن بإصبعه في جنبي او صدري، ثم قال: يا عمر، تكفيك آية الصيف التي انزلت في آخر النساء، وإن اعش فساقضي فيها قضية لا يختلف فيها احد يقرا القرآن او لا يقرا القرآن.
[3] - ثم قال: اللهم إني اشهدك على امراء الامصار، فإني إنما بعثتهم ليعلموا الناس دينهم وسنة نبيهم [صلى الله عليه وسلم] ، ويقسموا فيهم فياهم، ويعدلوا فيهم، فمن اشكل عليه شيء رفعه إلي.
[4] - ثم قال: ايها الناس، إنكم تاكلون شجرتين لا اراهما إلا خبيثتين: هذا الثوم وهذا البصل، لقد كنت ارى الرجل على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم يوجد ريحه منه، فيؤخذ بيده حتى يخرج به إلى البقيع، فمن كان آكلهما لا بد فليمتهما طبخا.
[5] - قال: فخطب بها عمر يوم الجمعة، واصيب يوم الاربعاء لاربع بقين لذي الحجة.
ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد ما بين المعقوفين في طبعة دار القبلة، وغير موجود في طبعة دار الرشد

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (شعبة).
(٢) ما بين المعكوفين في [ي]: بياض.
(٣) في [ي]: بياض.
(٤) في [ب]: (قال).
(٥) في [ع]: (لا حضور).
(٦) في [ع]: (جلي).
(٧) في [ع]: (يأمروني).
(٨) سقط من: [ب].
(٩) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(١٠) في [ب]: (لي).
(١١) في [ع]: (ستة).
(١٢) في [ع]: (الذي).
(١٣) هكذا في: [ق، هـ]، وفي [جـ]: (يطيعون)، وفي الباقي: (سيطيعون).
(١٤) سقط من: [ع].
(١٥) في [ي]: (حين).
(١٦) في [أ، ب]: (جبيني).
(١٧) سقط من: [هـ].
(١٨) في [ع، ي]: (يكفيك).
(١٩) سقط من: [جـ، ي].
(٢٠) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﷺ.
(٢١) في [أ، ب]: زيادة (إلا).
(٢٢) في [أ، ب]: (يخرجه).
(٢٣) في [أ، ب]: (فإن).
(٢٤) في [س]: (فلا بد).
(٢٥) في [جـ]: (فليمتهما).
(٢٦) في [هـ]: (طنجًا).
(٢٧) صحيح؛ أخرجه مسلم (٥٦٧)، وأحمد (٨٩).

حضرت معدان بن ابی طلحہ یعمری سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب جمعہ کے دن خطبہ دینے کے لئے کھڑے ہوئے یا آپ نے جمعہ کا خطبہ دیا، پس اللہ تعالیٰ کی حمدو ثنا بیان کی پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اور حضرت ابوبکر کا ذکر کیا۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ اے لوگو! میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔ گویا کہ ایک سرخ مرغ تھا اس نے مجھے دو مرتبہ ٹھونگ ماری اور میں اس خواب کو اپنی عمر کے پورا ہونے سے ہی کنایہ دیکھ رہا ہوں اور لوگ مجھے کہہ رہے ہیں کہ میں خلیفہ مقرر کر دوں۔ یقین کرو کہ اللہ تعالیٰ اپنے دین کو اور خلافت کو ضائع نہیں کرے گا اور اس چیز کو بھی ضائع نہیں کرے گا جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مبعوث کیا ہے۔ پس اگر مجھے جلد ہی موت نے آلیا تو پھر خلافت ان چھ لوگوں کے درمیان مشاورت کے ساتھ (طے) ہوگی جن سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رضا مندی کے ساتھ رخصت ہوئے۔ ان میں سے جس کی بھی تم بیعت کرلو تو پھر اس کی بات سنو اور مانو۔ یقینا مجھے معلوم ہے کہ عنقریب کچھ لوگ اس معاملہ میں طعن کریں گے۔ حالانکہ میں نے اپنے اس ہاتھ سے ان سے اسلام پر قتال کیا ہے۔ اگر یہ لوگ ایسا کریں گے تو یہ اللہ کے دشمن، کافر اور گمراہ ہوں گے۔ 2۔ میں نے اپنے بعد کلالۃ کے معاملہ سے زیادہ اہم بحث نہیں چھوڑی اور تحقیق میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بھی یہ سوال کیا تھا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کسی چیز میں اتنی سختی نہیں کی جو سختی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے ساتھ اس (کلالہ) میں فرمائی۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگلی میرے پہلو یا میرے سینے میں چبھوئی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے عمر! تمہیں سورة نساء کے آخر میں نازل ہونے والی آیۃ الصیف کافی ہے۔“ اور اگر میں مزید زندہ رہا تو عنقریب میں کلالہ کے بارے میں ایسا فیصلہ کر جاؤں گا کہ پھر کوئی اس مسئلہ میں اختلاف نہیں کرے گا۔ چاہے وہ قرآن پڑھا ہو یا نہ پڑھا ہو۔ 3۔ پھرحضرت عمر نے کہا، اے اللہ! میں تجھے شہروں کے امراء پر گواہ بناتا ہوں۔ کیونکہ میں نے انہیں صرف اس لئے بھیجا تھا تاکہ وہ لوگوں کو ان کا دین اور ان کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سُنَّت سکھائیں۔ اور ان کی فئی ان ہی میں تقسیم کریں اور ان میں انصاف کریں اور انہیں جس بات کا اشکال ہو وہ بات مجھ تک لائیں۔ 4۔ پھر حضرت عمر نے کہا۔ اے لوگو! تم دو درخت (پیداوار) ایسے کھاتے ہو کہ جن کو میں خبیث (ناپسندیدہ) ہی خیال کرتا ہوں۔ یہ تھوم اور یہ پیاز ہے یقینا میں ایک آدمی کو عہد پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں دیکھتا کہ اس سے یہ بو آتی تو اس کو ہاتھ سے پکڑ کر باہر لے جایا جاتا یہاں تک کہ اس کو بقیع کی طرف نکال دیا جاتا۔ پس جو شخص ان کو ضرور کھانا چاہے تو پکا کر ان کی بو کو مار ڈالے۔ 5۔ راوی کہتے ہیں: پس یہ خطبہ حضرت عمر نے جمعہ کے دن ارشاد فرمایا اور بدھ کے روز آپ کو زخمی کردیا گیا۔ ابھی ذی الحجہ میں چار دن باقی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 39845]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 567، 1617، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1878 / 491، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1666، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2091، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4537، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 707 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 789، 6648، 6649، 6650، 11070، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1014، 2726، 3363، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5144، 12399، 16675، 18808، وأحمد فى «مسنده» برقم: 90، 181، 191، 268، 347، 368، 369، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 53، والحميدي فى «مسنده» برقم: 10، 11، 29، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 184، 256، والبزار فى «مسنده» برقم: 314، 315، 322، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1537، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8897، 26070، 26083، 32522، 32523، 32524، 39856، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6613، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 4958، 4956، 4959، 5225، 5224، ترقيم محمد عوامة: 38217»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں