الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
کل مکررات: 2
ترقیم عوامۃ: 17865 ترقیم الشثری: -- 18501
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر ایک آدمی نے بچے کا اقرار کیا پھر اس کا انکار کیا تو وہ اللہ کی کتاب کے مطابق لعان کرے گا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلے کے مطابق بچہ اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 18501]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2070، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12373، 12372، 12377، 12378، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18497، 31071، ترقيم محمد عوامة: 17865»
ترقیم عوامۃ: 29723 ترقیم الشثری: -- 31071
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ جو آدمی پہلے تو اپنے بچہ کا اقرار کرے پھر اس سے نسب کی نفی کر دے، تو کتاب اللہ کے حکم کی وجہ سے وہ لعان کرے گا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فیصلہ کی وجہ سے بچہ اس کے لیے لازم قرار دے دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31071]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2070، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 12373، 12372، 12377، 12378، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18497، 18504، ترقيم محمد عوامة: 29723»