🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. ما ذكر في سعد بن معاذ ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا سعد بن معاذرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32985 ترقیم الشثری: -- 34494
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثنا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ قال: دخلت على انس بن مالك حين قدم المدينة مع ابن اخي، فسلمت عليه فقال: من انت؟ فقلت: انا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، قال: فبكى فاكثر البكاء ثم قال: إنك شبيه بسعد، إن سعدا كان من اعظم الناس واطولهم، وإن رسول الله صلى الله عليه وسلم بعث بعثا إلى اكيدر دومة فارسل بحلة من ديباج منسوج فيها الذهب، فلبسها رسول الله صلى الله عليه وسلم فجعل الناس يلمسونها بايديهم، فقال: اتعجبون من هذه؟ قالوا: يا رسول الله، ما رايناك احسن منك اليوم، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لمناديل سعد في الجنة احسن مما ترون.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (يلتمسونها).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه مسلم (٢٤٦٩)، وأحمد (١٢٢٢٣)، وبنحوه البخاري (٢٦١٥).

حضرت واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت انس رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو میں اپنے بھتیجے کے ساتھ ان کے پاس داخل ہوا۔ اور میں نے ان کو سلام کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ رونے لگے اور بہت روئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا تم حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے مشابہہ ہو۔ بیشک وہ لوگوں میں سب سے عظیم اور سب سے لمبے آدمی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طر ف ایک لشکر بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جوڑا بھیجا جو ریشم کا تھا اور اس میں سونے کا کام ہو اتھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ملبوس فرمایا: تو لوگ اس کپڑے کو خوبصورتی کی وجہ سے ہاتھ لگا رہے تھے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کو یہ اچھا لگا؟ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو آج سے زیادہ خوبصورت کبھی نہیں دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد رضی اللہ عنہ کے رومال جنت میں اس سے بھی خوبصورت ہیں جو کپڑا تم دیکھ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34494]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2615، 3248، 3802، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2072، 2468، 2469، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7036، 7037، 7038، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 5317 / 1، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 9541، 9544، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4047، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1723، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 6188، 6189، 18855، وأحمد فى «مسنده» برقم: 12276، 12407، 12636، 12691، 12800، 13350، 13390، 13599، 13604، 13659، 13696، 13833، 14151، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2102، 2169، 2190، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1237، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 3112، 3225، 3980، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1200، والبزار فى «مسنده» برقم: 6255، 7166، 7223، 7424، 7591، (12/356) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 20415، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39560، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6679، والطبراني فى «الكبير» برقم: 5347، 5348، ترقيم محمد عوامة: 32985»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 39567
قال محمد: وحدثني واقد بن (عمرو) بن سعد قال: وكان واقد من احسن الناس واطولهم، قال: دخلت على انس بن مالك قال: فقال لي: من انت؟ قلت: انا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، (قال) : يرحم الله سعدا، إنك بسعد لشبيه، ثم قال: يرحم الله سعدا كان من اجمل الناس واطولهم، قال: بعث رسول الله ﷺ (إلى) اكيدر دومة فبعث إليه بجبة ديباج منسوج فيها ذهب، فلبسها رسول الله ﷺ فقام على المنبر فجلس فلم يتكلم، (فجعل) (الناس) يلمسون (الجبة) ويتعجبون منها، فقال:"اتعجبون منها؟ قالوا: يا رسول الله ما راينا ثوبا احسن منه، قال:"فوالذي نفسي بيده لمناديل سعد بن معاذ في الجنة احسن مما ترون".

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عمر).
(٢) في [ع]: (قالت).
(٣) هكذا في [ق، هـ]، وسقط في باقي النسخ.
(٤) في [ع]: (مجلس).
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) سقط من: [ب]، وفي [س]: (الجنة).
(٧) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (١٢٢٢٣)، وابن حبان (٧٠٣٧)، والترمذي (١٧٢٣)، والنسائي ٨/ ١٩٩، والبيهقي ٣/ ٢٧٣، وابن سعد ٣/ ٤٢٣، وأحمد في الفضائل (١٤٩٥)، وطرفه عند مسلم (٢٤٦٩)، وانظر: البخاري (٢٦١٦).

محمد کہتے ہیں: اور مجھے واقد بن عمرو بن سعد نے بیان کیا۔ راوی کہتے ہیں: واقد خوبصورت اور دراز قد لوگوں میں سے تھے۔ واقد کہتے ہیں: میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ انہوں نے مجھ سے کہا: تم کون ہو؟ میں نے جواب دیا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ حضرت انس نے فرمایا: اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ تم تو بلاشبہ سعد کے مشابہ ہو۔ پھر فرمایا: اللہ تعالیٰ سعد پر رحم کرے۔ وہ لوگوں میں سب سے خوبصورت اور دراز قد تھے۔ حضرت انس نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طرف (ایک وفد) بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ایک ریشمی جبہ بھیجا جس میں سونا بنا ہوا تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس جبہ کو زیب تن فرمایا پھر منبر پر کھڑے ہوئے اور پھر بیٹھ گئے لیکن کوئی بات نہیں کی۔ لوگوں نے اس جبہ کو ہاتھ لگانا شروع کیا اور اس پر تعجب کرنے لگے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم لوگ اس جبہ پر تعجب کرتے ہو؟ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم نے اس سے خوبصورت کپڑا نہیں دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! جنت میں سعد بن معاذ کے رومال اس سے بہتر ہیں جو تم دیکھ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 39567]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ محمد بن عمرو صدوق .» ‏‏‏‏

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں