🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
25. غزوة بدر الكبرى (وما) كانت، وأمرها
بڑا غزوۂ بدر، اور جو کچھ ہوا،اور غزوہ بدر کے واقعات
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33527 ترقیم الشثری: -- 35062
حدثنا ابو اسامة ، عن الوليد بن جميع قال: حدثنا ابو الطفيل قال: حدثنا حذيفة بن اليمان قال: ما منعني ان اشهد بدرا إلا اني خرجت انا وابي حسيل، قال: فاخذنا كفار قريش فقالوا: إنكم تريدون محمدا؟ فقلنا: ما نريده، ما نريد إلا المدينة، فاخذوا منا عهد الله وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فاتينا رسول الله فاخبرناه الخبر فقال: انصرفا، نفي لهم، ونستعين الله عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: بياض.
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٣) في [جـ]: (نستعين).
(٤) حسن؛ الوليد بن جميع صدوق، أخرجه مسلم (١٧٨٧)، وأحمد (٢٣٣٥٤).

حضرت ابوالطفیل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مجھے غزوہ بدر میں شرکت سے نہیں روکا تھا مگر اس بات نے کہ میں اور میرے والد حسیل رضی اللہ عنہ نکلے ہوئے تھے کہ ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے۔ تم لوگ محمد کے پاس جا رہے ہو۔ تو ہم نے کہا: ہم ان کے پاس نہیں جا رہے، ہمارا تو صرف مدینہ جانے کا ارادہ ہے۔ تو انہوں نے ہم سے عہد و پیمان لیا کہ ہم مدینہ لوٹ جائیں گے اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی معیت میں قتال نہیں کریں گے۔ تو ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس واقعہ کی خبر دی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں واپس لوٹ جاؤ ہم ان سے بھی عہد کی وفا کریں گے۔ اور ان کے خلاف اللہ سے مدد مانگیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 35062]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الوليد بن جميع صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1787، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4936، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18497، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23834، 23852، والبزار فى «مسنده» برقم: 2801، 2930، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 39476، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4652، 4653، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 656، 657، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3009، 3012، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8436، ترقيم محمد عوامة: 33527»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37869 ترقیم الشثری: -- 39477
حدثنا ابو اسامة عن الوليد ابن جميع قال حدثنا ابو الطفيل قال حدثنا حذيفة بن اليمان قال: ما منعني ان اشهد بدرا إلا اني خرجت انا وابي - حسيل - قال: فاخذنا كفار قريش فقالوا: إنكم تريدون محمدا؟ فقلنا: ما نريده، ما نريد إلا المدينة، فاخذوا منا عهد الله وميثاقه لننصرفن إلى المدينة ولا نقاتل معه، فاتينا رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخبرناه الخبر فقال: انصرفا نفي لهم، ونستعين الله عليهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (الفضل).
(٢) في [جـ، ي]: زيادة ﷺ.
(٣) سقط من: [ب].
(٤) حسن؛ الوليد بن جميع صدوق، أخرجه مسلم (١٧٨٧)، وأحمد (٢٣٣٥٤).

حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان سے روایت ہے کہ میری بدر میں حاضری سے یہ بات مانع ہوئی کہ میں اور میرے والد حسیل نکلے۔ فرماتے ہیں: تو ہمیں کفارِ قریش نے پکڑ لیا۔ اور انہوں نے کہا: تم لوگ محمد کا ارادہ رکھتے ہو؟ ہم نے کہا: ہمارا ارادہ محمد کی طرف (جانے کا) نہیں ہے۔ ہمارا ارادہ تو صرف مدینہ (میں جانے کا) ہے۔ اس پر کفار نے ہم سے خدا کا عہد و پیمان لیا کہ ہم ضرور بالضرور مدینہ کی طرف جائیں گے اور ہم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ہمراہ قتال نہیں کریں گے۔ پھر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات بتلائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم دونوں چلے جاؤ۔ ہم ان سے کیا ہوا عہد پورا کریں گے اور ہم ان کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد کے طالب ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39477]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ الوليد بن جميع صدوق .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1787، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 4936، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 18497، وأحمد فى «مسنده» برقم: 23834، 23852، والبزار فى «مسنده» برقم: 2801، 2930، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 35061، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4652، 4653، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 656، 657، والطبراني فى «الكبير» برقم: 3009، 3012، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8436، ترقيم محمد عوامة: 37869»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں