🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الْأَشْرِبَةِ وَغَيْرُهُ
مشروبات وغیرہ کے بارے میں روایات
کل مکررات: 5
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4549 ترقیم الرسالہ : -- 4630
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ زَكَرِيَّا الْمُحَارِبِيُّ ، نَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا عِيسَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عُمَرَ بْنِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَمَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ، فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ" وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لا أُحِلُّ مُسْكِرًا" .
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ کرے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نشہ آور چیز کو حلال قرار نہیں دیتا۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4630]
ترقیم العلمیہ: 4549
تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17487، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4630»
«قال الدارقطني: وعيسى بن عبد الله عن آبائه تركه الدارقطني، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 301)»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4550 ترقیم الرسالہ : -- 4631
نَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُبَشِّرٍ ، نَا سَهْمُ بْنُ إِسْحَاقَ أَبُو هِشَامٍ ، نَا عِمْرَانُ بْنُ أَبَانَ ، نَا أَيُّوبُ بْنُ سَيَّارٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَمَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ، وَمَا أَسْكَرَ الْفَرْقُ فَالْمَجَّةُ مِنْهُ حَرَامٌ" .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ کرے اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے، جس کا ایک فرق (یعنی بڑا پیمانہ) نشہ کر دے اس کا ایک گھونٹ بھی حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4631]
ترقیم العلمیہ: 4550
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 242، برقم: 5585، 5586، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 2001، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1495، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5345، 5371، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5596، 5597، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 3682، 3687، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1863، 1866، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3386، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4628، 4631، 4637، 4638، 4639، 4656، 4657، 4658، 4659، 4660، 4661، 4662، 4663، 4664، 4665، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24716، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 283، وأخرجه ابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24207، 24209»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4573 ترقیم الرسالہ : -- 4655
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ الطِّينِيُّ ، نَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ ، نَا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِي يُونُسَ الْعِجْلِيِّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، وَمَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4655]
ترقیم العلمیہ: 4573
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5613، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5097، 6790، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3394، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17485، 17486، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4653، 4655، 4670، 4671، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6669»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4584 ترقیم الرسالہ : -- 4666
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي دَعْلَجُ بْنُ أَحْمَدَ ، نَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، نَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، نَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ، نَا شُعْبَةُ، عَنْ مِسْعَرٍ، عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" إِنَّمَا حُرِّمَتِ الْخَمْرُ وَالْمُسْكِرُ مِنْ كُلِّ شَرَابٍ" ، قَالَ مُوسَى: وَنا بَعْضُ أَصْحَابِنَا، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ بِنْتِ السُّدِّيِّ، عَنْ شَرِيكٍ، عَنْ عَيَّاشٍ الْعَامِرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ مِثْلَهُ سَوَاءً:" وَالْمُسْكِرُ مِنْ كُلِّ شَرَابٍ". قَالَ مُوسَى: وَهَذَا هُوَ الصَّوَابُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، لأَنَّهُ قَدْ رُوِيَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ"، وَرَوَى عَنْهُ طَاوُسٌ، وَعَطَاءٌ، وَمُجَاهِدٌ:" مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ فَقَلِيلُهُ حَرَامٌ"، وَرَوَاهُ عَنْهُ قَيْسُ بْنُ جُبَيْرٍ، وَكَذَلِكَ فُتْيَا ابْنِ عَبَّاسٍ فِي الْمُسْكِرِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: خمر اور ہر نشہ آور مشروب کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ یہی روایت ایک اور سند کے ہمراہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے بالکل اسی طرح منقول ہے: ”اور ہر مشروب میں سے نشہ آور (حرام ہے)۔“ موسیٰ نامی راوی کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہی (الفاظ) درست ہیں، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے یہ بات نقل کی گئی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ اور طاؤس، عطاء اور مجاہد نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر دے، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ قیس بن جبیر نے بھی ان سے یہی نقل کیا ہے، اور نشہ آور چیز کے بارے میں سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا فتویٰ بھی یہی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4666]
ترقیم العلمیہ: 4584
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5699، برقم: 5700، برقم: 5701، برقم: 5702، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5173،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4666، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 24542»
«قال الدارقطني: موقوفا وهذا هو الصواب عن ابن عباس، نصب الراية لأحاديث الهداية: (4 / 306)»

الحكم على الحديث:
موقوف صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4588 ترقیم الرسالہ : -- 4670
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ ، نَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ ، نَا الأَوْزَاعِيُّ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" أَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا: يَا نَبِيَّ اللَّهِ، إِنَّا نَنْبِذُ النَّبِيذَ فَنَشْرَبُهُ عَلَى غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا، قَالَ: اشْرَبُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا نُكْسِرُهُ بِالْمَاءِ، فَقَالَ: حَرَامٌ قَلِيلُ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ" .
عمرو بن شعیب اپنے والد کے حوالے سے، اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: کچھ لوگ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نبیذ تیار کرتے ہیں اور صبح شام اسے پیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے پی لیا کرو لیکن (یہ یاد رکھنا) ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم پانی کے ذریعے (اس کے نشے کی تیزی کو) توڑ دیتے ہیں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیدا کر رہی ہو، اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الأشربة وغيرها/حدیث: 4670]
ترقیم العلمیہ: 4588
تخریج الحدیث: «أخرجه النسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 5613، والنسائي فى ((الكبریٰ)) برقم: 5097، 6790، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3394، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 17485، 17486، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4653، 4655، 4670، 4671، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 6669»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں