🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. أَوَّلُ جُمُعَةٍ بَعْدَ جُمُعَةِ الْمَدِينَةِ بِجُوَاثَا ؟ عَبْدِ الْقَيْسِ
مدینہ کی جمعہ کے بعد پہلی جمعہ جواثا میں عبد القیس نے قائم کی۔
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1051
أخبرنا أبو عَمرو عثمان بن أحمد بن السَّمَّاك ببغداد، حدثنا علي بن إبراهيم الواسطيّ، حدثنا وهب بن جرير، حدثنا أبي، عن محمد بن إسحاق، قال: حدثني محمد بن أبي أُمامة بن سهل، عن أبيه، عن عبد الرحمن بن كعب، قال: كنتُ قائدَ أبي حين ذهب بصرُه، إذا خرجتُ به إلى الجمعة فسمع الأذان صلَّى على أبي أَمامة أسعد بن زُرارة واستغفر له، فمكثتُ كثيرًا لا يسمع أذان الجمعة إلّا فعل ذلك، فقلت: يا أبَتِ، أرأيت استغفارك لأبي أمامة كلما سمعتَ الأذان للجمعة ما هو؟ قال: أيْ بنيَّ، كان أولَ من جمَّع بنا بالمدينة في هَزْمٍ من حَرَّةِ بني بَيَاضة يقال لها: نقيعُ الخَضِمات، قال: قلت: كم كنتم يومئذ؟ قال: أربعين رجلًا (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وهو شاهد الحديث الذي تفرَّد بإخراجه البخاريُّ (1) من حديث إبراهيم بن طَهْمان عن أبي جَمرة عن ابن عباس: أولُ جمعة في الإسلام بعد جمعةٍ بالمدينة جمعةٌ بجُواثَى (2) عبد القَيس.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 1039 - على شرط مسلم_x000D_ وَهُوَ شَاهِدُ الْحَدِيثِ الَّذِي تَفَرَّدَ بِإِخْرَاجِهِ الْبُخَارِيُّ مِنْ حَدِيثِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ طَهْمَانَ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ: «أَوَّلُ جُمُعَةٍ فِي الْإِسْلَامِ بَعْدَ جُمُعَةٍ بِالْمَدِينَةِ جُمُعَةٌ بِجُوَاثَا عَبْدِ الْقَيْسِ»
سیدنا عبدالرحمن بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد (کعب بن مالک) کا قائد تھا جب ان کی بینائی چلی گئی تھی، جب میں انہیں جمعہ کی نماز کے لیے لے کر نکلتا اور وہ اذان سنتے تو ابوامامہ اسعد بن زرارہ رضی اللہ عنہ کے لیے دعا و استغفار کرتے، میں کافی عرصہ ان کے ساتھ رہا تو وہ جب بھی جمعہ کی اذان سنتے ایسا ہی کرتے، میں نے پوچھا: ابا جان! میں دیکھتا ہوں کہ جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابوامامہ کے لیے استغفار کرتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟ انہوں نے کہا: اے میرے بیٹے! وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مدینہ میں ”ہزم“ کے مقام پر جو حَرّہ بنی بیاضہ میں ہے اور جسے ”نقیع الخضمات“ کہا جاتا ہے، ہمیں جمعہ پڑھایا، میں نے پوچھا: اس دن آپ کتنے لوگ تھے؟ انہوں نے کہا: چالیس آدمی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یہ اس حدیث کا شاہد ہے جسے اکیلے امام بخاری نے روایت کیا ہے کہ اسلام میں مدینہ کے جمعہ کے بعد پہلا جمعہ عبدالقیس کی بستی ”جواثی“ میں ہوا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 1051]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل محمد بن إسحاق» [ترقيم الرساله 1051] [ترقيم الشركة 1043] [ترقيم العلميه 1039]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4919
حدثنا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا يونس بن بُكير، عن ابن إسحاق، قال: حدثني محمد بن أبي أُمامة بن سهل بن حُنَيف، عن أبيه أبي أُمامة، أنَّ عبد الرحمن بن كعب بن مالك أخبره قال: كنتُ قائدَ أَبي بعدما ذهبَ بصرُه، فكان لا يسمعُ الأذانَ بالجُمعة إلَّا قال: رحمةُ الله على أسعدَ بن زُرارةَ، فقلتُ بعد حينٍ: لو سألتُ أبي: ما شأنُه إذا سمع الأذانَ قال: رحمةُ الله على أسعدَ بن زُرارةَ؟ فقلت: يا أبتِ إنه لتُعجِبُني صلاتُك على أبي أُمامة كلما سمعتَ الأذانَ بالجمعة، قال: أيْ بُنيّ، كان أولَ من جَمَّع لنا الجمعةَ بالمدينةِ في هَزْمٍ من حَرّة بني بَيَاضةَ في نَقيعٍ (1) يقالُ له: الخَضِمات، قلت: وكم أنتم يومئذٍ؟ قال: أربعون رجلًا (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4858 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عبدالرحمن بن کعب بن مالک اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، انہوں نے کہا: میں اپنے والد کی بینائی ختم ہونے کے بعد ان کا راہبر تھا، جب بھی وہ جمعہ کی اذان سنتے تو فرماتے: ”اسعد بن زرارہ پر اللہ کی رحمت ہو“، میں نے کچھ عرصہ بعد سوچا کہ میں اپنے والد سے پوچھوں کہ وہ اذان سنتے ہی اسعد بن زرارہ کے لیے رحمت کی دعا کیوں کرتے ہیں؟ میں نے عرض کیا: ”اے اباجان! جب بھی آپ جمعہ کی اذان سنتے ہیں تو ابو امامہ (اسعد) کے لیے آپ کی یہ دعا مجھے بھلی معلوم ہوتی ہے، اس کی کیا وجہ ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اے میرے پیارے بیٹے! وہ پہلے شخص تھے جنہوں نے مدینہ میں ہمارے لیے حرہ بنی بیاضہ کے ایک ہموار مقام پر جسے ”نقیع الخضمات“ کہا جاتا ہے، جمعہ کی نماز قائم کی تھی“، میں نے پوچھا: ”اس دن آپ کی تعداد کتنی تھی؟“ انہوں نے کہا: ”چالیس مرد۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجمعة/حدیث: 4919]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن من أجل ابن إسحاق: وهو محمد بن إسحاق صاحب السيرة.» [ترقيم الرساله 4919] [ترقيم الشركة 4886] [ترقيم العلميه 4858]

الحكم على الحديث:
إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں