🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. الدَّفْنُ بَعْدَ سَبْعَةِ أَيَّامٍ لِعُذْرٍ
عذر کی وجہ سے سات دن بعد دفن کرنے کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2534
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا علي بن عبد العزيز، حدثنا مُؤمَّل ابن إسماعيل، حدثنا حماد بن سلمة، عن ثابت عن أنس: أنَّ أبا طلحة قرأ القرآن ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: 41] ، فقال: أرى أن نَسْتَنْفِرَ شيوخًا وشبابًا، فقالوا: يا أبانا لقد غزوتَ مع النبي ﷺ حتى مات، ومع أبي بكر وعمر، فنحن نَعْزُو عنك، قال: فأبَى، فركِبَ البحرَ حتى ماتَ، فلم يَجِدوا جزيرةً يدفنُوه إلَّا بعد سبعة أيام، قال: فما تَغيَّر (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2503 - على شرط مسلم
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ ”تم نکلو خواہ تم ہلکے ہو یا بوجھل“ [سورة التوبة: 41] ، تو انہوں نے کہا: میں دیکھتا ہوں کہ ہمیں ہر حال میں نکلنے کا حکم دیا گیا ہے چاہے ہم بوڑھے ہوں یا جوان، ان کے بیٹوں نے کہا: ابا جان! آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، اور پھر ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ بھی جہاد کیا، اب آپ کی طرف سے ہم جہاد کرتے ہیں، لیکن انہوں نے انکار کر دیا اور بحری سفر پر روانہ ہو گئے یہاں تک کہ ان کا انتقال ہو گیا، سات دن تک (تدفین کے لیے) انہیں کوئی جزیرہ نہ ملا، راوی کہتے ہیں کہ (جب جزیرہ ملا) تو ان کے جسم کی حالت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تھی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 2534]
تخریج الحدیث: «خبر صحيح، وقد توبع مُؤمَّل بن إسماعيل. ثابت: هو ابن أسلم البُناني.» [ترقيم الرساله 2534] [ترقيم الشركة 2517] [ترقيم العلميه 2503]

الحكم على الحديث:
خبر صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5605
حَدَّثَنَا علي بن حَمْشَاذَ، حَدَّثَنَا إبراهيم بن أبي طالب، حَدَّثَنَا الحسن بن عيسى، حَدَّثَنَا ابن المبارَك، أخبرنا حماد بن سَلَمة، عن عليّ بن زيد وثابتٍ، عن أنس بن مالك: أنَّ أبا طلحةَ قرأ هذه الآية: ﴿انفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ [التوبة: 41] فقال: استَنْفَرَنا اللهُ - أو أَمَرَنا اللهُ واستَنْفَرَنا - شُيوخًا وشبابًا، جَهِّزُوني، فقال بَنُوهُ: يَرحمُك اللهُ، إنك قد غَزوتَ على عَهْدِ النَّبِيِّ ﷺ وأبي بكر وعُمر، ونحن نَغْزو عنك الآنَ، فَغَزَا البَحْرَ، فمات، فطَلَبُوا جزيرةً يَدفِنُونه، فلم يَقْدِرُوا عليه إلَّا بعدَ سبعةِ أيامٍ وما تَغَيَّرَ (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه. والذي عندنا أنَّ أقاويلَ الأئمةِ التي قدَّمنا ذِكْرها أنه صلَّى عليه عُثمانُ بنُ عفان ﵁ لا يَدفَعُ أحدُ القولَين الآخَر، فلعلّه رُدَّ إلى المدينة ميتًا حتَّى صلَّى عليه عثمان (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5508 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
علی بن زید اور ثابت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت کی: ﴿انْفِرُوا خِفَافًا وَثِقَالًا﴾ ”تم نکلو، خواہ ہلکے ہو یا بوجھل۔“ [سورة التوبة: 41] اور فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے ہمیں نکلنے کا حکم دیا ہے، (یا فرمایا:) اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے اور ہمیں بوڑھے اور جوان ہر حال میں نکلنے کو کہا ہے، لہٰذا تم میرا سامان تیار کرو۔“ ان کے بیٹوں نے کہا: ”اللہ آپ پر رحم فرمائے! آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما کے دور میں جہاد کیا ہے، اب آپ کی طرف سے ہم جہاد کریں گے۔“ لیکن انہوں نے (بحرِ روم میں) بحری سفر کے ذریعے جہاد کیا اور اسی دوران وفات پا گئے۔ ساتھیوں نے انہیں دفن کرنے کے لیے کسی جزیرے کی تلاش کی، لیکن سات دن تک انہیں کوئی جگہ نہ ملی، اور ان سات دنوں میں ان کا جسم ذرا بھی متغیر (خراب) نہیں ہوا۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔
اور ہمارے نزدیک ائمہ کے وہ اقوال جنہیں ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی تھی، ان دونوں باتوں میں کوئی تعارض نہیں ہے، کیونکہ ہو سکتا ہے کہ انہیں وفات کے بعد مدینہ واپس لایا گیا ہو یہاں تک کہ عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کی نمازِ جنازہ پڑھائی۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب : الجهاد/حدیث: 5605]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح من جهة ثابت: وهو ابن أسلَم البُناني. وأما علي بن زيد: فهو ابن جُدْعان، وهو ضعيف، لكنه هنا متابع.» [ترقيم الرساله 5605] [ترقيم الشركة 5554] [ترقيم العلميه 5508]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح من جهة ثابت
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں