🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
226. ذِكْرُ سَادَاتِ أَهْلِ الْجَنَّةِ
اہلِ جنت کے سرداروں کا بیان
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5003
أخبرني أبو بكر محمد بن المُؤمَّل، حَدَّثَنَا الفضل بن محمد الشَّعراني، حَدَّثَنَا إبراهيم بن حمزة، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن محمد، عن يزيد بن الهادِ، عن محمد بن نافع بن عُجَير، عن أبيه نافع، عن علي بن أبي طالب، في قصة بنتِ حمزةَ، قال: فقال جعفرٌ: أنا أحقُّ بها، إنَّ خالتَها عندي، فقال رسولُ الله ﷺ:"أما أنتَ يا جعفرُ، فأشبهتَ خَلْقي وخُلُقي، وأنت من شَجَرتي التي أنا منها"، قال: قد رضيتُ يا رسول الله بذلك،"وأما الجاريةُ فأقضي بها لجعفرٍ، فإنَّ خالتَها عنده، وإنما الخالةُ أمٌّ". فكان أبو هريرة يقول: ما أظلَّتِ الخَضْراءُ على وجهٍ أحبَّ إليَّ بعدَ رسول الله ﷺ من جعفر بن أبي طالبٍ، لقولِ رسول الله ﷺ:"أشبهتَ خَلْقي وخُلُقي" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4939 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے سیدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی کے قصے میں روایت ہے کہ سیدنا جعفر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”میں اس (بچی) کا زیادہ حقدار ہوں کیونکہ اس کی خالہ میرے نکاح میں ہے۔“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے جعفر! تم صورت اور سیرت دونوں میں میرے مشابہ ہو، اور تم اس شجرہ (نسب) سے ہو جس سے میں ہوں۔“ جعفر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! میں اس بات پر راضی (اور خوش) ہوں۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ بچی جعفر رضی اللہ عنہ کے سپرد کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے فرمایا: ”اس بچی کا فیصلہ میں جعفر کے حق میں کرتا ہوں کیونکہ اس کی خالہ اس کے پاس ہے، اور حقیقت یہ ہے کہ خالہ ماں کے قائم مقام ہوتی ہے۔“ اسی بنا پر سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد روئے زمین پر میرے نزدیک جعفر بن ابی طالب سے زیادہ محبوب کوئی نہیں ہے، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا تھا: ”تم صورت اور سیرت میں میرے مشابہ ہو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5003]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح دون قول أبي هريرة بإثره، فلم يرد في هذه الطريق إلّا عند المصنِّف، وهذا إسناد رجاله لا بأس بهم ولكنه اختُلِف فيه على عبد العزيز بن محمد - وهو الدَّراوردي - فرواه عنه إبراهيم بن حمزة وجماعةٌ كما جاء في رواية المصنّف هنا، وخالفهم أبو عامر العَقَدي عبد ...» [ترقيم الرساله 5003] [ترقيم الشركة 4969] [ترقيم العلميه 4939]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح دون قول أبي هريرة بإثره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8202
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفان العامري، حدثنا يحيى بن آدم، حدثنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن هانئ وهُبَيرة (1) ابن يَرِيم، عن عليّ قال: قال رسول الله ﷺ:"دَعُوا الجاريةَ مع خالتِها، فإنَّ الخالةَ أمٌّ" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8003 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بچی کو اس کی خالہ کے سپرد کر دو، کیونکہ خالہ ماں کی مانند ہوتی ہے۔“
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 8202]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل هانئ بن هانئ وهُبيرة بن يَرِيم، فهما صدوقان حسنا الحديث، وبمتابعة أحدهما للآخر يصح الحديث» [ترقيم الرساله 8202] [ترقيم الشركة 8102] [ترقيم العلميه 8003]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں