🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
880. ذِكْرُ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کے مناقب کا ذکر
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5800
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مصعب بن عبد الله الزُّبيري، قال: خُزيمة بن ثابت بن الفاكِه بن ثَعْلبة بن ساعدة بن عامر بن عَنَانِ بن عامر بن خَطْمةَ، وهو ذو الشهادتَين، جعلَ رسولُ الله ﷺ شهادتَه بشهادةِ رجُلَين. وأخبرَ النبيَّ ﷺ: أنه رأى في المنام كأنه سَجَدَ على جَبْهة النبي ﷺ، فاضطَجَعَ النبيُّ ﷺ حتى سَجَدَ على جَبْهتِه. قُتِل مع عليٍّ بصِفِّين بعد قَتْل عمارِ بن ياسر (2) .
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا خزیمہ بن ثابت بن فاکھ بن ثعلبہ بن ساعدہ بن عامر بن عنان بن عامر بن خطمہ رضی اللہ عنہ وہی ہیں جنہیں ”ذوالشہادتین“ کہا جاتا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی اکیلے کی گواہی کو دو آدمیوں کی گواہی کے برابر قرار دیا تھا، انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دی کہ انہوں نے خواب میں دیکھا ہے گویا وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر رہے ہیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (ان کے خواب کی تعبیر کے لیے) لیٹ گئے یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر سجدہ کر لیا، وہ جنگ صفین میں سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد شہید ہوئے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 5800]
تخریج الحدیث: «أما قصة جعل النبيِّ ﷺ شهادة خزيمة بشهادة رجلين، فصحيحة ثابتة كما تقدَّم برقم (2217) و (2218). وأما قصة رؤياه فأخرجها أحمد 36/ (21863) و (21864) و (21882) و (21885)، وغيره، وفي إسنادها اضطراب كما هو مبيَّن في التعليق على "المسند".» [ترقيم الرساله 5800] [ترقيم الشركة 5745]

الحكم على الحديث:
أما قصة جعل النبيِّ ﷺ شهادة خزيمة بشهادة رجلين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6579
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثني مُصعَب بن عبد الله الزُّبَيري قال: سَهْلُ بن سعد بن مالك بن خالد ابن ثَعلَبة بن حارثة بن عمرو بن الخَزْرَج بن ساعِدة.
مصعب بن عبداللہ زبیری سے روایت ہے کہ سیدنا سہل بن سعد ساعدی کا نسب سہل بن سعد بن مالک بن خالد بن ثعلبہ بن حارثہ بن عمرو بن خزرج بن ساعدہ ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب معرفة الصحابة رضي الله تعالى عنهم/حدیث: 6579]
تخریج الحدیث: [ترقيم الرساله 6579]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں