🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. صَقْلُ الْقَلْبِ بِالتَّوْبَةِ
توبہ کے ذریعے دل کو صاف کرنا
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7
7 - حدثنا الإمام أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا بِشْر بن موسى، حدثنا الحُميدي، حدثنا سفيان، عن الزُّهْري، عن عروة، عن عائشة قالت: لم يَزَلْ رسولُ الله ﷺ يُسأَل عن الساعة حتى نزلت: ﴿فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾  [النازعات: 43، 44]   (3) .
هذا حديث لم يخرَّج في"الصحيحين"، وهو محفوظ صحيح على شرطهما معًا، وقد احتجَّا معًا بأحاديث ابن عُيينة عن الزهري عن عروة عن عائشة.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (لوگوں کی جانب سے) قیامت کے بارے میں مسلسل سوال کیا جاتا رہا یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے یہ آیات نازل فرمائیں: ﴿فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ ”آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ؟ اس کا علم تو آپ کے رب ہی پر ختم ہے۔“ [النازعات: 43، 44]
یہ ایسی حدیث ہے جس کی تخریج ”صحیحین“ میں نہیں کی گئی، حالانکہ یہ ان دونوں (امام بخاری و مسلم) کی شرط پر محفوظ اور صحیح ہے، اور ان دونوں نے «سفيان بن عيينه عن الزهري عن عروه عن عائشه» کی احادیث سے احتجاج کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 7]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،الحميدي: هو عبد الله بن الزبير بن عيسى القرشي الأسدي، وسفيان: هو ابن عيينة، وعروة: هو ابن الزبير بن العوّام» [ترقيم الرساله 7] [ترقيم الشركة 7] [ترقيم العلميه 7]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3939
حدَّثنا علي بن حَمْشاذ العَدْل، حدَّثنا بِشْر بن موسى الأسَدي، حدَّثنا الحُميدي، حدَّثنا سفيان، عن الزُّهْري، عن عُرْوة، عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ يُسأَلُ عن الساعةِ حتى أُنزِلَ عليه: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا (42) فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ [النازعات: 42 - 44] ، قال: فانتَهى (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، فإنَّ ابن عُيَينة كان يُرسِله بأَخَرةٍ. 80 - تفسير سورة (عبس وتولَّى) ﷽
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قیامت کے متعلق پوچھا جاتا تھا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یہ آیات نازل ہوئیں: ﴿يَسْأَلُونَكَ عَنِ السَّاعَةِ أَيَّانَ مُرْسَاهَا (42) فِيمَ أَنْتَ مِنْ ذِكْرَاهَا (43) إِلَى رَبِّكَ مُنْتَهَاهَا﴾ [سورة النازعات: 42-44] ”لوگ آپ سے قیامت کے بارے میں پوچھتے ہیں کہ اس کا قیام کب ہوگا؟ آپ کو اس کے ذکر سے کیا واسطہ؟ اس کا علم تو صرف آپ کے رب ہی تک (محدود) ہے“، پس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس بارے میں گفتگو کرنے سے) سکوت فرما لیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا، کیونکہ ابن عیینہ آخری عمر میں اسے مرسل روایت کرتے تھے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الإيمان/حدیث: 3939]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،سفيان: هو ابن عيينة. وقد سلف برقم (7).» [ترقيم الرساله 3939] [ترقيم الشركة 3917]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں