🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. الْخَصْمَانِ يَقْعُدَانِ بَيْنَ يَدَيِ الْحَاكِمِ
دونوں فریقین حاکم کے سامنے بیٹھیں گے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2865
حدثنا أبو بكر أحمد بن إسحاق الفقيه، أخبرنا أبو المثنَّى، حدثنا مُسدَّد، حدثنا يحيى، عن الأجلَح، عن الشعبي، عن عبد الله بن الخَليل، عن زيد بن أرقَمَ، قال: كنت جالسًا عند النبي ﷺ إذ جاءه رجلٌ من أهل اليمن، فقال: إنَّ ثلاثةً من أهل اليمن أتَوْا عليًّا يَختصِمُون إليه في ولد، وَقعُوا على امرأةٍ في طُهْر واحد، فقال للاثنين منهما: طِيبا بالولد لهذا، فغُلِبا (1) ، ثم قال للاثنين: طِيبا بالولد لهذا، فغُلِبا، ثم قال للاثنين: طِيبا بالولد لهذا، فغُلِبا. ثم قال: أنتم شركاءُ متشاكِسُون، إني مُقرِعٌ بينكم، فمن قَرَعَ فلهُ الولدُ وعليه لصاحبَيه ثُلُثا الدِّيَة، فأقرَعَ بينهم، فجعلَه لمن قَرَعَ. فضحك رسولُ الله ﷺ حتى بَدَتْ أضراسُه، أو قال: نواجذُه (2) . قد اتفق الشيخان على ترك الاحتجاج بالأجلح بن عبد الله الكِنْدي، وإنما نَقَما عليه حديثًا واحدًا لعبد الله بن بُريدة، وقد تابعه على ذلك الحديث ثلاثةٌ من الثِّقات، فهذا الحديث إذًا صحيح، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2829 - هذا الحديث إذا صحيح
سیدنا زيد بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھا تھا کہ یمن سے ایک شخص آیا اور اس نے بتایا کہ یمن کے تین آدمی سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس ایک بچے کے متعلق جھگڑا لے کر آئے، ان تینوں نے ایک ہی طہر میں ایک عورت سے قربت کی تھی، علی رضی اللہ عنہ نے باری باری ان میں سے دو دو اشخاص سے کہا کہ تم خوشدلی سے یہ بچہ اس تیسرے کے حوالے کر دو، لیکن وہ تیار نہ ہوئے، تب علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم ایسے شراکت دار ہو جو آپس میں ضد کر رہے ہو، اب میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کروں گا، جس کا نام نکلے گا بچہ اسی کا ہوگا اور وہ باقی دو ساتھیوں کو دیت کا دو تہائی حصہ (بطور معاوضہ) ادا کرے گا“، چنانچہ انہوں نے قرعہ اندازی کی اور جس کا نام نکلا بچہ اسے دے دیا، (جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ قصہ سنایا گیا تو) آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہنس پڑے یہاں تک کہ آپ کی ڈاڑھ مبارک ظاہر ہو گئی۔
شیخین نے اجلح بن عبداللہ کندی سے احتجاج ترک کرنے پر اتفاق کیا ہے، انہوں نے ان کی صرف ایک حدیث پر اعتراض کیا ہے جبکہ اس حدیث میں تین ثقہ راویوں نے ان کی متابعت کی ہے، لہٰذا یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 2865]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لاضطرابه كما هو مبيّن في "مسند أحمد" 32/ (19329)، وقد نبَّه على اضطرابه أبو حاتم في "العلل" لابنه (1204)، والنسائي (5652 - 5656)، وصَوَّبا أنه عن ابن الخليل مرسلًا موقوفًا، ومع ذلك صحَّح ابن حزم في "المحلى" 10/ 150 إسناد الثَّوري الذي قال فيه: عن صالح الهَمْداني - ...» [ترقيم الرساله 2865] [ترقيم الشركة 2846] [ترقيم العلميه 2829]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لاضطرابه كما هو مبيّن في "مسند أحمد" 32/ (19329)
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7213
أخبرني محمد بن علي (1) بن دُحَيم الشَّيباني، حدثنا أحمد بن حازم الغِفاري، حدثنا مالك بن إسماعيل النَّهْدي، حدثنا الأجلح، عن الشَّعبي، عن عبد الله بن الخليل، عن زيد بن أرقم: أنَّ عليًّا بعثه النبيُّ ﷺ إلى اليمن، فارتفع إليه ثلاثةٌ يتنازعون ولدًا، كلُّ واحد يَزعُمُ أنَّه ابنُه. قال: فخَلَا باثنين، فقال: أتَطيبانِ نَفْسًا لهذا الباقي بالولد؟ قالا: لا، وخَلَا باثنين، فقال لهما مثلَ ذلك، فقالا: لا، فقال: أُراكم شُركاءَ متشاكِسون (2) وأنا مُقرِعٌ بينكم، فأقرعَ بينهم فجعلَه لأحدِهم، وأغرَمَه ثُلُثَي الدِّيَة للباقين. قال: فذكر ذلك للنبي ﷺ، فضحك حتى بَدَتْ نَواجِذُه (3) . قد أعرض الشيخان ﵄ عن الأجلح بن عبد الله الكِندي أصلًا، وليس في رواياته بالمتروك، فإنَّ الذي يُنقَم عليه به مذهبُه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7037 - الأجلح ليس بالمتروك
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا، وہاں ان کے پاس تین آدمی ایک بچے کے متعلق جھگڑا لے کر آئے، ان میں سے ہر ایک کا یہ دعویٰ تھا کہ وہ اسی کا بیٹا ہے۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے باری باری ان میں سے دو دو کو علیحدگی میں بلا کر پوچھا کہ کیا تم اس تیسرے ساتھی کے حق میں بخوشی بچے سے دستبردار ہوتے ہو؟ ان سب نے انکار کر دیا۔ تب آپ نے فرمایا: ”مجھے تو تم ایسے شرکاء نظر آتے ہو جو ایک دوسرے کی بات ماننے کو تیار نہیں «شُرَكَاءَ مُتَشَاكِسُونَ»، اب میں تمہارے درمیان قرعہ اندازی کروں گا“، چنانچہ آپ نے قرعہ ڈالا تو وہ بچہ ایک کے نام نکلا، آپ نے وہ بچہ اسے دے دیا اور اسے حکم دیا کہ وہ باقی دو ساتھیوں کو (بچے کی) دیت کا دو تہائی حصہ ادا کرے۔ راوی کہتے ہیں کہ جب اس واقعے کا تذکرہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس قدر ہنسے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی داڑھیں مبارک نظر آنے لگیں۔
شیخین نے اجلح بن عبداللہ الکندی سے اصلاً اعراض کیا ہے، حالانکہ ان کی روایات متروک نہیں ہیں، ان پر جو اعتراض کیا جاتا ہے وہ ان کے مخصوص نظریات (مذہب) کی بنا پر ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الأحكام/حدیث: 7213]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لاضطرابه، وقد سلف بيانه برقم (2865).» [ترقيم الرساله 7213] [ترقيم الشركة 7132] [ترقيم العلميه 7037]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لاضطرابه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں