🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
13. مَنْ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ يُضْرَبُ عُنُقُهُ
جس نے اپنے باپ کی بیوی (سوتیلی ماں) سے نکاح کیا اس کی گردن مار دی جائے
کل مکررات: 2
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2813
فحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان، حدثنا أسباط بن محمد، عن مُطَرِّف، عن أبي الجَهْم، عن البراء بن عازب، قال: إني لأطوفُ على إبلٍ لي ضَلّت في عهد رسول الله ﷺ، فبَيْنا أنا أجُول في أبيات، فإذا أنا برَكْبٍ وفوارسَ جاؤوا فأطافُوا فاستخرجُوا رجلًا، فما سألوه ولا كَلَّموه حتى ضربوا عنقَه، فلما ذهبُوا سألتُ عنه، قالوا: عَرَّس بامرأةِ أبيه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 2778 - إسناده مليح
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اپنے ان اونٹوں کو تلاش کر رہا تھا جو گم ہو گئے تھے، اسی دوران میں کچھ گھروں کے پاس گھوم رہا تھا کہ اچانک میں نے سواروں اور شہسواروں کو دیکھا جو آئے اور انہوں نے (ایک گھر کا) گھیراؤ کر لیا اور ایک شخص کو باہر نکالا، انہوں نے اس سے کوئی سوال کیا نہ بات چیت کی یہاں تک کہ اس کی گردن اڑا دی، جب وہ چلے گئے تو میں نے اس کے بارے میں پوچھا، لوگوں نے بتایا: اس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کیا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 2813]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح إن شاء الله، وهذا إسناد حسن من أجل أبي الجهم: وهو سليمان بن الجَهْم بن أبي الجَهْم، وقال الذهبي في إسناده في "التلخيص": مليح. مُطرِّف: هو ابن طريف الحارثي.» [ترقيم الرساله 2813] [ترقيم الشركة 2794] [ترقيم العلميه 2778]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح إن شاء الله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8254
أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا محمد بن علي بن عفّان العامري، حدثنا أسباط بن محمد القرشي، حدثنا مُطرِّف بن طَريف الحارثي، حدثنا أبو الجَهْم، عن البراء بن عازب قال: إنِّي لأطُوفُ على إبلٍ لي ضلَّت، فأنا أجُولُ في أبياتٍ، فإذا أنا برَكْب وفوارسَ، فجعل أهلُ الماء يَلُوذونَ بمَنزلي (1) ، إذ أطافوا بفنائي واستَخرَجوا منه رجلًا، فما كلَّموه ولا سألوه عن شيء حتى ضربوا عُنقَه، فلما ذهبوا سألتُ عنه فقالوا: عَرَّسَ بامرأةِ أبيه (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهدُه حديث يزيد بن البراء بن عازب الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8055 - صحيح
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: میں اپنے گمشدہ اونٹوں کی تلاش میں تھا اور بستی کے گھروں کے پاس پھر رہا تھا کہ اچانک میرا سامنا سواروں کے ایک دستے سے ہوا، بستی کے لوگ میرے گھر کی طرف پناہ لینے لگے، تب ان سواروں نے میرے صحن کا گھیراؤ کیا اور وہاں سے ایک شخص کو نکالا، انہوں نے اس سے کوئی بات کی نہ کچھ پوچھا بلکہ (فوری طور پر) اس کی گردن اڑا دی، جب وہ چلے گئے تو میں نے اس کے بارے میں دریافت کیا، لوگوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی منکوحہ (بیوہ یا مطلقہ) سے نکاح کر لیا تھا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا، اور یزید بن براء کی حدیث اس کا شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الحدود/حدیث: 8254]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد حسن من أجل أبي الجهم، واسمه سليمان بن الجهم، وهو مولى البراء بن عازب» [ترقيم الرساله 8254] [ترقيم الشركة 8155] [ترقيم العلميه 8055]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں