🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

13. مَنْ نَكَحَ امْرَأَةَ أَبِيهِ يُضْرَبُ عُنُقُهُ
جس نے اپنے باپ کی بیوی (سوتیلی ماں) سے نکاح کیا اس کی گردن مار دی جائے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8253
حدثنا علي بن حَمْشَاذَ العَدْل، حدثنا عُبيد بن شَريك، حدثنا ابن أبي مريم، حدثنا إبراهيم بن إسماعيل بن أبي حَبيبة، حدثني داود بن الحُصَين، عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:"مَن وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحرَمٍ فَاقْتُلُوه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8054 - غير صحيح
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو ذی محرم کے ساتھ زنا کرے، اس کو قتل کر دو۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8253]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8254
أخبرنا علي بن محمد بن عُقْبة الشَّيباني بالكوفة، حدثنا محمد بن علي بن عفّان العامري، حدثنا أسباط بن محمد القرشي، حدثنا مُطرِّف بن طَريف الحارثي، حدثنا أبو الجَهْم، عن البراء بن عازب قال: إنِّي لأطُوفُ على إبلٍ لي ضلَّت، فأنا أجُولُ في أبياتٍ، فإذا أنا برَكْب وفوارسَ، فجعل أهلُ الماء يَلُوذونَ بمَنزلي (1) ، إذ أطافوا بفنائي واستَخرَجوا منه رجلًا، فما كلَّموه ولا سألوه عن شيء حتى ضربوا عُنقَه، فلما ذهبوا سألتُ عنه فقالوا: عَرَّسَ بامرأةِ أبيه (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يخرجاه. وشاهدُه حديث يزيد بن البراء بن عازب الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8055 - صحيح
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: میرا اونٹ گم ہو گیا، میں اس کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے کئی گھروں میں گیا۔ میں نے کچھ اونٹ اور گھڑ سوار دیکھے، تو پانی والے لوگ میرے گھر کی پناہ لینے لگے اور میرے گھر کے صحن میں جمع ہونے لگ گئے ان گھڑ سواروں نے ان میں سے ایک آدمی کو نکالا، اس کے ساتھ کسی قسم کی کوئی بات چیت کیے بغیر اس کو قتل کر ڈالا، جب وہ جانے لگے تو میں نے ان سے اس قتل کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8254]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8255
حدَّثَناه أبو بكر أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد، حدثنا هلال بن العلاء الرَّقي، حدثنا عبد الله بن جعفر الرَّقّي، حدثنا عبيد الله بن عمرو، عن زيد بن أبي أُنيسة، عن عدي بن ثابت، عن يزيد بن البراء، عن أبيه قال: لقيتُ عمّي ومعه الراية، فقلتُ: أين تريدُ؟ قال: بَعَثَني النبي ﷺ إلى رجل نكحَ امرأةَ أبيه، فأمرني أن أضربَ عُنقَه وآخذَ مالَه (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8056 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
یزید بن براء اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ میں اپنے چچا سے ملا، اس وقت ان کے پاس علم جہاد تھا، میں نے پوچھا: تم کہاں جا رہے ہو؟ انہوں نے فرمایا: مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کی جانب بھیجا ہے، اس نے اپنے باپ کی بیوی کے ساتھ نکاح کیا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں اس کو قتل کر دوں اور اس کا مال ضبط کر لوں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8255]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں