🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
37. بَابُ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى: {ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ} :
باب: اللہ تعالیٰ کا سورۃ البقرہ میں یہ فرمانا ”تمتع یا قربانی کا حکم ان لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر والے مسجد الحرام کے پاس نہ رہتے ہوں“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1572 (کل: 18 مقامات، 5 کتب)
صحیح بخاری: 1572
مصنف ابن ابی شیبہ: 13214، 13229، 13714، 14143، 14145، 14148، 14150، 14151، 14152، 14153
سنن سعید بن منصور: 299، 316، 340، 344
السنن الكبرى للبيهقي: 8711، 9169
المعجم الاوسط: 7060
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1572
وَقَالَ أَبُو كَامِلٍ فُضَيْلُ بْنُ حُسَيْنٍ الْبَصْرِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ غِيَاثٍ , عَنْ عِكْرِمَةَ , عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ مُتْعَةِ الْحَجِّ , فَقَالَ أَهَلَّ الْمُهَاجِرُونَ وَالْأَنْصَارُ وَأَزْوَاجُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ: وَأَهْلَلْنَا فَلَمَّا قَدِمْنَا مَكَّةَ , قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: اجْعَلُوا إِهْلَالَكُمْ بِالْحَجِّ عُمْرَةً إِلَّا مَنْ قَلَّدَ الْهَدْيَ فَطُفْنَا بِالْبَيْتِ وَبِالصَّفَا , وَالْمَرْوَةِ وَأَتَيْنَا النِّسَاءَ وَلَبِسْنَا الثِّيَابَ , وَقَالَ: مَنْ قَلَّدَ الْهَدْيَ فَإِنَّهُ لَا يَحِلُّ لَهُ حَتَّى يَبْلُغَ الْهَدْيُ مَحِلَّهُ , ثُمَّ أَمَرَنَا عَشِيَّةَ التَّرْوِيَةِ أَنْ نُهِلَّ بِالْحَجِّ فَإِذَا فَرَغْنَا مِنَ الْمَنَاسِكِ جِئْنَا فَطُفْنَا بالبيت , وَبِالصَّفَا , والمروة فَقَدْ تَمَّ حَجُّنَا , وَعَلَيْنَا الْهَدْيُ , كَمَا قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ سورة البقرة آية 196 إِلَى أَمْصَارِكُمُ الشَّاةُ تَجْزِي فَجَمَعُوا نُسُكَيْنِ فِي عَامٍ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ فَإِنَّ اللَّهَ تَعَالَى أَنْزَلَهُ فِي كِتَابِهِ وَسَنَّهُ نَبِيُّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبَاحَهُ لِلنَّاسِ غَيْرَ أَهْلِ مَكَّةَ , قَالَ اللَّهُ: ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ وَأَشْهُرُ الْحَجِّ الَّتِي ذَكَرَ اللَّهُ تَعَالَى فِي كِتَابهِ شَوَّالٌ , وَذُو الْقَعْدَةِ , وَذُو الْحَجَّةِ فَمَنْ تَمَتَّعَ فِي هَذِهِ الْأَشْهُرِ فَعَلَيْهِ دَمٌ أَوْ صَوْمٌ , وَالرَّفَثُ: الْجِمَاعُ , وَالْفُسُوقُ: الْمَعَاصِي , وَالْجِدَالُ: الْمِرَاءُ.
اور ابو کامل فضیل بن حسین بصریٰ نے کہا کہ ہم سے ابومعشر یوسف بن یزید براء نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عثمان بن غیاث نے بیان کیا، ان سے عکرمہ نے، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے حج میں تمتع کے متعلق پوچھا گیا۔ آپ نے فرمایا کہ حجۃ الوداع کے موقع پر مہاجرین انصار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج اور ہم سب نے احرام باندھا تھا۔ جب ہم مکہ آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اپنے حج کے احرام کو عمرہ کا احرام بنا لو لیکن جو لوگ قربانی کا جانور اپنے ساتھ لائے ہیں۔ (وہ عمرہ کرنے کے بعد حلال نہیں ہوں گے) چنانچہ ہم نے بیت اللہ کا طواف اور صفا و مروہ کی سعی کر لی تو اپنا احرام کھول ڈالا اور ہم اپنی بیویوں کے پاس گئے اور سلے ہوئے کپڑے پہنے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا کہ جس کے ساتھ قربانی کا جانور ہے وہ اس وقت تک حلال نہیں ہو سکتا جب تک ہدی اپنی جگہ نہ پہنچ لے (یعنی قربانی نہ ہولے) ہمیں (جنہوں نے ہدی ساتھ نہیں لی تھی) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آٹھویں تاریخ کی شام کو حکم دیا کہ ہم حج کا احرام باندھ لیں۔ پھر جب ہم مناسک حج سے فارغ ہو گئے تو ہم نے آ کر بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کی، پھر ہمارا حج پورا ہو گیا اور اب قربانی ہم پر لازم ہوئی۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ”جسے قربانی کا جانور میسر ہو (تو وہ قربانی کرے) اور اگر کسی کو قربانی کی طاقت نہ ہو تو تین روزے حج میں اور سات دن گھر واپس ہونے پر رکھے (قربانی میں) بکری بھی کافی ہے۔ تو لوگوں نے حج اور عمرہ دونوں عبادتیں ایک ہی سال میں ایک ساتھ ادا کیں۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنی کتاب میں یہ حکم نازل کیا تھا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر خود عمل کر کے تمام لوگوں کے لیے جائز قرار دیا تھا۔ البتہ مکہ کے باشندوں کا اس سے استثناء ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ”یہ حکم ان لوگوں کے لیے ہے جن کے گھر والے مسجد الحرام کے پاس رہنے والے نہ ہوں“۔ اور حج کے جن مہینوں کا قرآن میں ذکر ہے وہ شوال، ذیقعدہ اور ذی الحجہ ہیں۔ ان مہینوں میں جو کوئی بھی تمتع کرے وہ یا قربانی دے یا اگر مقدور نہ ہو تو روزے رکھے۔ اور «رفث» کا معنی جماع (یا فحش باتیں) اور «فسوق» گناہ اور «جدال» لوگوں سے جھگڑنا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1572]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، ان سے حجِ تمتع کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: مہاجرین و انصار اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات رضی اللہ عنہن نے حجۃ الوداع کے موقع پر احرام باندھا اور ہم نے بھی احرام باندھا، جب ہم مکہ مکرمہ کے قریب آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے حج کے احرام کو احرامِ عمرہ بنا دو مگر جن لوگوں نے قربانی کے جانور کو قلادہ پہنایا ہے، وہ اپنی پہلی حالت میں رہیں۔“ چنانچہ ہم بیت اللہ کا طواف اور صفا مروہ کی سعی کر کے اپنی بیویوں کے پاس آئے اور دوسرے کپڑے پہن لیے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنی قربانی کے گلے میں قلادہ ڈالا ہے اس کے لیے احرام کھولنا جائز نہیں حتیٰ کہ قربانی کا جانور اپنے ٹھکانے پر پہنچ جائے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ آٹھ ذوالحجہ کے پچھلے پہر حج کا احرام باندھ لیں، اس طرح جب ہم مناسکِ حج سے فارغ ہوئے تو آکر بیت اللہ کا طواف کیا، پھر صفا مروہ کی سعی کرنے کے بعد ہمارا حج مکمل ہو گیا اور ہم پر قربانی واجب ہوئی جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿فَمَا اسْتَيْسَرَ مِنَ الْهَدْيِ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ فِي الْحَجِّ وَسَبْعَةٍ إِذَا رَجَعْتُمْ﴾ [سورة البقرة: 196] ”جسے قربانی کا جانور میسر ہو (وہ قربانی کرے اور) جسے میسر نہ ہو وہ تین روزے ایامِ حج میں رکھے اور سات گھر واپس پہنچ کر۔“ یعنی اپنے شہروں کو واپس جاؤ تو وہاں سات روزے رکھو، قربانی کے لیے ایک بکری کافی ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ایک سال میں دو عبادتیں، یعنی حج اور عمرے کو جمع کیا، اللہ تعالیٰ نے اس (حجِ تمتع) کو اپنی کتاب میں نازل فرمایا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مسنون قرار دیا اور اہل مکہ کے علاوہ دیگر لوگوں کے لیے اسے مباح کیا، ارشادِ باری تعالیٰ ہے: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ لَمْ يَكُنْ أَهْلُهُ حَاضِرِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ [سورة البقرة: 196] ”یہ حکم ان لوگوں کے لیے ہے جو مسجدِ حرام (مکہ) کے باشندے نہ ہوں۔“ حج کے مہینے جنہیں اللہ تعالیٰ نے کتاب میں ذکر کیا ہے، وہ شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ ہیں، جس نے ان مہینوں میں حجِ تمتع کا احرام باندھا اس پر قربانی یا روزے واجب ہیں، «الرَّفَثُ» کے معنی جماع، «الْفُسُوقُ» کے معنی گناہ اور «الْجِدَالُ» کے معنی باہم لڑنا جھگڑنا ہیں۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1572]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 13214
وعن عبيد الله , عن نافع , عن ابن عمر ، قال: " ما استيسر من الهدي سورة البقرة آية 196 ما بين الرخص إلى الغلا"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عبد اللَّه).
(٢) كذا في النسخ.
(٣) صحيح.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ { مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ } سے مراد سستے سے لے کر مہنگے تک (ہر) جانور ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13214]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 12939 ترقیم الشثری: -- 13229
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو خالد , عن يحيى بن سعيد، عن القاسم، ان عائشة وابن عمر " لم يكونا يريان ما استيسر من الهدي سورة البقرة آية 196 إلا من الإبل والبقر"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (عن القرآن)، وفي [ن]: (من القرآن)، وفي [أ، جـ، ص، ز]: (عن القاسم أن).
(٢) صحيح.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے نزدیک { مَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ } صرف اونٹ یا گائے میں سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13229]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال ابن حجر: أسانيد صحيحة عن ابن عباس .» ‏‏‏‏
«أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 299، 317، 298، 302، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13223، 13220، ومالك فى «الموطأ» برقم: 1438، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8984، 8986، 8983، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1100، والضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 246، ترقيم محمد عوامة: 12939»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13404 ترقیم الشثری: -- 13714
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا ابو اسامة، عن شريك، عن إبراهيم بن مهاجر، عن مجاهد، عن ابن عمر ، قال: " الرفث الجماع , والفسوق السباب , والجدال المراء ان تماري صاحبك حتى تغضبه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ص]: (المراءة)، وفي [ن]: (الرائي).
(٢) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ الرفث سے مراد جماع کرنا، والفسوق سے مراد گالی دینا اور والجدال سے مراد بحث و مباحثہ ہے کہ تو اپنے ساتھی سے اتنا بحث و مباحثہ کرے کہ اس کو غصہ آجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13714]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3110، 3112، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 329، 331، 344، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8802، 9261، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2455، 2456، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14146، 14147، 14156، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7060، ترقيم محمد عوامة: 13404»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13804 ترقیم الشثری: -- 14143
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن شريك، عن إبراهيم بن المهاجر، عن مجاهد، عن ابن عمر " الحج اشهر معلومات سورة البقرة آية 197، قال: شوال , وذو القعدة , وعشر من ذي الحجة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
(٢) سقط من: [ص].
(٣) في [أ، ب]: زيادة (وذو الحجة).
(٤) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اللہ کے ارشاد { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے شوال، ذوالقعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14143]
تخریج الحدیث: «أخرجه الحاكم فى «المستدرك» برقم: 3110، 3112، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 329، 331، 344، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8802، 9261، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2455، 2456، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13717، 14147، 14156، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7060، ترقيم محمد عوامة: 13804»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13806 ترقیم الشثری: -- 14145
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن جريج، عن ابن طاوس، عن ابيه، قال: " شوال وذو القعدة وذو الحجة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ص، ن]: (جريح).
(٢) هكذا في جميع النسخ، ولعل صوابه: (ابن جريج عن ابن طاوس عن أبيه) كما ورد ذلك في الأخبار الآتية: [١٣٣٠١، ١٣٥٢٦، ١٤٠٦٨، ١٤٢٠٦، ١٤٩٢٣، ١٤٩٥٦، ١٥٠٣٣، ١٥٠٥٠٠، ١٥٠٩٠، ١٦٠٢٩، ١٦٣٢٧، ١٦٤٢٨]، ذلك وهم من يحيى بن سعيد كما سيأتي في الباب رقم (٢٧٣) و (٤٠٩)، من كتاب الحج، وفي كتاب الأم للشافعي ٢/ ١٥٥، (أخبرنا مسلم بن خالد عن ابن جريج عن طاوس قال: هي شوال وذو القعدة وذو الحجة)، ونقله البيهقي في معرفة السنن ٣/ ٤٩٣، وفي تفسير الطبري ٢/ ٢٥٩: (عن عبد الرزاق قال: أخبرنا معمر عن ابن طاوس عن أبيه).
(٣) سقط الخبر من: [جـ، ص، ز].

حضرت طاؤس بھی یہی فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14145]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 13806»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13810 ترقیم الشثری: -- 14148
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن شريك، عن ابي إسحاق، قال: قال عبد الله : " الحج اشهر معلومات سورة البقرة آية 197، قال: شوال , وذو القعدة , وذو الحجة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ن].
(٢) في [ن]: (ذو)، وانظر: تفسير الطبري (٢/ ٢٥٧)، وسنن البيهقي (٤/ ٣٤٢)، وسنن الدارقطني (٢/ ٢٢٦)، وتاريخ بغداد (٥/ ٦٣)، ونصب الراية (٣/ ١٢١).
(٣) تكرر الخبر في: [أ، ب].
(٤) منقطع؛ أبو إسحاق لا يروي عن ابن مسعود.

حضرت عبد اللہ { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ شوال، ذوالقعدہ اور دس دن ذوالحجہ کے مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14148]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 328، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8803، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2452، ترقيم محمد عوامة: 13810»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13812 ترقیم الشثری: -- 14150
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن حسين بن عقيل، عن الضحاك: " الحج اشهر معلومات سورة البقرة آية 197، قال: شوال , وذو القعدة , وذو الحجة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ص].
(٢) في [ص]: (ذو الحجة وذو القعدة)، وفي [أ، جـ، ن]: (وذو القعدة وذو الحجة)، وفي: [ز، ن]: زيادة (ذو القعدة، وعشر ذي)، وانظر: تفسير ابن جرير ٢/ ٢٥٨.

حضرت ضحاک سے بھی یہی مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14150]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 13812»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13813 ترقیم الشثری: -- 14151
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، عن سفيان، عن مغيرة، عن إبراهيم، قال:" شوال , وذو القعدة , وعشر ذي الحجة"
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ شوال، ذوالقعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14151]
تخریج الحدیث: «أخرجه سعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 332، ترقيم محمد عوامة: 13813»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 13814 ترقیم الشثری: -- 14152
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا وكيع، ويحيى بن آدم، عن شريك، عن ابي إسحاق، عن الضحاك، عن ابن عباس : " الحج اشهر معلومات سورة البقرة آية 197، قال: شوال , وذو القعدة , وعشر ذي الحجة"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ن]: زيادة (و)، وانظر تفسير ابن جرير ٢/ ٢٥٨، وسنن الدارقطني ٢/ ٢٢٦، وعمدة القاري ٩/ ١٩١، ونصب الراية ٣/ ١٢١.
(٢) سقط الخبر من: [جـ، ص].
(٣) حسن؛ شريك صدوق.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اللہ پاک کے ارشاد { اَلْحَجُّ اَشْھُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ} کے متعلق فرماتے ہیں کہ اس سے شوال، ذوالقعدہ اور ذوالحجہ کے دس دن مراد ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 14152]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1572، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8804، 8978، 8979، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2453، 2458، 2457، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3461، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 14148، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 5043، ترقيم محمد عوامة: 13814»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں