🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

صحیح بخاری میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
150. بَابُ التِّجَارَةِ أَيَّامَ الْمَوْسِمِ وَالْبَيْعِ فِي أَسْوَاقِ الْجَاهِلِيَّةِ:
باب: زمانہ حج میں تجارت کرنا اور جاہلیت کے بازاروں میں خرید و فروخت کا بیان۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 1770 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح بخاری: 1770
مصنف ابن ابی شیبہ: 13849
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1770
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، قَالَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ , قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا:" كَانَ ذُو الْمَجَازِ وَعُكَاظٌ مَتْجَرَ النَّاسِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ كَأَنَّهُمْ كَرِهُوا ذَلِكَ , حَتَّى نَزَلَتْ: لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلا مِنْ رَبِّكُمْ سورة البقرة آية 198 فِي مَوَاسِمِ الْحَجِّ".
ہم سے عثمان بن ہیثم نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم کو ابن جریج نے خبر دی، ان سے عمرو بن دینار نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ذوالمجاز اور عکاظ عہد جاہلیت کے بازار تھے جب اسلام آیا تو گویا لوگوں نے (جاہلیت کے ان بازاروں میں) خرید و فروخت کو برا خیال کیا اس پر (سورۃ البقرہ کی) یہ آیت نازل ہوئی ”تمہارے لیے کوئی حرج نہیں اگر تم اپنے رب کے فضل کی تلاش کرو، یہ حج کے زمانہ کے لیے تھا۔ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1770]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ ذو المجاز اور عکاظ دورِ جاہلیت میں لوگوں کی منڈیاں تھیں، جب اسلام آیا تو لوگوں نے وہاں خرید و فروخت کرنے کو اچھا خیال نہ کیا تاآنکہ یہ آیتِ کریمہ نازل ہوئی: ﴿لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَبْتَغُوا فَضْلًا مِّن رَّبِّكُمْ﴾ [سورة البقرة: 198] ”تمہارے لیے کوئی حرج نہیں ہے کہ حج کے زمانے میں اپنے رب کا فضل تلاش کرو۔“ [صحيح البخاري/كتاب الحج/حدیث: 1770]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 13849
وعن عبيد الله بن ابي يزيد، عن ابن الزبير " ليس عليكم جناح ان تبتغوا فضلا من ربكم سورة البقرة آية 198، قال: في موسم الحج"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ن]: (عبد).
(٢) في [أ، ب، ن]: (ثريد).
(٣) في [ص]: (قال)، وفي [ز]: (وعن أبي الزبير).
(٤) في [ن]: (قال).
(٥) في [ن]: (في موسم الحج)، وفي [ص]: (مواسم الحج)، وفي [أ، ب]: (في مواسم).
(٦) صحيح.

حضرت عبید اللہ بن ابی یزید، حضرت ابن الزبیر رضی اللہ عنہ سے آیت { لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ } کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ دونوں حضرات نے فرمایا: اس سے مراد حج کے موسم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 13849]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1770، 2050، 2098، 4519، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 3054، 3055، (4/590) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3894، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1654، 1777، 3113، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1731، 1734، (2/75) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 351، 350، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8750، 8751، والبزار فى «مسنده» برقم: 5295، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13857، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 3596، 3595، (9/231) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11213، 13022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں