الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ قَوْلُ اللَّهِ تَعَالَى: {يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْنَاكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنْثَى وَجَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ} :
باب: اللہ تعالیٰ کا (سورۃ الحجرات میں) ارشاد ”اے لوگو! ہم نے تم سب کو ایک ہی مرد آدم اور ایک ہی عورت حواء سے پیدا کیا ہے اور تم کو مختلف قومیں اور خاندان بنا دیا ہے تاکہ تم بطور رشتہ داری ایک دوسرے کو پہچان سکو، بیشک تم سب میں سے اللہ کے نزدیک معزز تر وہ ہے جو زیادہ پرہیزگار ہو“۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 3498 (کل: 13 مقامات، 10 کتب)
صحیح بخاری: 3498
صحیح مسلم: 193
مشکوۃ المصابیح: 6270
مصنف ابن ابی شیبہ: 34613
الفتح الربانی: 12716
الجامع الكامل: 10547
المعجم الاوسط: 9071
1 تا 10
حدیث نمبر: 3498
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ يَبْلُغُ بِهِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" مِنْ هَا هُنَا جَاءَتِ الْفِتَنُ نَحْوَ الْمَشْرِقِ وَالْجَفَاءُ وَغِلَظُ الْقُلُوبِ فِي الْفَدَّادِينَ أَهْلِ الْوَبَرِ عِنْدَ أُصُولِ أَذْنَابِ الْإِبِلِ وَالْبَقَرِ فِي رَبِيعَةَ وَمُضَرَ".
ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے اسماعیل نے، ان سے قیس نے اور ان سے ابومسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا، اور انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اسی طرف سے فتنے اٹھیں گے یعنی مشرق سے اور بے وفائی اور سخت دلی ان لوگوں میں ہے جو اونٹوں اور گایوں کی دم کے پاس چلاتے رہتے ہیں یعنی ربیعہ اور مضر کے لوگوں میں۔ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3498]
حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرفوع بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس طرف، یعنی مشرق سے فتنے رونما ہوں گے۔ اور بے وفائی و سنگ دلی اونی خیمے والوں میں ہے جو اونٹوں اور بیلوں کی دموں کے پاس اونچی آوازیں لگانے والے (چلانے والے) ہیں، یعنی ربیعہ اور مضر (کے لوگوں) میں۔“ [صحيح البخاري/كتاب المناقب/حدیث: 3498]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 53 ترقیم شاملہ: -- 193
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " غِلَظُ الْقُلُوبِ، وَالْجَفَاءُ فِي الْمَشْرِقِ، وَالإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ ".
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں کی سختی اور جفا (اکھڑپن) مشرق میں ہے اور ایمان اہل حجاز میں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 193]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں کی سختی اور شدت مشرق میں ہے اور ایمان اہلِ حجاز میں ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإيمان/حدیث: 193]
ترقیم فوادعبدالباقی: 53
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (2839)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 6270
6270 - وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: غِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي الْمَشْرِقِ وَالْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”دلوں کی سختی اور جفا مشرق والوں میں ہے، اور ایمان اہل حجاز میں ہے۔“ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناقب/حدیث: 6270]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (92/ 53)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 14558
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ أَبِي بِشْرٍ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ:" الْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ، وَغِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي الْفَدَّادِينَ فِي أَهْلِ الْمَشْرِقِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان اہل حجاز میں ہے اور دلوں کی سختی اور ظلم وجفا مشرقی چرواہوں میں ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14558]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 53، وأبو البشر جعفر بن إياس لم يسمع من سليمان اليشكري
حدیث نمبر: 14595
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ الْمَخْزُومِيُّ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" غِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي أَهْلِ الْمَشْرِقِ، وَالْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دلوں کی سختی اور ظلم وجفا مشرقی لوگوں میں ہوتا ہے اور ایمان اہل حجاز میں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14595]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، م: 53
ترقیم عوامۃ: 33101 ترقیم الشثری: -- 34613
حدثنا يحيى بن آدم عن ابي الاحوص عن الاعمش عن ابي سفيان عن جابر قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: الإيمان في اهل الحجاز، والقسوة وغلظ القلوب قبل المشرق في ربيعة ومضر.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو سفيان صدوق، أخرجه مسلم (٥٣)، وأحمد (١٤٥٩٥).
حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایمان تو حجاز والوں میں ہے اور دلوں کی سختی مشرق کی جانب قبیلہ ربیعہ اور قبیلہ مضر والوں میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34613]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: حسن؛ أبو سفيان صدوق .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 53، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7296، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14782، 14819، 14942، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1893، 1935، 2309، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 863، 9071، ترقيم محمد عوامة: 33101»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 53، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7296، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14782، 14819، 14942، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1893، 1935، 2309، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 863، 9071، ترقيم محمد عوامة: 33101»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 12716
عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ ”الْإِيمَانُ فِي أَهْلِ الْحِجَازِ وَغِلَظُ الْقُلُوبِ وَالْجَفَاءُ فِي الْفَدَّادِينَ فِي أَهْلِ الْمَشْرِقِ“
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اصل ایمان تو اہل حجاز میں ہے اور دلوں کی سختی اور شدت اہل مشرق کے اونٹوں کے مالکوں میں ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الفضائل/حدیث: 12716]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 53، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14558 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14612»
وضاحت: فوائد: … حجاز، عرب کا وہ حصہ ہے، جو مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور طائف پر مشتمل ہے، ایمان و ایقان میں نام پیدا کرنے والی، بلکہ خونِ جگر سے شجرِ اسلام کی آبیاری کرنے والی شخصیات کی اکثریت کا تعلق حجاز سے تھا۔
مشرق سے مراد عراق کی سر زمین تھی۔
مشرق سے مراد عراق کی سر زمین تھی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 53
حدیث نمبر: 10547
10547- عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: غلظ القلوب والجفاء في المشرق، والإيمان في أهل الحجاز.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإيمان (92:53) عن إسحاق بن إبراهيم، أخبرنا عبدالله بن الحارث المخزومي، عن ابن جريج، أخبرني أبو الزبير أنه سمع جابر بن عبدالله فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4164
«غلظ القلوب والجفاء في أهل المشرق والإيمان والسكينة في أهل الحجاز»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”سخت دلی اور کھردرا پن مشرق والوں میں ہے، اور ایمان اور سکون حجاز والوں میں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الغين/حدیث: 4164]
”سخت دلی اور کھردرا پن مشرق والوں میں ہے، اور ایمان اور سکون حجاز والوں میں ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الغين/حدیث: 4164]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م] عن جابر. مختصر مسلم 40،ك، الإرواء 293.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5919
«من هاهنا جاءت الفتن - وأشار نحوالمشرق - والجفاء وغلظ القلوب في الفدادين أهل الوبر عند أصول أذناب الإبل والبقر في ربيعة ومضر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”فتنے یہاں سے آئیں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا - اور سختی اور دل کی سختی ان اونچی آواز میں بولنے والے چرواہوں میں ہے جو اونٹوں اور گائے بیلوں کی دموں کی جڑوں کے پاس کام کرنے والے خیمہ نشین لوگ ہیں، یعنی قبیلہ ربیعہ اور مضر میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5919]
”فتنے یہاں سے آئیں گے - اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرق کی طرف اشارہ فرمایا - اور سختی اور دل کی سختی ان اونچی آواز میں بولنے والے چرواہوں میں ہے جو اونٹوں اور گائے بیلوں کی دموں کی جڑوں کے پاس کام کرنے والے خیمہ نشین لوگ ہیں، یعنی قبیلہ ربیعہ اور مضر میں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5919]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [خ] عن ابن مسعود.»
قال الشيخ الألباني: صحيح