الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح البخاري سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. بَابُ السَّاعَةِ الَّتِي فِي يَوْمِ الْجُمُعَةِ:
باب: جمعہ کے دن وہ گھڑی جس میں دعا قبول ہوتی ہے۔
شواہد الحدیث — صحيح البخاري حدیث نمبر 935 (کل: 24 مقامات، 14 کتب)
صحیح بخاری: 935
صحیح مسلم: 1771
معجم صغیر للطبرانی : 960
مسند عبداللہ بن مبارک: 62
مصنف ابن ابی شیبہ: 5630
صحیح ابن حبان: 2561
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2130
المعجم الکبیر للطبرانی: 5357
1 تا 10
حدیث نمبر: 935
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، فَقَالَ فِيهِ:" سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي يَسْأَلُ اللَّهَ تَعَالَى شَيْئًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَأَشَارَ بِيَدِهِ يُقَلِّلُهَا".
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ قعنبی نے امام مالک رحمہ اللہ سے بیان کیا، ان سے ابوالزناد نے، ان سے عبدالرحمٰن اعرج نے، ان سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے ذکر میں ایک دفعہ فرمایا کہ اس دن ایک ایسی گھڑی آتی ہے جس میں اگر کوئی مسلمان بندہ کھڑا نماز پڑھ رہا ہو اور کوئی چیز اللہ پاک سے مانگے تو اللہ پاک اسے وہ چیز ضرور دیتا ہے۔ ہاتھ کے اشارے سے آپ نے بتلایا کہ وہ ساعت بہت تھوڑی سی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 935]
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جمعہ کے دن کا ذکر کیا اور فرمایا: ”اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اگر ٹھیک اس گھڑی میں بندہ مسلم کھڑا ہو کر نماز پڑھے اور اللہ تعالیٰ سے کوئی چیز مانگے تو اللہ تعالیٰ اس کو وہ چیز ضرور عطا کرتا ہے۔“ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کر کے بتایا کہ وہ گھڑی تھوڑی دیر کے لیے آتی ہے۔ [صحيح البخاري/كتاب الجمعة/حدیث: 935]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 757 ترقیم شاملہ: -- 1771
وحَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَعْيَنَ ، حَدَّثَنَا مَعْقِلٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " إِنَّ مِنَ اللَّيْلِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ، يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ ".
ابوزبیر نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بھی اسے پا لیتا ہے اور اس میں اللہ سے کسی بھی خیر کا سوال کرتا ہے تو وہ اسے وہ (بھلائی) عطا فرما دیتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1771]
حضرت جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک گھڑی ہے، مسلمان انسان اس کو پا لیتا ہے، اس میں اللہ تعالیٰ سے جس خیر کا بھی سوال کرتا ہے، وہ اسے عنایت فرماتا ہے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1771]
ترقیم فوادعبدالباقی: 757
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 960
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَردَانَ أَبُو إِسْحَاقَ الْجُرَيْرِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا كَثِيرُ بْنُ شِهَابٍ الْقَزْوِينِيُّ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي اللَّيْلِ سَاعَةً لا يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ، إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ وَذَلِكَ كُلَّ اللَّيْلِ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ، إِلا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک ایسی گھڑی ہے جس میں جو مسلمان شخص بھی اللہ تعالیٰ سے مانگے تو اللہ تعالیٰ اسے دے دیتا ہے اور یہ (گھڑی) ہر رات میں ہوتی ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الأدعية و الأذكار/حدیث: 960]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 757، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2561، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14578، 14768، 14974، والطبراني فى «الصغير» برقم: 848، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1911، 2281»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 14355
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ فِي اللَّيْلِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا، إِلَّا آتَاهُ إِيَّاهُ، وَذَلِكَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزانہ ہر رات میں ایک ایسی گھڑی ضرور آتی ہے جو اگر کسی بندہ مسلم کو مل جائے تو وہ اس میں اللہ سے جو دعا بھی کرے گا، وہ دعاء ضرور قبول ہو گی اور ایسا ہر رات میں ہوتا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14355]
الحكم على الحديث:
إسناده قوي، م: 757
حدیث نمبر: 14746
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" إِنَّ مِنَ اللَّيْلِ سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ، يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا، إِلَّا أَعْطَاهُ، وَهِيَ كُلَّ لَيْلَةٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: روزانہ رات میں ایک ایسی گھڑی ضرور آتی ہے جو اگر کسی بندہ مسلمان کو مل جائے تو وہ اس میں اللہ سے جو دعاء بھی مانگے گا وہ دعاء ضرور قبول ہو گی اور ایسارات میں ہوتا ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14746]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 757، وهذا إسناد ضعيف من أجل ابن لهيعة وقد توبع، وفيه عنعنة أبى الزبير وقد توبع أيضا
حدیث نمبر: 62
عَنِ ابْنِ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مِنَ اللَّيْلِ سَاعَةٌ لا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا إِلا أُعْطِيَهُ، وَهِيَ كُلَّ لَيْلَةٍ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات میں ایک گھڑی ہے، جو مسلمان بندہ بھی خیر و بھلائی کا سوال کرتے ہوئے اسے پا لیتا ہے، اسے ضرور عطا کیا جاتا ہے، اور وہ (گھڑی) ہر رات ہوتی ہے۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 62]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 757، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2561، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14578، 14768، 14974، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1911، 2281، والطبراني فى «الصغير» برقم: 848
الزهد، ابن مبارك: 428، 4/449، صحیح مسلم: 5/36 (166،167)، مسند احمد: 3/313، 331، 348۔»
الزهد، ابن مبارك: 428، 4/449، صحیح مسلم: 5/36 (166،167)، مسند احمد: 3/313، 331، 348۔»
الحكم على الحديث:
صحیح
ترقیم عوامۃ: 5560 ترقیم الشثری: -- 5630
حدثنا حدثنا عبد الرحمن بن محمد المحاربي ، عن ليث ، عن عثمان ، عن انس ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " اتاني جبريل وفي يده كالمرآة البيضاء فيها كالنكتة السوداء، فقلت: يا جبريل ما هذه؟، قال: هذه الجمعة، قال: قلت: وما الجمعة؟، قال: لكم فيها خير، قال: قلت: وما لنا فيها؟، قال: يكون عيدا لك ولقومك من بعدك، ويكون اليهود والنصارى تبعا لك، قال: قلت: وما لنا فيها؟، قال: لكم فيها ساعة لا يوافقها عبد مسلم يسال الله فيها شيئا من الدنيا والآخرة هو له قسم إلا اعطاه إياه، او ليس له بقسم إلا ادخر له عنده ما هو افضل منه، او يتعوذ به من شر هو عليه مكتوب إلا صرف عنه من البلاء ما هو اعظم منه، قال: قلت له: وما هذه النكتة فيها، قال: هي الساعة وهي تقوم يوم الجمعة وهو عندنا سيد الايام التي اختارها، ونحن ندعوه يوم القيامة ويوم المزيد، قال: قلت: مم ذاك؟، قال: لان ربك تبارك وتعالى اتخذ في الجنة واديا من مسك ابيض فإذا كان يوم الجمعة هبط من عليين على كرسيه تبارك وتعالى ثم حف الكرسي بمنابر من ذهب مكللة بالجواهر، ثم يجيء النبيون حتى يجلسوا عليها وينزل اهل الغرف حتى يجلسوا على ذلك الكثيب، ثم يتجلى لهم ربهم تبارك وتعالى، ثم يقول: سلوني اعطكم، قال: فيسالونه الرضا، فيقول: رضائي احلكم داري وانيلكم كرامتي فسلوني اعطكم، قال: فيسالونه الرضا، قال: فيشهدهم انه قد رضي عنهم، قال: فيفتح لهم ما لم تر عين، ولم تسمع اذن، ولم يخطر على قلب بشر، قال: وذلكم مقدار انصرافكم من يوم الجمعة، قال: ثم يرتفع ويرتفع معه النبيون والصديقون والشهداء، ويرجع اهل الغرف إلى غرفهم وهي درة بيضاء ليس فيها فصم ولا قصم، او درة حمراء، او زبرجدة خضراء فيها غرفها، وابوابها مطرزة، وفيها انهارها وثمارها متدلية، قال: فليسوا إلى شيء احوج منهم إلى يوم الجمعة ليزدادوا إلى ربهم نظرا، وليزدادوا منه كرامة"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (كالنكثة).
(٢) في [جـ]: (بهذه).
(٣) في [أ، جـ، ز]: زيادة.
(٤) في [ط، هـ]: (يكون).
(٥) غير واضحة في [هـ].
(٦) زيادة: في [أ، ز، جـ] (له).
(٧) في [جـ، ز]: (دخر).
(٨) في [أ]: (عند اللَّه).
(٩) في [أ]: (من شيء).
(١٠) سقط من: [أ].
(١١) زيادة في [أ، جـ، ز]: (و).
(١٢) زيادة في [هـ، جـ]: (واو)
(١٣) ورد في [أ]: (ذلك).
(١٤) في [أ]: (خف).
(١٥) سقط من: [أ، جـ، ز، هـ].
(١٦) في [أ، جـ، ز، هـ] (يجيء النبيون).
(١٧) في [أ، ز]: (يجلسون).
(١٨) في [أ، ز]: (يجلسون).
(١٩) في [أ، جـ، ز]: (ربهم).
(٢٠) سقط من: [هـ].
(٢١) في [أ، جـ]: (وأنيلكم كرامتي)، وفي [هـ]: (وأنيلكم كراسي)، وفي [أ]: (وأين لكم كرامتي).
(٢٢) سقط من: [هـ].
(٢٣) في [هـ]: (يسمع).
(٢٤) في [ط، هـ]: (ولا).
(٢٥) في [أ]: زيادة (على).
(٢٦) في [س، ط، هـ]: (ثم قال).
(٢٧) في [جـ]: (فصم).
(٢٨) في [أ]: (زبر جدو).
(٢٩) في [هـ]: (مطرزة)، وفي [س]: (مطردة).
(٣٠) في [أ]: (وأثمارها متدلية)، وفي [جـ، ز، هـ] (وثمارها متدلية).
(٣١) ضعيف، لضعف ليث بن أبي سليم وعثمان بن عُمير البجلي، أخرجه البخاري في التاريخ ٦/ ٢٤٥، وأبو يعلى (٤٠٨٩)، وابن أبي حاتم في التفسير ٤/ ١٢٥٦ (٧٠٧٠) و ٦/ ١٨٦٩ (١٠٣٠٧)، وابن جرير ٢٦/ ١٧٥، والطبراني في الأوسط (٢٠٨٤)، وأبو نعيم في الحلية ٧/ ٢٦٣، والخطيب في الموضح ٢/ ٢٩٤، والدارقطني في الرؤية (٦٩)، والآجري في الشريعة (٦١٢)، وعبد اللَّه بن أحمد في السنة (٤٦٠)، ومحمد بن عثمان بن أبي شيبة في العرش (٨٨)، وابن بطة في الإبانة ٣/ ٢٨، والدارمي في الرد على الجهمية (١٤٥)، وابن منده (٩٢)، والضياء في المختارة ٦/ (٢٢٩١)، والحارث (١٩٦ /بغية)، والعقيلي في الضعفاء ١/ ٢٩٢.
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک مرتبہ حضرت جبریل میرے پاس آئے، ان کے پاس سفید آئینے جیسی کوئی چیز تھی جس میں ایک سیاہ نکتہ تھا۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ جمعہ ہے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ جمعہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ تمہارے لئے اس میں خیر ہے۔ میں نے پوچھا کہ اس میں ہمارے لئے کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ آپ کے لئے اور آپ کے بعد آپ کی امت کے لئے عید کا دن ہے۔ یہودی اور عیسائی اس میں تمہارے تابع ہیں۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اس میں ہمارے لئے کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس میں تمہارے لئے ایک ایسی گھڑی ہے کہ اس میں آدمی اللہ سے دنیا وآخرت کی جو بھی چیز مانگتا ہے اسے عطا کی جاتی ہے۔ اگر وہ چیز اس کے نصیب میں نہ ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے افضل چیز اس کے نصیب میں لکھ دیتے ہیں۔ اسی طرح اگر وہ کسی چیز سے پناہ مانگتا ہے اور وہ اس کے نصیب میں لکھا جاچکا ہو تو اللہ تعالیٰ اس سے بڑے شر سے اس کو نجات عطا فرمادیتے ہیں۔ میں نے حضرت جبریل سے پوچھا کہ اس آئینے میں یہ نکتہ کیسا ہے؟ حضرت جبریل نے بتایا کہ یہ قیامت ہے جو جمعہ کے دن قائم ہوگی۔ جمعہ ہمارے نزدیک دنوں کا سردار ہے، اور ہم جمعہ کے دن کو قیامت کے دن ”یوم المزید“ کہیں گے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اسے یوم المزید کس وجہ سے کہا جائے گا؟ انہوں نے بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے جنت میں سفید مشک کی ایک وادی بنائی ہے، پھر جمعہ کے دن علیین سے اتر کر اپنی کرسی پر تشریف رکھیں گے، پھر کرسی کے اردگرد نور کے منبر ہوں گے۔ پھر انبیاء کرام آئیں گے اور ان منبروں پر بیٹھیں گے۔ پھر منبروں کے اردگرد سونے کی ایسی کرسیاں ہوں گی جنہیں جواہر سے مزین کیا گیا ہوگا۔ پھر صدیقین اور شہداء آئیں گے اور ان کرسیوں پر بیٹھیں گے۔ پھر جنت کے کمروں والے لوگ نکلیں گے اور خوشبو کے ٹیلوں پر بیٹھیں گے پھر اللہ تعالیٰ ان پر تجلی فرمائے گا اور کہے گا کہ تم مجھ سے جو چاہو گے تمہیں عطا کیا جائے گا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی رضا طلب کریں گے۔ اللہ تعالیٰ فرمائیں گے کہ تمہارے لئے میری رضا کی علامت یہ ہے کہ میں نے تمہیں اپنے گھر میں مقیم کردیا اور اپنی مہمان نوازی عطا کردی۔ تم مجھ سے کچھ اور مانگو، میں تمہیں عطا کروں گا۔ وہ اللہ تعالیٰ سے اس کی رضا مانگیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ انہیں گواہ بنائیں گے کہ وہ ان سے راضی ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ ان کے لئے ایسی نعمتوں کو کھولیں گے جنہیں کسی آنکھ نے دیکھا نہیں، کسی کان نے سنا نہیں اور کسی دل پر ان کا خیال تک نہیں گذرا۔ اور اس کا دورانیہ تمہاری جمعہ کے دن سے واپسی کی مقدار ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ تشریف لے جائیں گے اور ان کے ساتھ انبیاء، صدیقین اور شہداء بھی چلے جائیں گے۔ کمروں میں رہنے والے لوگ بھی اپنے کمروں میں چلے جائیں گے، وہ کمرے ایسے سفید موتی کے بنے ہوں گے جس میں نہ کوئی جوڑ ہوگا اور نہ کوئی شگاف۔ یا وہ سرخ موتی کے ہوں گے۔ یا سبز زبرجد کے۔ اس میں اس کے اپنے کمرے بھی ہوں گے۔ اس کے دروازے کھلے ہوں گے اور ان میں نہریں جاری ہوں گی، اس کے پھلوں کے خوشے لٹکے ہوں گے۔ اہل جنت کو جمعہ کے دن سے زیادہ کسی چیز کی ضرورت نہیں ہوگی، تاکہ وہ اپنے رب کو زیادہ سے زیادہ دیکھیں اور اس کے اکرام سے زیادہ سے زیادہ حصہ پائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5630]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف، لضعف ليث بن أبي سليم وعثمان بن عُمير البجلي .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2291، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4089، 4228، والبزار فى «مسنده» برقم: 7527، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 673 / 1، 673 / 2، 673 / 3، 673 / 4، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5559، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5632، والطبراني فى «الكبير» برقم: 35، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2084، 6717، 7307، ترقيم محمد عوامة: 5560»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 2291، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4089، 4228، والبزار فى «مسنده» برقم: 7527، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 673 / 1، 673 / 2، 673 / 3، 673 / 4، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5559، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5632، والطبراني فى «الكبير» برقم: 35، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2084، 6717، 7307، ترقيم محمد عوامة: 5560»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2561
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " فِي اللَّيْلِ سَاعَةٌ لا يُوَافِقُهَا رَجُلٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ خَيْرًا مِنَ الدُّنْيَا وَالآخِرَةِ، إِلا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”رات میں ایک گھڑی ایسی ہے اس میں جو بھی مسلمان بندہ اللہ تعالیٰ سے دنیا یا آخرت کی جس بھی بھلائی کا سوال کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے وہ عطا کر دے گا۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2561]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 757، 757، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2561، وأحمد فى (مسنده) برقم: 14578، 14768، 14974، وأبو يعلى فى (مسنده) برقم: 1911، 2281، والطبراني فى (الصغير) برقم: 848» «رقم طبعة با وزير 2552»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 1657
وَعَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيَّنَهَا مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ"، وَقَالَ:" مِنَ الْجُمْعَةِ سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ وَلَا مُسْلِمَةٌ يَسْأَلُ اللَّهُ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ". قَالَ: وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَثْلُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ كَنَهْرٍ غَمْرٍ بِبَابِ أَحَدِكُمْ يَغْتَسِلُ كُلَّ يَوْمٍ فِيهِ خَمْسَ مَرَّاتٍ، فَمَا يَبْقَى مِنْ دَرَنِهِ؟".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرِّفَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ زَائِدَةُ بْنُ أَبِي الرِّفَادِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”پانچ نمازیں، اور ایک جمعہ دوسرے جمعے تک، یہ درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات بھی ارشاد فرمائی ہے: جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے، جس میں کوئی مسلمان مرد، یا مسلمان عورت، اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگتا ہے، اللہ تعالیٰ وہ (بھلائی) اُسے عطا کر دیتا ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازوں کی مثال، صاف پانی کی اس نہر کی مانند ہے، جو کسی شخص کے دروازے کے پاس موجود ہو، اور وہ شخص روزانہ اس میں پانچ مرتبہ غسل کرے، تو کیا اس کا میل باقی رہ جائے گا؟“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زائدہ بن ابورفاد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1657]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی زائدہ بن ابورفاد ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1657]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 356»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3011
وَعَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ فِي الْجُمُعَةِ لَسَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللَّهَ فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جمعہ کے دن میں ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو بھی مسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے جو بھی بھلائی مانگتا ہے اللہ تعالیٰ وہ اسے عطا کر دیتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3011]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے تمام رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 3011]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 666»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح۔