الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
8. باب سجود السهو وغيره
سجود سہو وغیرہ کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 263 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
بلوغ المرام: 263
سنن ابن ماجہ: 1213
السنن الكبرى للبيهقي: 3911
حدیث نمبر: 263
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: صلى النبي صلى الله عليه وآله وسلم إحدى صلاتي العشي ركعتين ثم سلم ثم قام إلى خشبة في مقدم المسجد فوضع يده عليها وفي القوم أبو بكر وعمر فهابا أن يكلماه وخرج سرعان الناس فقالوا: قصرت الصلاة وفي القوم رجل يدعوه النبي صلى الله عليه وآله وسلم ذا اليدين فقال: يا رسول الله أنسيت أم قصرت الصلاة؟ فقال: «لم أنس ولم تقصر» فقال: بلى، قد نسيت. فصلى ركعتين، ثم سلم ثم كبر ثم سجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه فكبر ثم وضع رأسه فكبر فسجد مثل سجوده أو أطول ثم رفع رأسه وكبر. متفق عليه واللفظ للبخاري. وفي رواية لمسلم: صلاة العصرولأبي داود فقال: «أصدق ذو اليدين؟» فأومأوا: أي نعم. وهي في الصحيحين لكن بلفظ: فقالوا. وفي رواية له: ولم يسجد حتى يقنه الله تعالى ذلك.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بعد از دوپہر کی دو نمازوں (ظہر و عصر) میں سے ایک میں دو رکعت پڑھ کر سلام پھیر دیا اور مسجد کے سامنے رکھی ہوئی لکڑی کے پاس جا کر کھڑے ہو گئے اور اپنے ہاتھ اس پر رکھ لئے۔ نمازیوں میں سے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے، یہ دونوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے میں بات کرنے سے ذرا خوفزدہ تھے۔ جلد باز لوگ مسجد سے نکل گئے تو لوگوں نے آپس میں سرگوشی کے انداز میں ایک دوسرے سے پوچھنا شروع کیا کہ کیا نماز میں کمی کر دی گئی ہے؟ ایک آدمی تھا جسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (اس کے لمبے ہاتھوں کی وجہ سے) ذوالیدین کہہ کر بلاتے تھے، (اس) نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! آپ (آج) بھول گئے ہیں یا نماز کم کر دی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ” نہ میں بھولا ہوں اور نہ نماز میں کمی کی گئی ہے۔ “ اس شخص نے پھر عرض کیا ہاں آپ ضرور بھول گئے ہیں۔ تو پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو رکعتیں (جو چھوٹ گئی تھیں) پڑھیں اور سلام پھیرا پھر «الله اكبر» کہہ کر معمول کے سجدوں کی طرح سجدہ کیا یا اس سے ذرا لمبا پھر سجدہ سے «الله اكبر» کہہ کر سر اوپر اٹھایا پھر «الله اكبر» کہہ کر (زمین پر) رکھا اور معمول کے سجدہ کی طرح یا ذرا اس سے طویل سجدہ کیا اور پھر «الله اكبر» کہہ کر اپنا سر اٹھایا۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ہے کہ یہ عصر کی نماز تھی اور ابوداؤد میں مروی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا کہ ” کیا ذوالیدین نے ٹھیک کہا ہے؟ “ تو لوگوں نے سر ہلا کر اشاروں سے کہا ہاں! یہ اضافہ صحیحین میں بھی ہے لیکن ان میں «فقالوا» کے لفظ کے ساتھ مروی ہے (یعنی زبان سے انہوں نے کہا) اور ابوداؤد ہی کی ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب تک اللہ کی جانب سے یقین نہ ہوا اس وقت سجدہ سہو نہیں کیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 263]
«وَعَنْ» اور سے – «أَبِي هُرَيْرَةَ» ابو ہریرہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «صَلَّى» پڑھائی – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «إِحْدَى» ایک – «صَلَاتَيِ الْعَشِيِّ» پچھلے پہر کی دو نمازوں میں سے – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں – «ثُمَّ سَلَّمَ» پھر سلام پھیر دیا – «ثُمَّ قَامَ» پھر کھڑے ہوئے – «إِلَى خَشَبَةٍ» ایک لکڑی کی طرف – «فِي مُقَدَّمِ الْمَسْجِدِ» مسجد کے اگلے حصے میں – «فَوَضَعَ» پس رکھا – «يَدَهُ عَلَيْهَا» اپنا ہاتھ اس پر – «وَفِي الْقَوْمِ» اور لوگوں میں – «أَبُو بَكْرٍ» ابو بکر – «وَعُمَرُ» اور عمر (بھی) تھے – «فَهَابَا» تو وہ دونوں ڈرے (ہیبت محسوس کی) – «أَنْ يُكَلِّمَاهُ» کہ آپ سے بات کریں – «وَخَرَجَ» اور نکل گئے – «سَرَعَانُ النَّاسِ» جلد باز لوگ – «فَقَالُوا» اور کہنے لگے: – «قُصِرَتِ الصَّلَاةُ» نماز کم کر دی گئی – «وَفِي الْقَوْمِ» اور لوگوں میں – «رَجُلٌ» ایک آدمی تھا – «يَدْعُوهُ» جسے پکارتے تھے – «النَّبِيُّ» نبی – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «ذَا الْيَدَيْنِ» ذو الیدین – «فَقَالَ» تو اس نے کہا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «أَنَسِيتَ» کیا آپ بھول گئے – «أَمْ قُصِرَتِ الصَّلَاةُ» یا نماز کم کر دی گئی ہے؟ – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «لَمْ أَنْسَ» نہ میں بھولا ہوں – «وَلَمْ تُقْصَرْ» اور نہ (نماز) کم کی گئی ہے – «فَقَالَ» تو اس نے کہا: – «بَلَى» کیوں نہیں – «قَدْ نَسِيتَ» آپ یقیناً بھول گئے ہیں۔ – «فَصَلَّى» تو آپ نے پڑھیں – «رَكْعَتَيْنِ» دو رکعتیں – «ثُمَّ سَلَّمَ» پھر سلام پھیرا – «ثُمَّ كَبَّرَ» پھر تکبیر کہی – «ثُمَّ سَجَدَ» پھر سجدہ کیا – «مِثْلَ سُجُودِهِ» اپنے (عام) سجدے کی مانند – «أَوْ أَطْوَلَ» یا اس سے لمبا – «ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ» پھر اپنا سر اٹھایا – «فَكَبَّرَ» اور تکبیر کہی – «ثُمَّ وَضَعَ رَأْسَهُ» پھر اپنا سر رکھا – «فَكَبَّرَ» اور تکبیر کہی – «فَسَجَدَ» پس سجدہ کیا – «مِثْلَ سُجُودِهِ» اپنے سجدے کی مانند – «أَوْ أَطْوَلَ» یا اس سے لمبا – «ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ» پھر اپنا سر اٹھایا – «وَكَبَّرَ» اور تکبیر کہی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَاللَّفْظُ» اور الفاظ – «لِلْبُخَارِيِّ» بخاری کے ہیں۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی ایک روایت میں ہے: – «صَلَاةَ الْعَصْرِ» عصر کی نماز۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ» اور ابو داود کی روایت میں ہے: – «فَقَالَ» تو آپ نے فرمایا: – «أَصَدَقَ» کیا سچ کہا – «ذُو الْيَدَيْنِ» ذو الیدین نے؟ – «فَأَوْمَئُوا» تو انہوں نے اشارہ کیا – «أَيْ نَعَمْ» یعنی ہاں۔ – «وَهِيَ» اور یہ (بات) – «فِي الصَّحِيحَيْنِ» صحیحین (بخاری و مسلم) میں (بھی) ہے – «لَكِنْ» لیکن – «بِلَفْظِ» ان الفاظ کے ساتھ: – «فَقَالُوا» تو انہوں نے کہا۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ» اور ان (ابو داود) کی ایک روایت میں ہے: – «وَلَمْ يَسْجُدْ» اور آپ نے سجدہ نہیں کیا – «حَتَّى» یہاں تک کہ – «يَقَّنَهُ» یقین دلا دیا آپ کو – «اللَّهُ تَعَالَى» اللہ تعالیٰ نے – «ذَلِكَ» اس (بات) کا۔
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھلے پہر کی دو نمازوں (ظہر یا عصر) میں سے ایک نماز دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا، پھر مسجد کے اگلے حصے میں ایک لکڑی کے پاس جا کھڑے ہوئے اور اس پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔ لوگوں میں سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، مگر وہ آپ سے بات کرنے سے جھجکے، اور جلد باز لوگ (مسجد سے) نکل گئے اور کہنے لگے: نماز کم کر دی گئی ہے۔ لوگوں میں ایک آدمی تھا جسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذو الیدین کہہ کر پکارتے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم کر دی گئی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”نہ میں بھولا ہوں اور نہ (نماز) کم کی گئی ہے۔“ اس نے کہا: کیوں نہیں، آپ یقیناً بھول گئے ہیں۔ چنانچہ آپ نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی اور اپنے عام سجدے جیسا یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی، پھر (دوبارہ) سر رکھا اور تکبیر کہی اور اپنے عام سجدے جیسا یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ”عصر کی نماز“ ہے۔ اور ابو داود کی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ”کیا ذو الیدین نے سچ کہا ہے؟“ تو لوگوں نے اشارے سے کہا: ہاں۔ اور یہ بات صحیحین میں بھی ہے لیکن ان الفاظ کے ساتھ: ”تو انہوں نے کہا (ہاں)۔“ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: اور آپ نے اس وقت تک (سہو کا) سجدہ نہیں کیا جب تک اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس بات کا یقین نہ دلا دیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 263]
اور سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پچھلے پہر کی دو نمازوں (ظہر یا عصر) میں سے ایک نماز دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا، پھر مسجد کے اگلے حصے میں ایک لکڑی کے پاس جا کھڑے ہوئے اور اس پر اپنا ہاتھ رکھ دیا۔ لوگوں میں سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہما بھی تھے، مگر وہ آپ سے بات کرنے سے جھجکے، اور جلد باز لوگ (مسجد سے) نکل گئے اور کہنے لگے: نماز کم کر دی گئی ہے۔ لوگوں میں ایک آدمی تھا جسے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ذو الیدین کہہ کر پکارتے تھے، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ بھول گئے ہیں یا نماز کم کر دی گئی ہے؟ آپ نے فرمایا: ”نہ میں بھولا ہوں اور نہ (نماز) کم کی گئی ہے۔“ اس نے کہا: کیوں نہیں، آپ یقیناً بھول گئے ہیں۔ چنانچہ آپ نے دو رکعتیں پڑھیں، پھر سلام پھیرا، پھر تکبیر کہی اور اپنے عام سجدے جیسا یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی، پھر (دوبارہ) سر رکھا اور تکبیر کہی اور اپنے عام سجدے جیسا یا اس سے لمبا سجدہ کیا، پھر سر اٹھایا اور تکبیر کہی۔ (بخاری و مسلم) متفق علیہ، اور الفاظ بخاری کے ہیں۔ اور مسلم کی ایک روایت میں ”عصر کی نماز“ ہے۔ اور ابو داود کی روایت میں ہے کہ آپ نے فرمایا: ”کیا ذو الیدین نے سچ کہا ہے؟“ تو لوگوں نے اشارے سے کہا: ہاں۔ اور یہ بات صحیحین میں بھی ہے لیکن ان الفاظ کے ساتھ: ”تو انہوں نے کہا (ہاں)۔“ اور ابو داود کی ایک روایت میں ہے: اور آپ نے اس وقت تک (سہو کا) سجدہ نہیں کیا جب تک اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس بات کا یقین نہ دلا دیا۔ [بلوغ المرام/حدیث: 263]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الصلاة، باب تشبيك الأصابع في المسجد وغيره، حديث:482، والسهو، باب يكبر في سجدتي السهو، حديث:1229، ومسلم، المساجد، باب السهو في الصلاة، حديث:573، وأبوداود، الصلاة، حديث:1008، وهو حديث صحيح، وحديث:"ولم يسجد حتي يقَّنه الله تعاليٰ ذلك" أخرجه أبوداود، الصلاة، حديث:1012 وسنده ضعيف، فيه محمد بن كثير الصنعاني وهو ضعيف، ضعفه الجمهور من جهة سوء حفظه واختلط أيضًا.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1213
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَأَبُو كُرَيْبٍ ، وَأَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالُوا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" سَهَا فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ"، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَقَصُرَتْ أَمْ نَسِيتَ؟، قَالَ:" مَا قَصُرَتْ وَمَا نَسِيتُ"، قَالَ: صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ:" أَكَمَا يَقُولُ ذُو الْيَدَيْنِ"، قَالُوا: نَعَمْ،" فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ".
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول کر دو ہی رکعت پر سلام پھیر دیا، تو ذوالیدین نامی ایک شخص نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: ”نہ تو نماز کم ہوئی ہے نہ ہی میں بھولا ہوں“ ذوالیدین رضی اللہ عنہ نے کہا: تب تو آپ نے دو ہی رکعت پڑھی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا حقیقت وہی ہے جو ذوالیدین کہتا ہے؟“ لوگوں نے کہا: جی ہاں، آپ آگے بڑھے اور دو رکعت پڑھائی، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کئے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1213]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھول کر دو رکعتوں پر سلام پھیر دیا۔ ایک آدمی جسے ذوالیدین کہتے تھے، اس نے عرض کیا: ”اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں؟“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز کم ہوئی ہے اور نہ میں بھولا ہوں۔“ انہوں نے عرض کیا: ”اگر یہ بات ہے تو (عرض یہ ہے کہ) آپ نے دو ہی رکعتیں پڑھی ہیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا جس طرح ذوالیدین کہتا ہے (ویسے ہی ہوا ہے؟)“ صحابہ رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جی ہاں۔“ تب نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا، پھر سہو کے دو سجدے کیے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1213]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الصلاة 195 (1017)، (تحفة الأشراف: 7838) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح
حدیث نمبر: 3911
أَخْبَرَنَا أَبُو صَالِحِ بْنُ أَبِي طَاهِرٍ الْعَنْبَرِيُّ، أنبأ جَدِّي يَحْيَى بْنُ مَنْصُورٍ ثنا أَحْمَدُ بْنُ سَلَمَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ أَبُو كُرَيْبٍ الْهَمْدَانِيُّ، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فَسَهَا فَسَلَّمَ فِي الرَّكْعَتَيْنِ، فَقَالَ لَهُ رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَقَصُرَتِ الصَّلَاةُ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ:" مَا قَصُرَتِ الصَّلَاةُ وَمَا نَسِيتُ" قَالَ: فَإِنَّكَ صَلَّيْتَ رَكْعَتَيْنِ، فَقَالَ:" أَكَمَا قَالَ ذُو الْيَدَيْنِ؟" قَالُوا: نَعَمْ قَالَ: فَتَقَدَّمَ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، ثُمَّ سَلَّمَ، ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيِ السَّهْوِ" تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أُسَامَةَ حَمَّادُ بْنُ أُسَامَةَ وَهُوَ مِنَ الثِّقَاتِ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پڑھائی تو بھول گئے اور دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا تو ایک شخص جسے ذوالیدین کہا جاتا تھا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا نماز کم ہوگئی یا آپ بھول گئے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ نماز کم ہوئی اور نہ ہی میں بھولا ہوں۔“ اس نے کہا: ”آپ نے دو رکعتیں پڑھی ہیں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا ایسے ہی ہے جیسے ذوالیدین کہہ رہا ہے؟“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: ”جی ہاں!“ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھائیں، پھر سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کیے۔
اس روایت کو بیان کرنے میں ابو اسامہ حماد بن اسامہ منفرد ہیں اور وہ ثقہ راویوں میں سے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3911]
اس روایت کو بیان کرنے میں ابو اسامہ حماد بن اسامہ منفرد ہیں اور وہ ثقہ راویوں میں سے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 3911]