الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. باب صلاة التطوع
نفل نماز کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 298 (کل: 9 مقامات، 8 کتب)
بلوغ المرام: 298
صحیح بخاری: 1138
صحیح مسلم: 1803
سنن ابن ماجہ: 1361
شمائل ترمذی: 265
صحیح ابن حبان: 2611
المعجم الکبیر للطبرانی: 12908
حدیث نمبر: 298
وعن عائشة رضي الله عنه قالت: ما كان رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم يزيد في رمضان ولا في غيره على إحدى عشرة ركعة، يصلي أربعا فلا تسأل عن حسنهن وطولهن، ثم يصلي أربعا، فلا تسأل عن حسنهن وطولهن، ثم يصلي ثلاثا. قالت عائشة: قلت: يا رسول الله أتنام قبل أن توتر؟ قال:«يا عائشة إن عيني تنامان ولا ينام قلبي» . متفق عليه. وفي رواية لهما عنها: كان يصلي من الليل عشر ركعات ويوتر بسجدة ويركع ركعتي الفجر فتلك ثلاث عشرة ركعة.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رمضان اور غیر رمضان میں گیارہ رکعات سے زائد نہیں پڑھتے تھے۔ چار رکعتیں ایسی حسن اور خوبی سے ادا فرماتے کہ ان کے حسن اور طوالت کا کیا کہنا۔ پھر چار رکعات ادا فرماتے بس ان کی خوبی اور طوالت کے بارے میں کیا پوچھتے ہو پھر تین رکعتیں پڑھتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا بیان ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ! کیا آپ وتر ادا کئے بغیر سو جاتے ہیں۔ فرمایا ” عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں اور دل نہیں سوتا۔“ (بخاری و مسلم) اور بخاری و مسلم دونوں کی ایک روایت میں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو دس رکعتیں پڑھتے اور ایک رکعت وتر پڑھتے اور فجر کی دو رکعتیں پڑھتے، یوں یہ تیرہ رکعتیں ہو جاتیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 298]
«وَعَنْ» اور سے – «عَائِشَةَ» عائشہ – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَتْ» (انہوں نے) کہا: – «مَا كَانَ» نہیں تھے – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «يَزِيدُ» زیادہ کرتے – «فِي رَمَضَانَ» رمضان میں – «وَلَا فِي غَيْرِهِ» اور نہ اس کے علاوہ میں – «عَلَى إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً» گیارہ رکعتوں سے – «يُصَلِّي أَرْبَعًا» چار (رکعتیں) پڑھتے – «فَلَا تَسْأَلْ» تو نہ پوچھو – «عَنْ حُسْنِهِنَّ» ان کی خوبصورتی کے بارے میں – «وَطُولِهِنَّ» اور ان کی لمبائی کے بارے میں – «ثُمَّ يُصَلِّي أَرْبَعًا» پھر چار پڑھتے – «فَلَا تَسْأَلْ» تو نہ پوچھو – «عَنْ حُسْنِهِنَّ وَطُولِهِنَّ» ان کی خوبصورتی اور لمبائی کے بارے میں – «ثُمَّ يُصَلِّي ثَلَاثًا» پھر تین پڑھتے۔ – «قَالَتْ عَائِشَةُ» عائشہ نے کہا: – «قُلْتُ» میں نے عرض کیا: – «يَا رَسُولَ اللَّهِ» اے اللہ کے رسول! – «أَتَنَامُ» کیا آپ سو جاتے ہیں – «قَبْلَ أَنْ تُوتِرَ» وتر پڑھنے سے پہلے؟ – «قَالَ» آپ نے فرمایا: – «يَا عَائِشَةُ» اے عائشہ! – «إِنَّ عَيْنَيَّ» بے شک میری دونوں آنکھیں – «تَنَامَانِ» سوتی ہیں – «وَلَا يَنَامُ» اور نہیں سوتا – «قَلْبِي» میرا دل۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُمَا» اور ان دونوں کی ایک روایت میں – «عَنْهَا» انہی سے ہے: – «كَانَ يُصَلِّي» آپ پڑھتے تھے – «مِنَ اللَّيْلِ» رات میں – «عَشْرَ رَكَعَاتٍ» دس رکعتیں – «وَيُوتِرُ» اور وتر پڑھتے – «بِسَجْدَةٍ» ایک رکعت کے ساتھ – «وَيَرْكَعُ» اور پڑھتے – «رَكْعَتَيِ الْفَجْرِ» فجر کی دو رکعتیں – «فَتِلْكَ» تو یہ – «ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً» تیرہ رکعتیں ہوئیں۔
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان میں اور اس کے علاوہ (دنوں) میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے، چار رکعتیں پڑھتے، ان کی خوبصورتی اور لمبائی کا کیا پوچھنا! پھر چار رکعتیں پڑھتے، ان کی خوبصورتی اور لمبائی کا کیا پوچھنا! پھر تین رکعتیں پڑھتے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں انہی سے ہے: آپ رات کو دس رکعتیں پڑھتے، ایک رکعت وتر پڑھتے اور فجر کی دو (سنت) رکعتیں پڑھتے، تو یہ تیرہ رکعتیں ہو جاتیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 298]
اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رمضان میں اور اس کے علاوہ (دنوں) میں گیارہ رکعتوں سے زیادہ نہیں پڑھتے تھے، چار رکعتیں پڑھتے، ان کی خوبصورتی اور لمبائی کا کیا پوچھنا! پھر چار رکعتیں پڑھتے، ان کی خوبصورتی اور لمبائی کا کیا پوچھنا! پھر تین رکعتیں پڑھتے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ وتر پڑھنے سے پہلے سو جاتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اے عائشہ! میری آنکھیں سوتی ہیں اور میرا دل نہیں سوتا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور ان دونوں کی ایک روایت میں انہی سے ہے: آپ رات کو دس رکعتیں پڑھتے، ایک رکعت وتر پڑھتے اور فجر کی دو (سنت) رکعتیں پڑھتے، تو یہ تیرہ رکعتیں ہو جاتیں۔ [بلوغ المرام/حدیث: 298]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، التهجد، باب قيام النبي صلي الله عليه وسلم بالليل في رمضان وغيره، حديث:1147، ومسلم، صلاة المسافرين، باب صلاة الليل، حديث:738.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1138
حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ , قَالَ: حَدَّثَنِي أَبُو جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , قَالَ:" كَانَتْ صَلَاةُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً يَعْنِي بِاللَّيْلِ".
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے بیان کیا، ان سے شعبہ نے کہا کہ مجھ سے ابوجمرہ نے بیان کیا اور ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز تیرہ رکعت ہوتی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب التهجد/حدیث: 1138]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز تہجد تیرہ رکعت پر مشتمل ہوتی تھی۔ [صحيح البخاري/كتاب التهجد/حدیث: 1138]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
ترقیم عبدالباقی: 764 ترقیم شاملہ: -- 1803
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ . ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّى ، وَابْنُ بَشَّارٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، " يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً ".
ابوبکر بن ابی شیبہ، ابن مثنیٰ، اور ابن بشار نے غندر، شعبہ اور ابوجمرہ کی سند سے حدیث بیان کی کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے (یہی رات کی رکعتوں کی زیادہ سے زیادہ تعداد ہے جس میں دو خفیف رکعتیں شامل ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول گیارہ کا تھا جس طرح حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا۔) [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1803]
ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ”رات کو تیرہ رکعات پڑھا کرتے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب صلاة المسافرين وقصرها/حدیث: 1803]
ترقیم فوادعبدالباقی: 764
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1361
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ مَيْمُونٍ أَبُو عُبَيْدٍ الْمَدِينِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جَعْفَرٍ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ ، قَالَ: سَأَلْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ ، وَعَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِاللَّيْلِ، فَقَالَا:" ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً، مِنْهَا ثَمَانٍ وَيُوتِرُ بِثَلَاثٍ، وَرَكْعَتَيْنِ بَعْدَ الْفَجْرِ".
عامر شعبی کہتے ہیں کہ میں نے عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق پوچھا تو ان دونوں نے کہا: تیرہ رکعت، ان میں آٹھ رکعت (تہجد کی ہوتی) اور تین رکعت وتر ہوتی، اور دو رکعت فجر کے بعد کی۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1361]
حضرت عامر بن شراحیل شعبی رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: ”میں نے عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے متعلق سوال کیا تو انہوں نے فرمایا: ”(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز) تیرہ رکعت ہوتی تھی۔ ان میں آٹھ رکعتیں (بطور نوافل) ہوتی تھیں اور آپ تین وتر پڑھتے تھے اور دو رکعتیں فجر طلوع ہونے کے بعد پڑھتے تھے۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1361]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 5770، ومصباح الزجاجة: 476) (صحیح)» (دوسری سندوں سے تقویت پاکر یہ حدیث صحیح ہے، ورنہ اس کی سند میں ابواسحاق مدلس ہیں، اور عنعنہ سے روایت کی ہے)
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 265
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ (13) رکعت پڑھا کرتے تھے۔ [شمائل ترمذي/باب ما جاء فى عبادة رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 265]
تخریج الحدیث: { «سنده صحيح» }:
«(سنن ترمذي: 442 وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (1138)، صحيح مسلم (764)»
«(سنن ترمذي: 442 وقال: حسن صحيح)، صحيح بخاري (1138)، صحيح مسلم (764)»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 2985
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هَاشِمٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً مِنَ اللَّيْلِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے، (آٹھ تہجد، تین وتر اور دو فجر کی سنتیں)۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2985]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1138، م: 764
حدیث نمبر: 3130
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . وَحَجَّاجٌ ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، يَقُولُ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعت نماز پڑھتے تھے، (آٹھ تہجد، تین وتر اور دو فجر کی سنتیں)۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3130]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1138، م: 764
حدیث نمبر: 2611
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کے وقت تیرہ رکعات ادا کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2611]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1138، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 764، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1164، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2611، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 685، والترمذي فى (جامعه) برقم: 442، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1361، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2047» «رقم طبعة با وزير 2602»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1205): ق بأتم منه. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
حدیث نمبر: 12908
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ حَكَّامٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ أَبِي جَمْرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلَاثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً.
ابو جمرہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کو یہ فرماتے سنا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو تیرہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12908]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 229، حدیث 12964»