🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
بلوغ المرام سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

بلوغ المرام میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1359)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
شواہد الحدیث — بلوغ المرام حدیث نمبر 352 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
بلوغ المرام: 352
الجامع الكامل: 3006
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 2895
المعجم الکبیر للطبرانی: 13026
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 352
وعن جابر رضي الله عنه قال: عاد النبي صلى الله عليه وآله وسلم مريضا فرآه يصلي على وسادة فرمى بها وقال: «‏‏‏‏صل على الأرض إن استطعت وإلا فأوم إيماء واجعل سجودك أخفض من ركوعك» .‏‏‏‏ رواه البيهقي وصحح أبو حاتم وقفه.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مریض کی عیادت فرمائی تو دیکھا کہ وہ تکیہ پر نماز پڑھ رہا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ تکیہ دور پھینک دیا اور فرمایا کہ ”زمین پر نماز پڑھ اگر تمہارے بس میں ہے ورنہ سر کے اشارے سے پڑھ لے۔ اور اپنے سجدوں کو اپنے رکوع سے نیچے کرو۔ (یعنی سجدہ میں رکوع کی نسبت زیادہ جھکو)۔“
بیہقی نے اسے روایت کیا ہے اور ابوحاتم نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح قرار دیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 352]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «عَادَ» عیادت کی – «النَّبِيُّ» نبی نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «مَرِيضًا» ایک بیمار کی – «فَرَآهُ» تو آپ نے اسے دیکھا – «يُصَلِّي» نماز پڑھتے ہوئے – «عَلَى وِسَادَةٍ» ایک تکیے پر (سجدہ کرتے) – «فَرَمَى بِهَا» تو آپ نے اسے پھینک دیا – «وَقَالَ» اور فرمایا: – «صَلِّ» نماز پڑھو – «عَلَى الْأَرْضِ» زمین پر – «إِنِ اسْتَطَعْتَ» اگر تم استطاعت رکھو – «وَإِلَّا» ورنہ – «فَأَوْمِ إِيمَاءً» تو اشارے سے پڑھو – «وَاجْعَلْ» اور کرو – «سُجُودَكَ» اپنا سجدہ – «أَخْفَضَ» زیادہ نیچا – «مِنْ رُكُوعِكَ» اپنے رکوع سے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «الْبَيْهَقِيُّ» بیہقی نے – «وَصَحَّحَ» اور صحیح قرار دیا – «أَبُو حَاتِمٍ» ابو حاتم نے – «وَقْفَهُ» اس کے موقوف ہونے کو۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک بیمار کی عیادت کی تو اسے ایک تکیے پر (سجدہ کرتے ہوئے) نماز پڑھتے دیکھا، آپ نے وہ تکیہ پھینک دیا اور فرمایا: ”اگر استطاعت ہو تو زمین پر نماز پڑھو، ورنہ اشارے سے پڑھو اور اپنے سجدے کو اپنے رکوع سے زیادہ نیچا رکھو۔“ اسے بیہقی نے روایت کیا ہے اور ابو حاتم نے اس کے موقوف ہونے کو صحیح کہا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 352]
تخریج الحدیث: «تقدم261.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3006
3006. عن ابن عمر قال: عاد رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلاً من أصحابه مريضاً، وأنا معه فدخل عليه وهو يُصَلِّي على عود، فوضع جبهته على العود، فأومأ إليه فطرح العود، وأخذ وسادةً، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم:دعها عنك إن استطعت أن تسجد على الأرض وإلا فأومئْ إيماءً، واجعل سجودك أخفض من ركوعك.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه الطبراني في ((الكبير)) (12/269-270) عن عبدالله بن أحمد، قال: حدثني شباب العصفري، ثنا سهل أبو عتاب، ثنا حفص بن سليمان، عن قيس بن مسلم، عن طارق بن شهاب، عن ابن عمر، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2895
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ مَرِيضًا وَأَنَا مَعَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى عُودٍ فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْعُودِ فَأَوْمَى إِلَيْهِ فَطَرَحَ الْعُودَ وَأَخَذَ وِسَادَةً فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" دَعْهَا عَنْكَ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ وَإِلَّا فَأَوْمِ إِيمَاءً وَاجْعَلْ سُجُودَكَ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْمِنْقَرِيُّ وَهُوَ مَتْرُوكٌ وَاخْتَلَفَتِ الرِّوَايَةُ عَنْ أَحْمَدَ فِي تَوْثِيقِهِ وَالصَّحِيحُ أَنَّهُ ضَعَّفَهُ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَقَدْ ذَكَرَهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي الثِّقَاتِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب میں سے ایک بیمار شخص کی عیادت کے لئے تشریف لے گئے میں آپ کے ساتھ تھا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس شخص کے پاس پہنچے تو وہ ایک لکڑی کے سہارے نماز ادا کر رہا تھا وہ اپنی پیشانی لکڑی پر رکھ دیتا تھا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اشارہ کیا تو اس نے لکڑی ایک طرف کر دی پھر اس نے تکیہ لے لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے فرمایا اسے چھوڑ دو اگر تم زمین پر سجدہ کرنے کی استطاعت رکھتے ہو، تو ٹھیک ہے ورنہ تم اشارہ کر لو اور سجدے میں رکوع کی بہ نسبت زیادہ جھک جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفص بن سلیمان بن منقری ہے اور وہ متروک ہے، اس کی توثیق کے بارے میں امام أحمد سے مختلف روایات منقول ہیں صحیح روایت یہ ہے کہ انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ ابن حبان نے اس کا تذکرہ کتاب ”الثقات“ میں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 13082، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1348/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13026
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي شَبَابٌ الْعُصْفُرِيُّ ، ثَنَا سَهْلٌ أَبُو عَتَّابٍ ، ثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ مُسْلِمٍ ، عَنْ طَارِقِ بْنِ شِهَابٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: عَادَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِهِ مَرِيضًا، وَأَنَا مَعَهُ فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى عُودٍ، فَوَضَعَ جَبْهَتَهُ عَلَى الْعُودِ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِ فَطَرَحَ الْعُودَ وَأَخَذَ وِسَادَةً فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: دَعْهَا عَنْكَ إِنِ اسْتَطَعْتَ أَنْ تَسْجُدَ عَلَى الْأَرْضِ، وَإِلَّا فَأَوْمِئْ إِيمَاءً، وَاجْعَلْ سُجُودَكَ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِكَ ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ایک بیمار صحابی کی عیادت کے لیے گئے اور میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لے گئے تو وہ ایک لکڑی پر (سہارا لے کر) نماز پڑھ رہے تھے، اور اپنی پیشانی اس لکڑی پر رکھتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اشارہ کیا تو انہوں نے لکڑی ہٹا دی اور ایک تکیہ پکڑ لیا۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے بھی چھوڑ دو، اگر تم زمین پر سجدہ کر سکتے ہو تو کرو، ورنہ اشارے سے سجدہ کرو، اور اپنے سجدے کو اپنے رکوع سے زیادہ جھکا کر کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 13026]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 269، حدیث 13082»
«أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 581، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 3734، 3733، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4137، 4140، 4138، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 2823»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں