🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
20. باب النَّهْيِ عَنْ صَوْمِ الْمَرْأَةِ تَطَوُّعاً إِلاَّ بِإِذْنِ زَوْجِهَا:
شوہر کی اجازت کے بنا عورت کو نفلی روزہ رکھنے کی ممانعت
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 1759 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن دارمی: 1759
مصنف ابن ابی شیبہ: 9971، 18024
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1759
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: "لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ يَوْمًا وَزَوْجُهَا شَاهِدٌ، إِلَّا بِإِذْنِهِ". قَالَ: فِي النُّذُورِ تَفِي بِهَا.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر شوہر موجود ہو تو عورت اس کی اجازت کے بغیر ایک دن کا بھی نفلی روزہ نہ رکھے“، (راوی نے) کہا: نذر کا روزہ (ہو تو) پورا کرے۔ [سنن دارمي/من كتاب الصوم/حدیث: 1759]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1762] »
اس روایت کی سند حسن لیکن حدیث متفق علیہ ہے، جیسا کہ اوپر مذکور ہے۔ نیز دیکھئے: [مسند الحميدي 1046]
وضاحت: (تشریح حدیث 1758)
ان احادیث سے ثابت ہوا کہ عورت کو نفلی روزہ رکھنے کے لئے شوہر کی اجازت لینا ضروری ہے، اس سے شوہر کا حق بھی معلوم ہوا نیز یہ بھی پتہ چلا کہ فرض روزے کے لئے شوہر کی اجازت کی ضرورت نہیں، اسی طرح فرض نماز و زکاۃ ہے کہ اس کے لئے شوہر سے اجازت لینے کی ضرورت نہیں ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 9804 ترقیم الشثری: -- 9971
حدثنا حدثنا ابن فضيل، عن يزيد، عن مقسم، عن ابن عباس ، قال: " لا تصوم تطوعا وهو شاهد إلا بإذنه"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ز].
(٢) ضعيف؛ لحال يزيد.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خاوند موجود ہو تو عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9971]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7889، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18027، ترقيم محمد عوامة: 9804»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 17425 ترقیم الشثری: -- 18024
حدثنا حدثنا ابن فضيل، عن يزيد، عن مقسم، عن ابن عباس ، قال: " لا تصوم تطوعا وهو شاهد إلا بإذنه"، يعني: زوجها

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (تصم).
(٢) ضعيف؛ يزيد ضعيف.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خاوند موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18024]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7889، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9972، ترقيم محمد عوامة: 17425»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں