الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. باب في زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ وَامْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ:
شوہر کے ساتھ ماں باپ، اور بیوی کے ساتھ ماں باپ کے حصے کا بیان
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 2899 (کل: 11 مقامات، 4 کتب)
السنن الكبرى للبيهقي: 12305
1 تا 10
حدیث نمبر: 2899
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: كَانَ عُمَرُ إِذَا سَلَكَ بِنَا طَرِيقًا وَجَدْنَاهُ سَهْلًا، وَإِنَّهُ قَالَ فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ: "لِلزَّوْجِ النِّصْفُ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جب کسی راستے میں ہمارے ساتھ ہوتے تو ہم اس کو آسان پاتے تھے، انہوں نے شوہر اور والدین کے حصہ کے بارے میں کہا کہ شوہر کو نصف اور ماں کو باقی مال کا ثلث ملے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2899]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لانقطاعه إبراهيم لم يسمع عبد الله، [مكتبه الشامله نمبر: 2907] »
اس روایت کی سند میں ابراہیم کا لقا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں، اس لئے منقطع ہے، لیکن دیگر طرق سے مروی ہونے کے باعث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 239/11، 11100، 11104، 11108] ، [سعيد بن منصور 807] ، [عبدالرزاق 19015] ، [البيهقي 228/6] ۔ ابن ابی شیبہ و سنن ابن منصور میں ہے «وأعطى الأب سائر ذلك وللأب الفضل» ۔
اس روایت کی سند میں ابراہیم کا لقا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ثابت نہیں، اس لئے منقطع ہے، لیکن دیگر طرق سے مروی ہونے کے باعث صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 239/11، 11100، 11104، 11108] ، [سعيد بن منصور 807] ، [عبدالرزاق 19015] ، [البيهقي 228/6] ۔ ابن ابی شیبہ و سنن ابن منصور میں ہے «وأعطى الأب سائر ذلك وللأب الفضل» ۔
وضاحت: (تشریح حدیث 2898)
صورتِ مسألہ یوں بنی کہ ایک عورت کا انتقال ہوا، اس نے اپنا شوہر اور ماں باپ چھوڑے، تو کل مال کا نصف شوہر کو، اور باقی میں سے ثلث ماں کو، اور جو باقی بچے عصبہ کے طور پر باپ کو ملے گا، اور مسألہ 6 سے ہوگا۔
شوہر . . . . . 3
ماں . . . . . 1
باپ . . . . . 2
مزید تفصیل اور وراثت کے دیگر مسائل آگے آ رہے ہیں۔
صورتِ مسألہ یوں بنی کہ ایک عورت کا انتقال ہوا، اس نے اپنا شوہر اور ماں باپ چھوڑے، تو کل مال کا نصف شوہر کو، اور باقی میں سے ثلث ماں کو، اور جو باقی بچے عصبہ کے طور پر باپ کو ملے گا، اور مسألہ 6 سے ہوگا۔
شوہر . . . . . 3
ماں . . . . . 1
باپ . . . . . 2
مزید تفصیل اور وراثت کے دیگر مسائل آگے آ رہے ہیں۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف لانقطاعه إبراهيم لم يسمع عبد الله
حدیث نمبر: 2901
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَبِي الْمُهَلَّبِ: أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ قَالَ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ: "لِلْمَرْأَةِ الرُّبُعُ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ".
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیوی اور ماں باپ کے مسئلے میں کہا: بیوی کو ربع (چوتھائی) اور ماں کو جو بچا اس کا تہائی ملے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2901]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح وأبو المهلب هو: عمرو بن معاوية. وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد، [مكتبه الشامله نمبر: 2909] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالمہلب کا نام عمرو بن معاویہ ہے اور ابوقلابہ: عبداللہ بن زید ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11097] ، [عبدالرزاق 19014] ، [البيهقي 228/6]
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ ابوالمہلب کا نام عمرو بن معاویہ ہے اور ابوقلابہ: عبداللہ بن زید ہیں۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11097] ، [عبدالرزاق 19014] ، [البيهقي 228/6]
وضاحت: (تشریح حدیث 2900)
اس اثر سے مذکورہ بالا مسئلہ جو سعيد بن المسیب رحمہ اللہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا اس کی تائید ہوتی ہے، واضح رہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور امیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ دونوں صحابی علم الفرائض کے امام تھے۔
اس اثر سے مذکورہ بالا مسئلہ جو سعيد بن المسیب رحمہ اللہ نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ذکر کیا اس کی تائید ہوتی ہے، واضح رہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ اور امیر المؤمنین سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ دونوں صحابی علم الفرائض کے امام تھے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح وأبو المهلب هو: عمرو بن معاوية. وأبو قلابة هو: عبد الله بن زيد
حدیث نمبر: 2904
حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّهُ قَالَ فِي امْرَأَةٍ تَرَكَتْ زَوْجَهَا وَأَبَوَيْهَا: "لِلزَّوْجِ النِّصْفُ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ".
سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے اس عورت کے بارے میں کہا جو اپنا شوہر اور ماں باپ چھوڑ جائے، شوہر کو آدھا، ماں کو جو بچا اس کا تہائی ملے گا۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2904]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 2912] »
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11098] ، تفصیل اوپر گذر چکی ہے۔
اس روایت کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [ابن أبى شيبه 11098] ، تفصیل اوپر گذر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2910
حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ حَجَّاجٍ، عَنْ الشَّعْبِيِّ، وَحَجَّاجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ: أَنَّهُمَا قَالَا فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ: "لِلزَّوْجِ النِّصْفُ، وَلِلْأُمِّ ثُلُثُ جَمِيعِ الْمَالِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأَبِ".
عطاء رحمہ اللہ اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما دونوں نے خاوند کے ساتھ ماں باپ کے مسئلہ میں کہا: خاوند کو نصف اور ماں کے لئے کل مال کا ثلث اور جو بچے وہ باپ کا ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2910]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف، [مكتبه الشامله نمبر: 2918] »
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ابن حزم نے [المحلی 260/9] میں عبدالرزاق سے صحیح سند سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
اس روایت کی سند ضعیف ہے۔ ابن حزم نے [المحلی 260/9] میں عبدالرزاق سے صحیح سند سے مرفوعاً روایت کیا ہے۔
وضاحت: (تشریح احادیث 2908 سے 2910)
یعنی کل مال کے چھ حصے، تین حصے شوہر کے، دو ماں کے ایک تہائی کل مال کا، اور ایک حصہ باپ کا۔
یعنی کل مال کے چھ حصے، تین حصے شوہر کے، دو ماں کے ایک تہائی کل مال کا، اور ایک حصہ باپ کا۔
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 2911
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مِنْهَالٍ، أَنْبَأَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: "لِلْأُمِّ ثُلُثُ جَمِيعِ الْمَالِ فِي امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ، وَفِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے (اس مسئلہ میں) کہا: ماں کے لئے کل مال کا ایک تہائی ہے چاہے بیوی کے ساتھ ماں باپ ہوں یا شوہر کے ساتھ ماں باپ ہوں۔
یعنی: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی انہوں نے اس مسئلہ میں تائید کی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2911]
یعنی: سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی انہوں نے اس مسئلہ میں تائید کی ہے۔ [سنن دارمي/من كتاب الفرائض/حدیث: 2911]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده منقطع إبراهيم بن يزيد النخعي لم يدرك عليا، [مكتبه الشامله نمبر: 2919] »
اس روایت کی سند منقطع ہے کیوں کہ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پایا ہی نہیں۔ دیکھئے: [المحلى 260/9]
اس روایت کی سند منقطع ہے کیوں کہ ابراہیم نخعی رحمہ اللہ نے امیر المؤمنین سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو پایا ہی نہیں۔ دیکھئے: [المحلى 260/9]
الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده منقطع إبراهيم بن يزيد النخعي لم يدرك عليا
ترقیم عوامۃ: 31710 ترقیم الشثری: -- 33122
حدثنا ابن نمير قال: حدثنا سفيان ، عن عبد الرحمن بن الاصبهاني ، عن عكرمة قال: بعثني ابن عباس إلى زيد بن ثابت اساله عن زوج وابوين؟ فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي وهو السدس، فارسل إليه ابن عباس: افي كتاب الله تجد هذا؟ قال: اكره ان افضل اما على اب، وكان ابن عباس يعطي الام الثلث من جميع المال.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
عکرمہ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس شوہر اور والدین کے وارث ہونے کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے بھیجا، چناچہ حضرت زید رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ شوہر کے لیے آدھا مال ہے، اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، اور وہ کل مال کا چھٹا حصّہ ہوگا، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ کیا آپ اس بات کو کتاب اللہ میں پاتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ میں اس بات کو ناپسند کرتا ہوں کہ ماں کو باپ پر ترجیح دوں، اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ماں کو پورے مال کا ایک تہائی دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33122]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2918، 2920، 2912، 2917، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12434، 12436، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19018، 19020، 19021، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33115، 33124، 33125، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 11، 12، ترقيم محمد عوامة: 31710»
ترقیم عوامۃ: 31714 ترقیم الشثری: -- 33126
حدثنا عبدة ، عن الاعمش ان ابن عباس ارسل إلى زيد يساله عن زوج وابوين، فقال زيد: للزوج النصف، وللام ثلث ما بقي، فقال ابن عباس: تجد لها في كتاب الله ثلث ما بقي؟ فقال زيد: هذا رايي والله اعلم.
قال ابو بكر : هذه ستة اسهم: للزوج ثلاثة، وللام سهم، وللاب سهمان.
قال ابو بكر : هذه ستة اسهم: للزوج ثلاثة، وللام سهم، وللاب سهمان.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (عبيدة).
(٢) منقطع؛ الأعمش لم يسمع من ابن عباس.
اعمش سے روایت ہے کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے حضرت زید کے پا س شوہر اور والدین کے مسئلے کے بارے میں دریافت کرنے کے لئے آدمی بھیجا، تو انہوں نے فرمایا: کہ شوہر کے لئے آدھا مال ہے اور ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا کہ کیا کتاب اللہ میں آپ ماں کے لئے بقیہ مال کا ایک تہائی پاتے ہیں؟ حضرت زید نے فرمایا کہ یہ میری رائے ہے اللہ تعالیٰ زیادہ بہتر جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33126]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2912، 2917، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 11، 12، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 12434، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19020، 19021، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 33120، 33124، ترقيم محمد عوامة: 31714»
ترقیم دار السلفیہ: 5 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1182
نا نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَارِجَةَ بْنِ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، إِنَّ مَعَانِيَ هَذِهِ الْفَرَائِضِ كُلَّهَا وَأُصُولَهَا عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، وَأَبُو الزِّنَادِ فَسَّرَهَا عَلَى مَعَانِي زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ: " يَرِثُ الرَّجُلُ مِنِ امْرَأَتِهِ إِذَا هِيَ لَمْ تَتْرُكْ وَلَدًا وَلا وَلَدَ ابْنٍ النِّصْفَ، فَإِنْ تَرَكَتْ وَلَدًا أَوْ وَلَدَ ابْنٍ ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى وَرِثَهَا زَوْجُهَا الرُّبُعَ، لا يَنْقُصُ مِنْ ذَلِكَ شَيْئًا، وَتَرِثُ الْمَرْأَةُ مِنْ زَوْجِهَا إِذَا هُوَ لَمْ يَتْرُكْ وَلَدًا وَلا وَلَدَ ابْنٍ الرُّبُعَ، فَإِنْ تَرَكَ وَلَدًا أَوْ وَلَدَ ابْنٍ وَرِثَتْهُ امْرَأَتُهُ الثُّمُنَ. وَمِيرَاثُ الأُمِّ مِنْ وَلَدِهَا إِذَا تُوُفِّيَ ابْنُهَا أَوِ ابْنَتُهَا فَتَرَكَ وَلَدًا أَوْ وَلَدَ ابْنٍ ذَكَرًا أَوْ أُنْثَى، أَوْ تَرَكَ اثْنَيْنِ مِنَ الإِخْوَةِ فَصَاعِدًا، ذُكُورًا أَوْ إِنَاثًا مِنْ أَبٍ وَأُمٍّ، أَوْ مِنْ أَبٍ، أَوْ مِنْ أُمٍّ السُّدُسُ، فَإِنْ لَمْ يَتْرُكِ الْمُتَوَفَّى وَلَدًا، وَلا وَلَدَ ابْنٍ، وَلا اثْنَيْنِ مِنَ الإِخْوَةِ فَصَاعِدًا، فَإِنَّ لِلأُمِّ الثُّلُثَ كَامِلا، إِلا فِي فَرِيضَتَيْنِ، وَهُمَا: أَنْ يُتَوَفَّى رَجُلٌ وَيَتْرُكَ امْرَأَتَهُ وَأَبَوَيْهِ، فَيَكُونَ لامْرَأَتِهِ الرُّبُعُ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ، وَهُوَ الرُّبُعُ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ، وَأَنْ تُتَوَفَّى امْرَأَةٌ فَتَتْرُكَ زَوْجَهَا وَأَبَوَيْهَا، فَيَكُونَ لِلزَّوْجِ النِّصْفُ، وَلأُمِّهَا الثُّلُثُ مِمَّا بَقِيَ، وَهُوَ السُّدُسُ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ. وَمِيرَاثُ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ أَنَّهُمْ لا يَرِثُونَ مَعَ الْوَلَدِ، وَلا مَعَ وَلَدِ ابْنٍ، ذَكَرًا كَانَ أَوْ أُنْثَى، شَيْئًا، وَلا مَعَ الأَبِ، وَلا مَعَ الْجَدِّ أَبِي الأَبِ، وَهُمْ فِي كُلِّ مَا سِوَى ذَلِكَ يُفْرَضُ لَهُمْ لِلْوَاحِدِ مِنْهُمُ السُّدُسُ، ذَكَرًا كَانَ أَوْ أُنْثَى، فَإِنْ كَانُوا اثْنَيْنِ فَصَاعِدًا، ذُكُورًا أَوْ إِنَاثًا، فُرِضَ لَهُمُ الثُّلُثُ يَقْتَسِمُونَهُ بِالسَّوَاءِ، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَى. وَمِيرَاثُ الأَبِ مِنِ ابْنِهِ وَابْنَتِهِ إِذَا تُوُفِّيَ أَنَّهُ إِنْ تَرَكَ الْمُتَوَفَّى وَلَدًا ذَكَرًا أَوْ وَلَدَ ابْنٍ ذَكَرًا، فَإِنَّهُ يُفْرَضُ لِلأَبِ السُّدُسُ، وَإِذَا لَمْ يَتْرُكِ الْمُتَوَفَّى وَلَدًا ذَكَرًا وَلا وَلَدَ ابْنٍ ذَكَرًا، فَإِنَّ الأَبَ يُخَلَّفُ، وَيُبْدَأُ بِمَنْ شَرَكَهُ مِنْ أَهْلِ الْفَرَائِضِ فَيُعْطَوْنَ فَرَائِضَهُمْ، فَإِنْ فَضَلَ مِنَ الْمَالِ السُّدُسُ وَأَكْثَرُ كَانَ لِلأَبِ، وَإِنْ لَمْ يَفْضُلْ عَنْهَا السُّدُسُ فَأَكْثَرُ مِنْهُ فُرِضَ لِلأَبِ السُّدُسُ فَرِيضَةً. وَمِيرَاثُ الْوَلَدِ مِنْ وَالِدِهِمْ، أَوْ مِنْ وَالِدَتِهِمْ، أَنَّهُ إِذَا تُوُفِّيَ رَجُلٌ أَوِ امْرَأَةٌ، فَتَرَكَ ابْنَةً وَاحِدَةً، كَانَ لَهَا النِّصْفُ، فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَمَا فَوْقَ ذَلِكَ مِنَ الإِنَاثِ كَانَ لَهُنَّ الثُّلُثَانِ، فَإِنْ كَانَ مَعَهُنَّ ذَكَرٌ فَإِنَّهُ لا فَرِيضَةَ لأَحَدٍ مِنْهُمْ، وَيُبْدَأُ بِأَحَدٍ إِنْ شَرَكَهُنَّ بِفَرِيضَةٍ فَيُعْطَى فَرِيضَتَهُ، فَإِنْ بَقِيَ بَعْدَ ذَلِكَ فَهُوَ لِلْوَلَدِ بَيْنَهُمْ، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ. وَمِيرَاثُ وَلَدِ الأَبْنَاءِ إِذَا لَمْ يَكُنْ دُونَهُمْ وَلَدٌ كَمَنْزِلَةِ الْوَلَدِ سَوَاءً، ذُكُورُهُمْ كَذُكُرِهِمْ، وَإِنَاثُهُمْ كَإِنَاثِهِمْ، يَرِثُونَ كَمَا يَرِثُونَ، وَيُحْجَبُونَ كَمَا يُحْجَبُونَ، فَإِنِ اجْتَمَعَ الْوَلَدُ وَوَلَدُ الابْنِ، فَإِنْ كَانَ فِي الْوَلَدِ ذَكَرٌ فَإِنَّهُ لا مِيرَاثَ مَعَهُ لأَحَدٍ مِنْ وَلَدِ الابْنِ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ فِي الْوَلَدِ ذَكَرٌ وَكَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ مِنَ الْبَنَاتِ فَإِنَّهُ لا مِيرَاثَ لِبَنَاتِ الابْنِ مَعَهُنَّ إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَ بَنَاتِ الابْنِ ذَكَرٌ هُوَ مِنَ الْمُتَوَفَّى بِمَنْزِلَتِهِنَّ أَوْ هُوَ أَطْرَفُ مِنْهُنَّ، فَيَرُدُّ عَلَى مَنْ هُوَ بِمَنْزِلَتِهِ وَمَنْ فَوْقَهُ مِنْ بَنَاتِ الأَبْنَاءِ فَضْلا إِنْ فَضَلَ، فَيَقْتَسِمُونَهُ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، فَإِنْ لَمْ يَفْضُلْ شَيْءٌ فَلا شَيْءَ لَهُنَّ، وَإِنْ لَمْ يَكُنِ الْوَلَدُ إِلا ابْنَةً وَاحِدَةً وَتَرَكَ ابْنَةَ ابْنٍ فَأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ مِنْ بَنَاتِ الابْنِ بِمَنْزِلَةِ وَاحِدَةٍ فَلَهُنَّ السُّدُسُ، تَتِمَّةَ الثُّلُثَيْنِ، فَإِنْ كَانَ مَعَ بَنَاتِ الابْنِ ذَكَرٌ هُوَ بِمَنْزِلَتِهِنَّ فَلا سُدُسَ لَهُنَّ وَلا فَرِيضَةَ، وَلَكِنْ إِنْ فَضَلَ بَعْدَ فَرِيضَةِ أَهْلِ الْفَرَائِضِ كَانَ ذَلِكَ الْفَضْلُ لِذَلِكَ الذَّكَرِ وَلِمَنْ بِمَنْزِلَتِهِ مِنَ الإِنَاثِ، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، وَلَيْسَ لِمَنْ هُوَ أَطْرَفُ مِنْهُنَّ شَيْءٌ، وَإِنْ كَانَ لَمْ يَفْضُلْ شَيْءٌ فَلا شَيْءَ لَهُمْ. وَمِيرَاثُ الإِخْوَةِ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ، لا يَرِثُونَ مَعَ الْوَلَدِ الذَّكَرِ، وَلا مَعَ وَلَدِ الابْنِ الذَّكَرِ، وَلا مَعَ الأَبِ شَيْئًا، وَهُمْ مَعَ الْبَنَاتِ وَبَنَاتِ الأَبْنَاءِ مَا لَمْ يَتْرُكِ الْمُتَوَفَّى جَدًّا أَبَا أَبٍ يُخَلَّفُونَ، وَيُبْدَأُ بِمَنْ كَانَتْ لَهُ فَرِيضَةٌ فَيُعْطَوْنَ فَرَائِضَهُمْ، فَإِنْ فَضَلَ بَعْدَ ذَلِكَ فَضْلٌ كَانَ لِلإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَالأَبِ بَيْنَهُمْ عَلَى كِتَابِ اللَّهِ، إِنَاثًا كَانُوا أَوْ ذُكُورًا، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَفْضُلْ شَيْءٌ فَلا شَيْءَ لَهُمْ، فَإِنْ لَمْ يَتْرُكِ الْمُتَوَفَّى أَبًا وَلا جَدًّا أَبَا أَبٍ، وَلا وَلَدًا وَلا وَلَدَ ابْنٍ ذَكَرًا وَلا أُنْثَى، فَإِنَّهُ يُفْرَضُ لِلأُخْتِ الْوَاحِدَةِ لِلأُمِّ وَالأَبِ النِّصْفُ، فَإِنْ كَانَتَا اثْنَتَيْنِ فَأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ مِنَ الأَخَوَاتِ فُرِضَ لَهُنَّ الثُّلُثَانِ، فَإِنْ كَانَ مَعَهُنَّ أَخٌ ذَكَرٌ فَإِنَّهُ لا فَرِيضَةَ لأَحَدٍ مِنَ الأَخَوَاتِ، وَيُبْدَأُ بِمَنْ شَرَكَهُنَّ مِنْ أَهْلِ الْفَرَائِضِ فَيُعْطَوْنَ فَرَائِضَهُمْ، فَمَا فَضَلَ بَعْدَ ذَلِكَ كَانَ بَيْنَ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَالأَبِ، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، إِلا فِي فَرِيضَةٍ وَاحِدَةٍ فَقَطْ لَمْ يَفْضُلْ لَهُمْ مِنْهَا شَيْءٌ فَأُشْرِكُوا مَعَ بَنِي أُمِّهِمْ، وَهِيَ امْرَأَةٌ تُوُفِّيَتْ فَتَرَكَتْ زَوْجَهَا , وَأُمَّهَا , وَإِخْوَتَهَا لأُمِّهَا , وَإِخْوَتَهَا لأَبِيهَا وَأُمِّهَا، فَكَانَ لِزَوْجِهَا النِّصْفُ، وَلأُمِّهَا السُّدُسُ، وَلِبَنِي أُمِّهَا الثُّلُثُ، فَلَمْ يَفْضُلْ فَيُشْرَكُ بَنُو الأُمِّ وَالأَبِ فِي هَذِهِ الْفَرِيضَةِ مَعَ بَنِي الأُمِّ فِي ثُلُثِهِمْ، فَيَكُونُ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ , مِنْ أَجْلِ أَنَّهُمْ كَانُوا كُلُّهُمْ بَنِي أُمِّ الْمُتَوَفَّى. وَمِيرَاثُ الإِخْوَةِ لِلأَبِ إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ أَحَدٌ مِنْ بَنِي الأُمِّ وَالأَبِ كَمِيرَاثِ الإِخْوَةِ لِلأُمِّ وَالأَبِ سَوَاءً، ذُكُورُهُمْ كَذَكَرِهِمْ، وَإِنَاثُهُمْ كَإِنَاثِهِمْ، إِلا أَنَّهُمْ لا يُشْرَكُونَ مَعَ بَنِي الأُمِّ فِي هَذِهِ الْفَرِيضَةِ الَّتِي شَرَكَهُمْ فِيهَا بَنُو الأُمِّ وَالأَبِ، فَإِذَا اجْتَمَعَ الإِخْوَةُ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ، وَالإِخْوَةُ مِنَ الأَبِ، فَكَانَ فِي بَنِي الأَبِ وَالأُمِّ ذَكَرٌ، فَلا مِيرَاثَ مَعَهُ لأَحَدٍ مِنَ الإِخْوَةِ مِنَ الأَبِ، فَإِنْ لَمْ يَكُنْ بَنُو الأُمِّ وَالأَبِ إِلا امْرَأَةً وَاحِدَةً، وَكَانَ بَنُو الأَبِ امْرَأَةً وَاحِدَةً أَوْ أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ مِنَ الإِنَاثِ لا ذَكَرَ فِيهِنَّ، فَإِنَّهُ يُفْرَضُ لِلأُخْتِ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ النِّصْفُ، وَيُفْرَضُ لِلأَخَوَاتِ مِنَ الأَبِ السُّدُسُ تَتِمَّةَ الثُّلُثَيْنِ. فَإِنْ كَانَ مَعَ بَنَاتِ الأَبِ ذَكَرٌ فَلا فَرِيضَةَ لَهُنَّ، وَيُبْدَأُ بِأَهْلِ الْفَرَائِضِ فَيُعْطَوْنَ فَرَائِضَهُمْ، فَإِنْ فَضَلَ بَعْدَ ذَلِكَ فَضْلٌ كَانَ بَيْنَ بَنِي الأَبِ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَفْضُلْ لَهُمْ شَيْءٌ فَلا شَيْءَ لَهُمْ، وَإِنْ كَانَ بَنُو الأُمِّ وَالأَبِ امْرَأَتَيْنِ فَأَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ مِنَ الإِنَاثِ فُرِضَ لَهُنَّ الثُّلُثَانِ، وَلا مِيرَاثَ مَعَهُنَّ لِبَنَاتِ الأَبِ، إِلا أَنْ يَكُونَ مَعَهُنَّ ذَكَرٌ مِنْ أَبٍ، فَإِنْ كَانَ مَعَهُنَّ ذَكَرٌ بُدِئَ بِفَرَائِضِ مَنْ كَانَتْ لَهُ فَرِيضَةٌ فَأُعْطَوْهَا، فَإِنْ فَضَلَ بَعْدَ ذَلِكَ فَضْلٌ كَانَ بَيْنَ بَنِي الأَبِ، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَفْضُلْ لَهُمْ شَيْءٌ فَلا شَيْءَ لَهُمْ. وَمِيرَاثُ الْجَدِّ أَبِي الأَبِ أَنَّهُ لا يَرِثُ مَعَ الأَبِ دِنْيًا شَيْئًا، وَهُوَ مَعَ الْوَلَدِ الذَّكَرِ وَمَعَ ابْنِ الابْنِ يُفْرَضُ لَهُ السُّدُسُ، وَهُوَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ مَا لَمْ يَتْرُكِ الْمُتَوَفَّى أَخًا أَوْ أُخْتًا مِنْ أَبِيهِ يُخَلَّفُ الْجَدُّ، وَيُبْدَأُ بِأَحَدٍ إِنْ شَرَكَهُ مِنْ أَهْلِ الْفَرَائِضِ فَيُعْطَى فَرِيضَتَهُ، فَإِنْ فَضَلَ مِنَ الْمَالِ السُّدُسُ فَأَكْثَرُ مِنْهُ كَانَ لِلْجَدِّ، وَإِنْ لَمْ يَفْضُلِ السُّدُسُ فَأَكْثَرُ مِنْهُ فُرِضَ لِلْجَدِّ السُّدُسُ فَرِيضَةً. وَمِيرَاثُ الْجَدِّ أَبِي الأَبِ مَعَ الإِخْوَةِ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ أَنَّهُمْ يُخَلَّفُونَ وَيُبْدَأُ بِأَحَدٍ إِنْ شَرَكَهُمْ مِنْ أَهْلِ الْفَرَائِضِ فَيُعْطَوْنَ فَرَائِضَهُمْ، فَمَا بَقِيَ لِلْجَدِّ وَالإِخْوَةِ مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّهُ يُنْظَرُ فِي ذَلِكَ وَيُحْسَبُ أَيُّهُ أَفْضَلُ لِحَظِّ الْجَدِّ، الثُّلُثُ مِمَّا يَحْصُلُ لَهُ وَالإِخْوَةُ، أَمْ أَنْ يَكُونَ أَخًا يُقَاسِمُ الإِخْوَةَ فِيمَا يَحْصُلُ لَهُمْ وَلَهُ لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، أَمِ السُّدُسُ مِنْ رَأْسِ الْمَالِ كُلِّهِ فَارِغًا، فَأَيُّ ذَلِكَ كَانَ أَفْضَلَ لِحَظِّ الْجَدِّ أُعْطِيَهُ الْجَدُّ، وَمَا بَقِيَ بَعْدَ ذَلِكَ بَيْنَ الإِخْوَةِ لِلأَبِ وَالأُمِّ إِلا فِي فَرِيضَةٍ وَاحِدَةٍ تَكُونُ قِسْمَتُهُمْ فِيهَا عَلَى غَيْرِ ذَلِكَ. الأَكْدَرِيَّةُ: وَهِيَ امْرَأَةٌ تُوُفِّيَتْ وَتَرَكَتْ زَوْجَهَا وَأُمَّهَا وَجَدَّهَا وَأُخْتَهَا لأَبِيهَا، فَيُفْرَضُ لِلزَّوْجِ النِّصْفُ، وَلِلأُمِّ الثُّلُثُ، وَلِلْجَدِّ السُّدُسُ، وَلِلأُخْتِ النِّصْفُ، ثُمَّ يُجْمَعُ سُدُسُ الْجَدِّ وَنِصْفُ الأُخْتِ فَيُقْسَمُ كُلُّهُ أَثْلاثًا، لِلْجَدِّ مِنْهُ الثُّلُثَانِ، وَلِلأُخْتِ الثُّلُثُ. وَمِيرَاثُ الإِخْوَةِ مِنَ الأَبِ مَعَ الْجَدِّ إِذَا لَمْ يَكُنْ مَعَهُمْ إِخْوَةٌ لِلأُمِّ وَالأَبِ كَمِيرَاثِ الإِخْوَةِ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ سَوَاءً، ذَكَرُهُمْ كَذَكَرِهِمْ، وَأُنْثَاهُمْ كَأُنْثَاهُمْ، فَإِذَا اجْتَمَعَ الإِخْوَةُ مِنَ الأُمِّ وَالأَبِ وَالإِخْوَةُ مِنَ الأَبِ، فَإِنَّ بَنِي الأُمِّ وَالأَبِ يُعَادُّونَ الْجَدَّ بِبَنِي أَبِيهِمْ، فَيَمْنَعُونَهُ بِهِمْ كَثْرَةَ الْمِيرَاثِ، فَمَا حَصَلَ لِلإِخْوَةِ بَعْدَ حَظِّ الْجَدِّ مِنْ شَيْءٍ فَإِنَّهُ يَكُونُ لِبَنِي الأُمِّ وَالأَبِ، وَلا يَكُونُ لِبَنِي الأَبِ، إِلا أَنْ يَكُونَ بَنُو الأُمِّ وَالأَبِ إِنَّمَا هِيَ امْرَأَةٌ وَاحِدَةٌ، فَإِنْ كَانَتِ امْرَأَةً وَاحِدَةً فَإِنَّهَا تُعَادُّ الْجَدَّ بِبَنِي أَبِيهَا مَا كَانُوا، فَمَا حَصَلَ لَهَا وَلَهُمْ مِنْ شَيْءٍ كَانَ لَهَا دُونَهُمْ وَمَا بَيْنَهَا وَبَيْنَ أَنْ تَسْتَكْمِلَ نِصْفَ الْمَالِ، فَإِنْ كَانَ فِيمَا يُحَازُ لَهَا وَلَهُمُ فَضْلُ عَلَى نِصْفِ الْمَالِ كُلِّهِ فَإِنَّ ذَلِكَ الْفَضْلَ يَكُونُ بَيْنَ بَنِي الأَبِ، لِلذَّكَرِ مِثْلُ حَظِّ الأُنْثَيَيْنِ، وَإِنْ لَمْ يَفْضُلْ شَيْءٌ فَلا شَيْءَ لَهُمْ. وَمِيرَاثُ الْجَدَّاتِ أَنَّ أُمَّ الأُمِّ لا تَرِثُ مَعَ الأُمِّ شَيْئًا، وَهِيَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ يُفْرَضُ لَهَا السُّدُسُ فَرِيضَةً، وَإِنَّ أُمَّ الأَبِ لا تَرِثُ مَعَ الأُمِّ شَيْئًا، لا مَعَ الأَبِ، وَهِيَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ يُفْرَضُ لَهَا السُّدُسُ فَرِيضَةً، فَإِنْ تَرَكَ الْمُتَوَفَّى ثَلاثَ جَدَّاتٍ بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ، لَيْسَ دُونَهُمْ أُمٌّ وَلا أَبٌ، فَالسُّدُسُ بَيْنَهُنَّ ثَلاثَتِهِنَّ، وَهُنَّ أُمُّ أُمِّ الأُمِّ، وَأُمُّ أُمِّ الأَبِ، وَأُمُّ أَبِي الأَبِ. وَقَالَ أَبُو الزِّنَادِ: فَإِذَا اجْتَمَعَتِ الْجَدَّتَانِ لَيْسَ لِلْمُتَوَفَّى دُونَهَما أَبٌ وَلا أُمٌّ، فَإِنَّا قَدْ سَمِعْنَا أَنَّهَا إِنْ كَانَتِ الَّتِي مِنْ قِبَلِ الأُمِّ هِيَ أَقْعَدَهُمَا كَانَ لَهَا السُّدُسُ مِنْ دُونِ الَّتِي مِنْ قِبَلِ الأَبِ، وَإِنْ كَانَتَا مِنَ الْمُتَوَفَّى بِمَنْزِلَةٍ وَاحِدَةٍ أَوْ كَانَتِ الَّتِي مِنْ قِبَلِ الأَبِ هِيَ أَقْعَدَهُمَا كَانَ السُّدُسُ بَيْنَهُمَا نِصْفَيْنِ مِيرَاثُ امْرَأَةٍ وَأَبَوَيْنِ وَزَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ" .
خارجہ بن زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے کہا کہ: یہ تمام فرائض کے معانی، اور ان کی بنیادیں زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے ہیں، اور ابوالزناد رحمہ اللہ نے ان کی زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے معانی کے مطابق تشریح کی، کہ مرد اپنی بیوی سے، اگر وہ کوئی بچہ یا پوتا نہ چھوڑے، تو آدھا حصہ وراثت میں لیتا ہے، اور اگر اس نے بچہ یا پوتا چھوڑا، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، تو اس کا شوہر اس سے چوتھائی حصہ وراثت میں لیتا ہے، اس سے کچھ کم نہیں ہوتا، اور عورت اپنے شوہر سے، اگر وہ کوئی بچہ یا پوتا نہ چھوڑے، تو چوتھائی حصہ وراثت میں لیتی ہے، اور اگر اس نے بچہ یا پوتا چھوڑا، تو اس کی بیوی اس سے آٹھواں حصہ وراثت میں لیتی ہے۔ اور ماں کی وراثت اپنے بچے سے، جب اس کا بیٹا یا بیٹی فوت ہو جائے، اور وہ بچہ یا پوتا چھوڑ جائے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، یا دو یا اس سے زیادہ بھائی بہن چھوڑ جائے، چاہے وہ لڑکے ہوں یا لڑکیاں، ماں باپ دونوں سے ہوں، یا صرف باپ سے، یا صرف ماں سے، تو اسے چھٹا حصہ ملتا ہے، اور اگر فوت ہونے والے نے نہ بچہ چھوڑا، نہ پوتا، اور نہ دو یا اس سے زیادہ بھائی بہن، تو ماں کو پورا تیسرا حصہ ملتا ہے، سوائے دو فرائض کے، اور وہ یہ ہیں: کہ ایک مرد فوت ہو جائے، اور اپنی بیوی، اور اپنے ماں باپ چھوڑ جائے، تو اس کی بیوی کو چوتھائی حصہ ملے گا، اور ماں کو جو بچا، اس کا تیسرا حصہ، جو کہ اصل مال کا چوتھائی حصہ بنتا ہے، اور یہ کہ ایک عورت فوت ہو جائے، اور اپنے شوہر، اور اپنے ماں باپ چھوڑ جائے، تو شوہر کو آدھا حصہ ملے گا، اور اس کی ماں کو جو بچا، اس کا تیسرا حصہ، جو کہ اصل مال کا چھٹا حصہ بنتا ہے۔ اور ماں کی طرف سے بھائی بہنوں کی وراثت یہ ہے کہ وہ بچے کے ساتھ، یا پوتے کے ساتھ، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، کچھ بھی وراثت میں نہیں لیتے، نہ باپ کے ساتھ، نہ دادا، یعنی باپ کے باپ کے ساتھ، اور اس کے علاوہ ہر چیز میں ان کے لیے حصہ مقرر ہے، ان میں سے ایک کے لیے، چاہے وہ لڑکا ہو یا لڑکی، چھٹا حصہ، اور اگر وہ دو یا اس سے زیادہ ہوں، چاہے لڑکے ہوں یا لڑکیاں، تو ان کے لیے تیسرا حصہ مقرر ہے، جو وہ برابر تقسیم کریں گے، لڑکے کو لڑکی کے برابر حصہ ملے گا۔ اور باپ کی وراثت اپنے بیٹے یا بیٹی سے، جب وہ فوت ہو جائے، یہ ہے کہ اگر فوت ہونے والے نے لڑکا یا پوتا لڑکا چھوڑا، تو باپ کے لیے چھٹا حصہ مقرر ہے، اور اگر فوت ہونے والے نے لڑکا یا پوتا لڑکا نہ چھوڑا، تو باپ باقی رہ جاتا ہے، اور پہلے ان سے شروع کیا جاتا ہے، جو فرائض والوں میں اس کے ساتھ شریک ہیں، تو انہیں ان کے فرائض دیے جاتے ہیں، پھر اگر مال سے چھٹا حصہ یا اس سے زیادہ بچ جائے، تو وہ باپ کا ہے، اور اگر چھٹا حصہ یا اس سے زیادہ نہ بچے، تو باپ کے لیے چھٹا حصہ بطور فرض مقرر ہے۔ اور بچوں کی وراثت اپنے ماں باپ سے، یہ ہے کہ اگر ایک مرد یا عورت فوت ہو جائے، اور ایک بیٹی چھوڑ جائے، تو اسے آدھا حصہ ملے گا، اور اگر وہ دو یا اس سے زیادہ لڑکیاں ہوں، تو ان کے لیے دو تہائی حصہ ہے، اور اگر ان کے ساتھ لڑکا ہو، تو ان میں سے کسی کے لیے کوئی مقرر حصہ نہیں، اور پہلے اس سے شروع کیا جاتا ہے، جو ان کے ساتھ فرض میں شریک ہے، تو اسے اس کا فرض دیا جاتا ہے، پھر جو اس کے بعد بچے، وہ بچوں کے درمیان ہے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا۔ اور پوتوں کی وراثت، اگر ان سے قریب کوئی بچہ نہ ہو، تو وہ بچوں کی جگہ برابر ہیں، ان کے لڑکے ان کے لڑکوں جیسے، اور ان کی لڑکیاں ان کی لڑکیوں جیسی، وہ اسی طرح وراثت لیتے ہیں، جیسے وہ لیتے ہیں، اور اسی طرح محروم ہوتے ہیں، جیسے وہ محروم ہوتے ہیں، پھر اگر بچے اور پوتے جمع ہو جائیں، تو اگر بچوں میں لڑکا ہو، تو پوتوں میں سے کسی کو اس کے ساتھ وراثت نہیں ملتی، اور اگر بچوں میں لڑکا نہ ہو، اور دو یا اس سے زیادہ بیٹیاں ہوں، تو پوتیوں کو ان کے ساتھ وراثت نہیں ملتی، جب تک کہ پوتیوں کے ساتھ کوئی لڑکا نہ ہو، جو فوت ہونے والے سے ان کی جگہ پر ہو، یا ان سے نیچے (دور) ہو، تو وہ اس پر واپس کرتا ہے، جو اس کی جگہ پر ہے، یا اس سے قریب پوتیوں پر، اگر کچھ بچ جائے، تو وہ اسے تقسیم کرتے ہیں، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، اور اگر کچھ نہ بچے، تو ان کے لیے کچھ نہیں، اور اگر بچوں میں صرف ایک بیٹی ہو، اور اس نے ایک یا اس سے زیادہ پوتیاں چھوڑیں، جو ایک جگہ پر ہوں، تو ان کے لیے چھٹا حصہ ہے، جو دو تہائی کی تکمیل ہے، اور اگر پوتیوں کے ساتھ لڑکا ہو، جو ان کی جگہ پر ہو، تو ان کے لیے نہ چھٹا حصہ ہے، نہ کوئی مقرر حصہ، لیکن اگر فرائض والوں کے فرض کے بعد کچھ بچ جائے، تو وہ بچا ہوا اس لڑکے، اور اس کی جگہ پر موجود لڑکیوں کے لیے ہے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، اور جو ان سے نیچے (دور) ہو، اس کے لیے کچھ نہیں، اور اگر کچھ نہ بچے، تو ان کے لیے کچھ نہیں۔ اور ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کی وراثت یہ ہے کہ وہ لڑکے بچے کے ساتھ، یا لڑکے پوتے کے ساتھ، یا باپ کے ساتھ کچھ بھی وراثت میں نہیں لیتے، اور وہ بیٹیوں، اور پوتیوں کے ساتھ ہیں، جب تک کہ فوت ہونے والے نے دادا، یعنی باپ کا باپ نہ چھوڑا ہو، تو وہ باقی رہ جاتے ہیں، اور پہلے اس سے شروع کیا جاتا ہے، جس کا فرض ہے، تو انہیں ان کے فرائض دیے جاتے ہیں، پھر جو اس کے بعد بچے، وہ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کے درمیان اللہ کی کتاب کے مطابق ہے، چاہے وہ لڑکیاں ہوں یا لڑکے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، اور اگر کچھ نہ بچے، تو ان کے لیے کچھ نہیں، اور اگر فوت ہونے والے نے نہ باپ چھوڑا، نہ دادا، یعنی باپ کا باپ، اور نہ بچہ، نہ پوتا، چاہے لڑکا ہو یا لڑکی، تو ایک بہن کے لیے، جو ماں باپ دونوں سے ہو، آدھا حصہ مقرر ہے، اور اگر وہ دو یا اس سے زیادہ بہنیں ہوں، تو ان کے لیے دو تہائی حصہ مقرر ہے، اور اگر ان کے ساتھ بھائی لڑکا ہو، تو بہنوں میں سے کسی کے لیے کوئی مقرر حصہ نہیں، اور پہلے ان سے شروع کیا جاتا ہے، جو ان کے ساتھ فرائض میں شریک ہیں، تو انہیں ان کے فرائض دیے جاتے ہیں، پھر جو اس کے بعد بچے، وہ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کے درمیان ہے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، سوائے ایک فرض کے، جس میں ان کے لیے کچھ نہ بچا، تو وہ اپنی ماں کے بچوں کے ساتھ شریک ہو گئے، اور وہ یہ ہے کہ ایک عورت فوت ہو جائے، اور اپنے شوہر، اپنی ماں، اور اپنی ماں کی طرف سے بھائی بہنوں، اور اپنے ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کو چھوڑ جائے، تو اس کے شوہر کو آدھا حصہ ملے گا، اور اس کی ماں کو چھٹا حصہ، اور اس کی ماں کے بچوں کو تیسرا حصہ، تو کچھ نہ بچا، تو ماں باپ کے بچوں نے اس فرض میں ماں کے بچوں کے ساتھ ان کے تیسرا حصہ میں شرکت کی، تو لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، کیونکہ وہ سب فوت ہونے والے کی ماں کے بچے تھے۔ اور باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کی وراثت، اگر ان کے ساتھ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہن نہ ہوں، تو وہ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کی وراثت کی طرح ہے، ان کے لڑکے ان کے لڑکوں جیسے، اور ان کی لڑکیاں ان کی لڑکیوں جیسی، سوائے اس کے کہ وہ اس فرض میں ماں کے بچوں کے ساتھ شریک نہیں ہوتے، جس میں ماں باپ کے بچوں نے ان کے ساتھ شرکت کی، پھر اگر ماں باپ کی طرف سے بھائی بہن، اور باپ کی طرف سے بھائی بہن جمع ہو جائیں، تو اگر ماں باپ کے بچوں میں لڑکا ہو، تو باپ کی طرف سے بھائی بہنوں میں سے کسی کو اس کے ساتھ وراثت نہیں ملتی، اور اگر ماں باپ کے بچوں میں صرف ایک عورت ہو، اور باپ کے بچوں میں ایک یا اس سے زیادہ عورتیں ہوں، جن میں کوئی لڑکا نہ ہو، تو ماں باپ کی طرف سے بہن کے لیے آدھا حصہ مقرر ہے، اور باپ کی طرف سے بہنوں کے لیے چھٹا حصہ مقرر ہے، جو دو تہائی کی تکمیل ہے، اور اگر باپ کی بیٹیوں کے ساتھ لڑکا ہو، تو ان کے لیے کوئی مقرر حصہ نہیں، اور پہلے فرائض والوں سے شروع کیا جاتا ہے، تو انہیں ان کے فرائض دیے جاتے ہیں، پھر جو اس کے بعد بچے، وہ باپ کے بچوں کے درمیان ہے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، اور اگر کچھ نہ بچے، تو ان کے لیے کچھ نہیں، اور اگر ماں باپ کے بچوں میں دو یا اس سے زیادہ عورتیں ہوں، تو ان کے لیے دو تہائی حصہ مقرر ہے، اور باپ کی بیٹیوں کو ان کے ساتھ وراثت نہیں ملتی، الا یہ کہ ان کے ساتھ باپ کا کوئی لڑکا ہو، پھر اگر ان کے ساتھ باپ کا لڑکا ہو، تو پہلے ان سے شروع کیا جاتا ہے، جن کا فرض ہے، تو انہیں ان کا فرض دیا جاتا ہے، پھر جو اس کے بعد بچے، وہ باپ کے بچوں کے درمیان ہے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، اور اگر کچھ نہ بچے، تو ان کے لیے کچھ نہیں۔ اور دادا، یعنی باپ کے باپ کی وراثت یہ ہے کہ وہ (میت کے) باپ کے ساتھ کچھ بھی وراثت میں نہیں لیتا، اور وہ لڑکے بچے کے ساتھ، اور بیٹے کے بیٹے کے ساتھ، اس کے لیے چھٹا حصہ مقرر ہے، اور اس کے علاوہ ہر چیز میں، جب تک کہ فوت ہونے والے نے باپ کی طرف سے کوئی بھائی یا بہن نہ چھوڑا ہو، تو دادا باقی رہ جاتا ہے، اور پہلے اس سے شروع کیا جاتا ہے، جو اس کے ساتھ فرائض میں شریک ہے، تو اسے اس کا فرض دیا جاتا ہے، پھر اگر مال سے چھٹا حصہ یا اس سے زیادہ بچ جائے، تو وہ دادا کا ہے، اور اگر چھٹا حصہ یا اس سے زیادہ نہ بچے، تو دادا کے لیے چھٹا حصہ بطور فرض مقرر ہے۔ اور دادا، یعنی باپ کے باپ کی وراثت، ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کے ساتھ یہ ہے کہ وہ باقی رہ جاتے ہیں، اور پہلے اس سے شروع کیا جاتا ہے، جو ان کے ساتھ فرائض میں شریک ہے، تو انہیں ان کے فرائض دیے جاتے ہیں، پھر جو بچے، وہ دادا اور بھائی بہنوں کے لیے ہے، تو اس میں دیکھا جاتا ہے، اور حساب کیا جاتا ہے کہ دادا کے حصے کے لیے کیا بہتر ہے، جو کچھ اسے اور بھائی بہنوں کو ملے، اس کا تیسرا حصہ، یا یہ کہ وہ بھائی بن کر بھائی بہنوں کے ساتھ اس میں شریک ہو، جو انہیں ملے، اور اسے لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے، یا اصل مال کا چھٹا حصہ خالی، تو ان میں سے جو دادا کے حصے کے لیے بہتر ہو، وہ دادا کو دیا جاتا ہے، اور جو اس کے بعد بچے، وہ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کے درمیان ہے، سوائے ایک فرض کے، جس میں ان کی تقسیم اس کے علاوہ ہے۔ اور اکدریہ: اور وہ یہ ہے کہ ایک عورت فوت ہو جائے، اور اپنے شوہر، اپنی ماں، اپنے دادا، اور اپنی باپ کی طرف سے بہن کو چھوڑ جائے، تو شوہر کے لیے آدھا حصہ مقرر ہے، اور ماں کے لیے تیسرا حصہ، اور دادا کے لیے چھٹا حصہ، اور بہن کے لیے آدھا حصہ، پھر دادا کا چھٹا حصہ، اور بہن کا آدھا حصہ جمع کیا جاتا ہے، اور اس سب کو تین حصوں میں تقسیم کیا جاتا ہے، دادا کے لیے اس میں سے دو تہائی، اور بہن کے لیے تیسرا حصہ۔ اور باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کی وراثت دادا کے ساتھ، اگر ان کے ساتھ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہن نہ ہوں، تو وہ ماں باپ کی طرف سے بھائی بہنوں کی وراثت کی طرح ہے، ان کے لڑکے ان کے لڑکوں جیسے، اور ان کی لڑکیاں ان کی لڑکیوں جیسی، پھر اگر ماں باپ کی طرف سے بھائی بہن، اور باپ کی طرف سے بھائی بہن جمع ہو جائیں، تو ماں باپ کے بچوں نے اپنے باپ کے بچوں کے ساتھ دادا کا مقابلہ کیا، تو وہ ان کے ساتھ اسے زیادہ وراثت سے روکتے ہیں، تو جو کچھ دادا کے حصے کے بعد بھائی بہنوں کو ملے، وہ ماں باپ کے بچوں کے لیے ہے، اور باپ کے بچوں کے لیے نہیں، الا یہ کہ ماں باپ کے بچوں میں صرف ایک عورت ہو، پھر اگر وہ ایک عورت ہو، تو وہ اپنے باپ کے بچوں کے ساتھ دادا کا مقابلہ کرتی ہے، جتنے بھی ہوں، تو جو کچھ اسے اور انہیں ملے، وہ اس کے لیے ہے، اس کے علاوہ، جو اسے پورا آدھا مال بنانے کے درمیان ہے، پھر اگر جو کچھ اسے اور انہیں ملے، اس میں سے آدھے مال پر کچھ بچ جائے، تو وہ بچا ہوا باپ کے بچوں کے درمیان ہے، لڑکے کو دو لڑکیوں کے برابر حصہ ملے گا، اور اگر کچھ نہ بچے، تو ان کے لیے کچھ نہیں۔ اور دادیوں کی وراثت یہ ہے کہ ماں کی ماں، ماں کے ساتھ کچھ بھی وراثت میں نہیں لیتی، اور اس کے علاوہ ہر چیز میں اس کے لیے چھٹا حصہ بطور فرض مقرر ہے، اور باپ کی ماں، نہ ماں کے ساتھ کچھ وراثت میں لیتی ہے، نہ باپ کے ساتھ، اور اس کے علاوہ ہر چیز میں اس کے لیے چھٹا حصہ بطور فرض مقرر ہے، پھر اگر فوت ہونے والے نے تین دادیاں چھوڑیں، جو ایک جگہ پر ہوں، اور ان سے قریب نہ ماں ہو، نہ باپ، تو چھٹا حصہ ان تینوں کے درمیان ہے، اور وہ ہیں: ماں کی ماں کی ماں، اور باپ کی ماں کی ماں، اور باپ کے باپ کی ماں۔ اور ابوالزناد رحمہ اللہ نے کہا: پھر اگر دو دادیاں جمع ہو جائیں، اور فوت ہونے والے کے ان سے قریب نہ باپ ہو، نہ ماں، تو ہم نے سنا کہ اگر ماں کی طرف سے دادی سب سے قریب ہو، تو اس کے لیے چھٹا حصہ ہے، باپ کی طرف سے دادی کے علاوہ، اور اگر وہ دونوں فوت ہونے والے سے ایک جگہ پر ہوں، یا باپ کی طرف سے دادی سب سے قریب ہو، تو چھٹا حصہ ان دونوں کے درمیان آدھا آدھا ہے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب الفرائض/حدیث: 1182]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه سعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 5، والبيهقي فى (سننه الكبير) برقم: 12333، 12422، 12423، 12463، 12482، 12537، 12574»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم دار السلفیہ: 11 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1188
نا نا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ ، أَنَّهُ قَالَ فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ:" فَجَعَلَهَا مِنْ سِتَّةٍ، لِلزَّوْجِ ثَلاثَةُ أَسْهُمٍ، وَلِلأُمِّ ثُلُثُ مَا بَقِيَ سَهْمًا، وَمَا بَقِيَ فَلِلأَبِ سَهْمَانِ" .
ابو قلابہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے شوہر اور والدین کے ترکہ کے بارے میں فرمایا: ”ترکہ کو چھ حصوں میں تقسیم کیا جائے، شوہر کو تین حصے دیے جائیں، ماں کو باقی ماندہ مال کا تہائی یعنی ایک حصہ دیا جائے، اور باپ کو باقی دو حصے ملیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1188]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2912، 2917، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 11، 12، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12434، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 19020، 19021، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31710، 31713، 31714»
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
ترقیم دار السلفیہ: 13 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 1190
نا نا هُشَيْمٌ، عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَرْطَأَةَ، قَالَ: نا شَيْخٌ مِنْ هَمْدَانَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ ، أَنَّهُ قَالَ فِي زَوْجٍ وَأَبَوَيْنِ،" فَجَعَلَ لِلزَّوْجِ النِّصْفَ ثَلاثَةَ أَسْهُمٍ، وَلِلأُمِّ ثُلُثَ مَا بَقِيَ، وَلِلأَبِ سَهْمَيْنِ" .
ایک ہمدانی شیخ سے روایت ہے، وہ حارث سے، اور وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب شوہر اور والدین کا معاملہ پیش آیا، تو آپ نے شوہر کو نصف یعنی تین حصے دیے، ماں کو باقی ماندہ مال کا تہائی حصہ دیا، اور باپ کو باقی دو حصے عطا کیے۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب ولاية العصبة/حدیث: 1190]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 2913، 2919، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 13، 14، 15، 16، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 12431، 12432، 12433، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 31699، 31702، 31713»
«قال ابن حجر: حجاج بن أرطاة بن ثور صدوق كثير الخطأ والتدليس۔ شيخ من همدان مجہول»
«قال ابن حجر: حجاج بن أرطاة بن ثور صدوق كثير الخطأ والتدليس۔ شيخ من همدان مجہول»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف