🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن دارمي سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن دارمی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (3535)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. باب مَنْ قَرَأَ مِنْ مِائَةِ آيَةٍ إِلَى الأَلْفِ:
جو شخص سو آیات سے ایک ہزار تک آیات پڑھے اس کی فضیلت
شواہد الحدیث — سنن دارمي حدیث نمبر 3492 (کل: 6 مقامات، 4 کتب)
سنن دارمی: 3492
مصنف ابن ابی شیبہ: 32077، 32080
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 3612، 3613
المعجم الکبیر للطبرانی: 7717
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3492
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا فِطْرٌ، عَنْ أَبِي إِسْحَاق، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: "مَنْ قَرَأَ فِي لَيْلَةٍ ثَلَاثَ مِائَةِ آيَةٍ، كُتِبَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَمَنْ قَرَأَ سَبْعَ مِائَةِ آيَةٍ"، لَا أَدْرِي أَيَّ شَيْءٍ قَالَ فِيهَا أَبُو نُعَيْمٍ بِقَوْلِهِ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: جس شخص نے رات میں تین سو آیات تلاوت کیں اس کے لئے ایک قنطار (ثواب کا) لکھ دیا گیا، اور جس نے سات سو آیات پڑھیں (امام دارمی رحمہ اللہ نے کہا:) مجھے معلوم نہیں کہ اس کے بارے میں ابونعیم نے کیا کہا۔ [سنن دارمي/من كتاب فضائل القرآن /حدیث: 3492]
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 3503] »
اس اثر کی سند صحیح ہے، لیکن سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ پر موقوف ہے۔

الحكم على الحديث:
قال الشيخ حسين سليم أسد الداراني: إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30705 ترقیم الشثری: -- 32077
حدثنا زيد بن حباب ، عن موسى بن عبيدة قال: اخبرني محمد بن إبراهيم بن الحارث ، عن يحنس ابي موسى ، عن راشد بن سعد اخ لام الدرداء عن ابي الدرداء قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: من قرا مائة آية في ليلة لم يكتب من الغافلين، ومن قرا بمائتي آية كتب من القانتين، ومن قرا [بخمس مائة آية إلى الف] ، اصبح له قنطار من الاجر، القيراط [منه ] مثل التل العظيم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط]: بياض.
(٢) سقط من: [هـ، ك].
(٣) في [أ، ب، جـ، ط، ك]: (بألف آية إلى خمسمائة).
(٤) في [هـ]: زيادة (و)
(٥) ضعيف منقطع؛ موسى بن عبيدة ضعيف، وراشد بن سعد لم يسمع من أبي الدرداء، أخرجه عبد بن حميد (٢٠٠)، والبغوي في التفسير ٤/ ٤١١، وأبو يعلى وابن أبي عمر كما في المطالب العالية (٣٤٧٢).

حضرت ابو الدرداء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص رات میں قرآن کی سو یا اس سے زیادہ آیات کی تلاوت کرتا ہے تو وہ غافلین میں نہیں لکھا جائے گا، اور جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے تو وہ فرمانبرداروں میں لکھا جائے گا، اور جو شخص پانچ سو آیات سے لے کر ہزار آیات تک تلاوت کرے گا تو وہ اس حال میں صبح کرے گا کہ اس کے نامہ اعمال میں بہت زیادہ اجر لکھ دیا جائے گا۔ جس کا ایک قیراط بہت بڑے ٹیلہ کی مثل ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32077]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف منقطع؛ موسى بن عبيدة ضعيف، وراشد بن سعد لم يسمع من أبي الدرداء .» ‏‏‏‏
«أخرجه الدارمي فى «مسنده» برقم: 3491، 3499، 3506، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 200، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 3472 2، 3، 3472 / 4، 3472 / 1، 3472 / 5، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 6026، ترقيم محمد عوامة: 30705»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف منقطع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30708 ترقیم الشثری: -- 32080
حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر ، عن عدي بن ثابت ، عن ابي حازم ، عن ابي هريرة قال: من قرا مائة آية في ليلة لم يكتب من الغافلين، ومن قرا مائتين كتب من القانتين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: زيادة (ليلتين).
(٢) صحيح؛ أخرجه سعيد بن منصور ٢/ (١٣٦)، وورد مرفوعًا أخرجه ابن خزيمة (١١٤٢)، وابن عدي ٣/ ٧٦، والبيهقي في شعب الإيمان (٥٧٦)، والحاكم ١/ ٣٠٨.

حضرت ابو حازم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص رات میں سو آیات پڑھتا ہے تو غافلین میں اس کا شمار نہیں ہوتا، اور جو شخص دو سو آیات پڑھتا ہے تو وہ فرمانبرداروں میں لکھ دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32080]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1142، 1143، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1165، 1164، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 136، والبزار فى «مسنده» برقم: 8284، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32082، ترقيم محمد عوامة: 30708»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3612
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينِ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ، - أَوْ قَالَ: خَيْرٌ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص رات میں دس آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کا نام ”غافلوں“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، اور جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کر لے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”قانتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”عابدین“ میں شمار کیا جائے گا، جو شخص پانچ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”حافظین“ میں کیا جائے گا، جو شخص چھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”خاشعین“ میں کیا جائے گا، جو شخص آٹھ سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا شمار ”مخبتین“ میں کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، اُسے ”قنطار“ نصیب ہو گا، اور ایک ”قنطار“ ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے (راوی کو شک ہے، شاید یہ الفاظ ہیں:) ہر اس چیز سے زیادہ بہتر ہو گا، جس پر سورج طلوع ہوتا ہے، اور جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور یہ راوی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3612]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الدارمي برقم: 3454، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7748، وأخرجه سنن سعيد بن منصور برقم: 24، 136، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 762»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3613
وَعَنْ عُبَادَةَ بْنِ الصَّامِتِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ وَلَهُ قِنْطَارٌ - أَلْفٌ وَمِائَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ -، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص رات میں، دس آیات کی تلاوت کرے گا، اسے ”غافلین“ میں نوٹ نہیں کیا جائے گا، جو شخص ایک سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کے لئے رات بھر کی عبادت کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو شخص دو سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”قانتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص چار سو آیات کی تلاوت کرے گا، اس کا نام ”مخبتین“ میں نوٹ کیا جائے گا، جو شخص ایک ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو اس کے لئے ”قنطار“ کا ثواب نوٹ کیا جائے گا، جو ایک ہزار دو سو (یعنی بارہ سو) اوقیہ کا ہو گا، اور ایک اوقیہ ہر اس چیز سے بہتر ہے، جو آسمان اور زمین کے درمیان موجود ہے، جو شخص دو ہزار آیات کی تلاوت کرے گا، تو وہ ”موجبین“ میں سے ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عقبہ بن ابوالعیزار ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أبواب العيدين/حدیث: 3613]
تخریج الحدیث: «أخرجه الأحاديث المختارة برقم: 341»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7717
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا جُبَارَةُ بْنُ مُغَلِّسٍ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ عُقْبَةَ بْنِ أَبِي الْعَيْزَارِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ الْحَارِثِ الدِّمَشْقِيِّ ، عَنِ الْقَاسِمِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آيَاتٍ فِي لَيْلَةٍ لَمْ يُكْتَبْ مِنَ الْغَافِلِينَ، وَمَنْ قَرَأَ مِائَةَ آيَةٍ كُتِبَ لَهُ قُنُوتُ لَيْلَةٍ، وَمَنْ قَرَأَ مِئَتَيْ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْقَانِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَرْبَعَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْعَابِدِينَ، وَمَنْ قَرَأَ خَمْسَمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْحَافِظِينَ، وَمَنْ قَرَأَ سِتَّمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْخَاشِعِينَ، وَمَنْ قَرَأَ ثَمَانِمِائَةِ آيَةٍ كُتِبَ مِنَ الْمُخْبِتِينَ، وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَ آيَةٍ أَصْبَحَ لَهُ قِنْطَارٌ، وَالْقِنْطَارُ أَلْفٌ وَمِئَتَا أُوقِيَّةٍ، الْأُوقِيَّةُ خَيْرٌ مِمَّا بَيْنَ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ - أَوْ قَالَ: مِمَّا طَلَعَتْ عَلَيْهِ الشَّمْسُ - وَمَنْ قَرَأَ أَلْفَيْ آيَةٍ كَانَ مِنَ الْمُوجِبِينَ.
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص رات میں دس آیات پڑھے وہ غافلوں میں نہیں لکھا جاتا، اور جو سو آیات پڑھے اس کے لیے ایک رات کا قنوت (پوری رات عبادت کا ثواب) لکھا جاتا ہے، اور جو دو سو آیات پڑھے وہ فرمانبرداروں میں لکھا جاتا ہے، اور جو چار سو آیات پڑھے وہ عبادت گزاروں میں لکھا جاتا ہے، اور جو پانچ سو آیات پڑھے وہ حافظوں میں لکھا جاتا ہے، اور جو چھ سو آیات پڑھے وہ عاجزی کرنے والوں میں لکھا جاتا ہے، اور جو آٹھ سو آیات پڑھے وہ منکسر المزاج لوگوں میں لکھا جاتا ہے، اور جو ایک ہزار آیات پڑھے اسے صبح ایک قنطار (بہت بڑے خزانے) کا ثواب ملتا ہے، اور قنطار ایک ہزار دو سو اوقیہ کا ہوتا ہے، ایک اوقیہ اس سے بہتر ہے جو آسمان اور زمین کے درمیان ہے — یا فرمایا: جس پر سورج طلوع ہوتا ہے — اور جو دو ہزار آیات پڑھے وہ ان لوگوں میں سے ہو جاتا ہے جن کے لیے جنت واجب ہو جاتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الصاد/حدیث: 7717]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 8، صفحہ 180، حدیث 7748»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں