الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
17. باب نَهْيِ مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلاً أَوْ كُرَّاثًا أَوْ نَحْوَهَا عَنْ حُضُورِ الْمَسْجِدِ:
باب: لہسن، پیاز، گندنا یا کوئی بدبودار چیز کھا کر مسجد میں جانا اس وقت تک ممنوع ہے جب تک اس کی بو منہ سے نہ جائے اور اس کو مسجد سے نکالنا۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1249 (کل: 63 مقامات، 18 کتب)
صحیح بخاری: 854
سنن نسائی: 708
معجم صغیر للطبرانی : 89
21 تا 30
ترقیم عوامۃ: 8747 ترقیم الشثری: -- 8894
حدثنا وكيع ، قال: ثنا سليمان بن المغيرة ، عن حميد بن هلال العدوي ، عن ابي بردة ، عن المغيرة بن شعبة ، قال: اكلت ثوما، ثم اتيت مصلى النبي صلى الله عليه وسلم، فوجدته قد سبقني بركعة، فلما قمت اقضي وجد ريح الثوم، فقال: " من اكل من هذه البقلة، فلا يقربن مسجدنا حتى يذهب ريحها، قال مغيرة: فلما قضيت الصلاة، اتيته فقلت: يا رسول الله , إن لي عذرا، فناولني يدك، قال: فوجدته، والله سهلا، فناولني يده، فادخلتها في كمي إلى صدري، فوجده معصوبا، فقال: إن لك عذرا"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك] زيادة: (هذا).
(٢) في [هـ]: (هل لك أن تعطي).
(٣) في [ز]: (فأدخلها).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [ب]: (مغصوبًا).
(٦) صحيح، أخرجه أحمد (١٨٢٠٥)، وأبو داود (٣٨٢٦)، وابن خزيمة (١٦٧٢)، وابن حبان (٢٠٩٥)، والطحاوي (٤/ ٢٣٨)، والطبراني ٢٠/ (١٠٠٣)، والبيهقي ٣/ ٧٧، وسيأتي ٨/ ١١٤.
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے تھوم کھایا اور پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں آگیا۔ جب میں مسجد میں پہنچا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت پڑھا چکے تھے۔ جب میں اپنی رکعت پوری کرنے کے لئے کھڑا ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تھوم کی بدبو محسوس ہوئی۔ آپ نے فرمایا کہ جو یہ سبزی کھائے وہ اس وقت تک مسجد میں نہ آئے جب تک اس کی بدبو ختم نہ ہوجائے۔ حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ جب میں نے نماز پوری کرلی تو میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا اے اللہ کے رسول! میرا ایک عذر ہے، آپ اپنا ہاتھ مجھے دیجئے۔ خدا کی قسم! میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت نرم مزاج پایا۔ آپ نے اپنا ہاتھ مجھے دیا تو میں نے آپ کے دست مبارک کو اپنی آستین میں ڈال کر اپنے سینے تک پہنچایا۔ آپ نے اسے بندھا ہوا پایا تو فرمایا کہ تمہیں واقعی عذر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8894]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: كأن المرسل هو الأقوى يعني من لم يذكر أبا بردة . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1672، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2095، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3826، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5141، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18463، 18492، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26081، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6615، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1003، 1048، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7186، ترقيم محمد عوامة: 8747»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 8748 ترقیم الشثری: -- 8895
حدثنا وكيع ، قال: ثنا يونس ، عن ابي إسحاق ، عن عمير بن فهيم الثعلبي ، عن شريك بن حنبل العبسي ، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " من اكل هذه البقلة الخبيثة، فلا يقربن مسجدنا" , يعني: الثوم
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) في [أ، ب، ز، ك]: (ابن).
(٣) في [أ، ص، هـ]: (فهيم)، وفي [س، ط]: (تميم)، وانظر: الجرح والتعديل ٦/ ٣٧٦، وتكملة الإكمال ١/ ٤٦٩.
(٤) في [أ، ك، ص]: (الثعلبي)، وفي [ب]: (الثغلبي)، وانظر ما تقدم (٨٨٢٤).
(٥) في [أ]: زيادة (من).
(٦) مجهول مرسل؛ لجهالة عمير، وشريك ليس صحابيًا، أخرجه ابن نافع ١/ ٣٩٩، وقد روي عن شريك عن علي مرفوعًا أخرجه أبو داود (٣٨٢٨)، والترمذي (١٨٠٨)، والبزار (٨٠٥)، والبيهقي ٣/ ٧٨، والطحاوي ٤/ ٢٣٨.
حضرت شریک بن حنبل عبسی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص یہ بری سبزی یعنی تھوم کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8895]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البزار: ولا نعلم روى شريك بن حنبل عن علي إلا هذا الحديث وقد روى يونس بن أبي إسحاق عن عمير بن قميم عن شريك بن حنبل ولم يقل عن علي . قال سعد الشثري: مجهول مرسل؛ لجهالة عمير، وشريك ليس صحابيًا .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26082، ترقيم محمد عوامة: 8748»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26082، ترقيم محمد عوامة: 8748»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول مرسل
ترقیم عوامۃ: 24974 ترقیم الشثری: -- 26080
حدثنا وكيع ، عن سليمان بن المغيرة ، عن حميد بن هلال ، عن ابي بردة عن المغيرة بن شعبة قال: اكلت ثوما ثم اتيت مصلى النبي - صلى الله عليه وسلم - فوجدته قد سبقني بركعة، فلما صلى قمت اقضي، فوجد الريح فقال: من اكل من هذه البقلة فلا يقربن مسجدنا حتى يذهب ريحها، قال المغيرة: فلما قضيت الصلاة اتيته فقلت: يا رسول الله، إن لي عذرا، ناولني يدك، قال: فوجدته والله سهلا، فناولني يده فادخلتها إلى صدري فوجده معصوبا، فقال: إن لك عذرا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (سلمان).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [هـ]: (وجدت).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [هـ]: (فأدخلتها).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٨٢٠٥)، وأبو داود (٣٨٢٦)، وابن خزيمة (١٦٧٢)، وابن حبان (٢٠٩٥)، والطحاوي ٤/ ٢٣٨، والطبراني ٢٠/ (١٠٣)، والبيهقي ٣/ ٧٧.
حضرت مغیر ہ بن شعبہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے تھوم کھایا پھر میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی جائے نماز کے پاس حاضر ہوا۔ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس حالت میں پایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھ سے پہلے ایک رکعت پڑھ چکے تھے۔ چناچہ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز پڑھ لی تو میں کھڑا ہوا اور اپنی رہ جانے والی رکعت پڑھنے لگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بُو محسوس کی تو فرمایا: ”جو شخص اس ترکاری میں سے کھائے تو وہ ہرگز ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔ جب تک اس کہ اس کی بُو نہ چلی جائے۔“ حضرت مغیرہ کہتے ہیں: پس جب میں نے نماز پوری کرلی تو میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی عُذر ہے۔ آپ مجھے اپنا ہاتھ عنایت فرمائیں۔ حضرت مغیرہ کہتے ہیں۔ بخدا میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بہت نرم پایا چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنا ہاتھ تھما دیا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ کو اپنے سینہ کی طرف لے گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وہاں پٹی باندھی ہوئی محسوس کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا تمہارے لیئے یہ عذر ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26080]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الدارقطني: كأن المرسل هو الأقوى يعني من لم يذكر أبا بردة . قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1672، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2095، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3826، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5141، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18463، 18492، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8895، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6615، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1003، 1048، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 7186، ترقيم محمد عوامة: 24974»

ترقیم عوامۃ: 24975 ترقیم الشثری: -- 26081
حدثنا الفضل بن دكين ، عن يونس بن ابي إسحاق ، عن عمير بن قميم ، عن شريك بن حنبل قال: قال رسول الله - صلى الله عليه وسلم -: من اكل من هذه البقلة الخبيثة فلا يقربن مسجدنا. يعني: الثوم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [هـ]: (بن).
(٣) في [أ، ح، ط]: (قسم).
(٤) مرسل مجهول، شريك تابعي، وعمير وشريك مجهولان.
حضرت شریک بن حنبل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس گندی ترکاری کو کھائے (یعنی تھوم کو کھائے) تو پھر وہ ہماری جائے نماز کے قریب نہ آئے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26081]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال البزار: ولا نعلم روى شريك بن حنبل عن علي إلا هذا الحديث وقد روى يونس بن أبي إسحاق عن عمير بن قميم عن شريك بن حنبل ولم يقل عن علي .»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8896، ترقيم محمد عوامة: 24975»
«أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8896، ترقيم محمد عوامة: 24975»
حدیث نمبر: 1354
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (مَنْ أَكَلَ مِنْ هَٰذِهِ الشَّجَرَةِ يَعْنِي الثُّومَ فَلَا يُؤْذِيَنَّا فِي مَسْجِدِنَا) ) وَقَالَ فِي مَوْضِعٍ آخَرَ: ( (فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا وَلَا يُؤْذِيَنَّا بِرِيحِ الثُّومِ) )
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے اس درخت یعنی تھوم سے کچھ کھا لیا تو وہ ہماری مسجد میں آکر ہرگز ہمیں تکلیف نہ دے۔ ایک دوسرے مقام میں فرمایا: ایسا شخص نہ ہماری مسجدکے قریب آئے اور نہ تھوم کی بو سے ہمیں اذیت پہنچائے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1354]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 563، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 7610 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 7599»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 563
حدیث نمبر: 1357
عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَكَلْتُ ثُومًا ثُمَّ أَتَيْتُ مُصَلَّى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَوَجَدْتُهُ قَدْ سَبَقَنِي بِرَكْعَةٍ فَلَمَّا صَلَّى قُمْتُ أَقْضِي فَوَجَدَ رِيحَ الثُّومِ، فَقَالَ: ( (مَنْ أَكَلَ هَٰذِهِ الْبَقْلَةَ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا حَتَّى يَذْهَبَ رِيحُهَا) ) قَالَ: فَلَمَّا قَضَيْتُ الصَّلَاةَ أَتَيْتُهُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! إِنَّ لِي عُذْرًا، نَاوَلْنِي يَدَكَ، قَالَ: فَوَجَدْتُهُ وَاللَّهِ سَهْلًا، فَنَاوَلَنِي يَدَهُ فَأَدْخَلَهَا فِي كُمِّي إِلَى صَدْرِي فَوَجَدَهُ مَعْصُوبًا فَقَالَ: ( (إِنَّ لَكَ عُذْرًا) )
سیّدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں تھوم کھا کرنبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مسجد میں آیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک رکعت پڑھ چکے تھے، اس لیے جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو میں ایک رکعت ادا کرنے کے لیے کھڑا ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تھوم کی بو محسوس کی اور فرمایا: جو شخص یہ سبزی کھائے تو وہ اس کی بو ختم ہونے تک ہر گز ہماری مسجد کے قریب نہ آیا کرے۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نماز پوری کر کے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! میرا عذر ہے، اپنا ہاتھ مجھے دیجئے۔ وہ کہتے ہیں: اللہ کی قسم میں نے آپ کو نرم پایا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اپنا ہاتھ دے دیا، پھر اسے میری آستین میں سے داخل کر کے سینے تک پہنچایا اور میرے سینے پر بندھی ہوئی پٹی محسوس کر کے فرمایا: واقعی تیرا عذر ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب المساجد/حدیث: 1357]
تخریج الحدیث: «رجاله ثقات رجال الشيخين، غير ان الدارقطني قد رجح ارساله، وقال الألباني: صحيح۔ أخرجه ابوداود:3826، وابن ابي شيبة: 2/ 510، وابن حبان: 2095، وابن خزيمة: 1672، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 18176، 18205 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 18392»
وضاحت: فوائد: … تمام روایات اپنے مفہوم میں انتہائی واضح ہیں اور ان سے کیا جانے والا استدلال بھی انتہائی بیّن ہے، لیکن صورتحال یہ ہے کہ موجودہ دور میں انسان کی خواہشات، چاہتیں اور زبان کے چسقے اس کے مذہب پر غالب آ گئے ہیں، ہمارے ہاں کھانے کے ساتھ پیاز اور مولی وغیرہ بطور سلاد استعمال کئے جاتے ہیں۔ روکنے ٹوکنے کے باوجود کھانے والوں کی توجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمودات کی طرف جھکاؤ ہی اختیار نہیں کرتی اور بعض احباب وقت کو ٹالنے کے لیے اتنا تو کہہ دیتے ہیں کہ پیاز وغیرہ کے بعد چینییا گڑ وغیرہ کا استعمال کیا جائے تو بدبو ختم ہو جاتی ہے، لیکن وہ خود یہ نسخہ استعمال کئے بغیر مساجد کی طرف چل دیتے ہیں۔
فلسفہ رہ گیا تلقین غزالی نہ رہی اذاں رہ گئی مگر روحِ بلالی نہ رہی
اس بے توجہی کا مطلب یہ ہوا کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نافرمانی کرنا چاہتے ہیںیا فرشتوں کی قربت سے دور رہنا چاہتے یا ان کو تکلیف پہنچانا چاہتے ہیں۔ سیّدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ((مَنْ اَکَلَ مِنْ ھٰذِہِ الشَّجَرَۃِ الْمُنْتِنَۃِ فَـلَایَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا فَاِنَّ الْمَلَائِکَۃَ تَتَأَذّٰی مِمَّا یَتَأَذّٰی مِنْہُ الْاِنْسُ۔)) (صحیح بخاری، صحیح مسلم) یعنی: جو آدمی اس بدبودار درخت کا پھل (پیاز) کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے، کیونکہ فرشتے اس چیز سے تکلیف محسوس کرتے ہیں، جس سے انسان کرتے ہیں۔ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ جب وہ کسی آدمی سے پیاز اور لہسن کی بو محسوس کرتے تو اسے بقیع کی طرف نکل جانے کا حکم دے دیتے۔ (مسلم: ۵۶۷) آخر کیا وجہ ہے کہ اس قسم کی وعیدوں کے باوجود ہم ان احادیث کے مفاہیم پر غور نہیں کرتے اور اپنی طبیعت اور زبان کے چسقے کے غلام بن کر رہ جاتے ہیں۔ کیا کچا پیاز وغیرہ کھانے والے آدمی کے لیےیہ وعید کافی نہیں ہے کہ اگر مسجد نبوی ہوتی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موجود ہوتے تو اسے مسجد نبوی سے باہر نکال دیا جاتا؟ سیّدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ((نَھٰی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَنِ الثُّوْمِ وَالْبَصَلِ وَالْکُرَاثِ۔)) یعنی: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لہسن، پیاز اور گندنا کھانے سے منع فرمایا۔ (مسند طیالسی: ۲۱۷۱، صحیحہ:۲۳۸۹)
گندنا: … ایک بدبودار قسم کی ترکاری جو پیاز کے مشابہ ہوتی ہے۔ یاد رہے کہ اگر ان بدبودار چیزوں کو پکا کر ان کی بدبو ختم کر دی جائے تو ان کا کھانا جائز ہو گا۔ممکن ہے کہ اس ضمن میں ہم درج ذیل حدیث سے سبق حاصل کر لیں: حضرت علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا اور فرمایا: ((إِنَّ الْعَبْدَ إِذَا قَامَ یُصَلِّی أَتَاہُ الْمَلَکُ فَقَامَ خَلْفَہٗیَسْتَمِعُ الْقُرْآنَ وَیَدْنُوْ فَلا یَزَالُیَسْتَمِعُ وَیَدْنُوْ حَتّٰییَضَعَ فَاہُ عَلٰی فِیْہِ فَـلَا یَقْرَأُ آیَۃً إِلاَّ کَانَتْ فِی جَوْفِ الْمَلَکِ۔)) یعنی: جب بندہ نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو اس کے پاس ایک فرشتہ آتا ہے اور اس کے پیچھے کھڑے ہو کر قرآن مجید سنتا اورقریب ہوتا رہتا ہے، وہ قرآن مجید سنتے سنتے اتنا قریب ہوجاتا ہے کہ اپنا منہ اس کے منہ پر رکھ دیتا ہے اور نمازی جو آیت بھی پڑتا ہے فرشتہ اسے اپنے اندر سما لیتا ہے۔ (سنن بیہقی: ۱/ ۳۸، مسند بزار: ص ۶۰، صحیحہ: ۱۲۱۳)

رجاله ثقات رجال الشيخين
حدیث نمبر: 1643
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الشَّيْبَانِيِّ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ فَلا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا ثَلاثًا"، قَالَ إِسْحَاقُ: يَعْنِي الثُّومَ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس «الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ» ”خبیث سبزی“ کو کھا لے وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے۔“ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی۔ اسحاق نامی راوی کہتے ہیں: اس سے مراد «الثُّومُ» ”لہسن“ ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1643]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 925، 1314، 1663، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1639، 1643، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3824، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5135، والبزار فى (مسنده) برقم: 2905، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 7534، 24969» «رقم طبعة با وزير 1641»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (1/ 122). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما، إسحاق: هو ابن إبراهيم الحنظلي المعروف بابن راهويه.
حدیث نمبر: 1644
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى الْقَطَّانُ ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَطَاءٌ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ: الثُّومِ، وَالْبَصَلِ، وَالْكُرَّاثِ، فَلا يَغْشَنَا فِي مَسَاجِدِنَا، فَإِنَّ الْمَلائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الإِنْسُ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص اس سبزی یعنی لہسن، پیاز یا گندنے کو کھا لے، تو وہ ہماری مساجد میں نہ آئے، کیونکہ فرشتوں کو اس چیز سے تکلیف ہوتی ہے جس سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1644]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 564، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1644، 1646، 2086، 2087، 2089، 2090، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3822، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1806، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3365، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5133، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15245، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1315» «رقم طبعة با وزير 1642»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (547): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
حدیث نمبر: 1646
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الثَّقَفِي ، قَالَ: حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ فَضَالَةَ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ أَكْلِ الْكُرَّاثِ فَلَمْ يَنْتَهُوا، ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا بُدًّا مِنْ أَكْلِهَا، فَوَجَدَ رِيحَهَا، فَقَالَ:" أَلَمْ أَنْهَكُمْ عَنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ الْخَبِيثَةِ أَوِ الْمُنْتِنَةِ؟ مَنْ أَكَلَهَا فَلا يَغْشَنَا فِي مَسَاجِدِنَا، فَإِنَّ الْمَلائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا يَتَأَذَّى مِنْهُ الإِنْسَانُ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو گندنا کھانے سے منع کیا لیکن لوگ اس سے باز نہیں آئے، ان کے لیے اس کو کھائے بغیر کوئی چارہ نہ تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کی بو محسوس ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں نے تمہیں اس خبیث سبزی (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) اس بودار سبزی سے منع نہیں کیا تھا؟ جو شخص اسے کھا لے وہ ہماری مساجد میں نہ آئے، کیونکہ فرشتوں کو اس چیز سے تکلیف ہوتی ہے جس سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 1646]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 564، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1644، 1646، 2086، 2087، 2089، 2090، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3822، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1806، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3365، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5133، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15245، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1315» «رقم طبعة با وزير 1644»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط رجاله ثقات رجال الشيخين، إلا أن فيه تدليس ابن جريج وأبي الزبير.
حدیث نمبر: 2089
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا ابْنُ جَرِيج ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْبَقْلَةِ، فَلا يَغْشَنَا فِي مَسَاجِدِنَا" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”جو شخص اس سبزی کو کھا لے وہ ہماری مساجد میں ہمارے پاس نہ آئے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2089]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 854، 855، 5452، 7359، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 564، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1664، 1665، 1668، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1644، 1646، 2086، 2087، 2089، 2090، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 706، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3822، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1806، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3365، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5133، وأحمد فى (مسنده) برقم: 15245، والحميدي فى (مسنده) برقم: 1315، 1336» «رقم طبعة با وزير 2086»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين