الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
33. باب الْأَمْرِ بِتَعَهُّدِ الْقُرْآنِ، وَكَرَاهَةِ قَوْلِ نَسِيتُ آيَةَ كَذَا، وَجَوَازِ قَوْلِ أُنْسِيتُهَا
باب: قرآن کی نگہبانی کرنے کا حکم اور اس قول کے کہنے کی ممانعت کہ میں فلاں آیت بھول گیا اور آیت بھلا دی گئی کہنے کے جواز میں۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 1841 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح مسلم: 1841
مصنف ابن ابی شیبہ: 31988
ترقیم عبدالباقی: 790 ترقیم شاملہ: -- 1841
وحَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ ، وَعُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وإسحاق بن إبراهيم ، قَالَ إِسْحَاق: أَخْبَرَنَا، وَقَالَ الآخَرَانِ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " بِئْسَمَا لِأَحَدِهِمْ يَقُولُ: نَسِيتُ آيَةَ كَيْتَ وَكَيْتَ، بَلْ هُوَ نُسِّيَ، اسْتَذْكِرُوا الْقُرْآنَ، فَلَهُوَ أَشَدُّ تَفَصِّيًا، مِنْ صُدُورِ الرِّجَالِ، مِنَ النَّعَمِ بِعُقُلِهَا ".
منصور نے ابووائل (شفیق بن سلمہ) سے اور انہوں نے حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کی، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کسی بھی انسان کے لیے انتہائی نازیبا بات ہے کہ وہ کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ وہ بھلا دیا گیا ہے، قرآن کو یاد کرتے رہو کیونکہ وہ لوگوں کے سینوں سے دور بھاگنے میں رسیوں سمیت بھاگ جانے والے اونٹوں سے بھی بڑھ کر ہے۔" [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1841]
حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انتہائی نازیبا بات ہے کہ کوئی انسان یہ کہے کہ میں فلاں فلاں آیت بھول گیا ہوں، بلکہ وہ بھلا دیا گیا ہے، قرآن مجید کی تلاوت پر مداومت و ہمیشگی کرو، کیونکہ وہ لوگوں کے سینوں سے، بندھے ہوئے جانوروں سے (اونٹوں سے) زیادہ تیز بھاگنے والا ہے۔“ [صحيح مسلم/کتاب فضائل القرآن وما يتعلق به/حدیث: 1841]
ترقیم فوادعبدالباقی: 790
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 30616 ترقیم الشثری: -- 31988
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ حضرت عبدا للہ بن مسعود نے ارشاد فرمایا: اس قرآن کی خبر گیری کیا کرو اس لیے کہ یہ جلد نکل جانے والا ہے سینوں سے بہ نسبت اونٹ کے اپنی رسیوں سے۔ اور فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہے: برائی اس شخص کے لیے ہے جو یوں کہے: میں فلاں فلاں آیت بھول گیا۔ وہ بھولا نہیں بلکہ اسے بھلا دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 31988]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5032 (م)، 5039، 5032، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 790، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 761، 762، 763، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2039، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 942 / 11، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 1017، 7985، 7988، 7986، 10492، 10493، 10496، 10494، 10495، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2942، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2787، 3390، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 16، 17، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 4122، 4123، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3690، 4039، 4101، 4166، 4261، 4374، 4502، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 259، والحميدي فى «مسنده» برقم: 91، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5136، والبزار فى «مسنده» برقم: 1656، 1657 / 1، 1657 / 2، 1695، 1734، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 5967، 5969، 5968، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8797، 31987، والطبراني فى «الكبير» برقم: 8688، 10231، 10347، 10415، 10418، 10436، 10437، 10449، والطبراني فى «الصغير» برقم: 305، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3302، 4284، ترقيم محمد عوامة: 30616»