الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
47. باب ذِكْرِ الْخَوَارِجِ وَصِفَاتِهِمْ:
باب: خوارج اور ان کی صفات کا ذکر۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2452 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 2452
سنن ابن ماجہ: 171
صحیح ابن حبان: 25
الجامع الكامل: 15825
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 1064 ترقیم شاملہ: -- 2452
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي نُعْمٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيَّ ، يَقُولُ: بَعَثَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْيَمَنِ بِذَهَبَةٍ فِي أَدِيمٍ مَقْرُوظٍ، لَمْ تُحَصَّلْ مِنْ تُرَابِهَا، قَالَ: فَقَسَمَهَا بَيْنَ أَرْبَعَةِ نَفَرٍ: بَيْنَ عُيَيْنَةَ بْنِ حِصْنٍ، وَالْأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ، وَزَيْدِ الْخَيْلِ، وَالرَّابِعُ إِمَّا عَلْقَمَةُ بْنُ عُلَاثَةَ وَإِمَّا عَامِرُ بْنُ الطُّفَيْلِ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَصْحَابِهِ: كُنَّا نَحْنُ أَحَقَّ بِهَذَا مِنْ هَؤُلَاءِ، قَالَ: فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَلَا تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ، يَأْتِينِي خَبَرُ السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً "، قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ غَائِرُ الْعَيْنَيْنِ مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ نَاشِزُ الْجَبْهَةِ كَثُّ اللِّحْيَةِ مَحْلُوقُ الرَّأْسِ مُشَمَّرُ الْإِزَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ اتَّقِ اللَّهَ، فَقَالَ: " وَيْلَكَ أَوَلَسْتُ أَحَقَّ أَهْلِ الْأَرْضِ أَنْ يَتَّقِيَ اللَّهَ "، قَالَ: ثُمَّ وَلَّى الرَّجُلُ، فَقَالَ خَالِدُ بْنُ الْوَلِيدِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا أَضْرِبُ عُنُقَهُ؟، فَقَالَ: " لَا لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ يُصَلِّي "، قَالَ خَالِدٌ: وَكَمْ مِنْ مُصَلٍّ يَقُولُ بِلِسَانِهِ مَا لَيْسَ فِي قَلْبِهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنِّي لَمْ أُومَرْ أَنْ أَنْقُبَ عَنْ قُلُوبِ النَّاسِ، وَلَا أَشُقَّ بُطُونَهُمْ "، قَالَ: ثُمَّ نَظَرَ إِلَيْهِ وَهُوَ مُقَفٍّ، فَقَالَ: " إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا، قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ رَطْبًا، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ، كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ "، قَالَ: أَظُنُّهُ قَالَ: " لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ "،
عبدالواحد نے عمارہ بن قعقاع سے روایت کی، انہوں نے کہا: ہمیں عبدالرحمان بن ابی نعم نے حدیث بیان کی، کہا: میں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رنگے ہوئے (دباغت شدہ) چمڑے میں (خام) سونے کا ایک ٹکڑا بھیجا جسے مٹی سے الگ نہیں کیا گیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چار افراد: عینیہ بن حصین، اقرع بن حابس، زید الخیل اور چوتھے فرد علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل رضی اللہ عنہ کے درمیان تقسیم کر دیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھیوں میں سے ایک آدمی نے کہا: ہم اس (عطیے) کے ان لوگوں کی نسبت زیادہ حق دار تھے۔ کہا: یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم مجھے امین نہیں سمجھتے؟ حالانکہ میں اس کا امین ہوں جو آسمان میں ہے، میرے پاس صبح و شام آسمان کی خبر آتی ہے۔“ (ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے) کہا: گھنی داڑھی، ابھرے ہوئے رخساروں، دھنسی ہوئی آنکھوں، نکلی ہوئی پیشانی، منڈھے ہوئے سر والا اور پنڈلی تک اٹھے تہبند والا ایک شخص کھڑا ہوا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ سے ڈریے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس، کیا میں تمام اہل زمین سے بڑھ کر اللہ سے ڈرنے کا حقدار نہیں ہوں!“ پھر وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چل دیا۔ تو خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے عرض کی: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، ہو سکتا ہے کہ وہ نماز پڑھتا ہو۔“ خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کی: کتنے ہی نمازی ہیں جو زبان سے (وہ بات) کہتے ہیں (کلمہ پڑھتے ہیں) جو ان کے دلوں میں نہیں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ لوگوں کے دلوں میں سوراخ کروں اور نہ یہ کہ ان کے پیٹ چاک کروں۔“ پھر جب وہ پشت پھیر کر جا رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا: ”یہ حقیقت ہے کہ اس کی اصل سے ایسے لوگ نکلیں گے جو اللہ کی کتاب کو بڑی تراوٹ سے پڑھیں گے (لیکن) وہ ان کے گلے سے نیچے نہیں اترے گی، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر نشانہ بنائے جانے والے شکار سے نکلتا ہے۔“ (ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نے) کہا: میرا خیال ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں نے ان کو پا لیا تو انہیں اس طرح قتل کروں گا جس طرح ثمود قتل ہوئے تھے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2452]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ نے یمن سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں رنگے ہوئے چمڑے کی ایک تھیلی میں کچھ سونا بھیجا جسے ابھی مٹی سے الگ نہیں کیا گیا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چار افراد: عینیہ بن حصن، اقرع بن حابس، زید الخیل اور چوتھا علقمہ بن علاثہ یا عامر بن طفیل کے درمیان تقسیم کر دیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک آدمی نے کہا: ”ہم ان سے اس کے زیادہ حقدار تھے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک یہ بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «أَلَا تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ، يَأْتِينِي خَبَرُ السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً» ”کیا تم مجھے امین نہیں سمجھتے؟ حالانکہ میں اس کا امین ہوں جو آسمان میں ہے، میرے پاس تو صبح و شام آسمان کی خبریں آتی ہیں۔“ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: اس پر ایک آدمی کھڑا ہوا جس کی آنکھیں دھنسی ہوئی تھیں، گال ابھرے ہوئے تھے، پیشانی اونچی تھی، داڑھی گھنی تھی، سر منڈا ہوا تھا اور تہبند پنڈلی تک اٹھا ہوا تھا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! اللہ سے ڈرو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «وَيْلَكَ، أَوَلَسْتُ أَحَقَّ أَهْلِ الْأَرْضِ أَنْ يَتَّقِيَ اللَّهَ؟» ”تجھ پر افسوس! کیا میں تمام اہل زمین سے زیادہ اللہ سے ڈرنے کا حقدار نہیں ہوں؟“ پھر وہ آدمی پیٹھ پھیر کر چل دیا، تو حضرت خالد بن ولید رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَا، لَعَلَّهُ أَنْ يَكُونَ يُصَلِّي» ”نہیں، ہو سکتا ہے کہ یہ نمازی ہو۔“ حضرت خالد رضی اللہ عنہ نے کہا: کتنے ہی نمازی ایسے ہیں جو زبان سے ایسی بات کہتے ہیں جو ان کے دلوں میں نہیں ہوتی! تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «إِنِّي لَمْ أُومَرْ أَنْ أَنْقُبَ عَنْ قُلُوبِ النَّاسِ، وَلَا أَشُقَّ بُطُونَهُمْ» ”مجھے لوگوں کے دل چیرنے کا اور ان کے پیٹ چاک کرنے کا حکم نہیں دیا گیا (کہ ان کے دل کی بات جانوں)۔“ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر نظر دوڑائی جب کہ وہ پیٹھ پھیر کر جا رہا تھا اور فرمایا: «إِنَّهُ يَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ رَطْبًا، لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ» ”واقعہ یہ ہے کہ اس کی نسل سے ایسے لوگ نکلیں گے جو اللہ کی کتاب کو روانی سے پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے پار نکل جاتا ہے۔“ حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میرا خیال ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لَأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ» ”اگر میں نے ان کو پا لیا تو قومِ ثمود کی طرح ان کو تہس نہس کر ڈالوں گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2452]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1064
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 171
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ قرآن تو ضرور پڑھیں گے، مگر وہ اسلام سے نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 171]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے، (اس کے باوجود) وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح نشانہ بننے والے جانور میں سے تیر آر پار ہو جاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 171]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6125، ومصباح الزجاجة: 64)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/256) (صحیح)» (سند میں سماک ضعیف ہیں، اوران کی عکرمہ سے روایت میں اضطراب ہے، لیکن یہ حدیث دوسرے شواہد سے صحیح ہے، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2221)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 30822 ترقیم الشثری: -- 32198
حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني قرة بن خالد السدوسي قال: حدثني ابو الزبير ، عن جابر، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يجيء قوم يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية على فوقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (فروة).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٣)، وأحمد (١٤٨٦١).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک قوم ایسی آئے گی جو قرآن پڑھیں گے مگر قرآن ان کے حلقوں سے کبھی تجاوز نہیں کرے گا وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسا کہ تیر کا پھل شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32198]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40727، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9060، ترقيم محمد عوامة: 30822»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40727، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9060، ترقيم محمد عوامة: 30822»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 39073 ترقیم الشثری: -- 40728
حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني قرة بن خالد السدوسي قال: حدثنا ابو الزبير ، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يجيء قوم يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية على فوقه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (تراقبهم).
(٢) في [ع]: (يمزقون).
(٣) في [ع]: (يمزق).
(٤) في [ع]: (قومه).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٣)، وأحمد (١٤٨٦١).
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک ایسی قوم آئے گی جو قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر اپنے سوفار تک شکار سے نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40728]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32198، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9060، ترقيم محمد عوامة: 39073»
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32198، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9060، ترقيم محمد عوامة: 39073»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
ترقیم عوامۃ: 39074 ترقیم الشثری: -- 40729
حدثنا ابو الاحوص ، عن سماك ، عن عكرمة ، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليقران القرآن ناس من امتي يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الأخوص).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٣) في [ع]: (يمزقون).
(٤) في [أ، ب]: (الدين).
(٥) في [ع]: (يمزق).
(٦) في [أ، ب]: زيادة (على قوته).
(٧) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، وأخرجه أحمد (٢٣١٢)، وابن ماجه (١٧١)، والطيالسي (٢٦٨٧)، والفرياني في فضائل القرآن (١٩٤)، والطبراني (١١٧٣٤)، وأبو يعلى (٢٣٥٤).
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40729]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 69، 70، 71، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 171، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2349، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2810، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2354، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32196، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11734، 11775، ترقيم محمد عوامة: 39074»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 69، 70، 71، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 171، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2349، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2810، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2354، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32196، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11734، 11775، ترقيم محمد عوامة: 39074»
الحكم على الحديث:
إسناده مضطرب
حدیث نمبر: 25
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي نُعْمٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: بَعَثَ عَلِيٌّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْيَمَنِ بِذَهَبٍ فِي أُدُمٍ، فَقَسَمَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَ زَيْدِ الْخَيْلِ، وَالأَقْرَعِ بْنِ حَابِسٍ، وَعُيَيْنَةَ بْنِ حِصْنٍ، وَعَلْقَمَةَ بْنِ عُلاثَةَ، فَقَالَ أُنَاسٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ وَالأَنْصَارِ: نَحْنُ أَحَقُّ بِهَذَا، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَشَقَّ عَلَيْهِ، وَقَالَ: " أَلا تَأْمَنُونِي وَأَنَا أَمِينُ مَنْ فِي السَّمَاءِ، يَأْتِينِي خَبَرُ مَنْ فِي السَّمَاءِ صَبَاحًا وَمَسَاءً؟" فَقَامَ إِلَيْهِ نَاتِئُ الْعَيْنَيْنِ، مُشْرِفُ الْوَجْنَتَيْنِ، نَاشِزُ الْوَجْهِ كَثُّ اللِّحْيَةِ، مَحْلُوقُ الرَّأْسِ، مُشَمَّرُ الإِزَارِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اتَّقِ اللَّهَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَوَ لَسْتُ بِأَحَقِّ أَهْلِ الأَرْضِ أَنْ أَتَّقِيَ اللَّهَ؟" ثُمَّ أَدْبَرَ، فَقَامَ إِلَيْهِ خَالِدٌ سَيْفُ اللَّهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلا أَضْرِبُ عُنُقَهُ؟، فَقَالَ:" لا، إِنَّهُ لَعَلَّهُ يُصَلِّي"، قَالَ: إِنَّهُ رُبَّ مُصَلٍّ يَقُولُ بِلِسَانِهِ مَا لَيْسَ فِي قَلْبِهِ، قَالَ:" إِنِّي لَمْ أُومَرْ أَنْ أَشُقَّ قُلُوبَ النَّاسِ، وَلا أَشُقَّ بُطُونَهُمْ"، فَنَظَرَ إِلَيْهِ صَلَّى الِلَّهِ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُقَفٍّ، فَقَالَ:" إِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ ضِئْضِئِ هَذَا قَوْمٌ يَتْلُونَ كِتَابَ اللَّهِ لا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهُمْ مِنَ الرَّمِيَّةِ" ، قَالَ عُمَارَةُ فَحَسِبْتُ أَنَّهُ قَالَ: لَئِنْ أَدْرَكْتُهُمْ لأَقْتُلَنَّهُمْ قَتْلَ ثَمُودَ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے یمن سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں چمڑے میں کچھ سونا بھیجا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ سونا زید خیل، اقرع بن حابس، عینیہ بن حصن اور علقمہ بن علاثہ کے درمیان تقسیم کر دیا۔ مہاجرین اور انصار سے تعلق رکھنے والے کچھ لوگوں نے یہ کہا: ہم اس کے زیادہ حق دار تھے۔ اس بات کی اطلاع نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی تو یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو گراں گزری، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کیا تم لوگ مجھے امین نہیں سمجھتے ہو؟ حالانکہ میں اس ذات کا امین ہوں، جو آسمان میں ہے، میرے پاس آسمان میں موجود ذات کی خبریں صبح و شام آتی ہیں۔“ (راوی کہتے ہیں:) تو ابھری ہوئی آنکھوں اور ابھرے ہوئے گالوں، ابھرے ہوئے چہرے، گھنی داڑھی، منڈے ہوئے سر اور اوپر کیے ہوئے تہبند والا ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اللہ تعالیٰ سے ڈریئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمام اہل زمین سے زیادہ اس بات کا حق دار نہیں ہوں کہ میں اللہ سے ڈروں؟“ پھر وہ شخص وہاں سے چلا گیا، تو اللہ کی تلوار سیدنا خالد رضی اللہ عنہ اٹھ کر اس کی طرف جانے لگے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جی نہیں، ہو سکتا ہے وہ شخص نماز ادا کر رہا ہو۔“ سیدنا خالد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: نمازی ایسے ہیں، جو زبان کے ذریعے وہ بات کہتے ہیں، جو ان کے دل میں نہیں ہوتی ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مجھے اس بات کا حکم نہیں دیا گیا کہ میں لوگوں کے دل چیر کے دیکھوں، یا ان کے پیٹ چیر کے دیکھوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی طرف دیکھا وہ اس وقت واپس جا رہا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عنقریب اس کی اولاد میں ایسے لوگ پیدا ہوں گے، جو اللہ کی کتاب کی تلاوت کریں گے، لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گی اور وہ لوگ دین سے یوں خارج ہو جائیں گے، جس طرح تیر نشانے کے پار ہو جاتا ہے۔“ عمارہ نامی راوی یہ بیان کرتے ہیں: میرا خیال ہے، روایت میں یہ الفاظ بھی ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا: ”اگر میں نے ان لوگوں کا زمانہ پا لیا، تو میں انہیں اس طرح قتل کروں گا، جس طرح قوم ثمود کو قتل کیا گیا تھا۔“ [صحیح ابن حبان/المقدمة/حدیث: 25]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 3344، 3610، 4351، 4667، 5058، 6163، 6931، 6933، 7432، 7562، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1064، 1065، ومالك فى (الموطأ) برقم: 694، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2373، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 25، 6735، 6737، 6740، 6741، والضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2392، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2665، 2674، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2577، 4112، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 2370، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4667، 4764، 4765، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 169، وسعيد بن منصور فى (سننه) ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2903، 2904، 2972، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11164، والحميدي فى (مسنده) برقم: 766»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (864 و2470): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين: أبو خيثمة: هو زهير بن حرب، وجرير: هو ابن عبد الحميد.
حدیث نمبر: 15825
15825- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليقرأن القرآن ناس من أمتي، يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (171)، وأحمد (2312) كلاهما من طريق أبي الأحوص، عن سماك، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 2039
«إن بعدي من أمتي قوما يقرءون القرآن لا يجاوز حلاقمهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية ثم لا يعودون إليه شر الخلق والخليقة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بیشک میرے بعد میری امت میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، پھر وہ اس کی طرف کبھی نہیں لوٹیں گے، وہ تمام مخلوق میں سب سے بدترین لوگ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2039]
”بیشک میرے بعد میری امت میں کچھ ایسے لوگ ہوں گے جو قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، پھر وہ اس کی طرف کبھی نہیں لوٹیں گے، وہ تمام مخلوق میں سب سے بدترین لوگ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2039]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م هـ] عن أبي ذر ورافع بن عمرو الغفاري معا1.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3660
«سيقرأ القرآن رجال لا يجاوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3660]
”کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3660]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ع] عن أنس. الصحيحة 1895: حم، ق - علي وأبي سعيد الخدري، م - أبي ذر، ورافع بن عمرو1، حم - أنس، ع – ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5463
«ليقرأن القرآن ناس من أمتي يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے، لیکن وہ اسلام سے اسی طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے پار نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5463]
”میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے، لیکن وہ اسلام سے اسی طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے جسم سے پار نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام./حدیث: 5463]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم هـ] عن ابن عباس. الصحيحة 2201: عم، ع.»
قال الشيخ الألباني: صحيح