🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (7563)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم فواد عبدالباقی سے تلاش کل احادیث (3033)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
47. باب ذِكْرِ الْخَوَارِجِ وَصِفَاتِهِمْ:
باب: خوارج اور ان کی صفات کا ذکر۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 2455 (کل: 15 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 2455
سنن ابن ماجہ: 171
مسند احمد: 1346، 21531
مصنف ابن ابی شیبہ: 32198، 40728، 40729
الجامع الكامل: 15825
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 2240، 3660، 5463، 5878
المعجم الکبیر للطبرانی: 5414، 14969
المعجم الاوسط: 5413
1 تا 10
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1064 ترقیم شاملہ: -- 2455
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ ، قَالَ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، وَعَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ، أنهما أتيا أبا سعيد الخدري فسألاه عَنْ الْحَرُورِيَّةِ، هَلْ سَمِعْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُهَا؟، قَالَ: لَا أَدْرِي مَنْ الْحَرُورِيَّةُ، وَلَكِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " يَخْرُجُ فِي هَذِهِ الْأُمَّةِ وَلَمْ يَقُلْ مِنْهَا قَوْمٌ تَحْقِرُونَ صَلَاتَكُمْ مَعَ صَلَاتِهِمْ، فَيَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حُلُوقَهُمْ أَوْ حَنَاجِرَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ، فَيَنْظُرُ الرَّامِي إِلَى سَهْمِهِ إِلَى نَصْلِهِ إِلَى رِصَافِهِ، فَيَتَمَارَى فِي الْفُوقَةِ هَلْ عَلِقَ بِهَا مِنَ الدَّمِ شَيْءٌ ".
محمد بن ابراہیم نے ابوسلمہ اور عطاء بن یسار سے روایت کی کہ وہ دونوں حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے حروریہ کے بارے میں دریافت کیا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان کا تذکرہ کرتے ہوئے سنا تھا؟ انہوں نے کہا: حروریہ کو تو میں نہیں جانتا، البتہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اس امت میں ایک قوم نکلے گی۔“ آپ نے ”اس امت میں سے“ نہیں کہا۔ ”تم اپنی نمازوں کو ان کی نمازوں سے ہیچ سمجھو گے، وہ قرآن پڑھیں گے اور وہ ان کے حلق۔۔۔ یا ان کے گلے۔۔۔ سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ اس طرح دین سے نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار کیے ہوئے جانور سے نکل جاتا ہے اور تیر انداز اپنے تیر کی لکڑی کو، اس کے پھل کو، اس کی تانت کو دیکھتا ہے اور اس کے پچھلے حصے (سوفار یا چٹکی) کے بارے میں شک میں مبتلا ہوتا ہے کہ کیا اس کے ساتھ (شکار کے) خون میں کچھ لگا ہے۔“ (تیر تیزی سے نکل جائے تو اس پر خون وغیرہ زیادہ نہیں لگتا۔ اسی طرح تیزی کے ساتھ دین سے نکلنے والے پر دین کا کوئی اثر باقی نہیں رہتا۔) [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2455]
ابو سلمہ اور عطاء بن یسار حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ان سے حرویہ کے بارے میں پوچھا: ”کیا آپ نے ان کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”حرویہ کا تو مجھے پتا نہیں ہے لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس امت میں ( «فِي» کہا، «مِنْهَا» نہیں کہا) ایک قوم نکلے گی۔ تم اپنی نمازوں کو ان کے مقابلے میں ہیچ سمجھو گے۔ وہ قرآن پڑھیں گے، وہ ان کے حلق یا گلے سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اسی طرح نکلیں گے جیسے تیر شکار سے نکلتا ہے، تیر انداز اس کی لکڑی کو دیکھتا ہے، اس کے پھل کو، اس کے پر کو دیکھتا ہے اور اس کی نوک یا اس کے آخری کنارے کے بارے میں شک میں مبتلا ہوتا ہے کہ کہیں اس کے خون میں سے کچھ لگا ہے۔““ [صحيح مسلم/كتاب الزكاة/حدیث: 2455]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1064
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 171
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، وَسُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيَقْرَأَنَّ الْقُرْآنَ نَاسٌ مِنْ أُمَّتِي يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ قرآن تو ضرور پڑھیں گے، مگر وہ اسلام سے نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے“۔ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 171]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے، (اس کے باوجود) وہ اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح نشانہ بننے والے جانور میں سے تیر آر پار ہو جاتا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/(أبواب كتاب السنة)/حدیث: 171]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 6125، ومصباح الزجاجة: 64)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/256) (صحیح)» ‏‏‏‏ (سند میں سماک ضعیف ہیں، اوران کی عکرمہ سے روایت میں اضطراب ہے، لیکن یہ حدیث دوسرے شواہد سے صحیح ہے، سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 2221)
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1346
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ آدَمَ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ غَفَلَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَكُونُ فِي آخِرِ الزَّمَانِ قَوْمٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الْإِسْلَامِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، قِتَالُهُمْ حَقٌّ عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ".
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایک قوم ایسی آئے گی جو اسلام سے ایسے نکل جائے گی جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، یہ لوگ قرآن تو پڑھتے ہوں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اتر سکے گا، ان سے قتال کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔“ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 1346]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، روي يوسف بن أبي اسحاق عن أبيه فأدخل بينه و بين سويد بن غفلة أبا قيس الأودي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21531
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: " إِنَّ أُنَاسًا مِنْ أُمَّتِي سِيمَاهُمْ التَّحْلِيقُ، يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حُلُوقَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ، هُمْ شَرُّ الْخَلْقِ وَالْخَلِيقَةِ" .
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری امت کے کچھ لوگ " جن کی علامت سر منڈوانا ہوگی قرآن کریم تو پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا وہ لوگ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے، وہ بدترین مخلوق ہوں گے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21531]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30822 ترقیم الشثری: -- 32198
حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني قرة بن خالد السدوسي قال: حدثني ابو الزبير ، عن جابر، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يجيء قوم يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية على فوقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (فروة).
(٢) سقط من: [ط، هـ].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٣)، وأحمد (١٤٨٦١).

حضرت جابر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک قوم ایسی آئے گی جو قرآن پڑھیں گے مگر قرآن ان کے حلقوں سے کبھی تجاوز نہیں کرے گا وہ دین سے ایسے نکل جائیں گے جیسا کہ تیر کا پھل شکار سے آر پار ہو کر نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 32198]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 40727، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9060، ترقيم محمد عوامة: 30822»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 39073 ترقیم الشثری: -- 40728
حدثنا زيد بن حباب قال: حدثني قرة بن خالد السدوسي قال: حدثنا ابو الزبير ، عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: يجيء قوم يقرؤون القرآن لا يجاوز تراقيهم، يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية على فوقه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (تراقبهم).
(٢) في [ع]: (يمزقون).
(٣) في [ع]: (يمزق).
(٤) في [ع]: (قومه).
(٥) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٠٦٣)، وأحمد (١٤٨٦١).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ایک ایسی قوم آئے گی جو قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن قرآن ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر اپنے سوفار تک شکار سے نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40728]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2576، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، 15047، 15048، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1308، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 18651، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32198، والطبراني فى «الكبير» برقم: 1753، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 9060، ترقيم محمد عوامة: 39073»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 39074 ترقیم الشثری: -- 40729
حدثنا ابو الاحوص ، عن سماك ، عن عكرمة ، عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليقران القرآن ناس من امتي يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (الأخوص).
(٢) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ب].
(٣) في [ع]: (يمزقون).
(٤) في [أ، ب]: (الدين).
(٥) في [ع]: (يمزق).
(٦) في [أ، ب]: زيادة (على قوته).
(٧) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، وأخرجه أحمد (٢٣١٢)، وابن ماجه (١٧١)، والطيالسي (٢٦٨٧)، والفرياني في فضائل القرآن (١٩٤)، والطبراني (١١٧٣٤)، وأبو يعلى (٢٣٥٤).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میری امت کے کچھ لوگ قرآن پڑھتے ہوں گے لیکن اسلام سے اس طرح نکل جائیں گے جس طرح تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمل وصلى الله على سيدنا محمد النبي وآله/حدیث: 40729]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة .» ‏‏‏‏
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 69، 70، 71، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 171، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2349، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 2810، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2354، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 32196، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11734، 11775، ترقيم محمد عوامة: 39074»

الحكم على الحديث:
إسناده مضطرب
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15825
15825- عن ابن عباس قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: ليقرأن القرآن ناس من أمتي، يمرقون من الإسلام كما يمرق السهم من الرمية.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (171)، وأحمد (2312) كلاهما من طريق أبي الأحوص، عن سماك، عن عكرمة، عن ابن عباس فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2240
"إن ناسا من أمتي سيماهم التحليق يقرءون القرآن لا يجاوز حلوقهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من
الرمية هم شر الخلق والخليقة"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ میری امت کے کچھ لوگ ایسے ہوں گے جن کی علامت سر منڈانا ہوگی، وہ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا۔ وہ دین سے اس طرح تیزی سے نکل جائیں گے جیسے تیر شکار کے پار نکل جاتا ہے، وہ تمام مخلوق اور پیدائش میں سب سے بدترین لوگ ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن ب/حدیث: 2240]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم م] عن أبي هريرة.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3660
«سيقرأ القرآن رجال لا يجاوز حناجرهم يمرقون من الدين كما يمرق السهم من الرمية»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کچھ لوگ قرآن پڑھیں گے مگر وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف السين./حدیث: 3660]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [ع] عن أنس. الصحيحة 1895: حم، ق - علي وأبي سعيد الخدري، م - أبي ذر، ورافع بن عمرو1، حم - أنس، ع – ابن عباس.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں