الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح مسلم سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
ترقيم عبدالباقی
عربی
اردو
5. باب الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ مُكَفِّرَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ.
باب: بیان ہے کہ پانچ نمازیں اور جمعہ سے جمعہ تک اور رمضان سے رمضان تک گناہوں کا کفارہ ہو جاتے ہیں جو ان کے درمیان میں کیے جائیں اگر کبیرہ گناہوں سے بچتا رہے۔
شواہد الحدیث — صحيح مسلم حدیث نمبر 552 (کل: 13 مقامات، 8 کتب)
صحیح مسلم: 552
مصنف ابن ابی شیبہ: 5124
الفتح الربانی: 1020
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3874
1 تا 10
ترقیم عبدالباقی: 233 ترقیم شاملہ: -- 552
حَدَّثَنِي أَبُو الطَّاهِرِ ، وَهَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الأَيْلِيُّ ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ أَبِي صَخْرٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ إِسْحَاق مَوْلَى زَائِدَةَ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ يَقُولُ: " الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ، وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ، مُكَفِّرَاتٌ مَا بَيْنَهُنَّ إِذَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ ".
اسحاق بن عبداللہ (عمر بن اسحاق کے والد) نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”جب (انسان) کبیرہ گناہوں سے اجتناب کر رہا ہو تو پانچ نمازیں، ایک جمعہ (دوسرے) جمعہ تک اور ایک رمضان دوسرے رمضان تک، درمیان کے عرصے میں ہونے والے گناہوں کو مٹانے کا سبب ہیں۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 552]
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے تھے: ”پانچ نمازیں، جمعہ سے اگلے جمعہ تک، رمضان اگلے رمضان تک کے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں جب کہ انسان کبیرہ گناہوں سے بچے۔“ [صحيح مسلم/كتاب الطهارة/حدیث: 552]
ترقیم فوادعبدالباقی: 233
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة، انفرد به مسلم - انظر ((التحفة)) برقم (1283)»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
ترقیم عوامۃ: 5067 ترقیم الشثری: -- 5124
حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن عطية ، عن ابي سعيد ، عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: " من تطهر واحسن الطهور ثم اتى الجمعة، فلم يله ولم يجهل، كان كفارة لما بينها وبين الجمعة الاخرى، والصلوات الخمس كفارات لما بينهن , وفي الجمعة ساعة لا يوافقها عبد مسلم فيسال الله خيرا إلا اعطاه"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، هـ]: (وأحسن).
(٢) سقط: من [جـ، ك] (الأخرى).
(٣) في [أ، ب، د، ط، هـ]: (فسأل).
(٤) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه أحمد (١١٣٤٧)، وابن خزيمة (١٨١٧)، وعبد ابن حميد (٩٠١)، والبزار (٦٣٢/ كشف) والطبراني في الأوسط (٥٤٥٣).
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اچھی طرح طہارت حاصل کی، پھر جمعہ کی نماز کے لئے آیا اور کوئی فضول اور جہالت والا کام نہ کیا تو یہ جمعہ پچھلے جمعہ تک کے تمام گناہوں کا کفارہ بن جائے گا۔ پانچوں نمازوں میں سے ہر نماز اپنے سے پہلی نماز تک کے لئے کفارہ ہے۔ جمعہ میں ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے کہ جو مسلمان بندہ اسے پا لے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اسے عطا فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الجمعة/حدیث: 5124]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى .»
«أخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1762، 1817، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2778، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 1049، 1050، وأبو داود فى «سننه» برقم: 343، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 5765، 6040، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11522، 11947، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 901، والبزار فى «مسنده» برقم: 8611، 8699، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 689، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 2164، 2165، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 2078، 3124، 5457، ترقيم محمد عوامة: 5067»

إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 1020
عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (مَنْ جَعَلَ لِلَّهِ نِدًّا جَعَلَهُ اللَّهُ فِي النَّارِ) ) وَقَالَ: وَأُخْرَى أَقُولُهَا لَمْ أَسْمَعْهَا مِنْهُ، مَنْ مَاتَ لَا يَجْعَلُ لِلَّهِ نِدًّا أَدْخَلَهُ الْجَنَّةَ، وَإِنَّ هَٰذِهِ الصَّلَوَاتِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْمَقْتَلُ)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک بنایا، اللہ تعالیٰ اس کو جہنم میں ڈال دے گا۔ پھر سیدنا ابن مسعود ؓ نے کہا: دوسری بات میں خود کہہ رہا ہوں، میں نے یہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نہیں سنی ہے: جو آدمی اس حال میں مرتا ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کا کوئی شریک نہیں بناتا تو وہ اِس کو جنت میں داخل کرے گا اور یقینا یہ نمازیں اپنے درمیان والے گناہوں کا کفارہ بنتی ہیں، جب تک تباہ کرنے والے (یعنی کبیرہ) گناہ سے بچا جائے گا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه ابويعلي: 5090، والطبراني في الكبير: 10416، وفي الاوسط: 2232، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3811 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3811»
الحكم على الحديث:
صحيح۔ أخرجه ابويعلي: 5090
حدیث نمبر: 1656
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ هَذِهِ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ الْحَقَائِقَ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مِنَ الذُّنُوبِ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ صَالِحُ بْنُ مُوسَى، وَهُوَ مُنْكَرُ الْحَدِيثِ.

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”یہ پانچ نمازیں حق ہیں، اور (ان کے) درمیان کیے جانے والے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی صالح بن موسیٰ ہے، اور وہ منکر الحدیث ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1656]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 1704، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 8740»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 1667
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، وَهُوَ مَتْرُوكٌ كَذَّابٌ.

سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”پانچ نمازیں، ایک جمعہ، دوسرے جمعہ تک، اُن کے درمیان میں ہونے والے گناہوں کا کفارہ بن جاتے ہیں، جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا گیا ہو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی خلیل بن ذکریا ہے، اور وہ متروک اور کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1667]

إسنادہ موضوع، اس کا راوی خلیل بن زکریا کذاب اور متروک ہے۔
حدیث نمبر: 3874
«الصلوات الخمس كفارة لما بينهن ما اجتنبت الكبائر والجمعة إلى الجمعة وزيادة ثلاثة أيام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پانچوں نمازیں ان کے درمیان (سرزد ہونے والے گناہوں) کا کفارہ ہیں، بشرطیکہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے، اور جمعہ سے جمعہ تک اور مزید تین دن (بھی کفارہ ہیں)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3874]

تخریج الحدیث: «(صحيح) [حل] عن أنس. الصحيحة 1920: م - أبي هريرة في حديثين1»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 8709
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الثَّوْرِيِّ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ: الصَّلَوَاتُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ ".
سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”نمازیں ان کے درمیان کے گناہوں کا کفارہ ہیں، جب تک کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 8709]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 9، صفحہ 148، حدیث 8741»
حدیث نمبر: 10378
حَدَّثَنَا أَبُو عُمَرَ الضَّرِيرُ مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْكُوفِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ مَاتَ يَجْعَلُ لِلهِ نِدًّا دَخَلَ النَّارَ، وَالصَّلَوَاتُ الْحَقَائِقُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَ الْكَبَائِرُ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہوئے مرا وہ جہنم میں داخل ہوگا، اور (پانچوں فرض) نمازیں، جب کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے، تو درمیانی (صغیرہ) گناہوں کا کفارہ ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 10378]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 10، صفحہ 189، حدیث 10416»
حدیث نمبر: 673
قَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ يَزِيدَ الرَّقَاشِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: جَاءَنِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ بِمِرْآةٍ بَيْضَاءَ فِيهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ، فَقُلْتُ: مَا هَذِهِ؟ قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ فِيهَا سَاعَةٌ.
وَحَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى الْحِمْيَرِيُّ ، ثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ خُمَيْرٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأَيَّامُ، فَعُرِضَ عَلَيَّ مِنْهَا يَوْمُ الْجُمُعَةِ، فَإِذَا هِيَ كَالْمِرْآةِ الْحَسْنَاءِ وَإِذَا فِي وَسَطِهَا نُكْتَةٌ سَوْدَاءُ، فَقُلْتُ: مَا هَذَا السَّوَادُ؟ قَالَ: هَذِهِ السَّاعَةُ.
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُحَارِبِيُّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ عُثْمَانَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَتَانِي جِبْرِيلُ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ بِالْجُمُعَةِ، وَهِيَ كَالْمِرْآةِ الْبَيْضَاءِ فِيهَا كَالنُّكْتَةِ السَّوْدَاءِ، فَقُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، مَا هَذِهِ؟ قَالَ: هَذِهِ الْجُمُعَةُ، قُلْتُ: وَمَا الْجُمُعَةُ؟ قَالَ: لَكُمْ فِيهَا خَيْرٌ، قُلْتُ: وَمَا لَنَا فِيهَا؟ قَالَ: يَكُونُ عِيدًا لَكَ، وَلِقَوْمِكَ مِنْ بَعْدِكَ، وَيَكُونُ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى تَبَعًا لَكَ، قُلْتُ: وَمَا لَنَا فِيهَا؟ قَالَ: لَكُمْ فِيهَا سَاعَةٌ لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللهَ تَعَالَى فِيهَا شَيْئًا مِنْ أَمْرِ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ إِلَّا أَعْطَاهُ اللهُ إِيَّاهُ - إِنْ كَانَ لَهُ فِيهَا قَسْمٌ - وَإِلَّا ادَّخَرَ لَهُ عِنْدَهُ مَا هُوَ أَفْضَلُ مِنْهُ - إِنْ لَمْ يَكُنْ لَهُ بِقَسْمٍ - أَوْ تَعَوَّذَ بِهِ مِنْ شَرٍّ هُوَ عَلَيْهِ مَكْتُوبٌ إِلَّا دَفَعَ عَنْهُ مِنَ الْبَلَاءِ مَا هُوَ أَعْظَمُ مِنْهُ، قُلْتُ: وَلِمَ ذَاكَ؟! قَالَ: لِأَنَّ رَبَّكَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى اتَّخَذَ فِي الْجَنَّةِ وَادِيًا مِنْ مِسْكٍ أَبْيَضَ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ هَبَطَ مِنْ عِلِّيِّينَ عَلَى كُرْسِيِّهِ، ثُمَّ حُفَّ الْكُرْسِيُّ بِمَنَابِرَ مِنْ ذَهَبٍ مُكَلَّلَةٍ بِالْجَوْهَرِ، ثُمَّ جِيءَ بِالنَّبِيِّينَ فَيَجْلِسُونَ عَلَيْهَا، ثُمَّ تُحَفُّ الْمَنَابِرُ بِكَرَاسِيَّ مِنْ نُورٍ، ثُمَّ يَجِيءُ بِالشُّهَدَاءِ حَتَّى يَجْلِسُوا عَلَيْهَا، وَيَنْزِلُ أَهْلُ الْغُرَفِ فَيَجْلِسُونَ عَلَى الْكَثِيبِ، ثُمَّ يَتَجَلَّى لَهُمْ رَبُّهُمْ، ثُمَّ يَقُولُ: سَلُونِي أُعْطِكُمْ، فَيَسْأَلُونَهُ الرِّضَا، فَيَقُولُ: رِضَائِي أُحِلُّكُمْ دَارِي، وَأُنِيلُكُمْ كَرَامَتِي، فَسَلُونِي أُعْطِكُمْ، فَيَسْأَلُونَهُ الرِّضَا، فَيُشْهِدُهُمْ أَنَّهُ قَدْ رَضِيَ عَنْهُمْ.
قِيلَ: فَيُفْتَحُ لَهُمْ مَا لَمْ تَرَ عَيْنٌ، وَلَمْ تَسْمَعْ أُذُنٌ، وَلَمْ يَخْطُرْ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ، قَالَ: وَذَلِكُمْ مِقْدَارُ انْصِرَافِكُمْ مِنَ الْجُمُعَةِ، قَالَ: ثُمَّ يَرْتَفِعُ مَعَهُ النَّبِيُّونَ وَالصِّدِّيقُونَ وَالشُّهَدَاءُ، وَيَرْجِعُ أَهْلُ الْغُرَفِ إِلَى غُرَفِهِمْ، وَهِيَ دُرَّةٌ بَيْضَاءُ، أَوْ دُرَّةٌ حَمْرَاءُ، أَوْ زَبَرْجَدَةٌ خَضْرَاءُ مِنْهَا غُرَفُهَا وَأَبْوَابُهَا مُطَّرِدَةٌ أَنْهَارُهَا رَفِيعَةٌ ثِمَارُهَا مُتَدَلِّيَةٌ، لَيْسَ فِيهَا غَمٌّ، وَلَا هَمٌّ. قَالَ: فَلَيْسُوا عَلَى شَيْءٍ بِأَحْوَجَ مِنْهُمْ إِلَى يَوْمِ الْجُمُعَةِ ; لِيَزْدَادُوا إِلَى رَبِّهِمْ نَظَرًا، وَيَزْدَادُوا مِنْهُ كَرَامَةً.
وَقَالَ أَبُو يَعْلَى : حَدَّثَنَا شَيْبَانُ ، ثَنَا الصَّعْقُ بْنُ حَزْنٍ ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَكَمِ الْبُنَانِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ فَذَكَرَ نَحْوَهُ، وَفِيهِ: وَنَحْنُ نَدْعُوهُ عِنْدَنَا يَوْمَ الْمَزِيدِ، قُلْتُ: مَا الْمَزِيدُ؟ قَالَ: إِنَّ اللهَ تَعَالَى جَعَلَ فِي الْجَنَّةِ وَادِيًا أَفْيَحَ، وَجَعَلَ فِيهِ كُثْبَانًا مِنَ الْمِسْكِ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ الْجُمُعَةِ نَزَلَ فِيهِ، وَقَالَ: اكْسُوا عِبَادِي، أَطْعِمُوا عِبَادِي، اسْقُوا عِبَادِي، طَيِّبُوا عِبَادِي، ثُمَّ يَقُولُ: مَاذَا تُرِيدُونَ؟ قَالُوا: نُرِيدُ رِضْوَانَكَ رَبَّنَا، فَيَقُولُ: قَدْ رَضِيتُ عَنْكُمْ، فَيَنْطَلِقُونَ، وَتَصْعَدُ الْحُورُ الْعِينُ إِلَى الْغُرَفِ مِنْ زَبَرْجَدَةٍ خَضْرَاءَ، أَوْ يَاقُوتَةٍ حَمْرَاءَ.
هَذَا آخِرُ الْحَدِيثِ مِنْ هَذَا الْوَجْهِ، وَلَمْ يَذْكُرْ مَا بَعْدَهُ، وَإِسْنَادُهُ أَجْوَدُ مِنَ الْأَوَّلِ.
وَقَالَ الْحَارِثُ : حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبَانَ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ، وَالْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ مَا اجْتُنِبَتِ الْكَبَائِرُ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، وَإِنَّ الْجُمُعَةَ لَتُكَفِّرُ إِلَى الْجُمُعَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَزِيَادَةُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، وَإِنَّ فِيهَا سَاعَةً لَا يُوَافِقُهَا عَبْدٌ مُسْلِمٌ يَسْأَلُ اللهَ تَعَالَى فِيهَا خَيْرًا إِلَّا أَعْطَاهُ إِيَّاهُ، وَعُرِضَ عَلَيَّ الْأَيَّامُ، فَرَأَيْتُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِيهَا كَأَنَّهَا مِرْآةٌ بَهَاءً وَنُورًا، فَسَرَّنِي، ثُمَّ رَأَيْتُ فِيهِ نُكْتَةً سَوْدَاءَ، فَسَأَلْتُ جِبْرِيلَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ فَقَالَ: هِيَ السَّاعَةُ الَّتِي تَقُومُ فِيهَا الْقِيَامَةُ.

سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس ایک سفید آئینہ لے کر آئے جس میں ایک سیاہ نکتہ تھا، میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ جمعہ ہے، اس میں ایک (خاص) گھڑی ہے۔“
ایک دوسری روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے سامنے (تمام) دن پیش کیے گئے تو ان میں سے جمعہ کا دن میرے سامنے پیش کیا گیا، وہ ایک خوبصورت آئینے کی مانند تھا اور اس کے درمیان ایک سیاہ نکتہ تھا، میں نے پوچھا: یہ سیاہی کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ وہ (خاص) گھڑی ہے۔“
ایک اور روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جبرائیل علیہ السلام میرے پاس جمعہ لے کر آئے، وہ ایک سفید آئینے کی طرح تھا جس میں سیاہ نکتے جیسا (نشان) تھا، میں نے کہا: اے جبرائیل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ جمعہ ہے، میں نے کہا: جمعہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اس میں تمہارے لیے بھلائی ہے، میں نے کہا: اس میں ہمارے لیے کیا ہے؟ انہوں نے کہا: یہ آپ کے لیے اور آپ کے بعد آپ کی قوم کے لیے عید ہو گا، اور یہود و نصاریٰ اس میں آپ کے پیچھے ہوں گے، میں نے کہا: اس میں ہمارے لیے (اور) کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اس میں تمہارے لیے ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بندہ اسے پا لے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے دنیا و آخرت کے معاملات میں سے کوئی چیز مانگے تو اللہ اسے وہ ضرور عطا فرما دیتا ہے—اگر وہ اس کے نصیب میں ہو—ورنہ اس کے لیے اپنے پاس اس سے بہتر چیز ذخیرہ فرما دیتا ہے—اگر وہ اس کے نصیب میں نہ ہو—یا وہ اس میں کسی ایسے شر سے اللہ کی پناہ مانگے جو اس پر لکھا جا چکا ہو تو اللہ اس سے اس سے بھی بڑی مصیبت ٹال دیتا ہے، میں نے کہا: ایسا کیوں ہے؟ انہوں نے کہا: اس لیے کہ آپ کے رب تبارک و تعالیٰ نے جنت میں سفید مشک کی ایک وادی بنائی ہے، جب قیامت کا دن ہو گا تو وہ علیین سے اپنی کرسی پر نزول فرمائے گا، پھر کرسی کو جواہرات سے مرصع سونے کے منبروں سے گھیر دیا جائے گا، پھر انبیاء کو لایا جائے گا اور وہ ان پر بیٹھیں گے، پھر منبروں کو نور کی کرسیوں سے گھیر دیا جائے گا، پھر شہداء کو لایا جائے گا یہاں تک کہ وہ ان پر بیٹھ جائیں گے، اور بالا خانوں والے اتر کر (مشک کے) ٹیلے پر بیٹھ جائیں گے، پھر ان کا رب ان کے لیے تجلی فرمائے گا، پھر فرمائے گا: مجھ سے مانگو، میں تمہیں عطا کروں گا، تو وہ اس سے رضا مانگیں گے، تو وہ فرمائے گا: میری رضا ہی نے تمہیں میرے گھر میں اتارا ہے اور میں تمہیں اپنی عزت و تکریم عطا کرتا ہوں، پس مجھ سے مانگو، میں تمہیں عطا کروں گا، تو وہ پھر اس سے رضا مانگیں گے، تو وہ انہیں گواہ بنا لے گا کہ وہ ان سے راضی ہو چکا ہے۔“
کہا گیا: پھر ان کے لیے وہ کچھ کھولا جائے گا ”جو نہ کسی آنکھ نے دیکھا، نہ کسی کان نے سنا اور نہ کسی بشر کے دل پر اس کا خیال گزرا“، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور یہ (وقت) تمہارے جمعہ سے لوٹنے کی مقدار کے برابر ہو گا۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر انبیاء، صدیقین اور شہداء اس کے ساتھ بلند ہوں گے، اور بالا خانوں والے اپنے بالا خانوں کی طرف لوٹ جائیں گے، اور وہ (بالا خانے) سفید موتی یا سرخ موتی یا سبز زبرجد کے ہیں، انہی سے ان کے کمرے اور دروازے ہیں، ان کی نہریں رواں ہیں، ان کے پھل بلند اور جھکے ہوئے ہیں، ان میں نہ کوئی غم ہے اور نہ کوئی فکر۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پس وہ جمعہ کے دن سے بڑھ کر کسی چیز کے محتاج نہیں ہوں گے، تاکہ وہ اپنے رب کے دیدار میں اور اس کی طرف سے عزت و تکریم میں اضافہ پائیں۔“
امام ابو یعلیٰ کی روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے اور اس میں یہ ہے: ”اور ہم اسے اپنے ہاں یوم المزید (اضافے کا دن) کہتے ہیں، میں نے کہا: مزید کیا ہے؟ انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ نے جنت میں ایک کشادہ وادی بنائی ہے اور اس میں مشک کے ٹیلے رکھے ہیں، جب جمعہ کا دن ہوتا ہے تو وہ اس میں نزول فرماتا ہے اور فرماتا ہے: میرے بندوں کو لباس پہناؤ، میرے بندوں کو کھانا کھلاؤ، میرے بندوں کو پلاؤ، میرے بندوں کو خوشبو لگاؤ، پھر فرماتا ہے: تم کیا چاہتے ہو؟ وہ کہتے ہیں: اے ہمارے رب! ہم تیری رضا چاہتے ہیں، تو وہ فرماتا ہے: میں تم سے راضی ہو گیا، پھر وہ چلے جاتے ہیں، اور حورِ عین سبز زبرجد یا سرخ یاقوت کے بالا خانوں کی طرف چڑھ جاتی ہیں۔“
اس سند سے حدیث یہیں ختم ہو جاتی ہے اور اس میں اس کے بعد والا حصہ ذکر نہیں کیا گیا، اور اس کی سند پہلی سند سے زیادہ جید ہے۔
امام حارث کی روایت میں سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پانچ نمازیں اور ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ اپنے درمیان (کے گناہوں) کا کفارہ ہیں جب تک کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیا جائے۔“ ایک شخص نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! کیا جمعہ (اگلے) جمعہ تک کا کفارہ بن جاتا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، اور مزید تین دن کا بھی، اور اس میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ جو مسلمان بندہ اسے پا لے اور اس میں اللہ تعالیٰ سے کسی خیر کا سوال کرے تو وہ اسے ضرور عطا فرما دیتا ہے، اور میرے سامنے دن پیش کیے گئے تو میں نے ان میں جمعہ کے دن کو دیکھا گویا وہ رونق اور نور والا ایک آئینہ ہے، تو اس نے مجھے خوش کر دیا، پھر میں نے اس میں ایک سیاہ نکتہ دیکھا تو میں نے جبرائیل علیہ السلام سے پوچھا، تو انہوں نے کہا: یہ وہ گھڑی ہے جس میں قیامت قائم ہو گی۔“ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 673]

تخریج الحدیث: «أخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 10، 11، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2105، 6713، 7303، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 2996، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 9302، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1468/3، 1468/1، 1468/2»
حدیث نمبر: 676
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُصَيْرَةَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيَّ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: بَلَغَنِي أَنَّكَ تَقُولُ: الْجُمُعَةُ إِلَى الْجُمُعَةِ، وَالصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ كَفَّارَاتٌ لِمَا بَيْنَهُنَّ لِمَنِ اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَعَمْ، ثُمَّ زَادَهُ فَقَالَ: الْغُسْلُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كَفَّارَةٌ، وَالْمَشْيُ إِلَى الْجُمُعَةِ كَفَّارَةٌ: كُلُّ قَدَمٍ مِنْهَا لِعَمَلِ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ صَلَاةِ الْجُمُعَةِ أُجِيزَ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ.
أَخْبَرَنَا بَقِيَّةُ ، عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ حُمْرَةَ ، عَنْ أَبِي نُصَيْرَةَ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ ، عَنْ عِمْرَانَ ، وَأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ كُفِّرَتْ عَنْهُ ذُنُوبُهُ وَخَطَايَاهُ، فَإِذَا أَخَذَ فِي الْمَشْيِ كَانَ لَهُ بِكُلِّ خُطْوَةٍ عَمَلُ عِشْرِينَ سَنَةً، فَإِذَا فَرَغَ مِنَ الْجُمُعَةِ أُجِيزَ بِعَمَلِ مِائَتَيْ سَنَةٍ.
قَالَ إِسْحَاقُ: الضَّحَّاكُ بْنُ حُمْرَةَ: ثِقَةٌ فِي الْحَدِيثِ - أَحْمَدُ فِي الزُّهْدِ.

سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دیہاتی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی: "مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ آپ ارشاد فرماتے ہیں کہ ”ایک جمعہ سے دوسرا جمعہ اور پانچوں نمازیں اپنے درمیانی وقفے کے گناہوں کے لیے کفارہ بن جاتی ہیں، اس شخص کے لیے جو بڑے گناہوں سے بچتا رہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہاں (یہ درست ہے)“۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں مزید اضافہ کرتے ہوئے فرمایا: ”جمعہ کے دن غسل کرنا گناہوں کا کفارہ ہے، اور جمعہ کی نماز کے لیے پیدل چل کر جانا بھی کفارہ ہے، اس کے ہر قدم کے بدلے بیس سال کے نیک عمل کا ثواب ملتا ہے، اور جب وہ جمعہ کی نماز سے فارغ ہوتا ہے تو اسے دو سو سال کے عمل کے برابر جزا دی جاتی ہے“۔
سیدنا عمران بن حصین اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے جمعہ کے دن غسل کیا، اس کے گناہ اور خطائیں مٹادی جاتی ہیں، پھر جب وہ مسجد کی طرف چلنا شروع کرتا ہے تو اسے ہر قدم کے بدلے بیس سال کے عمل کا ثواب ملتا ہے، اور جب وہ نمازِ جمعہ سے فارغ ہوتا ہے تو اسے دو سو سال کی عبادت کا اجر عطا کیا جاتا ہے“۔ امام اسحاق بن راہویہ فرماتے ہیں کہ ضحاک بن حمرہ حدیث میں ثقہ ہیں، اور امام احمد نے اسے الزہد میں روایت کیا ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/أبواب الجمعة/حدیث: 676]

تخریج الحدیث: «قال الدارقطني: غير ثابت (العلل الواردة في الأحاديث النبوية، ج 1، ص 261)»
«أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3421، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3062، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1485»