الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مشكوة المصابيح سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
--. (الرُّقْيَةُ لِلْعَيْنِ وَالسُّمِّ وَالدَّمِ)
بری نظر، زہر اور خون کے لئے دم
شواہد الحدیث — مشكوة المصابيح حدیث نمبر 4559 (کل: 8 مقامات، 7 کتب)
صحیح بخاری: 5705
سنن ترمذی: 2057
مصنف ابن ابی شیبہ: 25082
الفتح الربانی: 7712
السنن الكبرى للبيهقي: 19589
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 8442
حدیث نمبر: 4559
4559 - وَعَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ أَوْ دَمٍ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نظر لگ جانے یا کسی چیز کے ڈس لینے یا نکسیر جاری ہونے پر دم کرنا درست ہے۔“ اسنادہ ضعیف، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4559]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه أبو داود (3889)
٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و للحديث شاھد ضعيف عند ابن أبي شيبة (393/7)»
٭ شريک القاضي مدلس و عنعن و للحديث شاھد ضعيف عند ابن أبي شيبة (393/7)»
قال الشيخ الألباني: ضَعِيفٌ
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 5705
حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ، حَدَّثَنَا حُصَيْنٌ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ، فَذَكَرْتُهُ لِسَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَقَالَ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُرِضَتْ عَلَيَّ الْأُمَمُ فَجَعَلَ النَّبِيُّ وَالنَّبِيَّانِ يَمُرُّونَ مَعَهُمُ الرَّهْطُ، وَالنَّبِيُّ لَيْسَ مَعَهُ أَحَدٌ حَتَّى رُفِعَ لِي سَوَادٌ عَظِيمٌ، قُلْتُ: مَا هَذَا أُمَّتِي هَذِهِ! قِيلَ بَلْ هَذَا مُوسَى وَقَوْمُهُ، قِيلَ انْظُرْ إِلَى الْأُفُقِ، فَإِذَا سَوَادٌ يَمْلَأُ الْأُفُقَ، ثُمَّ قِيلَ لِي: انْظُرْ هَهُنَا وَهَهُنَا فِي آفَاقِ السَّمَاءِ، فَإِذَا سَوَادٌ قَدْ مَلَأَ الْأُفُقَ، قِيلَ هَذِهِ أُمَّتُكَ وَيَدْخُلُ الْجَنَّةَ مِنْ هَؤُلَاءِ سَبْعُونَ أَلْفًا بِغَيْرِ حِسَابٍ"، ثُمَّ دَخَلَ وَلَمْ يُبَيِّنْ لَهُمْ، فَأَفَاضَ الْقَوْمُ وَقَالُوا نَحْنُ الَّذِينَ آمَنَّا بِاللَّهِ وَاتَّبَعْنَا رَسُولَهُ فَنَحْنُ هُمْ، أَوْ أَوْلَادُنَا الَّذِينَ وُلِدُوا فِي الْإِسْلَامِ فَإِنَّا وُلِدْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَبَلَغَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَخَرَجَ، فَقَالَ:" هُمُ الَّذِينَ لَا يَسْتَرْقُونَ، وَلَا يَتَطَيَّرُونَ، وَلَا يَكْتَوُونَ، وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ"، فَقَالَ عُكَاشَةُ بْنُ مِحْصَنٍ: أَمِنْهُمْ أَنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: نَعَمْ، فَقَامَ آخَرُ، فَقَالَ: أَمِنْهُمْ أَنَا؟ قَالَ: سَبَقَكَ بِهَا عُكَّاشَةُ.
ہم سے عمران بن میسرہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، ان سے حصین بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ان سے عامر شعبی نے اور ان سے عمران بن حصین رضی اللہ عنہما نے کہا کہ نظر بد اور زہریلے جانور کے کاٹ کھانے کے سوا اور کسی چیز پر جھاڑ پھونک صحیح نہیں۔ (حصین نے بیان کیا کہ) پھر میں نے اس کا ذکر سعید بن جبیر سے کیا تو انہوں نے بیان کیا کہ ہم سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میرے سامنے تمام امتیں پیش کی گئیں ایک ایک، دو دو نبی اور ان کے ساتھ ان کے ماننے والے گزرتے رہے اور بعض نبی ایسے بھی تھے کہ ان کے ساتھ کوئی نہیں تھا آخر میرے سامنے ایک بڑی بھاری جماعت آئی۔ میں نے پوچھا یہ کون ہیں، کیا یہ میری امت کے لوگ ہیں؟ کہا گیا کہ یہ موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم ہے پھر کہا گیا کہ کناروں کی طرف دیکھو میں نے دیکھا کہ ایک بہت ہی عظیم جماعت ہے جو کناروں پر چھائی ہوئی ہے پھر مجھ سے کہا گیا کہ ادھر دیکھو، ادھر دیکھو آسمان کے مختلف کناروں میں میں نے دیکھا کہ جماعت ہے جو تمام افق پر چھائی ہوئی ہے۔ کہا گیا کہ یہ آپ کی امت ہے اور اس میں سے ستر ہزار حساب کے بغیر جنت میں داخل کر دیئے جائیں گے۔ اس کے بعد آپ (اپنے حجرہ میں) تشریف لے گئے اور کچھ تفصیل نہیں فرمائی لوگ ان جنتیوں کے بارے میں بحث کرنے لگے اور کہنے لگے کہ ہم اللہ پر ایمان لائے ہیں اور اس کے رسول کی اتباع کی ہے، اس لیے ہم ہی (صحابہ) وہ لوگ ہیں یا ہماری وہ اولاد ہیں جو اسلام میں پیدا ہوئے کیونکہ ہم جاہلیت میں پیدا ہوئے تھے۔ یہ باتیں جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا کہ یہ وہ لوگ ہوں گے جو جھاڑ پھونک نہیں کراتے، فال نہیں دیکھتے اور داغ کر علاج نہیں کرتے بلکہ اپنے رب پر بھروسہ کرتے ہیں۔ اس پر عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ! کیا میں بھی ان میں سے ہوں۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ہاں۔ اس کے بعد دوسرے صحابی کھڑے ہوئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں بھی ان میں ہوں؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عکاشہ تم سے بازی لے گئے۔ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5705]
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ: ”نظرِ بد اور زہریلے جانور کے کاٹ کھانے کے علاوہ کسی دوسری بیماری میں جھاڑ پھونک جائز نہیں۔“ (حصین کہتے ہیں:) میں نے اس کا ذکر حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے کیا تو انہوں نے کہا: ہم سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھ پر تمام امتیں پیش کی گئیں، چنانچہ ایک ایک اور دو دو نبی گزرنے لگے جن کے ساتھ ایک چھوٹی سی جماعت تھی اور کوئی نبی ایسا بھی تھا جس کے ساتھ کوئی نہیں تھا، یہاں تک کہ میرے سامنے ایک بہت بڑی جماعت لائی گئی۔ میں نے پوچھا: یہ کیا ہے؟ کیا یہ میری امت ہے؟ کہا گیا: نہیں، بلکہ یہ موسیٰ علیہ السلام اور ان کی قوم ہے۔ کہا گیا: افق کی طرف دیکھیں، تو ایک بہت بڑی جماعت تھی جس نے افق کو بھر رکھا تھا۔ پھر مجھ سے کہا گیا: آسمان کے کناروں میں ادھر اور ادھر دیکھیں، تو ایک بڑی جماعت تھی جس نے افق کو بھر رکھا تھا۔ کہا گیا: یہ آپ کی امت ہے اور ان میں سے ستر ہزار بغیر حساب کے جنت میں داخل ہوں گے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اندر تشریف لے گئے اور ان کی وضاحت نہ فرمائی۔ لوگ اس کے متعلق بحث کرنے لگے اور کہنے لگے: ہم وہ لوگ ہیں جو اللہ پر ایمان لائے اور اس کے رسول کی اتباع کی، لہٰذا وہ ہم ہی ہیں، یا ہماری وہ اولاد ہے جو اسلام میں پیدا ہوئی کیونکہ ہم تو جاہلیت میں پیدا ہوئے تھے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات پہنچی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے اور فرمایا: ”یہ وہ لوگ ہیں جو دم نہیں کرواتے، بدشگونی نہیں لیتے، داغ نہیں لگواتے اور اپنے رب پر بھروسا کرتے ہیں۔“ حضرت عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اللہ کے رسول! کیا میں ان میں سے ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ پھر ایک دوسرا شخص کھڑا ہوا اور عرض کی: ”کیا میں بھی ان میں سے ہوں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عکاشہ تم سے سبقت لے گئے۔“ [صحيح البخاري/كتاب الطب/حدیث: 5705]
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح البخاريّ كلّها صحيحة
حدیث نمبر: 2057
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: وَرَوَى شُعْبَةُ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ بُرَيْدَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ.
عمران بن حصین رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جھاڑ پھونک صرف نظر بد اور بچھو کے ڈنک کی وجہ سے ہی جائز ہے“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
شعبہ نے یہ حدیث «عن حصين عن الشعبي عن بريدة عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے اسی کے مثل روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2057]
شعبہ نے یہ حدیث «عن حصين عن الشعبي عن بريدة عن النبي صلى الله عليه وسلم» کی سند سے اسی کے مثل روایت کی ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب الطب عن رسول اللَّهِ صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2057]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/ الطب 17 (3884)، وأخرجہ البخاري في الطب 17 (5705) موقوفا علی عمران بن حصین رضي اللہ عنہ (تحفة الأشراف: 10830)، وانظر مسند احمد (4/436، 438، 446) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس کا یہ مفہوم نہیں ہے کہ ان دونوں کے علاوہ کسی اور بیماری میں جھاڑ پھونک جائز نہیں ہے، کیونکہ ان کے علاوہ میں جھاڑ پھونک احادیث سے ثابت ہے، اس لیے اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ ان دونوں میں جھاڑ بھونک زیادہ مفید اور کار آمد ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، المشكاة (4557)
حدیث نمبر: 4557
4557 - وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:"لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالتِّرْمِذِيُّ، وَأَبُو دَاوُدَ.
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”نظر لگ جانے یا کسی کے ڈسنے سے دم کرنا جائز ہے۔“ صحیح، رواہ احمد، الترمذی و ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الطب والرقى/حدیث: 4557]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أحمد (436/4) و الترمذي (2057) و أبو داود (3884)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم عوامۃ: 24003 ترقیم الشثری: -- 25082
حضرت عامر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود نے اپنے بیٹے پر بخار کے (تعویذ کے طور پر) بانس کی نلکی دیکھی تو آپ نے اس کو توڑ دیا اور ارشاد فرمایا: نظر اور زہر کے سوا کسی شئی کا دم (درست) نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25082]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5705، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 220، 2196، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6104، 6430، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 8365، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 7499، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3884، 3889، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2056، 2056 (م)، 2057، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3513، 3516، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 19602، 19611، 19648، 19649، 19650، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2487، 2488، 12356، 12357، 12377، 12476، 20226، 20249، 20329، والحميدي فى «مسنده» برقم: 858، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 2819، والبزار فى «مسنده» برقم: 3597، 6775، 7382، 7475، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 25078، 25082M، 25089، والطبراني فى «الكبير» برقم: 733، 10050، 587، 588، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1449، 5276، ترقيم محمد عوامة: 24003»
حدیث نمبر: 7712
عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ
۔ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: دم تو صرف نظر اور زہریلی چیز کے ڈسنے سے ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الطب والرقي والعين والعدوى والتشاؤم والفال)/حدیث: 7712]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: 5705، ومسلم: 220، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19930 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20172»
وضاحت: فوائد: … ہر بیماری سے دم کرنا درست ہے، دیکھیں حدیث نمبر (۷۷۰۸) اور اس باب کے شروع میں پیش کیا گیا کلام۔
الحكم على الحديث:
أخرجه البخاري: 5705
حدیث نمبر: 19589
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنبأ أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ، ثنا ابْنُ الصَّبَّاحِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ حُصَيْنٍ، ح، وَأَخْبَرَنَا أَبُو سَعِيدٍ الصَّيْرَفِيُّ، وَأَبُو عَبْدِ اللهِ السُّوسِيُّ قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ الْأَصَمُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ، ثنا طَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ، حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ حُصَيْنٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ". قَالَ الشَّيْخُ: يَعْنِي وَاللهُ أَعْلَمُ هُمَا أَوْلَى بِالرُّقَى؛ لِمَا فِيهِمَا مِنْ زِيَادَةِ الضَّرَرِ، وَالْحُمَةُ سُمُّ ذَوَاتِ السُّمُومِ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دم نظر یا زہریلے جانور کے ڈسنے کی وجہ سے ہے۔“
شیخ فرماتے ہیں: یعنی، واللہ اعلم، یہ دونوں دم کے زیادہ حق دار ہیں کیونکہ ان میں تکلیف زیادہ ہوتی ہے، اور «الحمة» سے مراد زہریلے جانوروں کا زہر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19589]
شیخ فرماتے ہیں: یعنی، واللہ اعلم، یہ دونوں دم کے زیادہ حق دار ہیں کیونکہ ان میں تکلیف زیادہ ہوتی ہے، اور «الحمة» سے مراد زہریلے جانوروں کا زہر ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19589]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8442
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:
" لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
" لَا رُقْيَةَ إِلَّا مِنْ عَيْنٍ أَوْ حُمَةٍ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”دم، صرف نظر لگنے پر، یا ڈنگ مارے جانے پر ہوتا ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8442]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطب/حدیث: 8442]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3056)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح