🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
33. مسنَد اَبِی سَعِید الخدرِیِّ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنه
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 11701 (کل: 8 مقامات، 4 کتب)
مسند احمد: 11701، 14555، 15175
مشکوۃ المصابیح: 1346
مصنف ابن ابی شیبہ: 5055، 8737، 8753
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4965
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11701
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي لَيْلَى ، عَنْ عَطَاءٍ أَوْ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، وعَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ" يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ فِي التَّطَوُّعِ، حَيْثُمَا تَوَجَّهَتْ بِهِ، يُومِئُ إِيمَاءً، وَيَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ". قَالَ عَبْد اللَّهِ: وَالصَّوَابُ عَطِيَّةُ.
حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر ہی نفل نماز پڑھ لیا کرتے تھے، خواہ اس کا رخ کسی طرف بھی ہوتا اور یہ نماز اشارے سے پڑھتے تھے اور سجدہ، رکوع کی نسبت زیادہ جھکتا ہوا کرتے تھے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11701]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذان إسنادان ضعيفان لضعف ابن أبى ليلي و عطية العوفي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1346
1346 - وَعَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَجِئْتُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَيَجْعَلُ السُّجُودَ أَخْفَضَ مِنَ الرُّكُوعِ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ.
جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے کسی کام کے لیے مجھے بھیجا، جب میں آیا تو آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اپنی سواری پر مشرق کی سمت نماز پڑھ رہے تھے اور آپ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم رکوع کی نسبت سجود کے لیے زیادہ جھک کر اشارہ کرتے تھے۔ صحیح، رواہ ابوداؤد۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1346]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (1227) [والبيھقي (5/2) و مسلم (540) ] »
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14555
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: بَعَثَنِي النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حَاجَةٍ، فَجِئْتُ وَهُوَ يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ نَحْوَ الْمَشْرِقِ، وَيُومِئُ إِيمَاءً، السُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّكُوعِ، فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ:" مَا فَعَلْتَ فِي حَاجَةِ كَذَا وَكَذَا؟ إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنومصطلق کی طرف جاتے ہوئے مجھے کسی کام سے بھیج دیا میں واپس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ پر مشرق کی جانب منہ کر کے نماز پڑھ رہے تھے میں نے بات کرنا چاہی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرما دیا اور دو مرتبہ اس طرح ہوا پھر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قرأت کرتے ہوئے سنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر سے اشارہ فرما رہے تھے نماز سے فراغت کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کام کے لئے تمہیں بھیجا تھا اس کا کیا بنا۔ میں نے جواب اس لئے نہیں دیا تھا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14555]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1217، م: 540
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15175
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ , عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: بَعَثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِحَاجَةٍ , فَجِئْتُ وَهُوَ يُصَلِّي نَحْوَ الْمَشْرِقِ , وَيُومِئُ إِيمَاءً عَلَى رَاحِلَتِهِ , السُّجُودُ أَخْفَضُ مِنَ الرُّكُوعِ , فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ , فَلَمْ يَرُدَّ عَلَيَّ , قَالَ: فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ , قَالَ:" مَا فَعَلْتَ فِي حَاجَةِ كَذَا وَكَذَا؟ إِنِّي كُنْتُ أُصَلِّي".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی نے بنو مصطلق کی طرف جاتے ہوئے مجھے کسی کام سے بھیج دیا، میں واپس آیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اونٹ پر مشرق کی جانب منہ کر کے نماز پڑھ رہے تھے، میں نے بات کرنا چاہی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہاتھ سے اشارہ فرما دیا، دو مرتبہ اس طرح ہوا، پھر میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو قراءت کرتے ہوئے سنا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر سے اشارہ فرما رہے تھے، نماز سے فراغت کے بعد نبی صلی اللہ علیہو سلم نے فرمایا: میں نے جس کام کے لئے تمہیں بھیجا تھا اس کا کیا بنا؟ میں نے جواب اس لئے نہیں دیا تھا کہ میں نماز پڑھ رہا تھا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 15175]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1217، م: 540
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 5000 ترقیم الشثری: -- 5055
حدثنا عبدة، عن سعيد، عن قتادة، عن جابر بن زيد في الرجل تدركه الصلاة في الماء والطين، قال:" يومئ إيماء ويجعل السجود اخفض من الركوع"
سیدنا جابر بن زید رحمہ اللہ سے اس شخص کے متعلق روایت ہے جسے ایسی جگہ نماز کا وقت آ جائے جہاں پانی اور کیچڑ ہو، انہوں نے فرمایا: ”وہ اشارے سے نماز پڑھے گا اور (اشارے میں) سجدے کو رکوع کی نسبت زیادہ پست (نیچا) رکھے گا۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 5055]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 5060، ترقيم محمد عوامة: 5000»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8596 ترقیم الشثری: -- 8737
حميد بن عبد الرحمن، عن زهير، عن جابر، عن ابي جعفر، قال:" كان علي يصلي على راحلته حيث توجهت به، ويجعل السجود دون الركوع"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (حيثما).
(٢) في [ح، ط، هـ]: (الركوع أرفع من السجود).
(٣) ضعيف؛ لضعف جابر.

حضرت ابو جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہاپنی سواری پر نماز پڑھ لیا کرتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ وہ سجود کو رکوع سے زیادہ جھکا ہوا بناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8737]
تخریج الحدیث: «ترقيم محمد عوامة: 8596»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8612 ترقیم الشثری: -- 8753
حدثنا وكيع ، قال: ثنا مسعر ، عن بكير بن الاخنس ، عن رجل ، عن جابر بن عبد الله :" ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يصلي في السفر على راحلته حيث توجهت به"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (بكر).
(٢) مجهول، أخرجه عبد بن حميد (١١٢٤)، وأحمد (١٤١٥٦)، وابن حبان (٢٥٢٤)، والترمذي (٣٥١)، وعبد الرزاق (٤٥٢١)، والشافعي ١/ ٦٥، وابن الجارود (٢٢٨)، والطحاوي ١/ ٤٥٦، وأبو يعلى (٢٢٣٠)، والدارقطني ١/ ٣٩٦، والبغوي (١٠٣٨)، وأصله في مسلم (٥٤٠)، والبخاري (١٠٩٤).

حضرت جابر بن عبدا للہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سفر میں اپنی سواری پر نماز پڑھ لیتے تھے خواہ اس کا رخ کسی بھی طرف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8753]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 400، 1094، 1099، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 251، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 976، 1263، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2521، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1554، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 2254، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14493، 14757، 15270، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1907، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 1124، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 4510، 4516، 4520، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8740، ترقيم محمد عوامة: 8612»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4965
«كان يصلي على راحلته حيثما توجهت به فإذا أراد أن يصلي المكتوبة نزل فاستقبل القبلة»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی سواری پر نفل نماز پڑھ لیتے، خواہ وہ کسی بھی رخ چلے، لیکن جب فرض نماز پڑھنے کا ارادہ فرماتے تو اتر کر قبلہ رخ ہو جاتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4965]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم ق] عن جابر.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں