الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. مُسْنَدُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 14323 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
مسند احمد: 14323
سنن ابوداود: 1434
صحیح ابن خزیمہ: 1085
صحیح ابن حبان: 2446
الجامع الكامل: 2796
السنن الكبرى للبيهقي: 4839
حدیث نمبر: 14323
(حديث مرفوع) قَالَ عَبْد اللَّهِ وَجَدْتُ فِي كِتَابِ أَبِي، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَوَّلَ اللَّيْلِ بَعْدَ الْعَتَمَةِ، قَالَ:" فَأَنْتَ يَا عُمَرُ؟"، قَالَ: آخِرَ اللَّيْلِ، قَالَ:" أَمَّا أَنْتَ يَا أَبَا بَكْرٍ، فَأَخَذْتَ بِالثِّقَةِ، وَأَمَّا أَنْتَ يَا عُمَرُ، فَأَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے صدیق اکبر سے پوچھا کہ آپ نماز وتر کب پڑھتے ہیں انہوں نے عرض کیا: نماز عشاء کے بعد رات کے پہلے پہر میں، یہی سوال نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر سے پوچھا: تو انہوں نے عرض کیا: رات کے آخری پہر میں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوبکر تم نے اس پہلو کو ترجیح دی جس میں اعتماد ہے اور عمر نے اس پہلو کو ترجیح دی جس میں قوت ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14323]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن من أجل عبد الله بن محمد بن عقيل
حدیث نمبر: 1434
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو زَكَرِيَّا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" مَتَى تُوتِرُ"، قَالَ: أُوتِرُ مِنْ أَوَّلِ اللَّيْلِ، وَقَالَ لِعُمَرَ:" مَتَى تُوتِرُ"، قَالَ: آخِرَ اللَّيْلِ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ:" أَخَذَ هَذَا بِالْحَزْمِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ:" أَخَذَ هَذَا بِالْقُوَّةِ".
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کب پڑھتے ہو؟“، انہوں نے عرض کیا: میں اول شب میں وتر پڑھتا ہوں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم کب پڑھتے ہو؟“، انہوں نے عرض کیا: آخر شب میں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر سے فرمایا کہ انہوں نے احتیاط پر عمل کیا، اور عمر سے فرمایا کہ انہوں نے مشکل کام اختیار کیا جو طاقت و قوت کا متقاضی ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1434]
سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”تم وتر کس وقت پڑھتے ہو؟“ انہوں نے کہا: ”میں رات کے اول حصے میں پڑھتا ہوں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ وتر کس وقت پڑھتے ہو؟ انہوں نے کہا کہ ”میں رات کے آخری حصے میں پڑھتا ہوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے متعلق فرمایا: ”اس نے احتیاط کو اختیار کیا ہے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا: ”اس نے عزم و قوت کو اختیار کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب الوتر /حدیث: 1434]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف:12092) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: جس کو اپنے اوپر اعتماد ہو کہ اخیر رات میں جاگ جائے گا اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ اخیر رات میں وتر پڑھے، لیکن جسے اخیر رات میں جاگنے پر بھروسہ نہ ہو اس کے لئے بہتر یہی ہے کہ وہ سونے سے پہلے وتر پڑھ لے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:حسن
صححه ابن خزيمة (1084 وسنده حسن) وانظر الحديث السابق (1329)
صححه ابن خزيمة (1084 وسنده حسن) وانظر الحديث السابق (1329)
حدیث نمبر: 1085
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، وَأَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الدَّارِمِيُّ ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ هُوَ الْمَكِّيُّ ، نَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: " مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ ثُمَّ أَنَامُ قَالَ:" بِالْحَزْمِ أَخَذْتَ"، وَسَأَلَ عُمَرَ، فَقَالَ:" مَتَى تُوتِرُ؟"، فَقَالَ: أَنَامُ ثُمَّ أَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَأُوتِرُ، قَالَ:" فِعْلِي فَعَلْتَ" وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى فِي قِصَّةِ عُمَرَ، قَالَ:" فِعْلَ الْقَوِيِّ فَعَلْتَ"
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم وتر کب ادا کرتے ہو؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ میں وتر ادا کرتا ہوں پھر سوتا ہوں - آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے احتیاط والا کام اختیار کیا ہے۔“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ تم وتر کب پڑھتے ہو؟ اُنہوں نے عرض کی کہ میں سوتا ہوں پھر رات کو (اُٹھ کر) نماز پڑھتا ہوں تو وتر بھی ادا کر لیتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے میرا عمل اختیار کیا ہے۔ جناب محمد بن یحییٰ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے قصّے میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ تم طاقتور آدمی کا کام کرتے ہو۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب ذكر الوتر وما فيه من السنن/حدیث: 1085]
تخریج الحدیث: «حسن صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1085، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2446، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1125، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1202 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4918، والبزار فى (مسنده) برقم: 5726، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 4029»
حدیث نمبر: 2446
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، وَأَبُو يَعْلَى ، قَالا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لأَبِي بَكْرٍ: " مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ ثُمَّ أَنَامُ، قَالَ:" بِالْحَزْمِ أَخَذْتَ"، وَسَأَلَ عُمَرَ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ، ثُمَّ أَقُومُ مِنَ اللَّيْلِ فَأَوْتِرُ، قَالَ:" فِعْلَ الْقَوِيِّ أَخَذْتَ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”تم وتر کب ادا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: میں وتر ادا کرتا ہوں اور پھر سو جاتا ہوں (یعنی سونے سے پہلے ادا کرتا ہوں) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے احتیاطی طریقے کو اپنایا ہے“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: ”تم وتر کب ادا کرتے ہو؟“ انہوں نے عرض کی: میں سو جاتا ہوں پھر بیدار ہو کر وتر ادا کر لیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے قوی شخص کے طریقے کو اختیار کیا ہے“۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2446]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1085، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2446، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1125، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1202 م، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 4918، والبزار فى (مسنده) برقم: 5726، والطبراني فى (الأوسط) برقم: 4029» «رقم طبعة با وزير 2437»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «صحيح أبي داود» (1288)، «الصحيحة» (2596). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف، ومتنه صحيح، يحيى بن سليم- وهو الطائفي- قال الدارقطني: سيّىء الحفظ، وقال المؤلف في " الثقات ": يخطىء، وقال أبو حاتم: شيخ صالح محله الصدق، لم يكن بالحافظ يكتب حديثه ولا يحتج به، وقال الساجي: صدوق يهم في الحديث، وأخطأ في أحاديث رواها عن عبيد الله بن عمر، وقال النسائي: ليس به بأس، وهو منكر الحديث عن عبيد الله بن عمر، وقال الحافظ في " المقدمة "ص 451: لم يخرج له الشيخان من روايته عن عبيد الله بن عمر شيئا. وباقي رجال السند على شرطهما.
حدیث نمبر: 2796
2796. عن أبي قتادة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال لأبي بكر: متى تُوتر؟ قال: أوتر من أول الليل، وقال لعمر: متى تُوتر؟ قال: آخر الليل. فقال لأبي بكر: أخذ هذا بالحزم وقال لِعُمرَ: أخذ هذا بالقوة.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (1434) قال: حدثنا محمد بن أحمد بن أبي خلف، حدثنا أبو زكريا [ يحيى بن إسحاق السَّيْلَحيني] حدثنا حماد بن سلمة، عن ثابت، عن عبدالله بن رباح، عن أبي قتادة فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4839
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنبأ بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثنا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ثنا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ ⦗٥٢⦘ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أُوتِرُ قَبْلَ أَنْ أَنَامَ، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" مَتَى تُوتِرُ؟" قَالَ: أَنَامُ ثُمَّ أُوتِرُ، فَقَالَ لِأَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَخَذْتَ بِالْحَزْمِ أَوْ بِالْوَثِيقَةِ"، وَقَالَ لِعُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ:" أَخَذْتَ بِالْقُوَّةِ"..
سیدنا عبداللہ بن رباح رحمہ اللہ، سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”کب وتر پڑھتے ہو؟“ کہنے لگے: سونے سے پہلے وتر پڑھ لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: ”آپ کب وتر پڑھتے ہیں؟“ کہنے لگے: میں سونے کے بعد اٹھ کر وتر پڑھتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تو نے احتیاط کو اختیار کیا ہے“ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”آپ نے عزیمت کو اختیار کیا ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4839]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابن حبان 2446»
الحكم على الحديث:
صحيح