🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
802. حَدِيثُ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 19869 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مسند احمد: 19869، 14258
معجم صغیر للطبرانی : 41
الفتح الربانی: 213
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11790، 11794
المعجم الکبیر للطبرانی: 15359
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 2966
المعجم الاوسط: 4878
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19869
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ يَعْنِي الرِّشْكَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ ، قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعُلِمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ:" نَعَمْ" قَالَ: فِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ؟ قَالَ: " اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ" , أَوْ كَمَا قَالَ.
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ کسی شخص نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کیا اہل جہنم، اہل جنت سے ممتاز ہوچکے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہاں! اس نے پوچھا کہ پھر عمل کرنے والے کیوں عمل کرتے ہیں؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمل کرتے رہو، کیونکہ ہر شخص وہی عمل کرتا ہے جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 19869]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6596، م: 2649
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 41
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَلِيٍّ السِّيرِينِّيُّ ، مِنْ وَلَدِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، بِبَغْدَادَ، حَدَّثَنَا بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ، وَخَلَقَ لَهَا أَهْلا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ، وَلا يُزَادُ فِيهِمْ وَلا يَنْقُصُ مِنْهُمْ، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفِيمَ الْعَمَلُ؟، قَالَ: اعْمَلُوا فَكُلُّ امْرِئٍ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ، إِلا بَكَّارٌ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا فرمایا تو اس میں رہنے والے قبیلے اور خاندان بھی پیدا کیے، نہ ان میں اضافہ ہوگا اور نہ ان میں کمی کی جائے گی۔“ ایک آدمی کہنے لگا: یا رسول اللہ! پھر عمل کرنے کا کیا مطلب ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرو، بے شک ہر آدمی کے لیے اس راستے کی طرف آسانی کی گئی ہے جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 41]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 108، والبزار فى «مسنده» برقم: 7760، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 4878، والطبراني فى «الصغير» برقم: 719
قال الهيثمي: فيه بكار بن محمد السيريني وثقه ابن معين وضعفه الجمهور وعباد بن علي السيريني ضعفه الأزدي، مجمع الزوائد ومنبع الفوائد: (7 / 188)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14258
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فِيمَ الْعَمَلُ؟! أَفِي شَيْءٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ، أَوْ فِي شَيْءٍ نَسْتَأْنِفُهُ؟ فَقَالَ:" بَلْ فِي شَيْءٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ"، قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ قَالَ" اعْمَلُوا، فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ سراقہ بن مالک رضی اللہ عنہ آئے، اور کہنے لگے، یا رسول اللہ! عمل کس مقصد کے لئے ہے، کیا قلم اسے لکھ کر خشک ہو گئے اور تقدیر کا حکم نافذ ہو گیا یا پھر ہم اپنی تقدیر خود ہی بناتے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قلم اسے لکھ کر خشک ہو چکے اور تقدیر کا حکم نافذ ہو گیا“، انہوں نے پوچھا کہ پھر عمل کا کیا فائد؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل کرتے رہو کیونکہ ہر ایک کے لئے اس عمل کو آسان کر دیا جائے گا جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14258]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف على بن زيد، وانظر: 14116
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 213
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ سُرَاقَةَ بْنَ مَالِكِ بْنِ جُعْشَمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! فِيمَ الْعَمَلُ؟ أَفِي شَيْءٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَوْ فِي شَيْءٍ نَسْتَأْنِفُهُ؟ فَقَالَ: ( (بَلْ فِي شَيْءٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ) ) قَالَ: فَفِيمَ الْعَمَلُ إِذًا؟ قَالَ: ( (اعْمَلُوا! فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ) )
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ سیدنا سراقہ بن جعشم رضی اللہ عنہ نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! ہم کس چیز کے مطابق عمل کر رہے ہیں؟ کیا اس (تقدیر) کے مطابق جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے، یا اس چیز کے مطابق جو ہم از سرِ نو کرتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس چیز کے مطابق جس سے فارغ ہوا جا چکا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”تو پھر عمل کیا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمل کرو، ہر ایک کو جس عمل کے لیے پیدا کیا گیا ہے، وہ اس کے لیے آسان کر دیا گیا ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 213]
تخریج الحدیث: «ھو حديث طويل و أخرجه مسلم مفرقا: 1213، 2648، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14258 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14308»

الحكم على الحديث:
ھو حديث طويل و أخرجه مسلم مفرقا: 1213
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11790
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ - تَعَالَى - خَلَقَ الْجَنَّةَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ، وَخَلَقَ النَّارَ وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْقَصُ مِنْهُمْ"، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَفِيمَ الْعَمَلُ؟ قَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ السِّيرِينِيُّ، وَثَّقَهُ ابْنُ مَعِينٍ، وَضَعَّفَهُ الْجُمْهُورُ، وَعَبَّادُ بْنُ عَلِيٍّ السِّيرِينِيُّ ضَعَّفَهُ الْأَزْدِيُّ، قُلْتُ: وَتَأْتِي أَحَادِيثُ نَحْوَ هَذَا فِي بَابِ كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ، إِنْ شَاءَ اللَّهُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا کیا ہے اور اس کے لئے اہل، افراد کو پیدا کیا ہے، جس میں اُن کے خاندانوں اور ان کے (قبائل کا بھی تعین کیا گیا ہے) ان لوگوں میں کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور ان میں کوئی کمی نہیں ہو گی، اُس نے جہنم کو پیدا کیا ہے اور اس کے لئے اہل افراد پیدا کئے ہیں، جو ان کے خاندان اور قبائل (کے نام کے ساتھ متعین ہیں) ان میں سے کوئی اضافہ نہیں ہو گا اور ان میں کوئی کمی نہیں ہو گی، ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کرو! کیونکہ ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اسے پیدا کیا گیا ہو۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی بکار بن محمد سیرینی ہے، جسے یحیی بن معین نے ثقہ قرار دیا ہے اور جمہور نے اسے ضعیف کہا: ہے، عباد بن علی سیرینی کو ازدی نے ضعیف قرار دیا ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: اس نوعیت کی احادیث اس باب میں آئیں گی، جس میں یہ مذکور ہے کہ ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11790]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (719)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11794
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ، وَأَخَذَ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، فَأَخَذَ أَهْلَ الْيَمِينِ بِيَمِينِهِ، وَأَخَذَ أَهْلَ الشَّقَاءِ بِيَدِهِ الْيُسْرَى، وَكِلْتَا يَدَيِ الرَّحْمَنِ يَمِينٌ، فَقَالَ: يَا أَهْلَ الْيَمِينِ، قَالُوا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ، قَالَ أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلَى، ثُمَّ خَلَطَ بَيْنَهُمْ، فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: رَبِّ لِمَ خَلَطْتَ بَيْنَنَا؟ فَقَالَ: لَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذَلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ، أَنْ يَقُولُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ، أَوْ يَقُولُوا إِنَّمَا أَشْرَكَ آبَاؤُنَا مِنْ قَبْلُ وَكُنَّا ذُرِّيَّةً مِنْ بَعْدِهِمْ فَخَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ، وَأَخَذَ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، فَأَهْلُ الْجَنَّةِ أَهْلُهَا، وَأَهْلُ النَّارِ أَهْلُهَا"، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: فَفِيمَ الْعَمَلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ:" يَعْمَلُ كُلُّ قَوْمٍ لِمَا خُلِقُوا لَهُ، أَهْلُ الْجَنَّةِ يَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ، وَأَهْلُ النَّارِ يَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ"، فَقَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ أَعْمَالَنَا هَذِهِ أَشَيْءٌ نَبْتَدِعُهُ أَوْ شَيْءٌ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ؟ قَالَ:" اعْمَلُوا فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ"، قَالَ: الْآنَ نَجْتَهِدُ فِي الْعِبَادَةِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ سَالِمُ بْنُ سَالِمٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَفِي إِسْنَادِ الْكَبِيرِ جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ وَهُوَ ضَعِيفٌ، وَزَادَ فِيهِ أَيْضًا" فَقَالَ: يَا أَهْلَ الشِّمَالِ قَالُوا: لَبَّيْكَ وَسَعْدَيْكَ قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى".
سیدنا ابوامہ باہلی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور فیصلہ طے کیا، اُس نے انبیاء کرام سے عہد لیا، اس کا عرش پانی پر تھا، اس نے خوش نصیب لوگوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں رکھا، اور بدنصیب لوگوں کو بائیں ہاتھ میں رکھا، ویسے رحمن کے دونوں ہاتھ ہی دائیں ہیں، پھر اس نے فرمایا: اے دائیں والوں! انہوں نے عرض کی: ہم حاضر ہیں اور سعادت مندی تجھ سے حاصل ہو سکتی ہے، پروردگار نے فرمایا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ لوگوں نے عرض کی: جی ہاں! پھر اللہ تعالیٰ نے ان دونوں کو ملا دیا: ان میں سے کسی نے کہا: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں ملا کیوں دیا ہے؟ تو پروردگار نے فرمایا: ان لوگوں کے اعمال اس سے کم ہوں گے اور وہ اس پر عمل کر کے رہیں گے، ایسا نہ ہو کہ وہ قیامت کے دن یہ کہیں: ہم اس سے غافل تھے، یا وہ یہ کہیں: ہمارے آباؤ اجداد نے اس سے پہلے شرک کیا تھا اور ہم تو ان کے بعد آنے والی ان کی اولاد ہیں۔ تو اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا اور فیصلہ طے کر دیا اور انبیاء کرام سے عہد لے لیا، جبکہ اُس کا عرش پانی پر تھا تو اہل جنت اس کے اہل ہیں اور اہل جہنم اُس کے اہل ہیں۔“ حاضرین میں سے ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ! پھر عمل کیوں کیا جائے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر قوم وہ عمل کرے گی، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہے، اہل جنت، اہل جنت کے سے عمل کریں گے اور اہل جہنم، اہل جہنم کے سے عمل کریں گے، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہمارے اعمال کے بارے میں آپ کا کیا کہنا ہے؟ کہ کیا یہ ایسی چیز ہے جسے ہم نئے طور پر کرتے ہیں یا ایسی چیز ہے جس کے حوالے سے فارغ ہوا جا چکا ہے (یعنی تقدیر میں پہلے سے فیصلہ ہو چکا ہے) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ عمل کرو! ہر ایک کے لئے وہ چیز آسان کر دی جاتی ہے، جس کے لئے اُسے پیدا کیا گیا ہو۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: پھر تو ہم عبادت میں بھرپور کوشش کریں گے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور معجم کبیر میں اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی سالم بن سالم ہے اور وہ ضعیف ہے، معجم کبیر کی سند میں ایک راوی جعفر بن زبیر ہے اور وہ ضعیف ہے، اس میں یہ الفاظ زائد نقل کئے ہیں: ”اس نے فرمایا: اے بائیں طرف والو! تو انہوں نے عرض کی: ہم حاضر ہیں اور سعادت مندی تیرے دست قدرت میں ہے تو پروردگار نے فرمایا: کیا میں تمہارا پروردگار نہیں ہوں؟ انہوں نے عرض کی: جی ہاں!۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب القدر/حدیث: 11794]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7940 و 7943)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7943، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 7760»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15359
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ ، وَسُلَيْمَانُ بْنُ حَسَنٍ الْعَطَّارُ ، وَحَكِيمُ بْنُ يَحْيَى الْمَتُّوثِيُّ قَالُوا: أَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُعَاذٍ ، ثَنَا أَبِي ، ثَنَا سَلِيمُ بْنُ حَيَّانَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، أَعُلِمَ أَهْلُ الْجَنَّةِ مِنْ أَهْلِ النَّارِ؟ قَالَ: " نَعَمْ " قَالَ: فَفِيمَ يَعْمَلُ الْعَامِلُونَ؟ قَالَ: فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نے عرض کیا: یا رسول اللہ، کیا جنت والوں کو جہنم والوں سے جان لیا گیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں۔“ اس نے کہا: تو پھر عمل کرنے والے کس لیے عمل کرتے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر ایک کے لیے وہی کام آسان کر دیا جاتا ہے جس کے لیے وہ پیدا کیا گیا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15359]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 130، حدیث 268»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2966
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ بَكْرٍ السَّهْمِيُّ ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ نُمَيْرٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: لَمَّا خَلَقَ اللهُ تَعَالَى الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ، وَأَخَذَ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ، وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، فَأَخَذَ أَهْلَ الْيَمِينِ بِيَمِينِهِ، وَأَهْلَ الشِّمَالِ بِيَدِهِ الْأُخْرَى، وَكِلْتَا يَدَيِ الرَّحْمَنِ يَمِينٌ، ثُمَّ قَالَ: يَا أَصْحَابَ الْيَمِينِ، فَقَالُوا: لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، ثُمَّ قَالَ: يَا أَصْحَابَ الشِّمَالِ فَقَالُوا: لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ، قَالَ: أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ؟ قَالُوا: بَلَى، قَالَ: فَخَلَطَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ، قَالَ: فَقَالَ قَائِلٌ مِنْهُمْ: رَبَّنَا لِمَ خَلَطْتَ بَيْنَنَا؟ قَالَ: وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذَلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ إِلَى قَوْلِهِ: كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ ثُمَّ رَدَّهُمْ فِي صُلْبِ آدَمَ عَلَيْهِ الصَّلَاةُ وَالسَّلَامُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: خَلَقَ اللهُ تَعَالَى الْخَلْقَ، وَقَضَى الْقَضِيَّةَ، وَأَخَذَ مِيثَاقَ النَّبِيِّينَ، وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، وَأَهْلُ الْجَنَّةِ أَهْلُهَا، وَأَهْلُ النَّارِ أَهْلُهَا، قَالَ: فَقَالَ قَائِلٌ: يَا نَبِيَّ اللهِ، مَا الْأَعْمَالُ؟ قَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَنْ يَعْمَلَ كُلُّ قَوْمٍ بِمَنْزِلَتِهِمْ قَالَ عُمَرُ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: إِنَّا نَجْتَهِدُ، وَقَالَ: سُئِلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْأَعْمَالِ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، أَرَأَيْتَ الْأَعْمَالَ، أَهُوَ شَيْءٌ يُؤْتَنَفُ، أَمْ فُرِغَ مِنْهُ؟ فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بَلْ فُرِغَ مِنْهُ.

وَقَالَ الطَّيَالِسِيُّ : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ الزُّبَيْرِ الْحَنَفِيُّ ، عَنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ مِنْ أَوَّلِهِ إِلَى قَوْلِهِ: وَعَرْشُهُ عَلَى الْمَاءِ، فَأَهْلُ الْجَنَّةِ أَهْلُهَا، وَأَهْلُ النَّارِ أَهْلُهَا.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا فرمایا، تقدیر کا فیصلہ فرما دیا اور انبیاء علیہم السلام سے عہدِ میثاق لیا، اور اس وقت اس کا عرش پانی پر تھا، تو اللہ تعالیٰ نے دائیں ہاتھ والوں کو اپنے دائیں ہاتھ میں لیا اور بائیں ہاتھ والوں کو اپنے دوسرے ہاتھ میں لیا، اور رحمٰن کے دونوں ہی ہاتھ دائیں (بابرکت اور صاحبِ قدرت) ہیں، پھر اللہ نے فرمایا: اے دائیں ہاتھ والو! تو انہوں نے عرض کیا: «لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ» ”ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت اور اطاعت کے لیے بار بار حاضر ہیں“۔ اللہ نے دریافت فرمایا: ﴿أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ﴾ [سورة الأعراف: 172] ”کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (تو ہی ہمارا رب ہے)۔ پھر اللہ نے فرمایا: اے بائیں ہاتھ والو! تو انہوں نے عرض کیا: «لَبَّيْكَ رَبَّنَا وَسَعْدَيْكَ» ”ہم حاضر ہیں اے ہمارے رب! ہم تیری خدمت اور اطاعت کے لیے بار بار حاضر ہیں“۔ اللہ نے دریافت فرمایا: ﴿أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ﴾ [سورة الأعراف: 172] ”کیا میں تمہارا رب نہیں ہوں؟“ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں (تو ہی ہمارا رب ہے)۔ پھر اللہ نے ان میں سے بعض کو بعض کے ساتھ ملا دیا، تو ان میں سے کسی کہنے والے نے عرض کیا: اے ہمارے پروردگار! تو نے ہمیں آپس میں کیوں خلط ملط کر دیا؟ اللہ نے فرمایا: ﴿وَلَهُمْ أَعْمَالٌ مِنْ دُونِ ذَلِكَ هُمْ لَهَا عَامِلُونَ﴾ [سورة المؤمنون: 63] ”اور ان کے اس کے سوا بھی بہت سے اعمال ہیں جنہیں وہ کرنے والے ہیں“ یہاں تک کہ اس قول تک ﴿إِنَّا كُنَّا عَنْ هَذَا غَافِلِينَ﴾ [سورة الأعراف: 172] ”بیشک ہم اس سے بے خبر تھے“۔ پھر اللہ نے ان سب کو آدم علیہ الصلاۃ والسلام کی پشت میں واپس لوٹا دیا۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا، فیصلہ فرما دیا، اور انبیاء سے عہد لیا جبکہ اس کا عرش پانی پر تھا، پس اہل جنت (حقیقتاً) جنت ہی کے رہنے والے ہیں اور اہل دوزخ دوزخ ہی کے رہنے والے ہیں“۔ راوی کہتے ہیں کہ کسی نے عرض کیا: ”اے اللہ کے نبی! پھر ان اعمال کی کیا حقیقت ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر گروہ اپنے (مقدر شدہ) مرتبے کے مطابق ہی عمل کرے گا“۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (یہ سن کر) کہا: ”تب تو ہم (نیکیوں میں) خوب جی توڑ کر محنت کریں گے“۔ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اعمال کے بارے میں دریافت کیا گیا، صحابہ نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول! آپ کا اعمال کے متعلق کیا خیال ہے، کیا یہ کوئی نئی شروع ہونے والی چیز ہے یا ان سے فارغ ہوا جا چکا ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ ان سے فارغ ہوا جا چکا ہے (یعنی فیصلہ ہو چکا ہے)“۔
امام طیالسی نے اسے جعفر بن زبیر حنفی کے واسطے سے قاسم سے، انہوں نے ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، پھر انہوں نے حدیث کے آغاز سے لے کر ان الفاظ تک ذکر کیا: ”اور اس کا عرش پانی پر تھا، پس اہل جنت جنت والے ہیں اور اہل دوزخ دوزخ والے ہیں“۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الإيمان والتوحيد/حدیث: 2966]
تخریج الحدیث: «أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 11794، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 108، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 190/1»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4878
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ عَلِيٍّ السِّيرِينِيُّ الْجَوْهَرِيُّ - مِنْ وَلَدِ خَالِدِ بْنِ سِيرِينَ - قَالَ: نَا بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ قَالَ: نَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِنَّ اللهَ خَلَقَ الْجَنَّةَ، وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ، لَا يُزَادُ فِيهِمْ وَلَا يُنْتَقَصُ مِنْهُمْ، وَخَلَقَ النَّارَ، وَخَلَقَ لَهَا أَهْلًا بِعَشَائِرِهِمْ وَقَبَائِلِهِمْ، لَا يُزَادُ [ فِيهِمْ وَلَا يُنْتَقَصُ ] مِنْهُمْ I "، فَقَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللهِ، فَفِيمَ نَعْمَلُ؟ فَقَالَ: I " اعْمَلُوا، فَكُلُّ امْرِئٍ مُيَسَّرٌ لَمَا خُلِقَ لَهُ.
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنِ ابْنِ عَوْنٍ إِلَّا بَكَّارُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، تَفَرَّدَ بِهِ: عَبَّادُ بْنُ عَلِيٍّ I ".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ نے جنت کو پیدا فرمایا اور اس کے لیے اس کے رہنے والوں کو ان کے خاندانوں اور ان کے قبیلوں سمیت پیدا فرمایا، ان میں نہ کوئی اضافہ کیا جائے گا اور نہ ہی ان میں سے کوئی کمی کی جائے گی۔ اور اسی طرح اللہ نے جہنم کو پیدا فرمایا اور اس کے لیے اس کے رہنے والوں کو ان کے خاندانوں اور ان کے قبیلوں سمیت پیدا فرمایا، ان میں بھی نہ کوئی اضافہ کیا جائے گا اور نہ ہی ان میں سے کوئی کمی کی جائے گی۔“ تو ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! پھر ہم (نیک) عمل کس لیے کرتے ہیں؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم عمل کیے جاؤ، کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی راستہ آسان کر دیا جاتا ہے جس (انجام) کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ابن عون رحمہ اللہ سے صرف بکّار بن محمد رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے، اور اسے بیان کرنے میں عباد بن علی رحمہ اللہ منفرد ہیں۔“ [المعجم الأوسط/باب العين/حدیث: 4878]
تخریج الحدیث: «قال الأزدي: حديث خطأ ولا يصح «لسان الميزان، ج 4، ص 395» »
«قال الهيثمي: فيه بكار بن محمد السيريني وثقه ابن معين وضعفه الجمهور وعباد بن علي السيريني ضعفه الأزدي «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 7، ص 188» »
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 108، والبزار فى «مسنده» برقم: 7760، والطبراني فى «الصغير» برقم: 719»

الحكم على الحديث:
خطأ لا يصح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں