الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. مُسْنَدُ عَبْدِ اللّٰهِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَضِيَ اللّٰهُ عَنْهُمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 2251 (کل: 13 مقامات، 11 کتب)
سنن نسائی: 3763
سنن ابن ماجہ: 2383
بلوغ المرام: 793
المنتقى ابن الجارود: 989
الجامع الكامل: 6031
السنن الكبرى للبيهقي: 11988
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7540
المعجم الکبیر للطبرانی: 13853
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2214
1 تا 10
حدیث نمبر: 2251
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ أَعْمَرَ عُمْرَى، فَهِيَ لِمَنْ أُعْمِرَهَا جَائِزَةٌ، وَمَنْ أَرْقَبَ رُقْبَى، فَهِيَ لِمَنْ أُرْقِبَهَا جَائِزَةٌ، وَمَنْ وَهَبَ هِبَةً، ثُمَّ عَادَ فِيهَا، فَهُوَ كَالْعَائِدِ فِي قَيْئِهِ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمر بھر کے لئے کسی کوئی چیز دے دینے سے وہ اس کی ہو جاتی ہے جسے دی گئی، کسی کی موت پر موقوف کر کے کوئی چیز دینے سے وہ اس کی ہو جاتی ہے جسے دی گئی، اور ہدیہ دے کر اسے واپس لینے والا ایسے ہی ہے جیسے قئی کر کے اسے چاٹ لینے والا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2251]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهو مكرر ما قبله
حدیث نمبر: 3763
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: أَنْبَأَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، قَالَ: أَنْبَأَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، أَنْبَأَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي ثَابِتٍ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" لَا عُمْرَى وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا أَوْ أُرْقِبَهُ فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ".
عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اور رقبیٰ (مناسب) نہیں ہے اور اگر کسی کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دے ہی دی گئی تو وہ چیز اس کی ہو جائے گی اس کی زندگی میں بھی اور اس کے مرنے کے بعد بھی“۔ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3763]
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اور رقبیٰ نہیں لوٹیں گے، لہٰذا جس شخص کو کوئی چیز بطور عمریٰ یا رقبیٰ دی گئی، وہ اسی کی ہے، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔“ [سنن نسائي/كتاب العمرى/حدیث: 3763]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابن ماجہ/الہبات 4 (2382)، (تحفة الأشراف: 6680)، مسند احمد (2/34، 73) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 2383
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، ح وَحَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، قَالَا: حَدَّثَنَا دَاوُدُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس شخص کا ہو جائے گا جس کو عمریٰ دیا گیا، اور رقبیٰ اس شخص کا ہو جائے گا جس کو رقبیٰ دیا گیا“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2383]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرٰی اس شخص کے حق میں جاری ہو گا جسے عمرٰی کے طور پر دیا گیا اور رقبٰی اس شخص کے حق میں جاری ہو گا جسے رقبٰی کے طور پر دیا گیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الهبات/حدیث: 2383]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/البیوع 89 (3558)، سنن الترمذی/الأحکام 16 (1351)، سنن النسائی/العمريٰ (3769)، (تحفة الأشراف: 2705) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی دونوں صورتوں میں وہ شئے دینے والے کے ملک سے نکل جا ئے گی، اور جس کو عمریٰ یا رقبیٰ کے طور پر دی گئی ہے اس کی ہو جائے گی، اور اس کے بعد اس کے وارثوں کو ملے گی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 793
وعن جابر رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «العمرى لمن وهبت له» . متفق عليه. ولمسلم: «أمسكوا عليكم أموالكم ولا تفسدوها فإنه من أعمر عمرى فهي للذي أعمرها حيا وميتا ولعقبه» . وفي لفظ: إنما العمرى التي أجازها رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم أن يقول: هي لك ولعقبك فأما إذا قال: هي لك ما عشت فإنها ترجع إلى صاحبها.ولأبي داود والنسائي: «لا ترقبوا ولا تعمروا فمن أرقب شيئا أو أعمر شيئا فهو لورثته» .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا ہے۔ (بخاری و مسلم) اور صحیح مسلم کی روایت میں ہے کہ تم اپنے اموال کو اپنے پاس محفوظ رکھو۔ ان کو ضائع نہ کرو۔ جس شخص نے کسی کو عمریٰ کیا۔ عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی اور اس کی وفات کے بعد اس کے وارثوں کے لئے ہے۔ ایک اور روایت کے الفاظ ہیں جس عمریٰ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جائز رکھا ہے وہ یہ ہے کہ عمریٰ دینے والا یہ الفاظ کہے کہ تیرے لئے ہے اور تیرے بعد تیری اولاد کے لئے ہے لیکن جب یہ کہے کہ جب تک تو زندہ ہے اس وقت تک تیرے لئے ہے تو وہ اپنے دینے والے کی طرف پلٹ جائے گا۔ ابوداؤد اور نسائی کی روایت میں ہے کہ تم نہ رقبی کرو اور نہ عمریٰ۔ پس جس شخص نے کوئی چیز رقبی کی یا عمریٰ میں دی تو وہ اس کے ورثاء کے لئے ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 793]
«وَعَنْ» اور سے – «جَابِرٍ» جابر – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «الْعُمْرَى» عمریٰ (عمر بھر کے لیے دی گئی چیز) – «لِمَنْ وُهِبَتْ لَهُ» اسی کی ہے جسے ہبہ کی گئی۔ – «مُتَّفَقٌ عَلَيْهِ» اس پر (بخاری و مسلم کا) اتفاق ہے۔ – «وَلِمُسْلِمٍ» اور مسلم کی روایت میں ہے: – «أَمْسِكُوا» روک رکھو – «عَلَيْكُمْ» اپنے پاس – «أَمْوَالَكُمْ» اپنے مال – «وَلَا تُفْسِدُوهَا» اور انہیں برباد نہ کرو – «فَإِنَّهُ» کیونکہ بے شک – «مَنْ أَعْمَرَ» جس نے دیا – «عُمْرَى» عمریٰ کے طور پر – «فَهِيَ لِلَّذِي أُعْمِرَهَا» تو وہ اسی کی ہے جسے عمریٰ دی گئی – «حَيًّا» زندگی میں – «وَمَيِّتًا» اور مرنے کے بعد – «وَلِعَقِبِهِ» اور اس کی اولاد کے لیے۔ – «وَفِي لَفْظٍ» اور ایک لفظ میں ہے: – «إِنَّمَا الْعُمْرَى» عمریٰ صرف وہ ہے – «الَّتِي أَجَازَهَا» جسے جائز قرار دیا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «أَنْ يَقُولَ» کہ وہ کہے: – «هِيَ لَكَ» یہ تمہاری ہے – «وَلِعَقِبِكَ» اور تمہاری اولاد کی – «فَأَمَّا إِذَا قَالَ» رہا جب وہ کہے: – «هِيَ لَكَ» یہ تمہاری ہے – «مَا عِشْتَ» جب تک تم زندہ رہو – «فَإِنَّهَا تَرْجِعُ» تو وہ لوٹ جائے گی – «إِلَى صَاحِبِهَا» اپنے مالک کی طرف۔ – «وَلِأَبِي دَاوُدَ وَالنَّسَائِيِّ» اور ابو داود اور نسائی کی روایت میں ہے: – «لَا تُرْقِبُوا» رقبیٰ نہ کرو – «وَلَا تُعْمِرُوا» اور عمریٰ نہ کرو – «فَمَنْ أَرْقَبَ شَيْئًا» پس جس نے کوئی چیز رقبیٰ کے طور پر دی – «أَوْ أَعْمَرَ شَيْئًا» یا کوئی چیز عمریٰ کے طور پر دی – «فَهُوَ لِوَرَثَتِهِ» تو وہ اس (لینے والے) کے وارثوں کی ہے۔
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”اپنے مال اپنے پاس روک رکھو اور انہیں برباد نہ کرو، کیونکہ جس نے کسی کو عمریٰ دیا تو وہ اسی کا ہے جسے دیا گیا، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی، اور اس کی اولاد کا بھی۔“ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: وہ عمریٰ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جائز قرار دیا یہ ہے کہ (دینے والا) کہے: یہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا ہے، لیکن جب وہ کہے: یہ تمہارا ہے جب تک تم زندہ رہو، تو وہ اپنے (اصل) مالک کی طرف لوٹ جائے گا۔ اور ابو داود اور نسائی کی روایت میں ہے: ”نہ رقبیٰ کرو اور نہ عمریٰ، پس جس نے کوئی چیز رقبیٰ یا عمریٰ کے طور پر دی تو وہ (لینے والے کے) وارثوں کی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 793]
اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اسی کا ہے جسے ہبہ کیا گیا۔“ (بخاری و مسلم) متفق علیہ۔ اور مسلم کی روایت میں ہے: ”اپنے مال اپنے پاس روک رکھو اور انہیں برباد نہ کرو، کیونکہ جس نے کسی کو عمریٰ دیا تو وہ اسی کا ہے جسے دیا گیا، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی، اور اس کی اولاد کا بھی۔“ اور ایک روایت کے الفاظ ہیں: وہ عمریٰ جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جائز قرار دیا یہ ہے کہ (دینے والا) کہے: یہ تمہارا اور تمہاری اولاد کا ہے، لیکن جب وہ کہے: یہ تمہارا ہے جب تک تم زندہ رہو، تو وہ اپنے (اصل) مالک کی طرف لوٹ جائے گا۔ اور ابو داود اور نسائی کی روایت میں ہے: ”نہ رقبیٰ کرو اور نہ عمریٰ، پس جس نے کوئی چیز رقبیٰ یا عمریٰ کے طور پر دی تو وہ (لینے والے کے) وارثوں کی ہے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 793]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، الهبة، باب ماقيل في العمرٰي والرقبٰي، حديث:2625، ومسلم، الهبات، باب العمرٰي، حديث:1625، وأبوداود، البيوع، حديث:3555، 3556، والنسائي، العمرٰي، حديث:3762.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 4906
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا عُمْرَى، وَلَا رُقْبَى، فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا، أَوْ أُرْقِبَهُ، فَهُوَ لَهُ حَيَاتَهُ وَمَمَاتَهُ".
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اور رقبٰی (کسی کی موت تک کوئی مکان یا زمین دینے) کی کوئی حیثیت نہیں ہے“ اور فرمایا: ”جس کے لئے عمریٰ رقبیٰ کیا گیا وہ اسی کا ہے، زندگی میں بھی اور مرنے کے بعد بھی۔“ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 4906]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، حبيب بن أبى ثابت مدلس، وقد عنعن، وقد صرح عند عبدالرزاق أنه لم يسمع من ابن عمر إلا الحديث فى العمري، ولم يخبر عطاء فى العمري شيئا.
حدیث نمبر: 989
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثنا مُعَاوِيَةُ ، عَنْ دَاوُدَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ ابْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " الرُّقْبَى لِمَنْ أُرْقِبَهَا، وَالْعُمْرَى لِمَنْ أُعْمِرَهَا" .
سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: رقبی اسی کی ملکیت ہے، جسے ہبہ کیا گیا اور عمری بھی اسی کی ملکیت ہے جسے (عمر بھر کے لیے) ہبہ کیا گیا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطلاق/حدیث: 989]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح: مسند الإمام أحمد: 3/303، سنن أبي داود: 3558، سنن النسائي: 3770، سنن الترمذي: 1351، سنن ابن ماجه: 2383، اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ”حسن“ اور امام ابن حبان رحمہ اللہ (5136) نے صحیح کہا ہے۔»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 6300
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِأَهْلِهَا
۔ سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: عمریٰ اور رقبیٰ ان کے لیے نافذ ہو جانے والا ہے، جن کو دیا جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6300]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1625، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14254 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14304»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1625
حدیث نمبر: 6303
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا عُمْرَى فَمَنْ أُعْمِرَ شَيْئًا فَهُوَ لَهُ
۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی عمریٰ نہیں ہے اور جس کو کوئی چیز بطورِ عمریٰ دی گئی، وہ اسی کی ہو جائے گی۔ [الفتح الربانی/مسائل الهبة والهدية/حدیث: 6303]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرجه النسائي: 6/ 277، وابن ماجه: 2379، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 8686 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 8671»
وضاحت: فوائد: … عمری سے نہی کی بھی وہی تفصیل ہے جو سابق حدیث کے فوائد میں بیان ہو چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرجه النسائي: 6/ 277
حدیث نمبر: 6031
6031. عن جابر بن عبد الله قال: قال رسول صلى الله عليه وسلم العمرى جائزة لأهلها، والرقبى جائزة لأهلها.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه أبو داود (3558)، والترمذي (1351)، وابن ماجه (2383)، والنسائي (3739) كلهم من حديث داود بن أبي هند، عن أبي الزبير، عن جابر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 11988
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَاسِطِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْعُمْرَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُعْمِرَهَا، وَالرُّقْبَى جَائِزَةٌ لِمَنْ أُرْقِبَهَا".
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمریٰ اس کے لیے جائز ہے جس کو بطور عمریٰ کوئی چیز دی گئی اور رقبیٰ اس کے لیے جائز ہے جسے بطور رقبیٰ کوئی چیز دی گئی ہو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الهبات/حدیث: 11988]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح