🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 4645 (کل: 80 مقامات، 20 کتب)
مسند احمد: 4645، 2476، 2625، 3274، 6478، 6591، 11606، 12099، 24992، 26823، 26824
سنن ابوداود: 3680، 3685، 3687، 3696
سنن نسائی: 5592، 5593
سنن ابن ماجہ: 3406
مشکوۃ المصابیح: 3652، 4503
المنتقى ابن الجارود: 858
مصنف ابن ابی شیبہ: 25306
سنن دارقطنی: 4628، 4630، 4631، 4666
الفتح الربانی: 6770، 7514، 7549
صحیح ابن حبان: 5365، 5383، 5409
المستدرک علی الصحیحین: 1403
الجامع الكامل: 5780، 7496، 7508، 7528، 7548، 7551، 7563
السنن الكبرى للبيهقي: 7197، 17344، 17397، 17398، 17431، 17488، 20943، 20990، 20991، 20992
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4308، 8101، 8103، 8106، 8115
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 1748، 3076، 4548، 4552، 7336، 7462
المعجم الکبیر للطبرانی: 10266، 10881، 12545، 15989
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 1559، 1818، 1824، 1855
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 248، 2729، 3966، 4360
المعجم الاوسط: 5209
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1543، 3727، 3740، 3773، 3802، 4948
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4308
وَعَنْ عَائِشَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا - قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ:" ثَلَاثٌ نَهَيْتُكُمْ عَنْهَا: زِيَارَةُ الْقُبُورِ، وَلُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَوْقَ ثَلَاثٍ، وَنَبْذٌ فِي الْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ، أَلَا فَزُورُوا إِخْوَانَكُمْ وَسَلِّمُوا عَلَيْهِمْ، فَإِنَّ فِيهِمْ عِبْرَةً، أَلَا وَلُحُومُ الْأَضَاحِيِّ فَكُلُوا مِنْهَا وَادَّخِرُوا، أَلَا وَكُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ، أَلَا وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْخَصِيبِ. قُلْتُ: وَلَمْ أَجِدْ مَنْ ذَكَرَهُ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تین چیزوں سے میں نے تمہیں منع کیا تھا قبروں کی زیارت کرنے سے تین دن کے بعد قربانی کا گوشت استعمال کرنے سے اور مزفت نقیر اور حنتم میں نبیذ تیار کرنے سے، خبردار! اب تم اپنے بھائیوں کی (قبروں کی) زیارت کرو اور ان پر سلام بھیجو کیونکہ اس میں عبرت پائی جاتی ہے خبردار اب تم قربانی کا گوشت کھاؤ بھی اور ذخیرہ بھی کرو خبردار ہر نشہ آور چیز خمر ہے، اور خبردار ہر خمر حرام ہے“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں عبدالجبار کے حوالے سے
یہ روایت صرف محمد بن ابوخصیب نے نقل کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: میں نے کسی کو اس کا ذکر کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4308]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5205»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8101
عَنِ الْمُخْتَارِ بْنِ فُلْفُلٍ قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ عَنِ الْأَوْعِيَةِ فَقَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ الْمُزَفَّتَةِ وَقَالَ:" كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
قَالَ: قُلْتُ: وَمَا الْمُزَفَّتَةُ؟ قَالَ: الْمُقَيَّرُ. قَالَ: قُلْتُ: فَالرَّصَاصُ وَالْقَارُورَةُ؟ قَالَ: وَمَا بَأْسٌ بِهِمَا؟ قَالَ: قُلْتُ: فَإِنَّ نَاسًا يَكْرَهُونَهُمَا. قَالَ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ، فَإِنَّ كُلَّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ. قَالَ: قُلْتُ: صَدَقْتَ السُّكْرُ حَرَامٌ فَالشَّرْبَةُ وَالشَّرْبَتَانِ عَلَى طَعَامِنَا؟ قَالَ: الْمُسْكِرُ قَلِيلُهُ وَكَثِيرُهُ حَرَامٌ. وَقَالَ: الْخَمْرُ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَمَا خُمِّرَتْ مِنْ تِلْكَ فَهُوَ الْخَمْرُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَأَبُو يَعْلَى إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: حُرِّمَتِ الْخَمْرُ، وَهِيَ مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالذُّرَةِ فَذَكَرَهُ. وَزَادَ الْبَزَّارُ بَعْدَ قَوْلِهِ: دَعْ مَا يَرِيبُكَ إِلَى مَا لَا يَرِيبُكَ ؛ فَإِنَّهَا كَلِمَةُ حُكْمٍ أَخَذَ بِهَا مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ.
وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مختار بن فلفل بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے برتنوں کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ”مزفت“ سے منع کیا ہے، اور یہ ارشاد فرمایا ہے: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ راوی بیان کرتے ہیں: میں نے دریافت کیا: مزفت سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے جواب دیا: مقیر (تارکول جیسی ایک چیز)، راوی کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: سیسے (یا قلعی) اور شیشے کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس میں کوئی حرج نہیں ہے میں نے دریافت کیا: لوگ ان دونوں کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہیں، انہوں نے کہا: جو چیز تمہیں شک میں مبتلا کرتی ہے اسے چھوڑ کر اس چیز کی طرف چلے جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہیں کرتی ہے، ویسے ہر نشہ آور چیز حرام ہے، میں نے کہا: آپ نے ٹھیک کہا: ہے، ہر نشہ آور چیز حرام ہے، خواہ ہمارے کھانے کے بعد اس کے ایک یا دو گھونٹ ہوں؟ انہوں نے کہا: نشہ آور چیز کی تھوڑی اور زیادہ مقدار حرام ہے، پھر انہوں نے کہا: خمر انگور سے، کھجور سے، شہد سے، گندم سے، جو سے اور جوار سے بنائی جاتی ہے، ان میں سے جو بھی خمر ہو گی، وہ خمر شمار ہو گی۔
یہ روایت امام أحمد اور امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”خمر کو حرام قرار دیا گیا ہے، یہ انگور، کھجور، شہد، گندم، جو اور جوار سے بنائی جاتی ہے“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے، امام بزار نے ان کے ان الفاظ کے بعد: ”تم اس چیز کو چھوڑ دو! جو تمہیں شک میں مبتلا کرے، اور اس چیز کی طرف جاؤ، جو تمہیں شک میں مبتلا نہ کرے“۔ اس کے بعد یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”یہ ایک فیصلہ کن بات ہے، تم سے پہلے کے لوگوں نے اسے اختیار کر لیا تھا“۔
یہ روایت امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ اور امام أحمد کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8101]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2920) اخرجه أبو يعلى فى المسند (3966) اخرجه أحمد فى المسند (112/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 11689، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3727/1»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8103
وَعَنِ أَنَسٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْهَى عَمَّا يُصْنَعُ فِي الظُّرُوفِ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَفِيهِ ابْنُ إِسْحَاقَ وَهُوَ مُدَلِّسٌ ثِقَةٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس چیز سے منع کرتے ہوئے سنا ہے، جسے برتنوں میں تیار کیا جاتا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابن اسحاق ہے، اور وہ مدلس ہے، لیکن ثقہ ہے اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8103]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (3589)، أخرجه شرح معاني الآثار برقم: 6515، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 6318»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8106
وَعَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ وَابْنُ لَهِيعَةَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا قیس بن سعد بن عبادہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ہر نشہ آور چیز، خمر ہے، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے، (اور اس میں) ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8106]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1436) اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (352/18) اخرجه احمد فى المسند (422/3)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8115
وَعَنْ مَيْمُونَةَ زَوْجِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ:" لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ، وَلَا فِي النَّقِيرِ وَلَا فِي الْجَرِّ، وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَحَدِيثُهُ حَسَنٌ وَفِيهِ ضَعْفٌ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتی ہیں: ”تم لوگ دباء میں، یا مزفت میں، یا نقیر میں، یا مٹکے میں نبیذ تیار نہ کرو، اور ہر نشہ آور چیز، حرام ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن عقیل ہے، اس کی نقل کردہ حدیث حسن ہے، اور اس میں ضعف پایا جاتا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال، صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأشربة/حدیث: 8115]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 26283»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1748
«إن الله حرم عليكم الخمر والميسر والمزر والكوبة وكل مسكر حرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر شراب، جوا، جو کی شراب (المزر) اور طبلہ (الكوبة) کو حرام قرار دیا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- إن الله/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [هق] عن ابن عباس. المشكاة 3625، 4503: حم، د، الضياء.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3076
«ثمن الخمر حرام ومهر البغي حرام وثمن الكلب حرام والكوبة حرام وإن أتاك صاحب الكلب يلتمس ثمنه فاملأ يديه ترابا والخمر والميسر حرام وكل مسكر حرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”شراب کی قیمت حرام ہے، زنا کی اجرت حرام ہے، کتے کی قیمت حرام ہے، اور طبلہ حرام ہے، اور اگر کتے کا مالک تمہارے پاس اس کی قیمت مانگنے آئے تو اس کے ہاتھ مٹی سے بھر دو۔ اور شراب اور جوا حرام ہیں، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الثاء./حدیث: 3076]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم] عن ابن عباس. الصحيحة 1806: طب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4548
«كل مخمر خمر وكل مسكر حرام ومن شرب مسكرا بخست صلاته أربعين صباحا فإن تاب تاب الله عليه فإن عاد الرابعة كان حقا على الله أن يسقيه من طينة الخبال صديد أهل النار ومن سقاه صغيرا لا يعرف حلاله من حرامه كان حقا على الله أن يسقيه من طينة الخبال»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر نشہ آور چیز شراب ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور جس نے نشہ آور چیز پی، اس کی چالیس دن کی نماز ناقص ہو جاتی ہے۔ پھر اگر وہ توبہ کر لے تو اللہ اس کی توبہ قبول کر لیتا ہے، اور اگر وہ چوتھی بار (اسی گناہ کو) دہرائے تو اللہ پر یہ حق بن جاتا ہے کہ وہ اسے طینۃ الخبال، یعنی جہنمیوں کی پیپ، پلائے۔ اور جس نے کسی بچے کو نشہ آور چیز پلائی جو اپنے حلال و حرام کو نہیں پہچانتا، تو اس پر بھی یہ حق بن جاتا ہے کہ اللہ اسے طینۃ الخبال پلائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4548]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د] عن ابن عباس. الصحيحة 2039: هق.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4552
«كل مسكر حرام وما أسكر منه الفرق فملء الكف منه حرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر نشہ آور چیز حرام ہے، اور جس چیز کا ایک پیمانہ (فرق) نشہ لائے، اس کی ایک چلو مقدار بھی حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4552]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [د ت] عن عائشة. الإرواء 2376: حب.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7336
«لا تشربوا في الدباء ولا في المزفت ولا في النقير وانتبذوا في الأسقية فإن اشتد في الأسقية فصبوا عليه الماء إن الله حرم الخمر والميسر والكوبة وكل مسكر حرام»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”دباء، مزفت اور نقیر میں مت پیو، اور مشکیزوں میں نبیذ بناؤ، اگر مشکیزوں میں وہ تیز ہو جائے تو اس میں پانی ڈال دو۔ بے شک اللہ نے شراب، جوا اور کوبہ کو حرام کیا ہے، اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7336]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم] عن ابن عباس. المشكاة 4503، الصحيحة 2425.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں