🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
29. مسنَد عَبدِ اللَّهِ بنِ عمَرَ بنِ الخَطَّابِ رَضِیَ اللَّه تَعَالَى عَنهمَا
شواہد الحدیث — مسند احمد حدیث نمبر 5832 (کل: 47 مقامات، 18 کتب)
مسند احمد: 5832، 6487، 6792، 6837، 9569، 14461
صحیح مسلم: 6576
بلوغ المرام: 1280
الادب المفرد: 470، 483، 487، 488
سنن دارمی: 2552
صحیح الادب المفرد: 366، 373
مشکوۃ المصابیح: 1865
مسند الحمیدی: 1193
الفتح الربانی: 9682، 9766
صحیح ابن حبان: 5176، 5177، 6248
المستدرک علی الصحیحین: 26، 28
الجامع الكامل: 5909، 5910، 5911، 12734، 13524، 14895، 14991
السنن الكبرى للبيهقي: 11501، 20450، 21139
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9188، 9190
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 102
المعجم الکبیر للطبرانی: 17165
المعجم الاوسط: 3340، 6587، 6750، 8561
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4259، 4957، 5123، 5129، 7166
31 تا 40
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14991
14991- عن جابر بن عبد الله، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: اتقوا الظلم، فإن الظلم ظلمات يوم القيامة، واتقوا الشح، فإن الشح أهلك من كان قبلكم، حملهم على أن سفكوا دماءهم واستحلوا محارمهم.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في البر والصلة (2578: 56) عن عبدالله بن مسلمة بن قعنب، حدثنا داود يعني ابن قيس، عن عبيدالله بن مقسم، عن جابر فذكره.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11501
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ بَكْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّيْرَفِيُّ بِمَرْوَ، ثنا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ الْفَضْلِ، ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اتَّقُوا الظُّلْمَ؛ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ؛ فَإِنَّ الشُّحَّ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، حَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، بیشک ظلم قیامت کے اندھیروں میں سے ہے اور بخل سے بچو، بیشک بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا، اس نے ان کو اس پر ابھارا، پھر انہوں نے خون بہائے اور حرام کو حلال کر دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العارية/حدیث: 11501]
تخریج الحدیث: «مسلم 2578»

الحكم على الحديث:
مسلم 2578
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20450
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، إِمْلَاءً، أنبأ أَبُو الْمُثَنَّى، ⦗٢٢٧⦘ وَمُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ، قَالَا: ثنا الْقَعْنَبِيُّ، ثنا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ مِقْسَمٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، رَضِيَ اللهُ عَنْهُ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" اتَّقُوا الظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَاتَّقُوا الشُّحَّ، فَإِنَّ الشُّحَّ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، حَمَلَهُمْ عَلَى أَنْ سَفَكُوا دِمَاءَهُمْ، وَاسْتَحَلُّوا مَحَارِمَهُمْ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنِ الْقَعْنَبِيِّ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو؛ کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیرے بن جائیں گے۔ بخیلی سے بچو؛ کیونکہ بخل نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا۔ اس نے خونوں کے بہانے پر ابھارا اور محارم کو حلال قرار دیا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب آداب القاضي/حدیث: 20450]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 2578»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 21139
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، وَالْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ الْحَارِثِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِي كَثِيرٍ الزُّبَيْدِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالْفُحْشَ، فَإِنَّ اللهَ لَا يُحِبُّ الْفُحْشَ وَلَا التَّفَحُّشَ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا، وَأَمَرَهُمْ بِالْبُخْلِ فَبَخِلُوا، وَأَمَرَهُمْ بِالْفُجُورِ فَفَجَرُوا"، فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ شُعْبَةُ فِي حَدِيثِهِ:" مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ"، وَقَالَ الْمَسْعُودِيُّ:" أَنْ يَسْلَمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ"، فَقَامَ ذَلِكَ، أَوْ غَيْرُهُ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ"، وَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الْهِجْرَةُ هِجْرَتَانِ: هِجْرَةُ الْحَاضِرِ، وَهِجْرَةُ الْبَادِي، فَأَمَّا الْبَادِي فَيُجِيبُ إِذَا دُعِيَ، وَيُطِيعُ إِذَا أُمِرَ، وَأَمَّا الْحَاضِرُ فَهُوَ أَعْظَمُهُمَا بَلِيَّةً، وَأَفْضَلُهُمَا أَجْرًا". وَقَالَ الْمَسْعُودِيُّ: وَنَادَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، أِيُّ الشُّهَدَاءِ أَفْضَلُ؟ قَالَ:" أَنْ يُعْقَرَ جَوَادُكَ، وَيُهْرَاقَ دَمُكَ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت والے دن اندھیروں کی شکل میں ہوگا اور فحش گوئی سے بچو کیونکہ اللہ تعالیٰ فحش گوئی کو پسند نہیں فرماتا اور بخل سے بچو کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کر دیا، اس نے ان کو قطع رحمی، بخل اور گناہ کا حکم دیا تو انہوں نے یہ کام کیے۔“ ایک آدمی کھڑا ہوا، اس نے پوچھا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سا اسلام افضل ہے؟“ امام شعبہ رحمہ اللہ اس حدیث کے بارے میں فرماتے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“ امام مسعودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں (کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا): ”مسلمان اس کی زبان اور ہاتھ سے محفوظ رہیں۔“ پھر وہی شخص یا اس کے علاوہ دوسرا شخص کھڑا ہوا اور کہنے لگا: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! کون سی ہجرت افضل ہے؟“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو تیرا رب ناپسند کرے اس کو چھوڑ دے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہجرت کی دو قسمیں ہیں: 1 شہری آدمی کا ہجرت کرنا، 2 دیہاتی کا ہجرت کرنا۔“
”دیہاتی دعوت کو قبول کرے گا جب اس کو بلایا جائے گا اور حکم کی تعمیل کرے گا جب اس کو حکم دیا جائے گا، اور شہری کی آزمائش بڑی ہوتی ہے اور اس کا اجر بھی زیادہ ہوتا ہے۔“
امام مسعودی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آواز دی: ”اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! افضل شہید کون ہے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے گھوڑے کی کونچیں پھاڑ دی جائیں اور خون بہا دیا جائے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الشهادات/حدیث: 21139]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ الطيالسي 2386»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9188
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمُ الشُّحُّ أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ". فَقَامَ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ سَلِمَ النَّاسُ مِنْ يَدِهِ وَلِسَانِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ جَمَاعَةٌ لَمْ أَعْرِفْهُمْ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن، تاریکیوں کی شکل میں ہو گا، اور کنجوسی سے بچ کے رہو! کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے کے لوگوں کو ہلاکت کا شکار کر دیا، اس نے رشتہ داری کے حقوق پامال کرنے پر مجبور کیا، تو اُن لوگوں نے رشتہ داری کے حقوق پامال کیے، اس نے انہیں خون بہانے کا حکم دیا، تو ان لوگوں نے خون بہائے، ایک شخص کھڑا ہوا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا اسلام زیادہ فضیلت رکھتا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص کے ہاتھ اور زبان سے لوگ سلامت رہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس میں رادیوں کی ایک جماعت ایسی ہے، جن سے میں بھی واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9188]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3364»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9190
وَعَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَالْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ الْحِمَّانِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم لوگ ظلم سے بچ کے رہو! کیونکہ ظلم، قیامت کے دن تاریکیوں کی شکل میں ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط اور معجم کبیر میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن عبدالحمید حمانی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الخلافة/حدیث: 9190]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (25/20)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6583»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 102
«اتقوا الظلم فإن الظلم ظلمات يوم القيامة واتقوا الشح فإن الشح أهلك من كان قبلكم وحملهم على أن سفكوا دماءهم واستحلوا محارمهم»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ظلم سے بچو، کیونکہ بلاشبہ ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا باعث ہوگا، اور بخل و حرص سے بچو، کیونکہ بلاشبہ اسی حرص نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا کہ انہوں نے ایک دوسرے کا خون بہایا اور اپنی حرام کی گئی چیزوں کو حلال کر لیا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أب/حدیث: 102]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم, خد, م] عن جابر. الصحيحة 858, مختصر مسلم 1829.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17165
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ قَالَا: ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، ثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، عَنْ قَيْسِ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن اندھیروں کا باعث ہو گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17165]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 25، حدیث 29»
«أخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 6587»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3340
حَدَّثَنَا جَعْفَرٌ، قَالَ: نَا مُحَمَّدٌ، قَالَ: نَا أَبُو مُطِيعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ، وَإِيَّاكُمْ وَالشُّحَّ، فَإِنَّهُ أَهْلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ، أَمَرَهُمْ بِالْقَطِيعَةِ فَقَطَعُوا أَرْحَامَهُمْ، وَأَمَرَهُمْ بِسَفْكِ الدِّمَاءِ فَسَفَكُوا دِمَاءَهُمْ I ".
فَقَامَ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: I " إِنَّ أَفْضَلَ الْإِسْلَامِ: مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ I ".
لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ ، تَفَرَّدَ بِهِ: أَبُو مُطِيعٍ ، لَا يُرْوَى عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن بہت سی تاریکیوں کا باعث ہوگا، اور بخل و حرص سے بچو، کیونکہ اس نے تم سے پہلے لوگوں کو ہلاک کیا، اس نے انہیں قطع رحمی کا حکم دیا تو انہوں نے اپنے رشتے ناتے توڑ دیے، اور اس نے انہیں خونریزی کا حکم دیا تو انہوں نے آپس میں خون بہایا۔“
پھر ایک آدمی کھڑا ہوا اور عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! اسلام میں سب سے افضل عمل کون سا ہے؟“ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسلام میں سب سے افضل وہ شخص ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ رہیں۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو قتادہ رحمہ اللہ سے سعید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا، اس میں ابو مطیع منفرد ہیں، اور سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی سند سے مروی ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الجيم/حدیث: 3340]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: وفيه جماعة لم أعرفهم «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 235» »

الحكم على الحديث:
فيه جماعة لم يعرفهم الهيثمي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6587
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ ، نَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، نَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ ، حَدَّثَنِي قَيْسُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ قَيْسِ بْنِ مَخْرَمَةَ ، عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِيَّاكُمْ وَالظُّلْمَ، فَإِنَّ الظُّلْمَ ظُلُمَاتٌ يَوْمَ الْقِيَامَةِ.
I " لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ I ".
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ظلم سے بچو، کیونکہ ظلم قیامت کے دن (سخت) تاریکیوں کا باعث ہو گا۔“
یہ حدیث سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ سے صرف اسی سند کے ساتھ مروی ہے، اور اسے نقل کرنے میں سلیمان بن بلال رحمہ اللہ منفرد ہیں۔ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 6587]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه يحيى بن عبد الحميد الحماني وهو ضعيف «مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 5، ص 235» »
«أخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 29»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف يحيى بن عبد الحميد الحماني
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں