الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. باب الْمَرْأَةِ تَصُومُ بِغَيْرِ إِذْنِ زَوْجِهَا
باب: شوہر کی اجازت کے بغیر عورت کے (نفل) روزے رکھنے کے حکم کا بیان۔
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2458 (کل: 3 مقامات، 2 کتب)
سنن ابوداود: 2458
حدیث نمبر: 2458
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَصُومُ الْمَرْأَةُ وَبَعْلُهَا شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ غَيْرَ رَمَضَانَ، وَلَا تَأْذَنُ فِي بَيْتِهِ وَهُوَ شَاهِدٌ إِلَّا بِإِذْنِهِ".
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”شوہر کی موجودگی میں اس کی اجازت کے بغیر کوئی عورت روزہ نہ رکھے سوائے رمضان کے، اور بغیر اس کی اجازت کے اس کی موجودگی میں کسی کو گھر میں آنے کی اجازت نہ دے“۔ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2458]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عورت کو روا نہیں کہ شوہر موجود ہو تو اس کی اجازت کے بغیر روزہ رکھے مگر یہ کہ رمضان کے روزے ہوں اور ایسے ہی روا نہیں کہ شوہر موجود ہو تو اس کی اجازت کے بغیر کسی کو گھر میں آنے دے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الصيام /حدیث: 2458]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/ البیوع 12 (2066)، النکاح 84 (5192)، النفقات 5 5360)، صحیح مسلم/الزکاة 26 (1026)، سنن الترمذی/الصوم 65 (782)، سنن ابن ماجہ/الصیام 53 (1761)، (تحفة الأشراف: 14695، 14793)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/361)، سنن الدارمی/الصوم 20 (1761) (صحیح) دون ذکر رمضان»
قال الشيخ الألباني: صحيح ق دون ذكر رمضان
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (5192) صحيح مسلم (1026)
ترقیم عوامۃ: 9804 ترقیم الشثری: -- 9971
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب خاوند موجود ہو تو عورت اپنے خاوند کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہیں رکھ سکتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الصيام/حدیث: 9971]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7889، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18027، ترقيم محمد عوامة: 9804»
ترقیم عوامۃ: 17425 ترقیم الشثری: -- 18024
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب عورت کا خاوند موجود ہو تو وہ اس کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ نہ رکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18024]
تخریج الحدیث: «أخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7889، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 9972، ترقيم محمد عوامة: 17425»