🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابي داود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابي داود میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (5274)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. باب فِي الْهِجْرَةِ هَلِ انْقَطَعَتْ
باب: کیا ہجرت ختم ہو گئی؟
شواہد الحدیث — سنن ابي داود حدیث نمبر 2480 (کل: 14 مقامات، 10 کتب)
سنن ابوداود: 2480
صحیح مسلم: 4831
مسند احمد: 11167، 21629
مصنف ابن ابی شیبہ: 39702، 39705
الفتح الربانی: 10644
المستدرک علی الصحیحین: 4340
الجامع الكامل: 7805، 8134، 8136
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 9275
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7563
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4952
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2480
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" يَوْمَ الْفَتْحِ فَتْحِ مَكَّةَ لَا هِجْرَةَ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح (مکہ) کے دن فرمایا: ”اب (مکہ فتح ہو جانے کے بعد مکہ سے) ہجرت نہیں (کیونکہ مکہ خود دارالاسلام ہو گیا) لیکن جہاد اور (ہجرت کی) نیت باقی ہے، جب تمہیں جہاد کے لیے نکلنے کو کہا جائے تو نکل پڑو“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2480]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے روز فرمایا: ”(اب) ہجرت نہیں ہے، لیکن جہاد اور نیت باقی ہے، جب تمہیں جہاد کے لیے دعوت دی جائے تو نکل کھڑے ہو۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجهاد /حدیث: 2480]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏انظر حدیث رقم: (2018)، (تحفة الأشراف: 5748) (صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري (2018)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عبدالباقی: 1864 ترقیم شاملہ: -- 4831
وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْهِجْرَةِ، فَقَالَ: " لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ وَإِذَا اسْتُنْفِرْتُمْ فَانْفِرُوا ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے متعلق سوال کیا گیا، آپ نے فرمایا: ”فتح (مکہ) کے بعد ہجرت نہیں ہے، لیکن جہاد اور نیت ہے اور جب تم کو جہاد کے لیے بلایا جائے تو نکلو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4831]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ہجرت کے بارے میں سوال ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے، لیکن جہاد اور نیت (خیر) ہے اور جب تمہیں جہاد کے لیے دعوت دی جائے، تو نکل کھڑے ہو۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4831]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1864
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»

الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11167
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ سورة النصر آية 1 - 2، قَالَ: قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا، وَقَالَ:" النَّاسُ حَيْزُ، وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيْزُ"، وَقَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ"، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ كَذَبْتَ، وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ، وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ، وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عِرَافَةِ قَوْمِهِ، وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ، فَسَكَتَا، فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدِّرَّةَ لِيَضْرِبَهُ، فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ، قَالُوا: صَدَقَ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ مروی ہے کہ جب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت نصر نازل ہوئی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ صحابہ کرام کو مکمل سنائی اور فرمایا کہ تمام لوگ ایک طرف ہیں اور میں اور میرے صحابہ ایک پلڑے میں ہیں۔ اور فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت فرض نہیں رہی، البتہ جہاد اور نیت کا ثواب باقی ہے۔ یہ حدیث سن کر مروان نے ان کی تکذیب کی، اس وقت وہاں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے جو مروان کے ساتھ اس کے تخت پر بیٹھے ہوئے تھے، حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ اگر یہ دونوں چاہیں تو تم سے یہ حدیث بیان کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے ایک کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے ان کی قوم کی چوہدراہٹ چھین لوگے اور دوسرے کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے صدقات روک لوگے، اس پر دونوں حضرات خاموش رہے اور مروان نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کو مارنے کے لئے کوڑا اٹھا لیا، یہ دیکھ کر ان دونوں حضرات نے فرمایا یہ سچ کہہ رہے ہیں۔ فائدہ: اس روایت کی صحت پر راقم الحروف کو شرح صدر نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 11167]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: الناس حيز، وأنا وأصحابي حيز ،وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو البختري الطائي لم يسمع من أبى سعيد
حدیث نمبر: 21629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّهُ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ سورة النصر آية 1، قَالَ: قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا، وَقَالَ: " النَّاسُ حَيِّزٌ، وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ"، وَقَالَ:" لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ، وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ" ، فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ كَذَبْتَ، وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ ، وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ ، وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ، فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ: لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ، فَرَفَعَ عَلَيْهِ مَرْوَانُ الدِّرَّةَ لِيَضْرِبَهُ، فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا: صَدَقَ.
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سورت نصر نازل ہوئی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو مکمل سنائی اور فرمایا تمام لوگ ایک طرف ہیں اور میں اور میرے صحابہ رضی اللہ عنہ ایک پلڑے میں ہیں اور فرمایا کہ فتح مکہ کے بعد ہجرت فرض نہیں رہی البتہ جہاد اور نیت کا ثواب باقی ہے یہ حدیث سن کر مروان نے ان کی تکذیب کی اس وقت وہاں حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ اور حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے جو مروان کے ساتھ اس کے تخت پر بیٹھے ہوئے تھے، حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کہنے لگے کہ اگر یہ دونوں چاہیں تو تم سے یہ حدیث بیان کرسکتے ہیں لیکن ان میں سے ایک کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے ان کی قوم کی چوہدارہٹ چھین لو گے اور دوسرے کو اس بات کا اندیشہ ہے کہ تم ان سے صدقات روک لو گے اس پر وہ دونوں حضرات خاموش رہے اور مروان نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ کو مارنے کے لئے کوڑا اٹھا لیا یہ دیکھ کر ان دونوں حضرات نے فرمایا یہ سچ کہہ رہے ہیں۔ فائدہ۔ اس روایت کی صحت پر راقم الحروف کو شرح صدر نہیں ہو پارہا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21629]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله: الناس حيز وأنا وأصحابي حيز، وهذا إسناد ضعيف لانقطاعه، أبو البختري لم يسمع من أبى سعيد
ترقیم عوامۃ: 38084 ترقیم الشثری: -- 39702
حدثنا غندر عن شعبة عن عمرو بن مرة عن ابي البختري، عن ابي سعيد الخدري عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: لما نزلت هذه السورة إذا جاء نصر الله والفتح قال: قراها رسول الله صلى الله عليه وسلم حتى ختمها، وقال: الناس حيز وانا واصحابي حيز، وقال: لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، فقال له مروان: كذبت وعنده زيد بن ثابت، ورافع بن خديج وهما قاعدان معه على السرير، فقال ابو سعيد : لو شاء هذان لحدثاك، ولكن هذا يخاف ان تنزعه عن عرافة قومه، وهذا يخشى ان تنزعه عن الصدقة، فسكتا، فرفع مروان الدرة ليضربه، فلما رايا ذلك قالا: صدق.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نزل)، وفي [ع]: (أنزلت).
(٢) سقط من: [أ، ب]، وفي [ق]: (في أتمها).
(٣) في [ب، س]: (خير).
(٤) أي: في ناحية من الفضل، وفي [ب، س]: (خير).
(٥) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٦) في [ع]: (عراقة).
(٧) في [جـ، ع]: (يخشا).
(٨) سقط ما بين المعكوفين من: [ي].
(٩) منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن أبي سعيد، أخرجه أحمد (١١١٦٧)، والطيالسي (٦٠٢)، والحاكم ٢/ ٢٥٧، والبيهقي في الدلائل ٥/ ١٠٩، والطبراني (٤٤٤٤)، والقضاعي في مسند الشهاب (٨٤٥)، والطحاوي في شرح المشكل (٢٦٢٩)، وأبو نعيم في الحلية ٤/ ٣٨٤.

حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جب سورة اذا جاء نصر اللّٰہ والفتح۔ نازل ہوئی۔ مکمل تلاوت فرمائی یہاں تک کہ اس کو ختم فرمایا۔ اور پھر ارشاد فرمایا۔ ایک جہت میں (بعد والے) لوگ ہیں اور ایک جہت میں میں اور میرے صحابہ (پہلے ایمان لانے والے) ہیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔ فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں ہے لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔ مروان نے حضرت ابو سعید خدری سے کہا۔ تم جھوٹ کہہ رہے ہو۔ (اس وقت) مروان کے پاس زید بن ثابت اور رافع بن خدیج موجود تھے اور اس کے ساتھ تخت پر بیٹھے ہوئے تھے۔ ابو سعید خدری نے فرمایا: اگر یہ دونوں چاہتے تو یہ بھی تمہیں (یہ) حدیث بیان کرتے لیکن (ان میں سے) ایک اس بات سے خوف کھاتا ہے کہ تم اس کو اپنی قوم کی سرداری سے ہٹا دو گے اور (ان میں سے) ایک اس بات سے خوف کھاتا ہے تم اس کو صدقہ (کی وصولی) سے ہٹا دو گے۔ لیکن یہ دونوں حضرات خاموش رہے کہ اسی دوران مروان نے درہ بلند کیا تاکہ ابو سعید کو مارے۔ پس جب ان دونوں حضرات نے یہ دیکھا تو دونوں نے فرمایا۔ ابوسعید نے سچ بات بتائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39702]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: منقطع؛ أبو البختري لا يروي عن أبي سعيد .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 11337، 22030، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 602، 1010، 2319، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2629، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 3035، ترقيم محمد عوامة: 38084»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
ترقیم عوامۃ: 38087 ترقیم الشثری: -- 39705
حدثنا ابن نمير عن عبد الله بن حبيب بن ابي ثابت عن ابن ابي حسين عن عطاء عن عائشة قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: لا هجرة بعد الفتح ولكن جهاد ونية.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (عن).
(٢) سقط الحديث من: [س].
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٨٦٤)، وأصله عند البخاري (٢٩١٤).

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: فتح مکہ کے بعد ہجرت نہیں لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39705]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3080، 3900، 4312، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1864، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4867، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 17849، 17850، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4952، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 15951، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» (7/37) [دون رقم في الترقيم المختار] ، ترقيم محمد عوامة: 38087»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 10644
عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ الطَّائِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ السُّورَةُ {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ وَرَأَيْتَ النَّاسَ} قَالَ قَرَأَهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ حَتَّى خَتَمَهَا وَقَالَ ( (النَّاسُ حَيِّزٌ وَأَنَا وَأَصْحَابِي حَيِّزٌ) ) وَقَالَ ( (لَا هِجْرَةَ بَعْدَ الْفَتْحِ وَلَكِنْ جِهَادٌ وَنِيَّةٌ) ) فَقَالَ لَهُ مَرْوَانُ كَذَبْتَ وَعِنْدَهُ رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ وَزَيْدُ بْنُ ثَابِتٍ وَهُمَا قَاعِدَانِ مَعَهُ عَلَى السَّرِيرِ فَقَالَ أَبُو سَعِيدٍ لَوْ شَاءَ هَذَانِ لَحَدَّثَاكَ وَلَكِنْ هَذَا يَخَافُ أَنْ تَنْزِعَهُ عَنْ عَرَافَةِ قَوْمِهِ وَهَذَا يَخْشَى أَنْ تَنْزِعَهُ عَنِ الصَّدَقَةِ فَسَكَتَا فَرَفَعَ مَرْوَانُ عَلَيْهِ الدُّرَّةَ لِيَضْرِبَهُ فَلَمَّا رَأَيَا ذَلِكَ قَالَا صَدَقَ
۔ سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب سورۂ نصر {اِذَا جَائَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ وَرَأَیْتَ النَّاسَ} نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی مکمل تلاوت کی اور پھر فرمایا: لوگ ایک فریق ہیں اور میں اور میرے صحابہ ایک فریق ہیں۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزید فرمایا: فتح مکہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں ہے، البتہ جہاد اور نیت باقی ہے۔ مروان نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ سے کہا: تم جھوٹ بول رہے ہو، جبکہ اس کے پاس سیدنا رافع بن خدیج اور سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہما بھی موجود تھے اور وہ اس کے پاس تخت پر بیٹے ہوئے تھے، سیدناابو سعید رضی اللہ عنہ نے جواباً کہا: اگر یہ دو چاہیں تو یہ بھی تجھے یہ حدیث بیان کر سکتے ہیں، لیکن یہ اپنی قوم کی ریاست چھن جانے سے ڈرتا ہے اور اس کو زکوۃ و صدقات کی وصول کا عہد ہ چھن جانے کا ڈر ہے، پس وہ دونوں خاموش رہے، لیکن جب مروان نے سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ کو کوڑا مارنے کے لیے اٹھایا اور انھوں نے اس کاروائی کو دیکھا تو کہا: ابوسعید خدری سچ کہہ رہے ہیں۔ [الفتح الربانی/كتاب سيرة أول النبيين وخاتم المرسلين نبينا محمد بن عبد الله صلى الله عليه وآله وسلم/حدیث: 10644]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله الناس حيز وانا واصحابي حيز وھذا اسناد ضعيف لانقطاعه، ابو البختري الطائي لم يسمع من ابي سعيد، أخرجه الحاكم: 2/ 257، والطبراني في الكبير: 4444، وابن ابي شيبة: 14/ 498، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21629 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21967»
وضاحت: فوائد: … مکہ مکرمہ فتح ہونے کے بعد اس شہر سے ہجرت کرنے کا حکم ختم ہو گیا ہے، اسی طرح جو علاقہ پہلے سے ہی دار الاسلام ہے، اس سے بھی ہجرت کرنے کا حکم نہیں ہے۔ البتہ دار الکفر سے ہجرت کرنے کا حکم باقی ہے۔

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله الناس حيز وانا واصحابي حيز وھذا اسناد ضعيف لانقطاعه
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4340
أخبرنا أبو عثمان عمرو الله الزاهد حقًّا ابن السماك ببغداد، حدثنا يحيى بن جعفر بن الزِّبْرِقان، حدثنا إبراهيم بن محمد الشافعي، حدثنا الوليد بن مسلم وضَمْرة بن ربيعة، عن حماد بن أبي حميد، عن مكحول، عن عياض بن سليمان وكانت له صحبة قال: قال رسول الله ﷺ:"خيار أمتي فيما أنبأني الملأُ الأعلى قومٌ يضحكون جَهْرًا في سَعَة رحمة ربهم ﷿، ويبكون سِرًا من خوف شدة عذابِ ربِّهم ﷿، يَذكُرون ربَّهم بالغَدَاة والعَشي في البيوت الطيبة المساجد، ويَدعُونه بألسنتهم رَغَبًا ورَهَبًا، ويسألونه بأيديهم خَفْضًا ورَفْعًا، ويُقبلون بقلوبهم عودًا وبدءًا، فمُؤنَتُهم على الناس خفيفةٌ، وعلى أنفسهم ثَقِيلةٌ، يَدِبُّون في الأرض حُفاةً على أقدامهم كدبيب النمل بلا مَرَحٍ ولا بَذَخٍ، يمشون بالسكينة، ويتقربون بالوسيلة، ويقرؤون القرآن، ويُقرِّبون القُرْبان، ويلبسون الخُلْقان، عليهم من الله تعالى شهودٌ حاضرةٌ وعين حافظةٌ، يتوسَّمون العِبادَ، ويتفكرون في البلاد، أرواحهم في الدنيا، وقلوبهم في الآخرة، ليس لهم همٌّ إلَّا أمامهم، أعدُّوا الجهاز لِقُبُورهم، والجواز لسبيلهم، والاستعداد لِمقامهم"، ثم تلا رسول الله ﷺ: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ﴾ [إبراهيم:14] (1) . قال الحاكم: فمن وُفِّق لاستعمالِ هذا الوصفِ من مُتصوِّفَة زماننا فطُوبَاهُ، فهو المُقفِّي لَهَدْي مَن تَقدَّمَه، والصوفية: طائفة من طوائف المسلمين، فمنهم أخيارٌ، ومنهم أشرارٌ، لا كما يتوهمُه رعاعُ الناس وعوامُّهم، ولو علِموا محلَّ الطبقة الأولى منهم من الإسلام وقُرْبَهم من رسول الله ﷺ، لأمْسَكُوا عن كثير من الوقيعة فيهم، فأما أهل الصُّفّة على عهد رسول الله ﷺ، فإن أساميهم في الأخبار المنقولة إلينا متفرّقةٌ، ولو ذكرتُ كل حديث منها بإسناده وسياقَةِ مَتْنِه لَطَال به الكتابُ، ولم يَجئ بعض أسانيدها على شرطي في هذا الكتاب، فذكرتُ الأسامي من تلك الأخبار على سبيل الاختصار، وهم: أبو عبد الله سلمان الفارسي، وأبو عبيدة عامر بن عبد الله بن الجراح، وأبو اليقظان عمار بن ياسر، وعبد الله بن مسعود الهُذَلي، والمقداد بن عمرو بن ثعلبة - وقد كان الأسود بن عبد يَغُوثَ تبنّاه فقيل: المقداد بن الأسود الكندي - وخباب بن الأرت، وبلال بن رباح، وصهيب بن سنان، وعتبة بن غزوان، وزيد بن الخطاب أخو عمر، وأبو كبشة مولى رسول الله ﷺ، وأبو مَرْثَد كَنّاز بن حُصَين الغنوي (1) ، وسالمٌ مولى أبي حذيفة بن عتبة بن ربيعة، ومِسْطَح بن أُثاثة بن عباد بن عبد المطلب، وعُكاشة بن مِحْصَن الأسدي، ومسعود بن الربيع القاري، وعُمير بن عوف مولى سهيل بن عمرو، وصفوان بن بيضاء، وأبو عَبْس بن جبر، وعُوَيم بن ساعِدة، وأبو لبابة بن عبد المنذر، وسالم بن عُمير بن ثابت - وكان أحد البكائين من الصحابة، وفيه نزلت: ﴿وَأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا﴾ [التوبة: 92] - وأبو اليسر كعب بن عمرو، وخُبَيب بن يساف، وعبد الله بن أُنَيس، وأبو ذَرّ جُندب بن جنادة الغفاري، وعتبة بن مسعود الهُذَلي. وكان عبد الله بن عمر بن الخطاب ﵄ ممن يأوي إليهم، ويَبيتُ معهم في المسجد، وكان حذيفة بن اليمان أيضًا ممن يأوي إليهم ويبيت معهم. وأبو الدَّرْداء عُوَيْمِر بن عامر وعبد الله بن بدر الجُهَني، والحجاج بن عَمرو الأسلمي، وأبو هريرة الدَّوْسِي، وثَوبان مولى رسول الله ﷺ، ومعاذ بن الحارث القاري، والسائب بن خلاد، وثابت بن وَديعة، ﵃ أجمعين. قال الحاكم: عَلَّقتُ هذه الأسامي من أخبار كثيرة متفرقةٍ فيها ذكر أهل الصفة والنازلين معهم المسجد، فمنهم من تَقدَّمت هجرته مثل عمار بن ياسر، وسلمان، وبلال، وصهيب، والمقداد، وغيرهم، ومنهم من تأخّرت هجرته فسكن المسجد في جملة أهل الصُّفّة، ومنهم من أسلم عام الفتح، ثم وَرَدَ معه وقعد في أهل الصُّفّة إذ لم يأو بالمدينة إلى أهل ولا مال ولا يُعَدُّ في المهاجرين لقوله ﷺ:"لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهادٌ ونِيَّةٌ" (1) ، وإنَّ مما أرجو من فضل الله ﷿ أَنَّ كُلَّ من جَرى على سُنّتِهم في التوكُّل والفَقْر إلى يوم القيامة أنه منهم، وممن يُحشر معهم، وأنَّ كل من أحبَّهم، وإن كان يرجعُ إلى دنيا وثروةٍ، فمرجوٌّ له ذلك أيضًا لقوله ﷺ:"من أحب قومًا حُشِرَ معهم" (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 4294 -
هذا حديث عجيب منكر
عیاض بن سلیمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگ، جیسا کہ مجھے «ملأِ اعليٰ» (مقرب فرشتوں) نے خبر دی ہے، وہ لوگ ہیں جو اپنے رب کی رحمت کی وسعت پر (خوشی سے) اعلانیہ ہنستے ہیں اور اپنے رب کے سخت عذاب کے ڈر سے چھپ کر روتے ہیں، وہ صبح و شام پاکیزہ گھروں یعنی مساجد میں اپنے رب کو یاد کرتے ہیں، اپنی زبانوں سے رغبت اور ڈر کے ساتھ اسے پکارتے ہیں، عاجزی اور زاری سے اپنے ہاتھ اس کے سامنے پھیلاتے ہیں، اپنے دلوں سے بار بار اس کی طرف متوجہ ہوتے ہیں، لوگوں پر ان کا بوجھ ہلکا ہے جبکہ ان کی اپنی جانیں (عبادت کی مشقت سے) بوجھ تلے دبی ہیں، وہ زمین پر اپنے قدموں کے بل اس طرح عاجزی سے چلتے ہیں جیسے چیونٹیاں چلتی ہیں، ان کی چال میں نہ کوئی اترانا ہے اور نہ بڑائی، وہ سکینت کے ساتھ چلتے ہیں اور (اعمال صالحہ کے) وسیلے سے قربِ الہی تلاش کرتے ہیں، وہ قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور قربانیاں پیش کرتے ہیں، وہ پرانے کپڑے پہنتے ہیں، اللہ کی طرف سے ان پر گواہ مقرر ہیں اور اس کی نگہبان آنکھ ان پر ہے، وہ بندوں کو ان کے آثار سے پہچان لیتے ہیں اور شہروں (اللہ کی قدرت) میں غور و فکر کرتے ہیں، ان کی روحیں دنیا میں ہیں اور ان کے دل آخرت میں، ان کے سامنے (آخرت کے) سوا ان کا کوئی فکر نہیں، انہوں نے اپنی قبروں کے لیے سامان، اپنے راستے کے لیے پروانہ اور (اللہ کے حضور) کھڑے ہونے کے لیے تیاری کر رکھی ہے۔“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ﴿ذَلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي وَخَافَ وَعِيدِ﴾ ”یہ (کامیابی) اس کے لیے ہے جو میرے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اور میری وعید سے خوف کھایا۔“ [سورة إبراهيم: 14]
امام حاکم فرماتے ہیں: ہمارے زمانے کے صوفیاء میں سے جسے ان اوصاف کو اپنانے کی توفیق ملی تو اسے مبارک ہو، کیونکہ وہ اپنے اسلاف کی پیروی کرنے والا ہے، صوفیہ مسلمانوں کے مختلف گروہوں میں سے ایک گروہ ہے، ان میں اچھے لوگ بھی ہیں اور برے بھی، ویسا نہیں جیسا کہ جاہل اور عام لوگ گمان کرتے ہیں، اگر ان لوگوں کو اسلام میں (اس گروہ کے) پہلی نسل کے مقام اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کی قربت کا علم ہوتا تو وہ ان پر طعن و تشنیع سے باز رہتے۔ جہاں تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد کے اہل صفہ کا تعلق ہے، تو ہمیں پہنچنے والی روایات میں ان کے نام بکھرے ہوئے ہیں، اگر میں ہر حدیث کو اس کی سند اور متن کے سیاق کے ساتھ ذکر کرتا تو یہ کتاب بہت طویل ہو جاتی اور ان میں سے بعض کی اسناد میری اس کتاب کی شرائط پر پوری نہیں اترتیں، لہذا میں نے ان روایات سے ان کے ناموں کا خلاصہ ذکر کیا ہے اور وہ یہ ہیں: ابو عبداللہ سلمان فارسی، ابوعبیدہ عامر بن عبداللہ بن جراح، ابو الیقظان عمار بن یاسر، عبداللہ بن مسعود ہذلی، مقداد بن عمرو بن ثعلبہ (جنہیں اسود بن عبد یغوث نے گود لیا تھا تو انہیں مقداد بن اسود کندی کہا جانے لگا)، خباب بن ارت، بلال بن رباح، صہیب بن سنان، عتبہ بن غزوان، زید بن خطاب (سیدنا عمر کے بھائی)، ابوکبشہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ)، ابو مرثد کناز بن حصین غنوی، سالم (ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کے مولیٰ)، مسطح بن اثاثہ بن عباد بن عبدالمطلب، عکاشہ بن محصن اسدی، مسعود بن ربیع قاری، عمیر بن عوف (سہیل بن عمرو کے مولیٰ)، صفوان بن بیضاء، ابو عبس بن جبر، عویم بن ساعدہ، ابو لبابہ بن عبد المنذر، اور سالم بن عمیر بن ثابت (یہ صحابہ میں سے کثرت سے رونے والوں میں شامل تھے اور ان ہی کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ﴿وَأَعْيُنُهُمْ تَفِيضُ مِنَ الدَّمْعِ حَزَنًا﴾ ”اور ان کی آنکھیں غم کی وجہ سے آنسو بہا رہی تھیں۔“ [سورة التوبة: 92] )، ابو الیسر کعب بن عمرو، خبیب بن یساف، عبداللہ بن انیس، ابو ذر جندب بن جنادہ غفاری اور عتبہ بن مسعود ہذلی۔ سیدنا عبداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما بھی ان ہی کے پاس ٹھہرتے اور مسجد میں ان کے ساتھ رات بسر کرتے تھے، اسی طرح سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ بھی ان ہی کے پاس قیام کرتے اور ان کے ساتھ رات گزارتے تھے۔ مزید یہ کہ ابو درداء عویمر بن عامر، عبداللہ بن بدر جہنی، حجاج بن عمرو اسلمی، ابوہریرہ دوسی، ثوبان (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مولیٰ)، معاذ بن حارث قاری، سائب بن خلاد اور ثابت بن ودیعہ رضی اللہ عنہم اجمعین بھی ان میں شامل ہیں۔ امام حاکم فرماتے ہیں: میں نے یہ نام بہت سی متفرق روایات سے جمع کیے ہیں جن میں اہل صفہ اور ان کے ساتھ مسجد میں رہنے والوں کا ذکر ہے، ان میں سے بعض وہ ہیں جنہوں نے پہلے ہجرت کی جیسے عمار بن یاسر، سلمان، بلال، صہیب اور مقداد وغیرہ، اور بعض وہ ہیں جنہوں نے تاخیر سے ہجرت کی اور اہل صفہ کی جماعت میں شامل ہو کر مسجد میں قیام پذیر ہوئے، اور بعض وہ ہیں جو فتح مکہ کے سال اسلام لائے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ آگئے اور اہل صفہ میں شامل ہو گئے کیونکہ مدینہ میں ان کا کوئی گھر بار یا مال نہیں تھا، اور انہیں (باقاعدہ) مہاجرین میں شمار نہیں کیا جاتا کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”فتح مکہ کے بعد (وہ پہلی والی) ہجرت باقی نہیں رہی لیکن جہاد اور نیت باقی ہے۔“ اور مجھے اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ امید ہے کہ جو کوئی بھی قیامت تک توکل اور فقر میں ان کے نقشِ قدم پر چلے گا وہ ان ہی میں سے شمار ہوگا اور ان ہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا، اور جو شخص ان سے محبت رکھے گا اگرچہ وہ دنیا دار اور صاحبِ ثروت ہی کیوں نہ ہو، اس کے لیے بھی یہی امید ہے کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو جس قوم سے محبت کرے گا وہ (قیامت کے دن) ان ہی کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔“ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الهجرة/حدیث: 4340]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف حماد بن أبي حميد: وهو محمد بن أبي حميد، وحمادٌ لقبه كما قال الذهبي في "تلخيصه"، وقال: هذا حديث عجيب منكر. قلنا: قد تابعه خالد بن المغيرة بن قيس، ولكنه مجهول لا يُعرف، وفي الإسناد إليه كذلك مجهولان، فلا يعتد بهذه المتابعة، وأعله ابن حجر أيضًا في ...» [ترقيم الرساله 4340] [ترقيم الشركة 4317] [ترقيم العلميه 4294]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف حماد بن أبي حميد: وهو محمد بن أبي حميد
حدیث نمبر: 7805
7805- عن عائشة قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الهجرة؟ فقال: لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1864: 86) عن محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا أبي، حدثنا عبد الله بن حبيب بن أبي ثابت، عن عبد الله بن عبد الرحمن بن أبي حسين، عن عطاء، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8134
8134- عن عائشة قالت: سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الهجرة؟ فقال: لا هجرة بعد الفتح، ولكن جهاد ونية، وإذا استنفرتم فانفروا.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (86:1864) عن محمد بن عبد الله بن نمير، حدثنا أبي، حدثنا عبد الله بن حبيب بن أبي ثابت، عن عبد الله بن عبدالرحمن بن أبي حسين، عن عطاء، عن عائشة قالت: فذكرته.»

الحكم على الحديث:
صحيح
WhatsApp