الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
اس بات کی دلیل کا بیان کہ شب قدر کی صبح سورج کے بلند ہونے تک اس کی شعائیں نہیں ہوں گی۔ اسی طرح شام کے وقت بھی اس کی شعائیں نہیں ہوں گی
شواہد الحدیث — صحيح ابن خزيمه حدیث نمبر 2193 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن خزیمہ: 2193
سنن ابوداود: 1378
مصنف ابن ابی شیبہ: 8924
المعجم الاوسط: 1123
حدیث نمبر: 2193
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ ، أَخْبَرَنَا حَمَّادٌ يَعْنِي ابْنَ زَيْدٍ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ زِرٍّ ، قَالَ: قُلْتُ لأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَخْبِرْنِي عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ ؛ فَإِنَّ صَاحِبَنَا يَعْنِي ابْنَ مَسْعُودٍ سُئِلَ عَنْهَا، فَقَالَ: مَنْ يَقُمِ الْحَوْلَ يُصِبْهَا. قَالَ:" رَحِمَ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي رَمَضَانَ، وَلَكِنَّهُ كَرِهَ أَنْ يَتَّكِلُوا، أَوْ أَحَبَّ أَنْ لا يَتَّكِلُوا. وَاللَّهِ إِنَّهَا لَفِي رَمَضَانَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، لا يَسْتَثْنِي". قَالَ: قُلْتُ: أَبَا الْمُنْذِرِ، أَنَّى عَلِمْتُ ذَلِكَ؟ قَالَ: بِالآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. قَالَ: قُلْتُ لِزِرٍّ: مَا الآيَةُ؟ قَالَ: " تَطْلُعُ الشَّمْسُ صَبِيحَةَ تِلْكَ اللَّيْلَةِ لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ مِثْلَ الطَّسْتِ حَتَّى تَرْتَفِعَ"
حضرت زرّ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے عرض کی کہ مجھے شب قدر کے بارے میں بتائیں، کیونکہ ہمارے ساتھی سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو اُنہوں نے فرمایا کہ جو شخص سارا سال قیام کرے وہ شب قدر پالے گا۔ تو سیدنا ابی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمان پر رحم فرمائے۔ یقیناً انہیں علم ہے کہ شب قدر رمضان المبارک میں ہے لیکن اُنہوں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ لوگ بھروسہ کرلیں (اور عبادت میں محنت چھوڑ دیں) یا اُنہوں نے پسند کیا ہے کہ لوگ بھروسہ نہ کریں۔ اللہ کی قسم، شب قدر رمضان المبارک میں ستائیسویں رات ہے، اُنہوں نے اس میں استثنا، نہیں کیا (بلکہ قسم کے ساتھ ستا ئیسویں رات قرار دی) کہتے ہیں کہ میں نے عرض کی، ابومنذر یہ بات آپ کو کیسے معلوم ہوئی؟ اُنہوں نے جواب دیا کہ اس نشانی سے معلوم ہوئی جو نشانی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتائی تھی۔ جناب عاصم کہتے ہیں کہ میں نے زرّ رحمه الله سے کہا کہ وہ نشانی کیا ہے؟ اُنہوں نے فرمایا کہ شب قدر کی صبح سورج تھال کی مانند طلوع ہوگا، بلند ہونے تک اس کی شعاعیں نہیں ہوں گی۔ [صحيح ابن خزيمه/حدیث: 2193]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 762، 762، وابن الجارود فى "المنتقى"، 446، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2187، 2188، 2191، 2193، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3689، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5357، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 3392، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1378، والترمذي فى (جامعه) برقم: 793، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 8643، وأحمد فى (مسنده) برقم: 21581»
حدیث نمبر: 1378
حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، وَمُسَدَّدٌ، الْمَعْنَى قَالَا: حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، قَالَ: قُلْتُ لِأُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ أَخْبِرْنِي عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ يَا أَبَا الْمُنْذِرِ فَإِنَّ صَاحِبَنَا سُئِلَ عَنْهَا، فَقَالَ: مَنْ يَقُمْ الْحَوْلَ يُصِبْهَا، فَقَالَ: رَحِمَ اللَّهُ أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ، وَاللَّهِ لَقَدْ عَلِمَ أَنَّهَا فِي رَمَضَانَ، زَادَ مُسَدَّدٌ: وَلَكِنْ كَرِهَ أَنْ يَتَّكِلُوا، أَوْ أَحَبَّ أَنْ لَا يَتَّكِلُوا، ثُمَّ اتَّفَقَا، وَاللَّهِ إِنَّهَا لَفِي رَمَضَانَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ لَا يَسْتَثْنِي، قُلْتُ: يَا أَبَا الْمُنْذِرِ، أَنَّى عَلِمْتَ ذَلِكَ؟ قَالَ: بِالْآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قُلْتُ لِزِرٍّ: مَا الْآيَةُ؟ قَالَ: تُصْبِحُ الشَّمْسُ صَبِيحَةَ تِلْكَ اللَّيْلَةِ مِثْلَ الطَّسْتِ لَيْسَ لَهَا شُعَاعٌ حَتَّى تَرْتَفِعَ.
زر کہتے ہیں کہ میں نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: ابومنذر! مجھے شب قدر کے بارے میں بتائیے؟ اس لیے کہ ہمارے شیخ یعنی عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے جب اس کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: جو پورے سال قیام کرے اسے پا لے گا، ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: اللہ تعالیٰ ابوعبدالرحمٰن پر رحم فرمائے، اللہ کی قسم! انہیں اچھی طرح معلوم ہے کہ یہ رات رمضان میں ہے (مسدد نے اس میں یہ اضافہ کیا ہے لیکن انہیں یہ ناپسند تھا کہ لوگ بھروسہ کر کے بیٹھ جائیں یا ان کی خواہش تھی کہ لوگ بھروسہ نہ کر لیں، (آگے سلیمان بن حرب اور مسدد دونوں کی روایتوں میں اتفاق ہے) اللہ کی قسم! یہ رات رمضان میں ہے اور ستائیسویں رات ہے، اس سے باہر نہیں، میں نے پوچھا: اے ابومنذر! آپ کو یہ کیوں کر معلوم ہوا؟ انہوں نے جواب دیا: اس علامت سے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو بتائی تھی۔ (عاصم کہتے ہیں میں نے زر سے پوچھا: وہ علامت کیا تھی؟ جواب دیا: اس رات (کے بعد جو صبح ہوتی ہے اس میں) سورج طشت کی طرح نکلتا ہے، جب تک بلندی کو نہ پہنچ جائے، اس میں کرنیں نہیں ہوتیں۔ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1378]
جناب زر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے کہا: ”اے ابوالمنذر! مجھے لیلۃ القدر کے بارے میں بتائیے، کیونکہ ہمارے صاحب (سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ) سے اس کے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا: جو سال بھر قیام کرے وہ اسے پا لے گا۔“ انہوں نے کہا: ”اللہ ابوعبدالرحمٰن پر رحم فرمائے! قسم اللہ کی! وہ خوب جانتے تھے کہ یہ رمضان میں ہے۔“ مسدد نے اضافہ کیا: ”لیکن انہوں نے ناپسند کیا کہ لوگ (اسی پر) بھروسہ کر بیٹھیں“ یا یہ پسند کیا ”کہ لوگ اسی پر تکیہ نہ کر لیں۔“ (پھر سلیمان اور مسدد دونوں نے کہا) ”قسم اللہ کی! یہ رمضان کی ستائیسویں شب کو ہوتی ہے“، انہوں نے ان شاء اللہ نہ کہا، میں نے کہا: ”اے ابوالمنذر رضی اللہ عنہ! آپ کو اس کا کیسے علم ہوا؟“ انہوں نے کہا: ”اس علامت سے، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں بتائی ہے۔“ (عاصم رحمہ اللہ نے کہا) میں نے جناب زر رحمہ اللہ سے پوچھا: ”وہ علامت کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اس رات کی صبح کو سورج طشت (تانبے کی بڑی پلیٹ) کی طرح نکلتا ہے اور اونچا ہونے تک اس میں شعاع (اور حدت) نہیں ہوتی۔“ [سنن ابي داود/كتاب تفريع أبواب شهر رمضان /حدیث: 1378]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین 25 (762)، سنن الترمذی/الصوم 73 (793)، سنن النسائی/الاعتکاف (3406)، (تحفة الأشراف:18)، وقد أخرجہ: مسند احمد (5/130، 131) (حسن صحیح)»
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (1169)
ترقیم عوامۃ: 8777 ترقیم الشثری: -- 8924
حدثنا ابن إدريس ، عن الاجلح ، عن الشعبي ، عن زر بن حبيش ، قال: سمعت ابي بن كعب , يقول: " هي ليلة سبع وعشرين، هي الليلة التي اخبرنا بها رسول الله صلى الله عليه وسلم ان الشمس تطلع بيضاء، ترقرق"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (رز).
(٢) سقط من: [أ، ب، ز، ك].
(٣) سقط من: [أ].
(٤) في [ب]: (تبرق)، وفي [ك]: (ترقق).
(٥) حسن؛ في إسناده الأجلح الكندي صدوق.
حضرت ابی بن کعب فرمایا کرتے تھے کہ شبِ قدر ستائیسویں رات ہے، یہ وہی رات ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا تھا کہ اس رات سورج سفید اور روشن طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8924]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 762، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 446، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2187، 2188، 2193، 2191، (3/578)، (3/577) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3690، 3691، 3689، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5357، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3392، 3394، 3393، 3395، 3396، 11626، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1378، والترمذي فى «جامعه» برقم: 793، 3351، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8644، 8643، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21581، 21585، 21586، 21587، 21588، 21589، 21590، 21591، 21582، 21583، 21584، 21600، 21601، 21602، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 544، والحميدي فى «مسنده» برقم: 379، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 163، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1119، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7700، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8907، 8915، 8916، 9786، 9789، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4645، 4643، 4644، والطبراني فى «الكبير» برقم: 527، 9578، 9579، 9583، 9582، 9580، 9581، 9584، 9585، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1123، 3795، 4353، 7794، ترقيم محمد عوامة: 8777»
حدیث نمبر: 1123
وَعَنْ زَيْدٍ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ قَالَ: سَأَلْتُ أُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ عَنْ لَيْلَةِ الْقَدْرِ، فَقَالَ: هِيَ لَيْلَةُ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ، بِالْآيَةِ الَّتِي أَخْبَرَنَا رَسُولُ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- I " أَنَّ الشَّمْسَ تَطْلُعُ غَدَاتَئِذٍ، لَا شُعَاعَ لَهَا.
زرّ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے لیلۃ القدر کے متعلق دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا: ”وہ ستائیسویں رات ہے، اس نشانی کی وجہ سے جو ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بتلائی ہے کہ ”اس دن کی صبح سورج اس طرح طلوع ہوتا ہے کہ اس کی شعاعیں نہیں ہوتیں۔““ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1123]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 762، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 446، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2187، 2188، 2193، 2191، (3/578)، (3/577) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3690، 3691، 3689، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5357، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3392، 3394، 3393، 3395، 3396، 11626، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1378، والترمذي فى «جامعه» برقم: 793، 3351، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8644، 8643، وأحمد فى «مسنده» برقم: 21581، 21585، 21586، 21587، 21588، 21589، 21590، 21591، 21582، 21583، 21584، 21600، 21601، 21602، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 544، والحميدي فى «مسنده» برقم: 379، وعبد بن حميد فى «مسنده» برقم: 163، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1119، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 7700، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8759، 8767، 8768، 8777، 9623، 9626، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4645، 4643، 4644، والطبراني فى «الكبير» برقم: 527، 9578، 9579، 9583، 9582، 9580، 9581، 9584، 9585، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3795، 4353، 7794»